آج کے ڈیجیٹل دور میں، دوستوں، خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ جڑے رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف آن لائن اکاؤنٹس اور سروسز کے انتظام کے لیے ای میل اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے۔ اور جب بات email providers کی آتی ہے، تو اُن میں سب سے مقبول گوگل کی میل سروس، یعنی Gmail ہے۔ دنیا بھر میں 1.8 بلین سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ، Gmail دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ای میل سروس ہے۔ یہ user-friendly انٹرفیس، مضبوط سیکیورٹی خصوصیات، اور Google Drive، Google Docs، اور Google Calendar جیسی دیگر Google سروسز مہیا کرتی ہے۔ چاہے آپ پروفیشنل ہوں، یا کوئی سٹوڈنٹ، new Gmail account بنانا نہایت ضروری اور آسان عمل ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم یہ دیکھیں گے کہ ہم Gmail پر نیا اکاؤنٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔
New Gmail Account: اس کی اہمیت پر ایک نظر
Gmail account ایک ایسا ٹول ہے جسے صرف ای میلز بھیجنے اور وصول کرنے کے علاوہ بھی کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، Google Drive آپ کو فائلوں کو آن لائن اسٹور کرنے اور ان کو شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جبکہ Google Docs اور Sheets دستاویزات اور اسپریڈ شیٹس کو بنانے اور ان پر collaboration کے لیے cloud-based پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
گوگل کیلنڈر کی مدد سے، آپ آسانی سے اپنے اپوائنٹمنٹس اور ایونٹس کو شیڈول اور ترتیب دے سکتے ہیں۔ Google Chats کی مدد سے، آپ ویڈیو کالز اور میسجنگ کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، بہت سی آن لائن سروسز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو رجسٹریشن کے لیے ای میل ایڈریس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور new Gmail account رکھنے سے اس عمل کو بہت آسان بنایا جا سکتا ہے۔
آپ اپنے Gmail اکاؤنٹ کو Google کی دیگر سروسز، جیسے کہ YouTube یا Google Maps میں sign in کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو الگ سے اکاؤنٹس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
Gmail Account کی سکیورٹی
سیکیورٹی کے لحاظ سے، Gmail آپ کے اکاؤنٹ اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے جدید features فراہم کرتا ہے۔ Two-Factor Authentication کی مدد سے آپ کو ضافی سکیورٹی حاصل ہوتی ہے۔ کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کو sign in کرنے کے لیے صرف پاسورڈ کے علاوہ بھی ایک authentication code کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ spam filters آپ کے ان باکس کو غیر ضروری ای میلز اور ممکنہ خطرات سے پاک رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
مزید یہ کہ، Gmail کے پاس حفاظتی خطرات کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم وقف ہے۔ اس سے آپ کو اعتماد ہو جاتا ہے کہ اپ کا Gmail account اور اس کا ڈیٹا غیر محفوظ نہیں ہے۔
New Gmail Account کے لیے مکمل رہنمائی
New Gmail account نہایت آسان اور بالکل مفت عمل ہے۔ یہاں آپ جتنے مرضی ذاتی یا پروفیشنل اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔یہاں ہم Gmail account بنانے کے لیے درکار تمام ضروری اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
Step-1: گوگل میل کی ویب سائٹ پر جائیں
New Gmail account بنانے کے لیے پہلا قدم Gmail کی ویب سائٹ پر جانا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، اپنا ویب براؤزر کھولیں اور www.gmail.com پر جائیں۔ Gmail کے ہوم پیج پر آنے کے بعد، "Create account” کے بٹن پر کلک کریں۔ Create Account پر کلک کرنے سے آپ کو تین options نظر آئیں گے۔ ان میں For my personal use، For my child, اور For work or my business شامل ہیں۔ آپ اپنی مرضی کی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہاں ہم personal use کی آپشن کا انتخاب کریں گے۔
Step-2: اپنی بنیادی معلومات فراہم کریں
اگلے مرحلے پر، آپ کو اپنا new Gmail account ترتیب دینے کے لیے کچھ بنیادی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس میں آپ کا first name، last name، username اور پاس ورڈ شامل ہوگا۔ Username کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ یہ منفرد اور یاد رکھنے میں آسان ہونا چاہیے۔
آپ کو ایک مضبوط پاس ورڈ کا انتخاب بھی کرنا ہو گا۔ اس میں بڑے اور چھوٹے حروف، اعداد اور علامتیں شامل ہو سکتی ہیں۔ یہ تمام معلومات داخل کرنے کے بعد آپ نیچے دائیں کونے میں دیئے گئے Next کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اگر آپ مزید معلومات نہیں شامل کرنا چاہتے تو آپ sign in instead کے بٹن پر کلک کر سکتے ہیں۔
اس طرح آپ Gmail کے login کے پیج پر پہنچ جائیں گے۔ اب آپ اپنی ای میل اور پاسورڈ کی مدد سے اپنے new Gmail account میں لاگ اِن کر سکیں گے۔ فی الحال ہم Next کے بٹن پر کلک کر کے اگلے مرحلے پر جائیں گے۔ یہاں ہم اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں گے۔
Step-3: اپنے New Gmail Account کی تصدیق کریں
اپنی بنیادی معلومات فراہم کرنے کے بعد، آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی ہوگی۔ یہاں آپ سے ایک موبائل نمبر داخل کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ اس فون نمبر پر آپ کو ایک تصدیقی کوڈ آئے گا۔
جب آپ اپنا فون نمبر، recover email (جو کہ optional ہے)، اپنی Date of birth اور جِنس کی معلومات داخل کریں، تو نیچے دیئے گئے Next کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اگلے مرحلے پر گوگل کے Terms and Privacy کا پیج آئے گا۔ New Gmail account کا عمل مکمل کرنے کے لیے آپ کو ان terms کو قبول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا نیچے ایک I Agree کا بٹن ہو گا۔ اس پر کلک کر دیں۔
اگلے مرحلے پر دیئے گئے فون نمبر یا ای میل ایڈریس پر بھیجے گئے کوڈ کو داخل کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ verify ہو جائے گا۔
نوٹ: فون نمبر داخل کرنا لازمی بھی ہو سکتا ہے اور optional بھی۔ اگر یہ لازمی ہو، تو آپ کو کوڈ داخل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ تب ہی آپ لاگ اِن کر سکیں گے۔ لیکن اگر یہ optional ہو، تو آپ کو کوڈ داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ حتٰی کہ یہاں آپ کو فون نمبر داخل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔
Step-4: اپنے اکاؤنٹ کو Personalize کریں
ایک بار جب آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ ہو جائے اور اس کی تصدیق بھی مکمل ہو جائے، تو آپ اسے اپنی ضرورت کے مطابق personalize بنا سکتے ہیں۔ پروفائل پکچر شامل کرنا بھی انہی میں سے ایک ہے۔ پروفائل پکچر لگانے کے لیے دائیں طرف اوپر کے کونے میں موجود اکاؤنٹ کے icon پر کلک کریں۔
اکاؤنٹ کے icon پر کلک کرنے سے مزید ایک چھوٹا سا dialog box کھلے گا۔ اُس پر کیمرے کے نشان پر کلک کریں۔
Camera کے icon پر کلک کرنے سے آپ کے سامنے ایک اور dialog box کھُل جائے گا۔ یہاں آپ کو Add profile photo کا بٹن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں۔
آخر کار، مزید ایک dialog box کھُلنے کے ساتھ ہی آپ کے سامنے گوگل کی طرف سے فراہم کردہ چند تصاویر آئیں گی۔ اس کے علاوہ آپ اپنے کمپیوٹر سے بھی اپنی مرضی کی تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے From computer کے بٹن پر کلک کریں۔
اور اس طرح آپ کا New Gmail account کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ عام استعمال کے لیے Gmail account کے لیے مزید کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا اکاؤنٹ اب استعمال کے لیے تیار ہے۔ اب آپ اس کی مدد سے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا انٹرنیٹ پر کسی بھی سروس کے حصول کے لیے اس اکاؤنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تمام Social Media Apps پر اکاؤنٹ بنانے کا آسان ترین طریقہ