Related Terms: Type Of Threats On Dark Web

Threats on dark web | Risks of dark web | Is dark web dangerous | Is dark web harmful | How to use dark web safely | Legal use of dark web | what is dark web | dark web links | dark web | the dark web | deep web | dark web videos | dark web browser | how to access dark web | dark web for access | dark web sites | how to use dark web | how to access dark web using tor | how to get on the dark web | dark web websites | dark web in Urdu | what is dark web in urdu

ڈارک ویب پر ہم گزشتہ دن ایک آرٹیکل لِکھ چکے ہیں۔ اُس آرٹیکل میں ہم نے دیکھا کہ ڈارک ویب کیا ہے، یہ ڈیپ ویب اور اوپن ویب سے کس طرح مختلف ہے اور اس تک کیسے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ہم بات کریں گے ڈاک ویب سے جڑے خطرات کی اور اس کے استعمال سے جڑے قانونی پہلوؤں کی۔

شروع کرنے سے پہلے ہم اپنے ان قارئین کے لیے اس کے گزشتہ آرٹیکل کا لِنک دے رہے ہیں جنہوں نے ابھی تک اسے نہیں پڑھا۔ وہ آرٹیکل پڑھنے کے بعد آپ کو اس آرٹیکل کی زیادہ بہتر انداز میں تفہیم ہو سکے گی۔

کیا ڈارک ویب پر جانا غیر قانونی ہے؟

اگر سادہ لفظوں میں کہا جائے تو، ڈارک ویب پر جانا غیر قانونی نہیں ہے۔ دراصل اس کے کچھ استعمالات مکمل طور پر قانونی ہیں اور اس کی اہمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈارک ویب کے صارفین اس پر تین قسم کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں:

  • صارف کی شناخت مخفی رہنا
  • عملی طور پر ناقابل شناخت خدمات اور سائٹس
  • صارفین اور فراہم کنندگان دونوں کے لیے غیر قانونی اقدامات کرنے کی اہلیت

ایک طرح سے، ڈارک ویب نے بہت سی جماعتوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جو بصورت دیگر اپنی شناخت آن لائن ظاہر کرنے سے خطرے میں پڑ جاتیں۔ بدسلوکی اور ظلم و ستم کے شکار، پوشیدہ جرائم کی اطلاع دینے والے، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض کارکنان ان پوشیدہ سائٹس کا اکثر استعمال کرتے رہے ہیں۔

لیکن یقیناً، یہ فوائد آسانی سے ان لوگوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں جو دیگر واضح طور پر غیر قانونی طریقوں سے قوانین کی پابندیوں سے ہٹ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اگر اس نظر سے دیکھا جائے تو یہ واضح ہے کہ ڈارک ویب کے قانونی ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ایک صارف کے طور پر اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

آئیے، ڈارک ویب کے قانونی اور غیر قانونی، دونوں پہلوؤں کو "ڈارک ویب براؤزرز” اور ڈارک ویب سائٹس کے لحاظ سے دیکھتے ہیں۔

کیا Tor کا استعمال غیر قانونی ہے؟

ایک سافٹ ویئر کی حیثیت سے، Tor اور دیگر پوشیدہ براؤزرز کا استعمال سختی سے ممنوع بھی نہیں ہے۔ درحقیقت، ان پوشیدہ سمجھے جانے والے "ڈارک ویب” براؤزرز کو خصوصی طور پر انٹرنیٹ کے اس حصے سے منسلک نہیں کیا جاتا ہے۔ بہت سارے صارفین اب Tor کو اوپن ویب براؤزرز اور نجی طور پر انٹرنیٹ کے Deep حصوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

Tor براؤزر کی طرف سے فراہم کی جانے والی پرائیویسی اج کے ڈیجیٹل دور میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔ بڑی کمپنیز اور حکومتی محکمے یکساں طور پر آنلائن سرگرمیوں کی نگرانی میں براہ راست شامل ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ سرکاری ایجنسیاں یا یہاں تک کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (ISPs) کو یہ معلوم ہو کہ وہ آن لائن کیا دیکھ رہے ہیں۔

ایسے ممالک جہاں user laws اور access پر سخت پابندیاں ہوتی ہیں، وہاں عام ویب سائٹس تک رسائی بھی بہت مشکل ہوتی ہے۔ ایسے میں صارفین یا تو Tor کا استعمال کرتے ہیں یا پھر VPN (Virtual Private Network) کا۔

تاہم، آپ اب بھی Tor کے اندر غیر قانونی اقدامات کر سکتے ہیں جو براؤزر کی قانونی حیثیت سے قطع نظر آپ کو مجرم قرار دے سکتی ہے۔ آپ ڈیپ ویب سے کاپی رائٹ والے مواد کو چوری کرنے، غیر اخلاقی ویڈیو مواد شیئر کرنے، یا سائبر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے لیے Tor کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔

کسی بھی لیگل براؤزر کا استعمال آپ کے ان اعمال کو قانونی نہیں قرار دے گا۔

کیا ڈارک ویب پر موجود ویب سائٹس پر جانا اور انہیں استعمال کرنا غیر قانونی ہے؟

اگر ایک نیٹ ورک کی نظر سے دیھیں، تو ڈارک ویب کا استعمال مشکوک لگتا ہے۔ کیوں کہ عام طور پر ڈارک ویب کے استعمال کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو آپ باقی دنیا کے سامنے نہیں کر سکتے تھے۔

اس سے یہ ظاہر ہے کہ گمنامی اور شناخت چھپانا بھی چھپے رہنے پر منحصر ہے۔ کیوں کہ ہیکر اور دیگر سائبر مجرم بھی مخفی رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، سائبر حملے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد یہ جانتے ہیں کہ یہ مجرمانہ سرگرمیاں ہیں۔ اس لیے وہ ان سرگرمیوں کے لیے ڈارک ویب کا سہارہ لیتے ہیں۔

سا کا مطلب یہ ہے کہ ڈارک ویب پر موجود سائٹس کو وِزٹ کرنا غیر قانونی نہیں ہے، لیکن یہ آپ کے مسئلہ بن سکتی ہیں۔ اگرچہ یہ مجموعی طور پر غیر قانونی نہیں ہے، لیکن ناخوشگوار سرگرمی ڈارک ویب کے بہت سے حصوں میں موجود رہتی ہے۔ اگر آپ محتاط نہیں رہتے یا آپ کمپیوٹر کے ماہر بھی ہیں، تو یہ آپ کو مختلف قسم کے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ سو، اگر ڈارک ویب زیادہ تر غیر قانونی کاموں کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے، تو پھر وہ استعمالات ہیں کیا؟

ڈارک ویب پر موجود مختلف طرح کے خطرات

اگر آپ ڈارک ویب کو صرف پرائیویسی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، تب بھی آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور ہو گا کہ "کیا ڈارک ویب کا استعمال خطرناک ہے؟”۔ بد قسمتی سے، یہ ایک خطرناک جگہ ہو سکتی ہے۔

threats-on-dark-web

جب آپ ڈارک ویب پر براؤزنگ کرتے ہیں تو درج ذیل کچھ ایسے خطرات ہیں جن کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

نقصان دہ سافٹ ویئر

نقصان دہ (Malicious) سافٹ ویئر ڈارک ویب پر پوری طرح سے زندہ ہے۔ یہ ہیکرز کو مختلف ٹولز فراہم کرنے کے لیے پورٹلز کی شکل میں پیش کیے جاتے ہیں۔ تاہم یہ تمام ڈارک ویب پر پورٹلز کے علاوہ بھی پڑا رہتا ہے اور غیر مشکوک صارفین کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

ڈارک ویب کے دیگر حصوں میں موجود صارفین کی حفاظت کے لیے کوئی اقدامات نہیں ہوتے ہیں۔ اس طرح صارفین کو باقاعدگی سے درج ذیل اقسام کے میل ویئر خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

  • Keyloggers
  • Botnet Malware
  • Ransomeware
  • Phishing Malware

اگر آپ ڈارک ویب پر کسی ویب سائٹ کو وِزٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ خود کو ہیکنگ اور دیگر خطرات کے رحم و کرم پر چھوڑ رہے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ میل ویئر انفیکشن آپ کے سکیورٹی پروگرامز کو ہی ہدف بناتے ہیں۔

ڈارک ویب کے فریم ورک اور Tor براؤزر کے ساتھ گنامی کی خصوصیت ایک طاقتور چیز ہے، لیکن یہ ایسا بھی نہیں کہ جس کو پکڑا نہ جا سکے۔ آنلائن دنیا میں کی جانے والی ہر سرگرمی اپنے پیچھے ثبوت چھوڑتی ہے، جو کہ گہرائی میں تحقیق کرنے سے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

حکومت کی نگرانی

جہاں آج پوری دنیا میں Tor پر موجود ویب سائٹس کو پولیس حکام اپنے قبضے میں لے رہے ہیں، ایسے میں کسی بھی ڈارک ویب سائٹ کو صرف وِزٹ کرنے پر بھی حکومت کی نظر میں آنے کا واضح خطرہ موجود ہے۔

ماضی میں غیر قانونی ادویات والی مارکیٹ پلیس کو بھی پولیس کی نگرانی کے بعد ہائی جیک کیا جا چکا ہے۔ کسی custom software کا استعمال کرتے ہوئے، دراندازی جیسی سرگرمی کا تجزیہ کرنے سے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو یکساں طور پر جرائم کرنے والے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کی شناخت کرنے میں مدد ملی۔

دراندازی آپ کو دیگر سرگرمیوں کی نگرانی کے خطرے سے دوچار بھی کر سکتی ہے۔ نئے سیاسی نظریات کی کھوج کے لیے حکومتی پابندیوں سے بچنا کچھ ممالک میں قابل قید جرم ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے چائنا "Great Firewall” کا استعمال کرتے ہوئے مقبول ویب سائٹس تک عوام کی رسائی محدود رکھتا ہے۔ اس طرح کے مواد کو وِزٹ کرنے کی وجہ سے واچ لسٹ میں نام آنے یا پھر فوری طور پر جیل جانے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

فراڈ (Scams)

کچھ مبینہ سروسز جیسے کہ پیشہ ور قاتل صرف فراڈ ہو سکتے ہیں جو رضامند صارفین سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ مختلف رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ ڈارک ویب پر کرائے کے قاتلوں سے لے کر اسمگلنگ تک، ہر طرح کی سروسرز دستیاب ہوتی ہیں۔

البتہ کچھ جرائم پیشہ لوگ صرف پیسے کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں اور زیادہ پیسے والے صارفین سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسہ چراتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو فشنگ اٹیک کر کے آپ کی ذاتی معلومات چوری کرتے ہیں اور پھر اسے بھتہ خوری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ڈارک ویب تک محفوظ رسائی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟

اگر آپ کسی جائز ضرورت کے تحت ڈارک ویب استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو اپنا تحفظ یقینی بنانا ہو گا۔ یہاں ہم 5 ایسے طریقوں کی بات کریں گے جن کی مدد سے آپ محفوظ رہتے ہوئے ڈارک ویب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

  • اپنے وجدان پر بھروسہ کریں: انٹر نیٹ پر دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے آپ کو ذہانت سے کام کرنا ہو گا۔ ضروری نہیں کہ کوئی جیسا نظر آ رہا ہے وہ ویسا ہی ہو۔ ویب پر محفوظ رہنے کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کی نظر ہو کہ آپ کس سے بات کر رہے ہیں اور کن پیجز کو وزٹ کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے جہاں آپ کو لگے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے تو خود کو وہاں سے الگ کر لیں۔
  • اپنی حقیقی شناخت کو آنلائن دنیا سے الگ کر لیں: آپ کا username، ای میل ایڈریس، پاسورڈ اور حتٰی کہ کریڈٹ کارڈ بھی آپ کی زندگی میں کہیں اور استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ضروری ہو تو اپنے لیے بالکل نئے اکاؤنٹس بنائیں۔ حقیقی زندگی یا آنلائن دنیا میں ایسی کوئی چیز استعمال نہ کریں جو آپ کی شناخت کر سکے۔
  • ڈارک ویب سے ڈاؤنلوڈنگ سے اجتناب کریں: ویب کی دنیا کا وہ حصہ جہاں لاقانونیت زیادہ ہے، یعنی کہ ڈارک ویب پر میل ویئر انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہے۔ ایسے میں اگر آپ کچھ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ڈاؤن لوڈ ہونے والی فائلز کی فوری طور پر سکیننگ یقینی بنائیں تاکہ میل ویئر کے خطرے سے بچا جا سکے۔
  • کسی بھی دستیاب نیٹ ورک کی سیٹنگ میں AvtiveX اور Java کو بند کر دیں۔ کیوں کہ ہیکرز کی جانب سے ان فریم ورک کا استحصال کیے جانے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے آپ کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ہوں گے۔
  • Tor والی ڈیوائسسز تک رسائی کو محدود رکھیں: اپنے بچوں یا خاندان کے دیگر افراد کی حفاظت کریں۔ یقینی بنائیں کہ انہیں ایسی کسی چیز کا سامنا نہ ہو جو کسی کو بھی دیکھنی نہیں چاہیے۔ ڈارک ویب کو صرف ضرورت کے تحت ہی استعمال کریں اور بچوں کو اس کے قریب بھی مت آنے دیں۔

آج کی پوسٹ سے اتنا ہی! اس پوسٹ میں ہم نے دیکھا کہ ڈارک ویب کو استعمال کرنے کے قانونی پہلو کیا ہو سکتے ہیں، ڈارک ویب پر موجود خطرات اور اس کے محفوظ استعمال کا طریقہ۔ آپ کو ہماری آج کی کاوش کیسی لگی؟ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

مزید پڑھیں:

5G نیٹ ورک سے متعلق 5 سب سے بڑے خدشات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے