کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یا اپنی کپمنی کے نیٹ ورک میں بیٹھ کر جتنے بھی ہارڈویئر یا سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، وہ سب آپ کو ایک سروس کے طور پر مہیا کیے جائیں، جسے انٹرنیٹ پر آسانی سے access کیا جا سکے۔

ان سروسز میں ڈیٹا سٹوریج، سرورز، ڈیٹا بیسز، نیٹ ورکنگ اور سافٹ ویئرز شامل ہوتے ہیں۔ ڈیٹا کو فزیکل سرورز پر سٹور کیا جاتا ہے جنہیں کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والے مینیج کرتے ہیں۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں کمپیوٹر resources جیسے کہ سٹوریج اور کمپیوٹنگ پاور سب سے زیادہ demand والی سروسز ہیں۔ اپنی فائلز کو بجائے اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو پر سٹور کرنے کے، اگر آپ انہیں کلاؤڈ پر سٹور کر لیں تو آپ ان فائلز تک کہیں سے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، صرف آپ کو انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت ہو گی۔

کلاؤڈ پر ہوسٹ ہونے والی سروسز کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جنہیں ہم Infrastructure-as-a-service یا IaaS, اور Software-as-a-service یعنی Saas کہا جاتا ہے۔

Deployment Model کے مطابق کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی تین اقسام ہو سکتی ہیں جنہیں پرائیویٹ، پبلک اور ہائبرڈ کہتے ہیں۔ مزید یہ کہ، کلاؤڈ کو دو تہوں یعنی layers میں تقسیم کیا جا سکتا ہے یعنی front-end اور back-end۔ جس لیئر کے ساتھ صارفین کا واسطہ پڑتا ہے اسے ہم فرنٹ اینڈ کہتے ہیں۔ تمام صارفین اس لیئر کی مدد سے کلاؤڈ پر سٹور کیے گئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

وہ لیئر جو ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر، مثلاً کمپیوٹر، سرورز، سینٹرل سرورز، ڈیٹا بیسز وغیرہ سے مل کر بنی ہو، اسے Back end لیئر کہتے ہیں۔ یہ لیئر کلاؤڈ کا بنیادی حصہ ہوتی ہے جو کہ محفوظ طریقے سے انفارمیشن سٹور کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے منسلک آلات کے درمیان ہموار رابطے کو یقینی بنانے کے لیے، مرکزی سرورز مڈل ویئر نامی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں۔ جو ڈیٹا بیس اور ایپلی کیشنز کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی اقسام

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو demployment model کی بنیاد پر تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جو کہ پرائیوئٹ، پبلک اور ہائبرڈ کلاؤڈ ہیں۔ اور کلاؤڈ جو سروسز فراہم کرتا ہے، اس کی بنیاد پر ہم اس کو تین اقسام میں تقسیم کر سکتے ہیں جن میں Infrastructure-as-service (IaaS), Software-as-a-service (Saas) اور Platform-as-a-service (Paas).

پرائیویٹ کلاؤڈ

پرائیویٹ کلاؤڈ میں، صرف ایک مخصوص آرگنائزیشن کے لیے کمپیوٹنگ سروسز ایک پرائیویٹ آئی ٹی نیٹ ورک پر فراہم کی جاتی ہیں۔

ایک پرائیویٹ کلاؤڈ جسے اندرونی، انٹرپرائز، یا کارپوریٹ کلاؤڈ بھی کہا جاتا ہے، کو عام طور پرآرگنائزیشن کے اندر ہی مینیج کیا جاتا ہے اور یہ اُس خاص آرگنائزیشن سے باہر کسی کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔

پرائیویٹ کلاؤڈ ساری سروسز پبلک کلاؤڈ جیسی ہی فراہم کرتا ہے لیکن اس میں بہتر سکیورٹی، customization اور کنٹرول زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

پرائیویٹ کلاؤڈز کمپنی کے فائر والز اور انٹرنل ہوسٹنگ کے ذریعے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی آرگنائزیشن کا حساس ڈیٹا کسی تھرڈ پارٹی کے لیے قابل رسائی نہ رہے۔

تاہم، پرائیویٹ کلاؤڈ میں خرابی یہ ہے کہ آرگنائزیشن پورے ڈیٹا سینٹر کی تنظیم اور maintenance کے لیے ذمہ دار بن جاتی ہے جس کے لیے بہت سارے وسائل درکار ہو سکتے ہیں۔

پبلک کلاؤڈ

ایسی کمپیوٹنگ سروسز جو کوئی تھرڈ پارٹی فراہم کرتی ہے، پبلک کلاؤڈ کہلاتی ہیں۔ پرائیویٹ کلاؤڈ کے برعکس، پبلک کلاؤڈ پر سروسز ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں اور جو بھی چاہے انہیں استعمال کر سکتا ہے یا خرید سکتا ہے۔ یہ سروسز یا تو مکمل طور پر فری ہو سکتی ہیں یا پھر وسائل کی جتنی مقدار استعمال ہو اسی کے مطابق ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

