2022ء میں ڈراپ شپنگ آسانی سے شروع کیا جانے والا کاروبار ہے۔ یہ ایک ایسا کاروبار ہے جس میں آپ کو کسی قسم کی پراڈکٹس کو خریدنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو پراڈکٹ کو سٹاک میں رکھنے اور کسٹمر تک شپ کرنے کے مسائل سے بھی آزادی ہوتی ہے۔
ایک ڈراپ شِپر کی حیثیت سے آپ کسی مینوفیکچرر، سپلائیر یا ڈسٹری بیوٹر کو آرڈر دیتے ہیں جو آپ کی طرف سے اس آرڈر کو پورا کرتا ہے۔ ایمازون دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ پلیس کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اسی مناسبت سے اسے ڈراپ شپنگ کے لیے سب سے بہترین پلیٹ فارم بھی سمجھا جاتا ہے۔
اس آرٹیکل میں، ہم ایمازون ڈراپ شپنگ کے فوائد اور نقصانات پر غور کریں گے۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ ایمازون پر ڈراپ شپ کیسے کریں اور اپنے کاروبار کو منافع بخش کیسے بنائیں۔
ایمازون پر ڈراپ شپنگ کیسے کام کرتی ہے؟
اس سے قبل کے آپ ڈراپ شپنگ کے کاروبار کو شروع کریں، ضروری ہے کہ آپ اس پلیٹ فارم پر ڈراپ شپنگ کےبارے میں تمام اُصول و ضوابط کو سمجھ لیں تاکہ آپ کا اکاؤنٹ معطل نہ ہو۔ مثال کے طور پر، ایمازون کی ڈراپ شپنگ پالیسیاں آپ کو ایمازون پر کسی دوسرے ریٹیلر سے مصنوعات خریدنے سے منع کرتی ہیں۔ اگر آپ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کا سیلر اکاؤنٹ معطل ہو سکتا ہے۔
دیگر پالیسیاں جن پر آپ کو Amazon پر ڈراپ شپنگ کرتے ہوئے عمل کرنے کی ضرورت ہے، درج ذیل ہیں:
- آپ کو اپنے انوائسز، بیرونی پیکیجنگ، اور پیکنگ سلپس میں خود کو بیچنے والے کے طور پر ظاہر کرنا چاہیے
- کسی بھی پراڈکٹ کی واپسی کو قبول کرنا اور اس کو پروسس کرنا آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے
- آپ کو ایمازون کی سروس کی شرائط کی تعمیل کرنی ہوگی
ایک بار جب کوئی گاہک کسی پروڈکٹ کا آرڈر دیتا ہے جسے آپ Amazon پر درج کرتے ہیں، تو آپ اس پروڈکٹ کو براہ راست سپلائر سے خریدتے ہیں۔ اس کے بعد آپ گاہک کی معلومات کو آگے بھیجتے ہیں، پھر سپلائر سامان کو کسٹمر کو بھیجتا ہے۔
ایک ہی وقت میں، invoices، بیرونی پیکیجنگ، اور پیکیجنگ سلپس میں سپلائیر کے نام یا رابطے کی تفصیلات کی نشاندہی کرنے والی معلومات پر مشتمل نہیں ہونا چاہیے۔ دوسرے لفظوں میں، صارفین کو یہ معلوم نہیں ہونا چاہئے کہ اشیاء کسی دوسری کمپنی سے خریدی گئی ہیں۔
ایمازون ڈراپ شِپنگ کے فائدے اور نقصانات
ایمازون ڈراپ شپنگ کے بہت سے فوائد ہیں جو اسے نئے آنے والے کاروباری لوگوں کے لیے ایک پرکشش پلیٹ فارم بناتے ہیں۔ ایمازون ڈراپ شپنگ کاروبار شروع کرنے کے درج ذیل فوائد ہیں:
کم سرمائے کی ضرورت
ڈراپ نیا شپنگ کاروبار شروع کرنے کا ایک انتہائی قابل رسائی اور سستا طریقہ ہے۔ روایتی ریٹیلرز اور ہول سیلنگ جیسے ای کامرس ماڈلز کے مقابلے میں، آپ پہلے سے تجارتی سامان خریدے اور مصنوعات کو physically سنبھالے بغیر بھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو صارفین کو آرڈر لینے، پیک کرنے اور بھیجنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
مصنوعات کی ایک سے زیادہ کیٹیگریز
ایمازون پر 30 سے زیادہ پروڈکٹ کیٹیگریز ہیں۔ صحیح سپلائرز کی مدد سے، آپ جتنی کیٹیگریز میں چاہیں بیچ سکتے ہیں۔ صرف ایمازون کی وہ کیٹیگریز جن کی فروخت کی اجازت محدود ہے، سے تعلق رکھنے والی مصنوعات کی فروخت سے گریز کریں۔ ایسی مصنوعات میں شراب، کھلاڑیوں کے لیے قوت بخش ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔
فوری سیٹ اپ
آپ کو ڈراپ شپنگ کاروبار چلانے کے لیے انوینٹری خریدنے اور سٹور کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جو اسے نئے کاروباری افراد کے لیے بہت آسان بناتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت میں ایمازون سیلر اکاؤنٹ ترتیب دے سکتے ہیں۔ آپ کو صرف سپلائیر ملنے کی دیر ہے، اس کے بعد آپ مصنوعات کی فروخت شروع کر سکتے ہیں۔
زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی ممکنہ صلاحیت
دنیا کے سب سے مشہور آن لائن بازاروں میں سے ایک کے طور پر، ایمیزون کے پاس ایک وسیع کسٹمر بیس اور ڈراپ شپنگ کیٹیگریز کی ایک وسیع رینج ہے۔ صحیح مصنوعات اور سپلائرز کے ہوتے ہوئے، ایک بہت بڑی ممکنہ مارکیٹ آپ کی پہنچ میں آ جاتی ہے۔
شاپیفائی اور ایمازون کی پارٹنر شپ
اگر آپ Shopify مرچنٹ ہیں، تو آپ اسے بغیر کسی رکاوٹ کے Amazon سے منسلک کر سکتے ہیں اور اس کی بڑی مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ Shopify اور Amazon کو جوڑ کر، آپ دونوں پلیٹ فارمز پر آرڈرز کو آسانی سے مینیج کر سکتے ہیں۔ آپ over-selling کو روکنے کے لیے پلیٹ فارمز کے درمیان انوینٹری کی سطح کو بھی compatible رکھ سکتے ہیں۔
ایمازون پر کام کرنے کے نقصانات
ایمازون پر ڈراپ شپنگ کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اس نئے ای کامرس مارکیٹ پلیس میں شامل ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو ان نقصانات کے بارے میں پتہ ہو۔
سخت مقابلہ
جیسا کہ آپ کسی بھی ای کارمس ماڈل میں داخل ہونے کے وقت کم رکاوٹوں اور مقابلے کی توقع رکھتے ہیں، وہیں ایمازون پر ڈراپ شپنگ میں مقابلے کا رجحان کافی زیادہ ہے۔ جو پراڈکٹس آپ بیچنے جا رہے ہیں اگر وہی پرادکٹس پہلے ہی بہت زیادہ لوگ بیچ رہے ہیں، تو یقینی طور پر آپ اس صورتحال سے بچنا چاہیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی پرادکٹس کی کیٹیگری کو نہایت غوروفکر کے بعد منتخب کریں جو آپ بیچیں گے۔
پراڈکٹ کٹس کی محدود معلومات
اکثر آپ ایمازون پر ایسے سیلر دیکھیں گے جن کی پروڈکٹ کی معلومات بہت محدود ہوتی ہیں۔ اگر آپ کا سپلائیر آپ کو پراڈکٹ کی صحیح تفصیل نہیں بتاتا، تو آپ کے لیے کسٹمرز کے سوالات کا جواب دینا بہت مشکل ہو جائے گا۔
محدود پروموشنل ڈیلز
آپ چونکہ زیادہ تعداد میں پراڈکٹس نہیں خرید رہے، اس لیے آپ اپنے کسٹمرز کو سپیشل ڈسکاؤنٹ اور ڈیلز کی پیشکش نہیں کر سکیں گے۔ لیکن پھر بھی آپ اپنے گاہکوں کو مفت شپنگ اور Discounted Bundles فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی سیلز بڑھانے کے لیے اپنے سٹور سے مختلف پراڈکٹس کو بنڈل میں بھی بیچ سکتے ہیں۔
کم پراڈکٹ انوینٹری
ڈراپ شپنگ کا ایک نقصان پراڈکٹ انوینٹری کا کم ہونا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے سپلائیر پر بھروسہ کر رہے ہیں جو دوسرے سیلرز کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے، تو آپ کے پاس بیچنے کے لیے زیادہ پراڈکٹس نہیں ہوں گی۔
جب بھی آپ کی انوینٹری کم ہو، تو آپ دوسرے سپلائیرز سے وہ پراڈکٹ لے سکتے ہیں۔ تاہم ایک سے زیادہ سپلائیرز کے ساتھ کام کرنا آپ کے کام کے طریقے کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ یہ پریشانی کے بغیر ڈراپ شپنگ طریقہ استعمال کرنے کے مقصد کو شکست دیتا ہے۔
کسٹمر سروس سے متعلقہ تحفظات
جب آرڈر کی پیکنگ اور شپنگ کی ذمہ داری سپلائیر کی ہوتی ہے، اس لیے آپ عام طور پر آرڈر کے سٹیٹس کے بارے میں لا علم ہوتے ہیں۔ اگر کوئی گاہک ڈلیوری کے سٹیٹس کے بارے میں پوچھ لے تو پھر کیا ہو گا؟ آپ تب تک گاہک کو جواب نہیں دے سکیں گے جب تک سپلائیر آپ کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کر دیتا۔
اگر کسی گاہک کو غلطی سے کوئی اور پیکج بھیج دیا جائے تب بھی آپ فوری طور پر جواب دینے کے قابل نہیں ہوں گے۔ کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سپلائیر سے پوچھنا ہو گا اور ساری صورتحال کی تصدیق کرنا ہو گی۔
سمجھنے میں چھوٹی سی غلطی بہت بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے، جیسے کہ برے reviews یا صارف کا خراب تجربہ۔ اسی لیے ڈراپ شپنگ کے لیے موثر بات چیت بہت ضروری ہے۔ سیلر اور سپلائیر دونوں کو ہر قسم کی کسٹمر سروس کے خدشات کو روکنے کے لیے communication کے معیارات سے اتفاق کرنا اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔
ایمازون پر ڈراپ شپنگ کیسے شروع کی جائے؟
چاہے آپ ایک نئے سیلر ہیں یا پھر پرانے، ایمازون ڈراپ شپنگ آپ کے کاروبار کی آنلائن سیلز کو بڑھانے کا سب سے بڑا موقع ہو سکتی ہے۔ یہاں ہم ایمازون پر ڈراپ شپنگ کا کاروبار شروع کرنے کے طریقے پر بات کریں گے۔
اپنے آنلائن کاروبار کو پلان کریں
اگرچہ ڈراپ شپنگ کے کاروبار کو شروع کرنا آسان ہے، ایک بہترین پلان کا ہونا بہر حال ضروری ہے۔ یہ ایک بزنس مین کی حیثیت سے آپ کی کامیابی کے لیے بہت اہم ہے۔ صرف کاروبار کے نام اور لوگو کے علاوہ، آپ کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ آپ کونسی پراڈکٹس بیچتے ہیں، آپ کی ٹارگٹ مارکیٹ کونسی ہو گی، آپ کے سپلائیر کون ہوں گے اور آپ ممکنہ مارکیٹ کے حوالے سے کس طرح کے فیصلے لیں گے۔
اپنا ایمازون سیلر اکاؤنٹ بنائیں
اگر آپ کئی پراڈکٹس بیچنا چاہتے ہیں تو آپ یقینی طور پر ایمازون کا پروفیشنل اکاؤنٹ چاہیں گے۔ کیوں کے ایمازون کے انفرادی سیلنگ پلان کے مطابق آپ کی ایک پراڈکٹ کے بِکنے پر ایمازون آپ سے 0.99$ کمیشن وصول کرے گا، جس کا مطلب آپ کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ایمازون کو جانا ہے۔
دوسری طرف پروفیشنل اکاؤنٹ کی ماہانہ فیس کے علاوہ کچھ دیگر فیس ہوتی ہے۔ رجسٹر کرنے کے لیے sellercentral.amazon.com پر جائیں۔ مطلوبہ معلومات جیسے کہ شناخت، ای میل اور پاسورڈ ڈالیں۔ آپ سے آپ کے کاروبار کی تفصیل، ٹیکس کی معلومات اور ایڈریس بھی پوچھا جائے گا۔
اپنی پراڈکٹ کی کیٹیگری کی منظوری لیں
اس سے قبل کے آپ ایمازون پر اپنے سٹور کو لانچ کریں، آپ کی پراڈکٹ کی قسم کو دیکھتے ہوئے آپ کو منظوری درکار ہو گی۔ فیشن، جیولری اور گروسری کیٹیگریز کی کچھ ایسی مثالیں ہیں جن کو Approval درکار ہوتا ہے۔ الیکٹرونکس کی اشیاء، ویڈیو گیمز اور کتابیں ایسی کیٹیگریز ہیں جن کے لیے آپ کو ایمازون کی منظوری درکار نہیں ہوتی اور آپ اکاؤنٹ بنانے کے بعد آسانی سے سٹور لانچ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایمازون نے کچھ پراڈکٹس کی سیل پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بیچنے سے پہلے ایمازون کی پابندی والی کیٹیگریز کی فہرست دیکھیں اور یقینی بنائیں کے آپ ایسی پراڈکٹس تو نہیں بیچ رہے جو اس لسٹ میں موجود ہو۔ شراب، فوڈ سپلیمینٹس اور لیزر مصنوعات ان چند پراڈکٹس کی مثالیں ہیں جن کی فروخت پر پابندی ہے۔
اپنے ایمازون اور شاپیفائی اکاؤنٹ کو لِنک کریں
اگر آپ پہلے سے شاپیفائی پر موجود ہیں تو آپ اس کو اپنے ایمازون اکاؤنٹ کے ساتھ بھی جوڑ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو دونوں پلیٹ فارمز پر آسانی سے آرڈرز کو مینیج کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اگر آپ کے ایمازون اکاؤنٹ کے ساتھ کسی برانڈ کا نام اور لوگو بھی شامل ہو تو اس سے کسٹمرز کا آپ پر اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کی سیلز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایمازون اکاؤنٹ منظور ہونے کے بعد اس کو اپنے شاپیفائی سٹور کے ساتھ منسلک کریں۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے شاپیفائی اکاؤنٹ پر جائیں۔ بائیں طرف Sales Channel کو تلاش کریں اور ‘+’ کے نشان پر کلک کریں۔ یہ ایک فہرست دکھائے گا جس میں ایمازون بھی شامل ہو گا۔
دونوں پلیٹ فارمز کو لِنک کرنے کے لیے ‘Add Channel’ پر کلک کریں، اور تصدیق کرنے کے لیے ‘Connect to Amazon’ پر کلک کر دیں۔
پراڈکٹس کی ایک فہرست تیار کریں
جن پراڈکٹس کی آپ ڈراپ شپنگ کرنا چاہتے ہیں وہ خود بخود آپ کے ایمازون اکاؤنٹ پر لِسٹ نہیں ہوں گی۔ ڈراپ شپنگ شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے Amazon Sales Channel کے لِنک پر کلک کریں۔ ‘Create Listing’ کا لِنک تلاش کریں اور ‘Select Products’ پر کلک کریں۔
اس سے آپ کے سامنے دو آپشن آئیں گے۔ پہلا آپشن برانڈز کے لیے ہو گا جو کہ اپنی مصنوعات خود تیار کرتے ہیں۔ یہ اس چیز کو یقینی بنانے کے لیے ہوتا ہے کہ ان کے پاس یونیورسل پراڈکٹ کوڈز (UPCs) موجود ہوں۔
ایک ڈراپ شِپر کی حیثیت سے، آپ کو دوسرا آپشن منتخب کرنا ہو گا۔ یہ ان کے لیے ہو گا جو دوسرے برانڈز کی بنائی ہوئی مصنوعات بیچتے ہیں۔ یہ آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ بیچنے کےلیے پراڈکٹس تلاش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو بیچنے کے لیے پراڈکٹ مل جائے تو Select پر کلک کریں۔ جب آپ یہ پراسس مکمل کر لیں تو Publish کے بٹن پر کلک کر دیں۔
اپنی اینوینٹری کو Sync کریں
اگر آپ اپنے شاپیفائی اکاؤنٹ کو Amazon Sales Channel کے ساتھ Sync کر دیں تو یہ آپ کے کسٹمرز کو ایسی پرادکٹس کو آرڈر کرنے سے روکے گا جو سٹاک میں موجود نہیں۔ شاپیفائی خود ہی ایمازون پر آپ کی پراڈکٹس کی فہرست کو دونوں پلیٹ فارمز پر انوینٹری کے مطابق اپڈیٹ کر دے گا۔
اس طرح آپ کسٹمرز کے منفی reviews اور ممکنہ کسٹمر سروس کے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
اپنے ایمازون سٹور کی تشہیر کریں
ایمازون ایک ایسی مارکیٹ پلیس ہے جہاں بہت سخت مقابلے کا رجحان ہے۔ اپنے حریفوں سے آگے نکلنے کے لیے آپ کو Paid Promotions جیسے مارکیٹنگ کے طریقوں میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ نئے کسٹمرز حاصل کرنے کے لیے آپ ایمازون پر اشتہارات چلا سکتے ہیں۔ آپ اپنی سیلز کو بڑھانے کےلیے سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کر سکتے ہیں۔
خلاصہ
آج کے آرٹیکل میں ہم نے ڈراپ شپنگ کے بارے میں بات کی۔ ڈراپ شپنگ ایک ایسا ای کامرس بزنس ماڈل ہے جس میں ڈراپ شپنگ کرنے والے کو پرادکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی آرڈرزکو مینیج کرنے کی ذمہ داری لینی پڑتی ہے۔ آپ صرف کسٹمرز کی طرف سے سپلائیر کو آرڈر دیتے ہیں اور وہی اس کو تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم نے ڈراپ شپنگ کے فائدے اور نقصانات پر بات کی۔ ہم نے دیکھا کہ ڈراپ شپنگ کیسے شروع کرتے ہیں اور ایمازون اکاؤنٹ کو شاپیفائی کے ساتھ منسلک کرنے کے کیا فائدے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں ایمازون پر کیسے کام کیا جائے؟