گزشتہ دو سال میں ہم سب نے Metaverse اور Virtual Reality یا VR جیسی اصطلاحات کے بارے میں بہت سنا ہو گا۔ ہم نے اس سے قبل بھی ورچوئل ریئلٹی کے بارے میں لکھا ہے۔ آج ہم مزید جاننے کی کوشش کریں گے کہ Virtual Reality اصل میں ہے کیا؟ کیا واقعی مستقبل اسی کے بارے میں ہے؟
آج کے آرٹیکل میں ہم ایسے ہی سوالوں کا جواب جاننے کی کوشش کریں گے۔
VR کیا ہے؟
ورچوئل رئیلٹی (VR) ایک انٹرایکٹو اور عمیق (Immersive) تجربہ ہے جس کو جدید ٹیکنالوجی کی سپورٹ حاصل ہے۔ VR کا تجربہ کے لیے، آپ ایک ہیڈسیٹ لگائیں گے جس کے اندر عام طور پر دو لینز اور اسکرینیں ہوتی ہیں۔ ہیڈسیٹ یا تو کمپیوٹر سے منسلک ہوتا ہے یا اس میں وہ سب کچھ ہوتا ہے جو اسے ایک ورچوئل دنیا بنانے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے کہ رولر کوسٹر کی سواری، اور اسے اسکرینز پر دکھانا۔
VR ہیڈسیٹ کے استعمال کے بہت سے مختلف کیسز ہیں، جن کے اہم استعمال ابھی گیمنگ، فٹنس اور تفریح ہیں۔
VR سے متعلقہ اہم اصطلاحات
جب آپ کسی فورم یا بلاگ سے کسی ایسی پراڈکٹ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں جس کا نام ایسے مخففات کی شکل میں لکھا ہو جنہیں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوتا، تو یہ پریشان کن بات ہو سکتی ہے۔
یہاں چند ایسی اصطلاحات اور ان کے معنی دیئے جا رہے ہیں جن سے امید ہے کہ تحقیق کے دوران آپ کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور مدد ملے گی۔
Field of View (FOV):
ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ پہننے کے بعد آپ کس حد تک ماحول کو دیکھ سکتے ہیں، اس کا انحصار FOV پر ہو گا۔ تعداد جتنی زیادہ ہوگی، اتنا ہی زیادہ ورچوئل منظر آپ دیکھ سکیں گے، اور تجربہ اتنا ہی زیادہ عمیق (Immersive) محسوس ہوگا۔
Refresh rate:
کسی بھی کمپیوٹر مانیٹر یا ٹی وی کی طرح، آپ کے VR ہیڈسیٹ میں ڈسپلے ایک مخصوص رفتار سے ریفریش ہوتا ہے۔ ڈسپلے کا ریفریش ریٹ مجموعی تجربے کو حقیقت کے قریب ترین بنانے میں بڑا حصہ ادا کرتا ہے۔ ریفریش ریٹ جتنا زیادہ ہو، اتنا ہی بہتر ہے۔ اگر آپ کو VR کی حرکت سے چکر آتے ہیں، تو آپ کسی بھی ایسی چیز سے بچنا چاہیں گے جس کی ریفریش ریٹ 90 فریم فی سیکنڈ سے کم ہو۔
پوزیشنل ٹریکنگ (Positional Tracking):
VR کا ایک پہلو جو حقیقت میں کسی دوسری دنیا میں ہونے کے احساس کو بڑھاتا ہے وہ ہے اس دنیا کے اندر گھومنے پھرنے کی آپ کی صلاحیت۔ تاہم، اس کے لیے ہیڈ سیٹ کو آپ کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ہیڈ سیٹ ٹریک کرے گا کہ آپ کہاں دیکھ رہے ہیں، آپ کے ہاتھ کہاں ہیں، اور وہ کیا کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک مخصوص جگہ پر کہاں کھڑے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کچھ ہیڈسیٹ خود سے ہی ٹریکنگ کی پیشکش کرتے ہیں، جبکہ دوسروں کو بہتر ٹریکنگ کے لیے مخصوص جگہ پر بیس اسٹیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا VR ہیڈ سیٹ مہنگے نہیں؟
روایتی طور پر VR ہیڈ سیٹ مہنگے رہے ہیں۔ لیک جب سے اس کی مارکیٹ بڑھ رہی ہے، اور مزید کمپنیز نے اس میں حصہ لینا شروع کیا ہے، اس کے بعد سے اس کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ مثال کے طور پر Meta Quest2 نامی ہید سیٹ 299 ڈالر میں ملتے ہیں، جو کہ وائرلیس ہوتے ہیں۔
تاہم Valve’s Index VR Kit جیسے ہیڈ سیٹ (جن میں دو کنٹرولر اور دو بیس سٹیشنز ہوتے ہیں) 999 ڈالرز میں ملتے ہیں۔ دو کنٹرولرز اور دو بیس سٹیشنز والے ایک اور ہیڈ سیٹ موجود ہیں جو سب سے مہنگے ہیں، ان کی قیمت 1399 ڈالرز ہے۔
کیا VR ہیڈ سیٹ کو چلانے کے لیے گیمنگ PC کی ضرورت ہے؟
VR ہیڈ سیٹ کو چلانے کے لیے گیمنگ PC کی ضرورت ہے یا نہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ نے کونسے ہیڈ سیٹ خریدے ہیں۔ مثال کے طور پر، Meta کے Quest 2 نامی ہیڈ سیٹ کو آپ کہیں سے بھی چلا سکتے ہیں، مطلب ان کے لیے PC کی ضرورت نہیں ہوتی۔
Vive Flow نہ صرف دھوپ کے چشموں کے جوڑے کی طرح لگتا ہے، بلکہ اس میں connected پی سی کی بھی ضرورت نہیں ہے، لیکن اسے اس کے ساتھ ایک اینڈرائیڈ فون کی ضرورت ہے۔ Vive کے پاس کئی دوسرے VR ہیڈسیٹ ہیں، جیسے Pro اور Cosmos Series، جن میں سے سبھی کو پی سی سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔
VR ہیڈ سیٹ کو استعمال کرنے کے لیے کتنی جگہ درکار ہوتی ہے؟
تکنیکی طور پر، آپ کو اپنے ارد گرد صرف اتنی صاف جگہ کی ضرورت ہے کہ آپ گھوم سکیں اور اپنے بازوؤں کو گھما سکیں اور کسی چیز کے ساتھ ٹکرائیں نہیں۔ تاہم، میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ جتنی زیادہ جگہ ہو اتنا ہی بہتر ہے۔
آپ کو بنا کی رکاوٹ کے ایک کمرے جتنی جگہ درکار نہیں ہے۔ لیکن آپ یہ ہی چاہیں گے کہ جتنی زیادہ خالی جگہ میسر آ سکے اتنی بہتر ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کسی چیز سے ٹکرائیں نہیں۔ میٹا اپنی روم اسکیل فیچر کو استعمال کرنے کے لیے 6.5 فٹ بائی 6.5 فٹ کی جگہ تجویز کرتا ہے۔ یہ آپ کو آسانی سے پلے ایریا میں گھومنے پھرنے دیتا ہے۔
نئے کمرے میں میٹا Quest 2 استعمال کرتے وقت، آپ اپنی کھیلنے کی جگہ کو نشان زد کرنے اور شناخت کرنے کے لیے فوری سیٹ اپ کے عمل سے گزرتے ہیں۔ آپ فرش پر ایک Grid لگاتے ہیں، اور پھر آپ فرش پر لکیر کھینچ کر اپنی محفوظ جگہ کو نشان زد کر سکتے ہیں۔
گیم پلے کے دوران، اگر آپ گھومتے ہیں اور باؤنڈری کے کنارے کے قریب پہنچ جاتے ہیں، تو آپ کو اس وقت جو ورچوئل رئیلٹی دنیا نظر آتی ہے وہ نظر آنا بند ہو جائے گی، اور آپ کو اپنے گرد حقیقی دنیا نظر آنے لگے گی۔ یہ چیز آپ کو یہ یاد دلانے کے لیے ہے کہ آپ اپنے سیف ایریا کے کنارے پر ہیں۔
VR ہیڈ سیٹ کو استعمال کرتے ہوئے کن احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیے؟
کچھ لوگوں کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ ایسی ایپس اور گیمز کو کھیلتے ہوئے چکرا جاتے ہیں جن میں وہ حقیقی طور پر ساکت ہوتے ہیں اور گیم میں ان کا character حرکت میں رہتا ہے۔ لیکن وہی لوگ جب نیٹ فلِکس پر کوئی مووی دیکھتے ہیں یا Beat Saber جیسی گیم کھیلتے ہیں تو انہیں چکر نہیں آتے۔
VR ہیڈ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا چاہیے:
- اگر آپ ہیڈ سیٹ کو استعمال کرنے کے دوران تھک گئے ہیں، تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آپ کو تھوڑا وقفہ لینا چاہیے۔
- کم وقت کے لیے استعمال کریں۔ شروع میں ہی یہ خیال نہ کریں کہ آپ 30 منٹ یا ایک گھنٹہ کھیل سکتے ہیں۔ Menu کو سمجھنے سے آغاز کریں۔ اس کے بعد ایک دو ویڈیوز دیکھیں۔ پھر کوئی ایسی گیم کھیلیں جس میں حرکت نہ کرنی پڑے۔ اس کے بعد مرحلہ وارآگے بڑھیں۔
- جن لوگوں کو زیادہ حرکت سے چکر آتے ہیں، ان کے لیے اوپر بتائے گئے تمام ہیڈ سیٹ مفید ہیں۔ زیادہ ریفریش ریٹ والی سکرینز مفید رہتی ہیں۔
لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے لطف اندوز ہوں۔ کسی دوسری دنیا میں جانا یا میٹاورس میں دوستوں سے باتیں کرنا اور وقت گزارنا واقعی محسوس کرواتا ہے کہ آپ مستقبل میں رہ رہے ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ بیمار نہ پڑیں۔
مزید پڑھیں:
میٹا ورس کے متعلق چند اہم اصطلاحات جن کا جاننا ضروری ہے
Types Of Virtual Reality: A Comprehensive Journey Into The VR Landscape