کلاؤڈ سروس کسی بھی بزنس کو اپنی کمپنی میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر اثاثے خریدنے اور پھر ان کی دیکھ بھال کے جنجھٹ سے آزاد کرتی ہے۔ کیوں کہ یہ تمام اثاثے کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے اور وہی ان وسائل کی دیکھ بھال بھی کرتےہیں۔ اس طرح کمپنیز کے ڈیجیٹل اثاثوں کو خریدنے پر خرچ ہونے والا سرمایہ بچایا جا سکتا ہے۔

پبلک کلاؤڈ سٹوریج کی flexible سروسز فراہم کرنے کے لیے RAM اور Bandwidth کی flexible سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔

ہائبرڈ کلاؤڈ

ہائبرڈ کلاؤڈ پبلک اور پرائیویٹ کلاؤڈ، دونوں کی خصوصیات کو مشترکہ طور پر استعمال کرتا ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک کلاؤڈ کی خصوصیات کو مشترکہ طور پر استعمال کرنے والا یہ ماڈل، اپنی ضرورت کے مطابق اور workload کو بانٹنے کے لیے کمپیوٹنگ اور دیگر وسائل کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو پبلک یا پرائیویٹ کلاؤڈ میں بدل لیتا ہے۔

جب کمپیوٹنگ اور پروسیسنگ کی ڈیمانڈ تبدیل ہوتی رہتی ہے، تو ایسے میں ہائبرڈ کلاؤڈ بزنسز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کے کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کو پبلک کلاؤڈ پر منتقل کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی تھرڈ پارٹی کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

ہم جانتے ہیں کہ سروس ماڈل کی بنیاد پر ہم کلاؤڈ کو تین IaaS, PaaS، اور SaaS میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ آئیے اب ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

Infrastructure-as-a-Service (IaaS)

IaaS کلاؤڈ کی ایسی قسم ہے جس میں کلاؤڈ سروسز کے فراہم کنندگان ایک پرائیویٹ انٹرفیس کے ذریعے سے آپ کو سرورز، سٹوریج اور نیٹ ورکنگ کی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ اس سروس میں صارف کو cloud کے انفراسٹرکچر کو مینیج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی, لیکن سٹوریج، آپریٹنگ سسٹم اور انسٹال کی گئی ایپس پر اس کا پورا کنٹرول ہوتا ہے۔

IaaS میں صارف کی بجائے تھرڈ پارٹی ہارڈ ویئر، سرورز، سٹوریج اور انفراسٹرکچر کے دیگر components کو ہوسٹ کرتی ہے۔ تھرڈ پارٹی وینڈر صارف کی تمام ایپلیکیشنز اور ان کے بیک اپ کو بھی مینیج کرتا ہے۔

Platform-as-a-Service (PaaS)

PaaS کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی ایک قسم ہے جو کلاؤڈ میں development اور deployment کا ماحول فراہم کرتا ہے جو صارفین کو بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر یا برقرار رکھنے کی پیچیدگی کے بغیر ایپلی کیشنز کو تیار کرنے اور چلانے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ صارفین کو کلاؤڈ بیسڈ ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لیے وسائل فراہم کرتا ہے۔ اس سروس میں صارف اپنے وینڈر (کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والا) سے Pay-as-you-go یعنی استعمال کے مطابق ادائیگی کرنا، کے ماڈل کے تحت سروسز خریدتا ہے اور پھر ایک محفوظ کنیکشن کی مدد سے ان تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

PaaS میں صارفین کو اپنے بنیادی انفراسٹرکچر جیسے کہ نیٹ ورک، سرورز، سٹوریج اور آپریٹنگ سسٹم وغیرہ کو مینیج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور آپ کو انسٹال کی گئی اپلیکیشنز پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔

یہ کمپنیز کو سافٹ ویئر کی دیکھ بھال، منصوبہ بندی، اور وسائل کی خریداری کی ذمہ داری سے آزاد کر کے اپنی ایپلی کیشنز کی تعیناتی اور انتظام پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتا ہے۔

Software-as-a-Service (SaaS)

SaaS صارفین کو کسی وینڈر کے سافٹ ویئر کو سبسکرپشن کی بنیاد پر استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس قسم کی کلاؤڈ سروس میں صارفین کو اپنے کمپیوٹر میں سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کی بجائے، ایپلیکیشن کو ایک remote کلاؤڈ نیٹ ورک پر ہوسٹ کروایا جاتا ہے جسے صارفین ویب یا کسی انٹرفیس کی مدد سے استعمال کر سکتے ہیں۔

SaaS ماڈل میں سروس فراہم کرنے والا ہی ہارڈویئر، مِڈل ویئر، اپلیکیشن سافٹ ویئر اور سکیورٹی کو مینیج کرتا ہے۔ اس سروس کو Hosted Software یا On-demand software بھی کہا جاتا ہے، جو کہ کمپنیز کو ان سافٹ ویئرز کی maintenance اور support کو ہموار کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے بڑی کمپنیز کے لیے فوائد

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے تیزی سے بڑھنے کی سب سے اہم وجہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس کی وجہ سے کمپنیز کو پورا فزیکل آئی ٹی انفراسٹرکچر سیٹ اپ کرنے کی ضررورت نہیں اور اس پر خرچ ہونے والی لاگت اور وسائل بھی بچائے جا سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کلاؤڈ ہمیں کیا فوائد فراہم کرتا ہے:

  • کم لاگت: آئی ٹی سسٹمز کو maintain کرنے کے لیے بڑے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ کلاؤڈ کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کی والی کی طرف سے فراہم کیے گئے وسائل کے استعمال سے، کمپنیز کو مہنگا انفراسٹرکچر خریدنے کی ضرورت نہیں رہتی، جس سے ان کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں۔

چونکہ کلاؤڈ کی سروسز Pay-as-you-go ماڈل پر کام کرتی ہیں، اس لیے کمپنیز صرف ان سروسز کے لیے ادائیگی کرتی ہیں جنہیں وہ استعمال کرتی ہیں۔ اس سے کوئی بھی اضافی سروس استعمال نہیں ہوتی اور کمپنیز کے اخراجات مزید کم ہو جاتے ہیں۔

  • Scalability (توسیع پذیری): کلاؤڈ آرگنائزیشنز کو نہایت کم وقت میں اپنے ملازموں کی تعداد کو چند سے بڑھا کر ہزاروں کی تعداد میں لے جانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ کمپنیز کو اپنی ضرورت کے مطابق سٹوریج ضروریات کو بڑھانے یا کم کرنے کے قابل بناتا ہے، جس سے کمپنیز flexible بن جاتی ہیں۔
  • Flexibility اور کولیبوریشن: کلاؤڈ پر چونکہ ڈیٹا کو کہیں سے بھی access کیا جا سکتا ہے، اس لیے کمپنیز کے employees کو یہ سہولت ہوتی ہے کہ وہ کہیں سے بھی بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں۔ کلاؤڈ کی مدد آپ کہیں بھی اپنا virtual آفس بنا سکتے ہیں۔
  • کاروبار کا تسلسل: بندش یا بحران کی صورت میں کلاؤڈ آپ کے ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے۔ ڈیٹا کو اس طرح محفوظ کرنا اس بات کو ممکن بناتا ہے کہ جب بھی سارا سسٹم بحال ہو جائے تو فوراً کاروبار کو وہیں سے شروع کیا جا سکے۔
  • مسابقتی برتری: کلاؤڈ مختلف کاروباری پہلوؤں، جیسے کہ IT انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنا، لائسنسنگ سافٹ ویئر، یا آپ کے ڈیٹا کو منظم کرنے کے لیے اہلکاروں کو تربیت دینا وغیرہ کا خیال رکھتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ آپ کو اپنے competitor کے مقابلے میں فائدہ دیتا ہے کیوں کہ کاروبار کے ان پہلوؤں پر جو وسائل آپ ہیں وہ آپ کے کاروباری حریفوں کے مقابلے میں تھوڑے ہوتے ہیں۔

خلاصہ

کلاؤڈ کمپیوٹنگ نے آئی ٹی کی دنیا کو تقریباً مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔ مستقبل میں کلاؤڈ پراڈکٹس اور سروسز بنانے، کسٹمرز کی بہتر طریقے سے خدمت کرنے اور نئی دریافتیں کرنے کے کئی نئے اور بہتر طریقے لائے گا۔

کاروباری رہنما جو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی صلاحیت کو اپناتے ہیں وہ یقینی طور پر اس بدلتے ہوئے منظرنامے میں مسابقتی برتری حاصل کر لیتے ہیں – ان کے منتخب کردہ ٹولز اور سافٹ ویئر میں، ان کی تخلیق کردہ ثقافتوں میں، یا ان کی طرف سے انجام پانے والی کاروباری حکمت عملیوں میں۔

مزید پڑھیں:

Non-Fungible Tokens کسے کہتے ہیں؟ NFTs کس طرح کام کرتے ہیں

Top 15 SaaS Companies for Modern Businesses: A Comprehensive Guide

One thought on “Cloud Computing کیا ہے؟ اس کی مختلف اقسام اور فائدوں پر ایک نظر

  1. Pingback: Cloud Security: A Comprehensive Guide To Protect Your Data

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے