Artificial Intelligence کے شعبے میں شروع سے بہت کام کیا جا رہا ہے۔ یہ کام ابھی بھی اپنے ارتقائی مراحل میں ہے۔ روبوٹس کی تیاری کو بہت بڑی کامیاب سمجھنے سے لے کر انسانی زبان کو سمجھنے اور اُس کے مطابق جواب دینے والے لینگوئج پروسیسنگ ماڈلز بنانے تک، AI نے کافی زیادہ ترقی کی ہے۔ ایسا ہی ایک لینگوئج پروسیسنگ ماڈل، جس کا نام ChatGPT ہے، آج کل بہت مقبول ہے۔ لیکن کیا ChatGPT اکیلا Language processing model ہے؟ آج کے اس آرٹیکل میں ہم ChatGPT alternatives کے بارے میں بات کریں گے۔ اس سے پہلے ہم یہ بھی جانیں گے کہ ایک language processing model کیا ہوتا ہے اور یہ کیا کرتا ہے۔
Language Processing Model کیا ہوتا ہے؟
لینگوئج پروسیسنگ ماڈل آرٹیفیشل انٹیلیجینس ماڈل کی ایک قسم ہے جو کہ انسانی زبان کو سمجھنے، تجزیہ کرنے اور پھر اس کے مطابق جواب تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ماڈل مختلف سیاق و سباق میں ٹیکسٹ پر مبنی کمیونیکیشن کو سمجھنے اور generate کرنے کے لیے مشین لرننگ الگورتھم اور Natural Language Processing (NLP) کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں۔
اس وقت دنیا میں کئی ایک language processing models موجود ہیں۔ سب کی اپنی اپنی خصوصیات، خوبیاں اور حدود ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے لینگوئج پروسیسنگ ماڈلز میں چیٹ بوٹس، ورچوئل اسسٹنٹس، اور sentiment analysis یعنی جذبات کا تجزیہ کرنے والے ٹولز وغیرہ شامل ہیں۔
یہ ماڈلز کسٹمر سپورٹ کو بہتر بنانے، کمیونیکیشن کی صلاحیت کو بہتر کرنے اور بڑی مقدار میں ٹیکسٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ لینگئوج پروسیسنگ ماڈلز کا سب سے بڑا فائدہ اِن کا انسانی زبان کو بالکل ٹھیک ٹھیک سمجھنا اور ترجمہ کرنا ہے۔ حتٰی کہ یہ پیچیدہ سیاق و سباق والے انسانی جملوں کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
آج کے آرٹیکل میں ہم پانچ ایسے لینگوئج پروسیسنگ ماڈلز کی بات کریں گے جنہیں ChatGPT alternatives کہا جا سکتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے، ضروری ہے کہ ہم ایک دفعہ پھر سے ChatGPT کا چھوٹا سا تعارف کروا دیں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
ChatGPT کیا ہے؟
ChatGPT گزشتہ برس مارکیٹ میں آنے والا ایک لینگوئج پروسیسنگ ماڈل ہے۔ اسے اب تک کا سب سے بڑا language processing model قرار دیا جا رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس میں اب تک کے سب سے ماڈلز میں سے سب سے زیادہ لرننگ parameters ہیں۔
یہ ماڈل انسانی زبان کو سمجھنے، اس ک ترجمہ (interpretation) کرنے اور اس کے جواب میں ٹیکسٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ماڈل San Francisco کی ایک کمپنی OpenAI نے بنایا۔ اس ماڈل میں 175 بلین سے زائد لرننگ پیرامیٹرز ہیں۔ یہ ماڈل پوچھے جانے والے سوالوں کے لیے Deep learning کی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے انسانی زبان کی طرح کے جواب تخلیق کرتا ہے۔
زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے جیسے نیا ڈیٹا اور techniques دستیاب ہو رہی ہیں، یہ ماڈل بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن یاد رہے، دنیا میں اس وقت یہ اکیلا language processing model نہیں ہے۔ کئی دیگر ماڈلز بھی ہیں جو یہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے اب ہم 5 ایسے لینگوئج پروسیسنگ ماڈلز کی بات کریں گے جنہیں ہم ChatGPT alternatives کہہ سکتے ہیں اور اُن کا فری استعمال کر سکتے ہیں۔
5 سب سے بہترین فری ChatGPT Alternatives
ہم یہ بات پہلے بھی کر چکے ہیں، کہ اگرچہ ChatGPT ایک بہت ہی طاقتور لینگوئج پروسیسنگ ماڈل ہے، لیکن یہ کسی بھی طرح سے اکیلا ماڈل نہیں ہے۔ درحقیقت، مارکیٹ میں طاقتور ChatGPT Alternatives کی بڑھتی ہوئی تعداد موجود ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنی منفرد خصوصیات، خوبیوں اور حدود کے ساتھ موجود ہے۔
چاہے آپ اپنی کسی خاص ضرورت کے لیے کسی مخصوص ٹول کی تلاش میں ہوں، یا پھر صرف معلومات کی غرض سے اس ماڈل کے متبادلات کی تلاش میں ہوں، آپ کے پاس بے شمار آپشنز موجود ہوں گے۔ آرٹیکل کے اس حصے میں ہم آپ کو ChatGPT کے بہترین alternatives کے بارے میں بتائیں گے۔
5 Best ChatGPT Alternatives
1. Playground
Playground ایک ایسا لینگوئج پروسیسنگ ماڈل ہے جو کہ کاروباروں کو اپنے کسٹمر سپورٹ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹول NLP یعنی natural language processing کی تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کسٹمرز کے سوالات کو سمجھ کر حقیقی وقت میں اُن کا جواب دیتا ہے۔
اس ٹول کی مدد سے کاروبار اپنے کسٹمرز کو بھی مطمئن رکھ سکتے ہیں، اور اپنا وقت اور وسائل بھی بچا سکتے ہیں۔ اس ٹول میں customization کے آپشنز بھی موجود ہیں، جن کی مدد سے کوئی بھی کاروبار اس ٹول کو اپنی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
Playground Tool کے فوائد
- Playground tool کا انٹرفیس نہایت سادہ اور آسان ہے۔ کوئی بھی ایسا شخص جس کو پہلے کسی AI ٹول کو استعمال کرنے کا تجربہ نہ بھی رہا ہو، آسانی سے اس کو استعمال کر سکتا ہے۔
- Playground tool اپنے صارفین کے لیے customization کی آپشنز بھی فراہم کرتا ہے، جس کی مدد سے صارفین اس کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر کے زیادہ درست اور موثر جواد حاصل کر سکتے ہیں۔
- Playground tool کی پروسیسنگ سپیڈ نہایت تیز ہے، جس کی وجہ سے ہمیں response generation کے لیے بہت زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا اور زیادہ تیزی سے اور زیادہ آسانی سے اپنا response تخلیق کر سکتے ہیں۔
- Playground tool مفت اور اوپن سورس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر کوئی اس کو استعمال کر سکتا ہے، اور اوپن سورس ہونے کی وجہ سے اس میں اپنی ضرورت کے مطابق تبدیلی کر سکتا ہے۔
- اس ٹول میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ یہ متعدد زبانوں میں response تخلیق کر سکتا ہے۔
2۔ ChatSonic
ChatSonic ایک ایسا chatbot ہے جو 2020 میں WriteSonic کمپنی نے بنایا۔ یہ ایک Customizable چیٹ باٹ ہے جس کی مدد سے بزنسز اپنے کسٹمرز کے ساتھ natural language میں بات چیت کرنے کے قابل chatbot ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا لینگوئج مادل ہے جو کہ انتہائی scalable ہے۔ اس لحاظ سے یہ ہر سائز کے کاروبار کے لیے یکساں مفید ہے۔
اس نہایت آسانی سے کسی بھی دوسرے میسجنگ کے پلیٹ فارم کے ساتھ integrate کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ customer satisfaction کو بہتر بنانے، اخراجات کو کم کرنے، یا اپنے کسٹمر سروس کے کاموں کو ہموار کرنے کے خواہاں ہیں، تو ChatSonic ایک قابلِ بھروسہ ٹول ہے۔
ChatSonic AI کے فوائد
- ChatSonic کی جدید صلاحیتیں organizations کو صارفین کے استفسارات اور مسائل کا فوری اور موثر حل فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
- کسٹمر سروس کے کاموں کو خودکار بنا کر، ChatSonic کمپنیز کو پیسہ بچانے اور ان کے منافع کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
- ChatSonic کی آٹومیشن انسانی سپورٹ سٹاف کو زیادہ پیچیدہ یا اعلٰی ترجیحی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آزاد کرتی ہے، جو کہ کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
- ChatSonic کو مختلف ضروریات جیسے کہ برانڈنگ، ڈیزائن اور response type کو کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔
- ChatSonic انسانی عملے کی پابندی کے بغیر بڑھتی ہوئی کمپنیز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسانی سے پھیل سکتا ہے۔
3۔ BloomBot
Bloom AI کا بنایا ہوا BloomBot ایک ایسا لینگوئج ماڈل ہے جو کہ مواد کی تخلیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ BloomBot ٹول بھی NLP تیکنیک کا استعمال کرتا ہے۔ اس کی مدد سے یہ پہلے سے موجود ٹیکسٹ کا تجزیہ کرنے کے بعد کسی بھی ہیڈ لائن، summary یا حتٰی کہ پورے کے پورے آرٹیکل کے لیے مواد تخلیق کر سکتا ہے۔
یہ کونٹینٹ بنانے والوں کو اپنا وقت بچانے اور زیادہ معیاری مواد تخلیق کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک Customizable ٹول ہے جو کہ کسی بھی انڈسٹری یا کسی بھی موضوع کے لیے ضرورت کے مطابق مواد تخلیق کرنے میں مدد دیتا ہے۔
BloomBot کے فوائد
- BloomBot ممکنہ گاہکوں کے ساتھ مشغول ہو کر اور ان کی معلومات اکٹھا کر کے لیڈ جنریشن کی کوششوں میں مدد کر سکتا ہے۔
- BloomBot معمول کے کاموں کو خودکار بنا کر، زیادہ پیچیدہ یا اعلی ترجیحی امور پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے انسانی معاون عملے کو اضافی وقت فراہم کر سکتا ہے۔
- BloomBot ہر وقت دستیاب ہے، جس کی وجہ سے کمپنیز کسی بھی وقت اپنے کسٹمرز کو سپورٹ فراہم کر سکتی ہیں اور اُن کے ساتھ اپنی مشغولیت بڑھا سکتی ہیں۔
- BloomBot ایک نہایت customizable AI tool ہے، جو کہ کسی بھی کاروبار کی ضروریات کو پورا کنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- BloomBot چونکہ کسی کمپنی کے کسٹمر سروس کے شعبے کو خودکار بناتا ہے، اس طرح وہ کمپیز کی اس کام پر مزید پیسہ اور وقت بچانے میں مدد کرتا ہے۔
4۔ YouChat
YouChat نامی AI model دسمبر 2022 میں منظر عام پر آیا۔ اس کی تخلیق کار کمپنی کا نام YOU ہے۔ YouChat ایک طاقتور AI language model ہے جسے customer engagement کے لیے بنایا گیا۔ YouChat کا استعمال کرتے ہوئے کاروبار چیٹ، ای میل، اور سوشل میڈیا سمیت دیگر پیلٹ فارمز پر بھی اپنے کسٹمرز کے interactions کو خودکار بنا سکتے ہیں۔
YouChat ٹول customization کے اختیارات بھی پیش کرتا ہے، جس کاروبار ایسے پیغامات بنا سکتے ہیں جو پوری طرح سے brand voice کی ترجمانی کریں اور کاروبار کی اقدار سے مطابقت رکھتے ہوں۔
YouChat Tool کے فوائد
- YouChat کو ویب سائٹس یا ایپس میں آسانی سے ضم کیا جا سکتا ہے، جس سے صارفین بغیر رکاوٹ کے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
- YouChat کی جدید قدرتی natural language processing کی صلاحیتیں اسے صارف کے سوالات اور مسائل کی ایک وسیع رینج کو سمجھنے اور ان کا جواب دینے کے قابل بناتی ہیں۔
- YouChat کی مدد سے کمپنیز ایسا کونٹینٹ تخلیق کر سکتی ہیں جس سے برانڈ کو نئی پہچان ملے اور کسٹمرز کی برانڈ کے ساتھ وفاداری بڑھے۔
- YouChat انتہائی scalable ہے۔ اس کے استعمال کو کاروبار اپنی ضرورت کے مطابق بڑھا بھی سکتے ہیں۔
- صارف کی inquiries پر فوری اور موثر جوابات فراہم کرکے، YouChat صارف کی مصروفیت اور اطمینان کو بہتر بنا سکتا ہے۔
5۔ Rytr
YouChat کی طرح Rytr بھی ایک AI language model ہے جو کہ مواد تخلیق کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Rytr کا استعمال کرتے ہوئے، کمپنیز اور انفرادی طور پر صارفین آرٹیکلز، سوشل میڈیا پوسٹس اور اشتہارات کے لیے کونٹینٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔
ChatGPT alternatives میں سے ایک ہوتے ہوئے، Rytr بھی customization کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہر کاروبار اس کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ صارفین کے لیے ایک آسان انٹرفیس بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہر طرح کے صارفین اس کو استعمال کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
Rytr Tool کے فوائد
- Rytr سیکنڈوں میں اعلیٰ معیار کا مواد تیار کر سکتا ہے، جس سے کمپنیز کے لیے وقت اور وسائل کی بچت ہوتی ہے۔
- Rytr کو مخصوص تحریری سٹائل، لہجے اور مواد کی اقسام سے مماثل بنانے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو اسے مواد کی تخلیق کے لیے ایک ورسٹائل ٹول بناتا ہے۔
- جدید AI ٹکنالوجی کی مدد سے، Rytr اعلیٰ معیار کا مواد تیار کر سکتا ہے جو غلطیوں سے پاک ہے اور آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے۔
- کمپیز کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق Rytr کو بھی آسانی سے scale کیا جا سکتا ہے، جس وہ موثر طریقے سے زیادہ مواد تخلیق کر سکیں۔
ChatGPT Alternatives: خلاصہ
جیسے جیسے Artificial Intelligence کے شعبے میں کام ہو رہا ہے، ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ اس شعبے ترقی کی نئی منازل کو طے کر رہے ہیں۔ عام chatbots اور روبوٹس سے چلتے ہوئے آج ہم زیادہ ذہین language processing models تک پہنچ چکے ہیں۔
اسی سلسلے میں حالیہ مہینوں میں ریلیز ہونے والا ایک AI language model جسے ہم ChatGPT کے نام سے جانتے ہیں، اب تک کا سب سے بہترین لینگوئج پروسیسنگ ماڈل سمجھا جا رہاہے۔ لیکن اس سلسلے میں ہونے والی یہ اکیلی کاوش نہیں ہے۔
اس وقت بھی دنیا میں کئی ایسے language models ہیں جو ChatGPT ہی کی طرح کام کر رہے ہیں، اور جنہیں ہم ChatGPT alternatives کہہ سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم نے جن متبادل ٹولز پر بات کی اُن میں Playground, ChatSonic, BloomBot, YouChat اور Rytr شامل ہیں۔ ہر ٹول اپنی الگ خصوصیات اور فوائد رکھتا ہے۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق اِن ChatGPT alternatives میں سے کوئی بھی ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
GPT-4 یا ChatGPT-4 کیا ہے؟ یہ GPT-3 سے کس طرح بہتر ہے؟