کیا آپ کی ویب سائٹ کی لوڈنگ سُست ہے؟ کیا اس کی پرفارمنس خراب ہے؟ یقینی طور پر خراب پرفارمنس آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ آپ کے کاروبار کو بھی متاثر کرے گی۔ اعدادوشمار کے مطابق 97 فیصد لوگ اس ویب سائٹ کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جو تین سیکنڈز تک لوڈ نہیں ہوتی۔ یہ اعدادو شمار دِکھاتے ہیں کہ ویب سائٹ کی پرفارمنس کس قدر اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
اسی اہمیت کو دیکھتے ہوئے آج کے موضوع میں ہم دیکھیں گے 7 ایسی techniques جن کو استعمال کر کے ہم اپنی ورڈپریس ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
پرفارمنس SEO کے لیے بھی بہت اہم ہے
گوگل کی طرف سے SEO کے مختلف Ranking Factors ہوتے ہیں۔ قریب 200 رینکنگ فیکٹرز میں پرفارمنس ایک اہم فیکٹر ہے۔ اگر آپ کی ویب سائٹ اچھا پرفارم نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے آپ SEO کے لیے اہم تصور کی جانے والی ایک چیز کو بھول رہے ہیں۔
اس کے نتیجے کے طور پر آپ کی سائٹ کی Ranking پر برا اثر پڑے گا اور وہ گوگل کے سرچ رزلٹ میں نیچے چلی جائے گی۔ جس کا مطلب آپ کے کاروبار کا نیچے جانا ہے۔
اس انٹر نیٹ کے دور میں کامیابی کے لیے SEO سب سے زیادہ ضروری چیزوں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ سرچ رزلٹ میں کہیں نظر نہیں آ رہے یا نمایاں رینکنگ نہیں رکھتے تو آپ انٹرنیٹ صارفین کو کبھی نظر ہی نہیں آئیں گے۔ اور وہ کبھی آپ کے کسٹمر ہی نہیں بن سکیں گے۔ انٹر نیٹ پر کاروبار کی کامیابی نظر آنے سے مشروط ہے۔
اب ہم بات کریں گے 8 بہترین طریقوں کی جن کی مدد سے ہم اپنی ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ورڈپریس ویب سائٹ کی پرفارمنس بہتر کرنے کے 7 بہترین طریقے
اس پوسٹ میں ہم درج ذیل 7 طریقوں کی بات کریں گے:
- اضافی تھیمز اور پلگِنز کو ختم کریں
- اضافی پیجز اور گیلری آئٹمز ختم کریں
- اضافی کیٹیگریز اور ٹیگز کو ختم کریں
- کسی بھی اچھے Caching Plugin کا استعمال کریں
- تصاویر کو Compress کرنے کے لیے والے پلگِن کا استعمال کریں
- تصاویر کےلیے بہتر فارمیٹ کا انتخاب کریں
- ہر قسم کی غیر ضروری JavaScript کو لوڈ ہونے سے روکیں
آئیے ان سب طریقوں کو تھوڑی تفصیل میں دیکھتے ہیں:
1۔ اضافی تھیمز اور پلگِنز کو ختم کریں
جب ہم ورڈپریس کو انسٹال کرتے ہیں، تو اس پر کچھ تھیمز ورڈپریس کی طرف سے خود بخود شامل کر دیئے جاتے ہیں۔ ہر سال ورپریس ایک تھیم جاری کرتا ہے جس کا نام اس کے ریلیز ہونے والے سال کے نام پر رکھا جاتا ہے جیسے کہ 2016، 2017، 2018 وغیرہ۔
ان تھیمز کو شائد ہی کوئی استعمال کرتا ہو۔ سو ضروری ہے کہ جب بھی آپ نئی ورڈپریس انسٹالیشن کریں تو صرف وہ تھیم رکھیں جو آپ اپنی ویب سائٹ کے لیے استعمال کرنے جا رہے ہیں۔ بقیہ تمام اضافی تھیمز کو ڈیلیٹ کر دیں۔
ورڈپریس تھیمز کی طرح کچھ پلگِنز بھی خود بخود دیتا ہے۔ مثال کے طور پر جب ہم نیا ورڈپریس انسٹال کرتے ہیں تو ہمیں ورڈپریس کی طرف سے دو پلگِنز تو ضرور ملتے ہیں ایک Akismet Anti-Spam اور دوسرا Hello Dolly. ان دونوں پلگِنز کا شائد ہی اب استعمال ہوتا ہو۔ Akismet Anti Spam تو ہماری ویب سائٹ پر Spamming کو روکنے کے لیے استعمال ہو جاتا ہے (حالانکہ اس کے لیے بھی کئی بہتر پلگِنز آ چکے ہیں)، لیکن اگر ہم Hello Dolly کے بارے میں کسی سے پوچھیں کہ اس کا استعمال کیا ہے تو شائد 100 میں سے 10 یا 15 ایسے لوگ بتا سکیں گے جو اس کو استعمال کرتے ہیں 😀
مختصر یہ کہ تھیمز کی طرح اضافی پلگِنز کو بھی ہٹا دینا چاہیے۔ اس سے آپ کی ویب سائٹ کی پرفارمنس پر بہت زیادہ نہیں لیکن کچھ فرق ضرور پڑے گا۔ ان دو پلگِنز کے علاوہ بھی اگر آپ کی ویب سائٹ پر کچھ ایسے پلگِنز ہیں جو ایک دفعہ کے بعد استعمال نہیں ہوئے تو انہیں ہٹا دینا چاہیے۔
مثال کے طور پر، ایسے پلگِنز جو کسی تھیم کی انسٹالیشن کے لیے ضروری ہوتے ہیں، جیسے کہ تھیم کا Demo Content امپورٹ کرنے کے لیے، تو ڈیمو امپورٹ ہونے کے بعد ان کا کوئی استعمال نہیں رہتا۔ سو بہتر ہے انہیں ہٹا دیا جائے۔ اسی طرح دوسرے غیر ضروری پلگِنز کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
2۔ اضافی پیجز اور گیلری آئٹمز کو ختم کر دیں
ورڈپریس میں کچھ Free اور تمام Paid تھیمز کو انسٹال کرنے پر ہمیں تھیم کا ڈیمو ڈیٹا بھی حاصل ہوتا ہے۔ اب انسٹال کرتے ہوئے اکثر تھیم ہمیں اختیار دیتے ہیں کہ جو سارا ڈیٹا امپورٹ کرنے کی بجائے ہم اپنی مرضی سے چیزیں امپورٹ کر سکتے ہیں۔ عام طور پر ہم امپورٹ کے آپشن پر سب ہی Items کو امپورٹ کر دیتے ہیں۔
ایسی صورت میں تھیم کے تمام ڈیمو پیجز اور میڈیا گیلری میں بھی تمام تصویریں امپورٹ ہو کر آ جاتی ہیں۔ اب ویب سائٹ پر تو ہم اپنی مرضی کی تصویریں اور پیجز رکھیں گے۔ تو بہتر یہ ہے کہ امپورٹ کیے گئے ڈیمو میں سے تمام غیر ضروری پیجز اور گیلری میں موجود تمام غیر ضروری تصاویر کو ہٹا دیا جائے تاکہ ویب سائٹ پر غیر ضروری لوڈ نہ پڑے اور وہ light weight رہے۔
3۔ تمام اضافی کیٹیگریز اور ٹیگز کو ختم کردیں
ڈیمو ڈیٹا کے ساتھ صرف پیجز یا تصاویر ہی نہیں آتی۔ بلکہ کچھ ڈیمو پوسٹس، ان کی کیٹیگریز اور ٹیگز بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ تمام ٹیگز اور کیٹیگریز دیکھنے میں تو شائد کوئی مسئلہ نہیں بنائیں گے لیکن جب ہم ویب سائٹ کی SEO کرتے ہیں، تب ہمیں ان کے پیدا کردہ مسائل سے بھی نمٹنا پڑتا ہے۔
مثال کے طور پر، ویب سائٹ پر کوئی بھی Dummy Data کا ہونا اس کی SEO کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم کسی SEO Tool کی مدد سے اپنی ویب سائٹ کو سکین بھی کریں تو وہ ان sample categories اور tags سے متعلقہ مختلف طرح کے مسائل کے بارے میں پتہ دیتا ہے جن کو اس وقت دیکھ کر اور پھر ٹھیک کرتے ہوئے آپ کو غصہ آئے گا۔ کیوں کہ آپ سوچیں گے کہ ان کو میں نے کبھی استعمال ہی نہیں کیا!!
لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ڈیمو پیجز اور تصاویر کے ساتھ ساتھ تمام ڈیمو پوسٹس، کیٹیگریز اور ٹیگز کو بھی ختم کر دیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
4۔ اچھے Caching Plugin کا استعمال کریں
ورڈپریس ویب سائٹ کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے سب سے اہم چیزوں میں سے ایک کسی اچھے caching plugin کا استعمال ہے۔ ورڈپریس کے ساتھ سپیڈ کے مسائل ہمیشہ سے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے ورڈپریس نے بہت سارے مفت اور Paid پلگِنز لانچ کیے ہیں۔ W3 Total Cache ایک مفت WordPress Caching Plugin ہے جس کی مدد سے ہم اپنی ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ WP Rocket ایک Paid WordPress Plugin ہے جو کہ پرفارمنس کے لیے سب سے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ کسی بھی دوسرے caching plugin سے زیادہ خصوصیات کے ساتھ یہ پلگِن سب سے زیادہ ورڈپریس ویب سائٹس پر انسٹال کیا جاتا ہے۔
Caching plugins آپ کی ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ یہ آپ کی ویب سائٹ کی CSS اور JavaScript فائلوں کو compress کرکے ان کا سائز کم کر دیتے ہیں تاکہ سائٹ پر لوڈ کم ہو اور وہ بہتر پرفارم کر سکے۔
5. تصاویر کو کمپریس کر کے استعمال کریں
ورڈپریس ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ جو تصاویر آپ استعمال کریں وہ کم سائز والی ہونی چاہیے۔ ہر کوئی اپنی ویب سائٹ پر بہترین ریزولیوشن والی تصویریں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ اس سے زیادہ سائز والی تصاویر استعمال ہوں گی جس سے لوڈنگ ٹائم بڑھے گا۔ جتنا زیادہ تصویروں کا سائز ہو گا اتنا زیادہ وہ لوڈنگ میں ٹائم لیں گی اور اس کی وجہ سے سائٹ کی سپیڈ بھی متاثر ہو گی۔
ورڈپریس اس کا بھی حل پیش کرتا ہے۔ بہت سارے پلگِنز (مفت بھی اور پیڈ بھی) موجود ہیں جو آپ کی سائٹ پر لگی تصاویر کو کمپریس کر کے ان کا سائز کم کر دیتے ہیں۔ تصویروں کو کمپریس کرنے کے لیے ایک مشہور پلگِن Tinypng Plugin ہے جس کی مدد سے آپ اپنی تصویروں کو کمپریس کر کے اپنی ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
6۔ تصویروں کے لیے بہتر فارمیٹ کا انتخاب کریں
جو تصویریں ہم ویب سائٹس پر استعمال کرتے ہیں ان میں JPG, JPEG, PNG, SVG اور Webp جیسے فارمیٹس شامل ہیں۔
اب ان تمام فارمیٹس میں سے سب سے بہتر کونسا ہے؟ سب سے light weight فارمیٹ Webp تصور کیا جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے ورڈپریس کے 5.8 ورژن کے بعد سے آپ Webp فارمیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
لہٰذا آپ کو چاہیے کہ سب سے ہلکا فارمیٹ یعنی Webp ہی استعمال کریں تاکہ آپ کی ویب سائٹ پر بوجھ نہ بڑھ سکے اور وہ سپیڈ سے لوڈ ہو سکے۔
7۔ ہر قسم کی غیر ضروری JavaScript کو لوڈ ہونے سے روکیں
عام طور پر ہم اپنی ویب سائٹ پر جو بھی Plugins استعمال کرتے ہیں ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ ہماری سائٹ کی پرفارمنس کو کس کس طرح سے ڈاؤن کر رہے ہوتے ہیں۔
جب ہم کوئی Plugin انسٹال کرتے ہیں تو ہر دفعہ پیج لوڈ ہونے پر اس پلگِن کی JavaScript بھی لوڈ ہوتی ہے۔ 90 فیصد لوڈ ہونے والی JavaScript غیر ضروری طور پر لوڈ ہو رہی ہوتی ہے اور ہماری ویب سائٹ کی پرفارمنس کو متاثر کرتی ہے۔
مثال کے طور پر، جب ہم اپنی ویب سائٹ پر Contact Form 7 Plugin کا استعمال کرتے ہیں، تو اس کی JavaScript ان پیجز پر بھی لوڈ ہوتی ہے جہاں ہم نے کوئی فارم نہ بھی لگایا ہو۔ جس کے نتیجے میں ویب سائٹ کی پرفارمنس ڈاؤن ہوتی ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف اُن پیجز پر Contact Form 7 کی JavaScript لوڈ ہو جن پر ہم نے فارم لگایا ہے نہ کہ تمام پیجز پر۔ اس کے لیے ہم درج ذیل کوڈ کو اپنے تھیم کی فنکشنز والی فائل میں شامل کریں گے جس سے غیر ضروری JavaScript کو لوڈ ہونے سے روکا جا سکے۔
<?php
/**
* Contact Form 7
*
* Prevent the javascript and styles from loading on every page
* Load them only on the Contact page
*/
/ Removes the Contact Form 7 scripts and styles from all pages /
remove_action( 'wp_enqueue_scripts', 'wpcf7_enqueue_scripts' ); // Prevents the scripts from loading on all pages
remove_action( 'wp_enqueue_scripts', 'wpcf7_enqueue_styles' ); // Prevents the styles from loading on all pages
/ Adds the Contact Form 7 scripts and styles to the appropriate pages /
add_action( 'wp_enqueue_scripts', 'new_cf7_loader' ); // Loads the scripts and styles on the appropriate page(s)
/ Load the Contact Form 7 scripts and styles on the appropriate pages /
function new_cf7_loader() {
if ( is_page( array( 'contact', 'another page' ) ) ) { // Add all pages here that contain the contact form
wp_enqueue_style( 'contact-form-7', wpcf7_plugin_url( 'styles.css' ), array(), WPCF7_VERSION, 'all' );
wp_enqueue_script( 'cf7.jquery.form.js', wpcf7_plugin_url( 'jquery.form.js' ), array(), WPCF7_VERSION, true );
wp_enqueue_script( 'cf7.scripts.js', wpcf7_plugin_url( 'scripts.js' ), array(), WPCF7_VERSION, true );
}
}
?>
یہ تھا ہمارا آج کا آرٹیکل جس میں ہم نے 7 ایسے طریقے دیکھے جن پر عمل کرنے سے ہم اپنی ورڈپریس کی ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک یا دو طریقے شائد بہت زیادہ اثر نہیں ڈالتے پرفارمنس پر لیکن پھر بھی وہ ضروری ہیں جیسے کہ اضافی تھیمز کو ختم کرنا وغیرہ۔ اگر آپ ان طریقوں کو مدِ نظر رکھتے ہیں تو یقینی طور پر اپنی ویب سائٹ کی سپیڈ کو بہتر بنا کر اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے۔
اس آرٹیکل کے بارے میں اپنی رائے دینے کے لیے نیچے کمنٹ باکس کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:
WordPress کیوں بلاگنگ کے لیے سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے؟