ایک کامیاب ویب سائٹ بنانا اور چلانا بعض عوامل کے بغیر ناممکن ہے اور ‘سپیڈ’ ان عوامل میں سے ایک ہے۔ کیونکہ سست رفتار آپ کی سائٹ کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ سے visitor دور بھاگتے ہیں۔ حالانکہ ویب سائٹ کے سست ہونے کی دیگر کئی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو اپنی سائٹ کی مجموعی شکل کے بارے میں بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک lightweight اور تیز ورڈپریس تھیم باؤنس ریٹ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ تاکہ سامعین کو آپ کے پیجز پر زیادہ دیر تک برقرار رکھا جا سکے تاکہ آپ آسانی سے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔

اس بلاگ میں، ہم 2022 میں ویب سائٹس کے لیے پانچ تیز ترین ورڈپریس تھیمز پر بات کرنے جا رہے ہیں۔ تو آئیے شروع کریں!

2022ء میں استعمال ہونے والے پانچ بہترین ورڈپریس تھیمز کونسے ہیں؟

2022 میں ویب سائٹس کے لیے پانچ بہترین ورڈپریس تھیمز درج ذیل ہیں۔ پڑھیں اور لطف اٹھائیں:

  1. Astra
  2. Divi
  3. Hello Elementor
  4. Ocean WP
  5. Hestia

آئیے ان سب تھیمز کے بارے میں تفصیل سے پڑھتے ہیں:

1۔ Astra تھیم

urdu-stem-best-wordpress-themes-in-2022

اس وقت دنیا میں اس تیز ترین ورڈپریس تھیم کا استعمال قریب 15 لاکھ ویب سائٹس پر ہو رہا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں استعمال ہونے کی وجہ سے یہ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول تھیمز میں شمار ہونے لگا ہے۔ یہ تھیم بہت زیادہ lightweight ہے اور ہم اس کی مدد سے جتنا چاہیں اپنی مرضی کے مطابق ویب سائٹ بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Astra کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کا کوڈ اچھی طرح سے optimized کیا گیا ہے تاکہ آپ کی ورڈپریس سائٹ موجودہ ورڈپریس کے بہترین طریقوں کے مطابق بہتر کام کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ویب سائٹ کی مجموعی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے Vanilla Javascript اور گوگل کے self-hosted fonts کا بھی استعمال کرتا ہے۔

AStra تھیم کے اہم فیچر

  • تیز
  • لائٹ ویٹ
  • 180 سے زیادہ تیار templates

قیمت

آپ Astra مفت تھیم حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنی سائٹ کے استعمال اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مختلف حسب ضرورت آپشنز تلاش کر رہے ہیں تو آپ کو Pro Plan کے لیے جانا چاہیے جس کی قیمت ایک سال کے لیے 49$ ہے۔

سپیڈ اور پرفارمنس

  • لوڈ ٹائم: 531ms
  • پرفارمنس گریڈ: 98
  • پیج ریکوئسٹ: 6
  • پیج سائز: 51.10 kb

2۔ Divi تھیم

urdu-stem-5-best-wordpress-themes-in-2022-divi

Divi ایک عام ورڈپریس سائٹ کو اپنی اعلیٰ درجے کی visual builder ٹیکنالوجی کے ذریعے شاہکار میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ اگر ہم آسانی سے ایک شاندار ڈیزائن اور بہترین ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے Divi ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔

Divi ورڈپریس ویب سائٹ کے مالکان کو ویب سائٹ کا ڈیزائن حسب ضرورت بنانے کی آزادی اور اختیار دیتا ہے۔ یہ بہت سے customization اور ترمیم کے اختیارات کے ساتھ آتا ہے جیسے کہ ریسپانسیو ایڈیٹنگ، ہوور اسٹیٹ اسٹائلنگ، شیپ ڈیوائیڈرز، اور ایڈوانس کوڈ ایڈیٹنگ وغیرہ۔

Divi کے اہم فیچر

  • Inline text editing
  • Custom CSS کنٹرول
  • گلوبل ایلیمنٹس اور سٹائلز
  • 40 سے زیادہ ویب سائٹ ایلیمنٹس
  • 800 سے زیادہ پہلے سے تیار شدہ ڈیزائن
  • 100 سے زیادہ مکمل ویب سائٹ پر مشتمل پیک
  • فلٹرز اور ایفیکٹس
  • اینیمیشن
  • Magic کلر مینیجر
  • Email opt-in فراہم کنندہ کی سپورٹ
  • Pricing Tables
  • مصنوعات کو انٹرنیٹ پر بنانے اور بیچنے کے لیے فیچر
  • شاندار انٹرفیس
  • Divi کی Cloud سپورٹ

قیمت

Divi کی قیمت کا منصوبہ ایک سال میں 70$ سے شروع ہوتا ہے۔ اس میں مناسب قیمتوں والے پلان ہیں تاکہ صارف اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔

پرفارمنس اور سپیڈ

  • مکمل لوڈ ٹائم: 2.669 سیکنڈز
  • پرفارمنس گریڈ: 100٪
  • پیج ریکوئسٹ: 24
  • سپیڈ انڈیکس: 320ms

3۔ Hello Elementor تھیم

urdu-stem-5-best-wordpress-themes-in-2022

ہیلو تھیم ایک تیز، flexible اور مفت تھیم ہے۔ یہ ایک light weight ورڈپریس تھیم ہے جو نہ صرف صارفین بلکہ سرچ انجنوں کے لیے بھی تیز رفتار سائٹس بناتا ہے۔ ہیلو ایک ورڈپریس سٹارٹر تھیم ہے جہاں آپ اسٹائل کی کم سے کم رکاوٹوں اور ڈیزائن کی زیادہ سے زیادہ آزادی سے لطف اندوز ہوں گے۔

ایک نفیس، تیز اور صاف ستھرے ڈیزائن والے ہیلو تھیم کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ بلاشبہ، ہیلو کو تیز رفتاری اور ناقابل یقین کارکردگی کے حصول کے لیے موزوں بنایا گیا ہے تاکہ صارف کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

اہم فیچرز

  • تمام مشہور ورڈپریس پلگ اِنز کے ساتھ compatible
  • انتہائی ریسپانسِو
  • Woocommerce پلگ اِن کے لیے بہترین
  • اوپن سورس
  • کوڈنگ کے علم کے بغیر ویب سائٹ بنانے کے لیے drag-and-drop لائیو بِلڈر
  • 300 سے زیادہ تیار شدہ templates
  • 90 سے زیادہ widgets

قیمت

ہیلو تھیم کی سالانہ قیمت 49$ ہے۔ اس Pro Plan میں آپ کو drag-and-drop بِلڈر کے ساتھ بہت سے فیچر ملیں گے۔

سپیڈ اور پرفارمنس

  • لوڈ ٹائم: 771 ms
  • پیج سائز: 127.40 kb
  • پیج ریکوئسٹ: 2
  • پرفارمنس گریڈ: 92

4۔ OceanWP

urdu-stem-5-best-wordpress-themes

OceanWP ایک سے زیادہ مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا ورڈپریس تھیم ہے جو آپ کو ریسپانسِو اور دلکش ویب سائٹس بنانے کے قابل بناتا ہے۔ Nicolas Lecocq نے 2016 میں OceanWP کی بنیاد رکھی۔ تب سے، اس نے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے اور یہ تیز رفتار ویب سائٹس بنانے کے لیے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا تھیم بن چکا ہے۔

OceanWP کے بارے میں سب سے اچھی چیز اس کا user-friendly انٹرفیس اور استعمال میں آسانی ہے۔ کوئی بھی مفت امپورٹ ایکسٹینشن کی مدد سے ایک کلک میں ڈیمو سائٹس امپورٹ کر سکتا ہے۔ یہ ای کامرس اسٹور مالکان، ویب سائٹ ڈیزائنرز، اور ورڈپریس ڈویلپرز وغیرہ کے لیے تیز رفتار ورڈپریس تھیم ہے۔

اہم فیچرز

  • Ocean ایلیمینٹر ویجٹس
  • لا تعداد فونٹس
  • WooCommerce کے لیے compatible
  • سات مختلف ہیڈر کے سٹائلز
  • ریسپانسِو ڈیزائن

قیمت

اس تھیم کے تین مختلف پلان ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

  • پرسنل پلان (3 ویب سائٹس) ایک سال کے 35$
  • بزنس پلان (6 ویب سائٹس) ایک سال کے 49$
  • ایجنسی پلان (50 ویب سائٹس) ایک سال کے 79$

پرفارمنس اور سپیڈ

  • پرفارمنس گریڈ: 99
  • پیج سائز: 734.5 kb
  • پیج ریکوئسٹ: 17
  • لوڈ ٹائم: 734.5ms

5۔ Hestia تھیم

urdu-stem-5-best-wordpress-themes-in-2022

ہیسٹیا ایک آسانی سے customize ہونے والا اور تیز رفتار ورڈپریس تھیم ہے۔ یہ ایک ورڈپریس ویب سائٹ کے مالک کو ریسپانسِو menu سے لے کر ریئل ٹائم میں کسی بھی چیز کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ Hestia کو Themeisle کے ذریعے مینیج کیا جاتا ہے اور اسے آخری بار 3 فروری 2022 کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ اسے 100000 سے زیادہ ورڈپریس سائٹس پر انسٹال کیا گیا ہے۔

ہیسٹیا بہترین پیج بلڈرز یعنی بیور (Beaver) بلڈر، ایلیمینٹر، ڈیوی کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔ تمام قسم کے ورڈپریس پلگ اِن اس کے ساتھ مطابقت حاصل رکھتے ہیں۔

اہم فیچرز

  • WooCommerce کے ساتھ مطابقت
  • SEO ضروریات کے عین مطابق
  • ریسپانسِو تھیم
  • Child theme ڈاؤن لوڈ کرنا آسان
  • ایک سے زائد زبانوں کے لیے ترجمہ
  • بہترین سپیڈ
  • بہترین طریقے سے ڈیزائن کیا ہوا customizer
  • ٹیکسٹ کی ڈائریکشن کے حوالے سے flexible

قیمت

اس تھیم کے تین مختلف پلان ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

  • پرسنل پلان (ایک ویب سائٹ کے لیے) ایک سال کے 69$
  • بزنس پلان (بزنس کے لیے) ایک سال کے 99$
  • ایجنسی پلان (ایک سے زائد ویب سائٹس کے لیے) ایک سال کے 299$

پرفارمنس اور سپیڈ

  • پرفارمنس گریڈ: 72
  • پیج سائز: 2.25mb
  • پیج ریکوئسٹ: 109
  • لوڈ ٹائم: 4.4s

خلاصہ

ایک تیز ورڈپریس تھیم آپ کی سائٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ خوبصورت ڈیزائن والی تھیم CTR (کلک تھرو ریٹس) کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے اور اس طرح سے، وزیٹر آپ کی ورڈپریس سائٹ پر بار بار واپس آئیں گے۔ یہ سچ ہے کہ قابل اعتماد تھیمز کو تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسی لیے، ہم نے 2022 میں درج ذیل پانچ تیز ترین ورڈپریس تھیمز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

  1. Astra تھیم
  2. Divi تھیم
  3. Hello Elementor تھیم
  4. OceanWP تھیم
  5. Hestia تھیم

کیا آپ کو ہمارا یہ آرٹیکل مددگار محسوس ہوا؟ اپنی رائے کا اظہارکرنے کے لیے نیچے دیئے گئے کمنٹ سیکشن کا استعمال کریں۔ ورڈپریس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے