کیا آپ ایمازون پر فروخت شروع کرنا چاہتے ہیں؟ Amazon سیلرز کو عالمی سامعین تک پہنچنے کے لیے ایک وسیع marketplace پیش کرتا ہے, جہاں صرف 2020 میں 300 ملین سے زیادہ فعال صارفین تھے، اور 2.5 بلین سے زیادہ پروڈکٹس فروخت ہوئیں۔ لیکن اس پلیٹ فارم پر پراڈکٹس بیچنے سے پہلے آپ کو Amazon seller account درکار ہوتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان تمام مراحل کے بارے میں بتائیں گے جن کی مدد سے آپ Amazon seller account بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ہم آپ کو کچھ مفید مشورے بھی فراہم کریں گے جو آپ کو اس پلیٹ فارم پر مدد دیں گے۔ چاہے آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہوں، یا صرف شوق سے ایمازون پر موجود ہوں، یا ایک کسی بڑی کمپنی کے ہوں، Amazon seller بننا آپ کے برانڈ کے لیے نئے مواقع اور آمدنی کے سلسلے کو کھول سکتا ہے۔

Amazon Seller Account کیسے بنایا جاتا ہے؟

اب ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ایمازون پر پراڈکٹس بیچنا ہیں، تو پہلے Amazon seller اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔ یہ ایک آسان عمل ہے۔ آئیے آپ کو ایمازون پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے تمام ضروری مراحل کے بارے میں بتائیں:

1۔ Amazon Seller Central پر جائیں

ایمازون سیلر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایمازون سیلر سینٹرل کے home page پر جانا ہو گا۔ اس کے لیے اپنے براؤزر کی سرچ بار میں "Amazon seller central” لکھیں، یا پھر درج ذیل لِنک پر کلک کریں۔

https://sellercentral.amazon.com/

2. Sign Up کریں

جب آپ Amazon Seller Central ہوم پیج پر آجاتے ہیں، تو آپ کو سائن اپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ "Register Now” کے بٹن پر کلک کریں اور اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے تمام ہدایات پر عمل کریں۔

3۔ اپنا Seller Plan منتخب کریں

ایمازون سیلرز کے لیے دو طرح کے پلان پیش کرتا ہے۔ ایک Individual Plan اور دوسرا Professional Plan۔ Individual Plan کی کوئی ماہانہ سبسکرپشن فیس نہیں ہوتی۔ لیکن اس میں ہر ایک پراڈکٹ کی فروخت پر ایمازون آپ سے کچھ فیس وصول کرے گا (فی پراڈکٹ $0.99)۔

Professional Plan کی قیمت $39.99 ماہانہ ہوتی ہے۔ لیکن اس میں آپ کو مزید اضافی خصوصیات تک رسائی ملے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی per-item فیس بھی کم ہو گی۔ لہٰذا، اپنی ضرورت کے مطابق پلان کا انتخاب کریں۔

4۔ اپنی شناخت کی تصدیق کریں

آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ایمازون آپ سے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کروائے گا۔ اس کے لیے آپ اپنا فون نمبر فراہم کر سکتے ہیں جس پر آپ کو ایک تصدیقی کوڈ بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ID Card، یا بینک کے کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی تصویر بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

5۔ Payment Methods شامل کریں

Amazon selling شروع کرنے سے پہلے آپ کو ایک payment method سیٹ اپ کرنا ہو گا۔ ایمازون مختلف payment methods فراہم کرتا ہے جن میں direct transfer to your bank account, Amazon gift card اور check شامل ہیں۔

5۔ اپنی سیلر پروفائل بنائیں

جب آپ کا اکاؤنٹ بننے کے بعد اُس کی verification کا عمل بھی مکمل ہو جائے، تو آپ کو ایک عدد seller profile کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس پروفائل میں آپ کو کچھ معلومات داخل کرنا ہوں گی جو کہ درج ذیل ہو سکتی ہیں:

  • Account Bio
  • Profile Picture
  • Business logo
  • Your business’s brief introduction
  • Information about the products you plan to sell

6۔ اپنی پراڈکٹس لِسٹ کریں

پروفائل سیٹ اپ کرنے کے بعد، آپ ایمازون پر اپنی پراڈکٹس add کر سکتے ہیں۔ پراڈکٹس add کرنے کے لیے Seller Central میں "Inventory” کی tab پر جائیں، اور "Add Products” پر کلک کریں۔ آپ کو اپنی پراڈکٹ کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات فراہم کرنا ہو گی۔ اس میں پراڈکٹ کا ٹائٹل، ڈسکرپشن اور قیمت وغیرہ شامل ہیں۔

ان ہدایات پر عمل کر کے آپ Amazon seller account بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ online shopping کی بہت بڑی دنیا میں قدم رکھ دیں گے جہاں آپ کو زیادہ revenue کمانے کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

اپنے اکاؤنٹ کی تمام معلومات کو اپڈیٹ رکھیں۔ اور ایمازون کی Seller policies پر عمل کریں۔ کیوں کہ ایک کامیاب Amazon seller بننے کے لیے یہ سب کچھ بہت ضروری ہے۔

Amazon Seller Account کو Optimize کیسے کیا جائے؟

ایمازون ایک بہت بڑی مارکیٹ پلیس ہے۔ اس پر دنیا بھر سے sellers اپنی پراڈکٹس بیچ رہے ہیں۔ اسی نسبت سے اس پر سیلرز کے درمیان مقابلہ بھی سخت ہے۔ سو دوسرے سیلرز سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ جتنا زیادہ optimized ہو اُتنا بہتر ہے۔

یہاں ہم کچھ ایسے نکات بیان کر رہے ہیں جو آپ کو ایک سیلر کی حیثیت سے اپنے اکاؤنٹ کو optimize کرنے میں مدد دے سکتے ہیں:

How To Optimize Amazon Seller Account?

1. اپنی پراڈکٹ لِسٹنگ کو Optimize کریں

جب صارفین Amazon پر کچھ سرچ کریں گے تو پراڈکٹس وہ پہلی چیز ہوں گی جو صارفین کو نظر آئیں گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی پراڈکٹ کے ٹائٹل، ڈسکرپشن، اور تصاویر clear ہوں، اور آپ کے سامعین کے لیے پُرکشش ہوں۔ اپنی پراڈکٹس کو سرچ رزلٹ میں اوپر لانے کے لیے متعلقہ پراڈکٹ کے ٹائٹل اور ڈسکرپشن میں متعلقہ keywords کا استعمال کریں۔

2۔ پراڈکٹس کے لیے Competitive Prices سیٹ کریں

ایمازون اکاؤنٹ پر product price ایک اہم پہلو ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ اپنی پراڈکٹس کی قیمتیں دوسرے سیلرز کی قیمتوں کے مطابق سیٹ کریں۔ اس کے علاوہ آپ Amazon کے Autmomated repricing کے ٹول کا استعمال کرتے ہوئے مارکیٹ کے رجحان کے مطابق بھی قیمتیں سیٹ کر سکتے ہیں۔

3۔ ایمازون کے تشہیری ٹولز سے فائدہ اٹھائیں

ایمازون آپ کو اپنے سٹور کی تشہیر اور سیلز کو بڑھانے کے لیے مارکیٹنگ کے بے شمار ٹولز فراہم کرتا ہے۔ اپنی پراڈکٹس کی تشہیر کو بڑھانے اور مخصوص سامعین کو ٹارگٹ کرنے کے لیے Spornsored Products, Sponsored Brands اور Sponsored Display اشتہارات کا استعمال کریں۔

4۔ اپنے اکاؤنٹ کی کارکردگی کی نگرانی کریں

روزانہ کی بنیاد پر اپنے سیلز کے اعدادوشمار کی نگرانی کریں تاکہ سٹور کی کارکردگی اور بہتری کی گنجائش والے پہلوؤں کا پتہ چل سکے۔ Amazon کے Performance Standards پر پورا اترنے کے لیے درج ذیل اعدادوشمار پر نظر رکھیں:

  • Order Defect Rate
  • Late Shipment Rate
  • Feedback Rating

Amazon Seller Account: خلاصہ

Amazon سیلر اکاؤنٹ بنانا بڑے پیمانے پر آن لائن ریٹیل مارکیٹ میں قدم رکھنے کے خواہاں کاروباری افراد کے لیے ایک منافع بخش موقع ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں بیان کردہ مرحلہ وار گائیڈ پر عمل کرتے ہوئے، آپ ایمازون سیلر اکاؤنٹ جلدی اور آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

ایک بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کر لیتے ہیں، تو آپ اپنی لِسٹنگ کو بہتر بنانے، اپنی visibility کو بڑھانے، اور سیلز بڑھانے کے لیے کئی حکمت عملیاں اپنا سکتے ہیں۔ چاہے آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہوں یا ایک تجربہ کار ای کامرس سیلر، Amazon وسائل اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Amazon کے وسیع سامعین اور طاقتور ٹولز کا فائدہ اٹھا کر، آپ نئے گاہکوں تک پہنچ سکتے ہیں، اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں، اور اپنے سیلز کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں رہ کر Amazon Virtual Assistant کیسے بنا جا سکتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے