کیا آپ نے فائیور پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے؟ کیا آپ نے اپنی Gig بھی پبلش کر لی ہے؟ کیا آپ فائیور پر اپنے پہلے آرڈر کے انتظار میں ہیں؟؟ تو بے فکر رہیں، آپ بالکل صحیح جگہ پر ہیں!
اس ویب سائٹ پر جاری فائیور سیریز میں ہم نے ابھی تک فائیور کا تعارف دیکھ لیا۔ ہم نے اس پرپروفائل اور Gig بھی بنا لی اور اس کی رینکنگ کے طریقہ کار بھی دیکھ لیے۔ اب آتے ہیں اہم کام کی طرف۔ جو کہ آرڈر حاصل کرنا ہے۔ تو آیئے بنا کسی تاخیر کے شروع کرتے ہیں آج کے آرٹیکل کو جس ہم دیکھیں گے ہم فائیور پر New Seller کی حیثیت سے اپنا پہلا آرڈر کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔
شروع کرنے سے پہلے بتاتا چلوں کہ اگر آپ کو فائیور سیریز کے گزشتہ ارٹیکلز کو پڑھنا ہے تو اس لنک پر کلک کریں۔
آج کل ہر کوئی آسانی سے پیسہ کمانے کے لیے بہترین تکنیک کی تلاش میں ہے۔ انٹرنیٹ بہت کم وقت میں کچھ بڑا کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ کبھی بھی یہ کام بہت تھوڑی کوشش سے بھی ہو جاتا ہے۔ اور بعض اوقات بہت زیادہ محنت کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہاں کچھ طریقوں کا ذکر کریں گے جو آپ پہلا آرڈر حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
1۔ اپنی Gigs کے لیے مختصر اور اچھا عنوان لکھیں
Gigs ٹائٹل سب سے اہم چیز ہے کیونکہ یہی وہ چیز ہے جو سرچ رزلٹ کے پیج پر آپ کی Gig کو ظاہر ہونے میں مدد دے گا۔ اور یہ وہی چیز ہے جو خریدار آپ کے gigs پر کلک کرنے سے پہلے دیکھے گا۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ ایک پرکشش اور جامع ٹائٹل لکھا جائے۔ یہ یقینی طور پر ایک اچھی شروعات کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
2۔ اپنی Gig کی بہترین ڈسکرپشن لکھیں
Gig کی تفصیل میں ہر وہ چیز لکھیں جو آپ اپنے خریدار کو دیں گے۔ اعتماد حاصل کرنے کے لیے ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل بھی ضروری ہے اور وہ فوائد بھی لکھیں جو آپ کی Gig خریدنے کے بعد خریداروں کو حاصل ہوں گے۔ اپنی Gig کی تفصیل ایسی لکھیں جو سمجھنے میں آسان ہو۔ چونکہ حروف کی تعداد محدود ہوتی ہے لہٰذا اپنے الفاظ کو سمجھداری اور درست طریقے سے استعمال کریں۔ ڈسکرپشن لکھتے ہوئے چونکہ الفاظ محدود ہوتے ہیں، اس لیے اپنے الفاظ کا استعمال نہایت سمجھداری سے کریں۔ ڈسکرپشن ایسی ہو جو خریداروں کے ذہن میں آنے والے شکوک و شبہات کو دور کرے ارو انہیں Buy Now کے بٹن پر کلک کرنے کے طرف راغب کرے۔ اپنے خریداروں کو وہ تمام تفصیلات ڈسکرپشن میں ہی فراہم کر دیں جن کے لیے انہیں آپ کو میسج کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاکہ وہ ڈسکرپشن پڑھ کر ہی آپ کی Gig خریدنے کا فیصلہ کر لیں۔
3۔ روزانہ کی بنیاد پر Buyer Requests بھیجتے رہیں
یقین کریں یہ Buyer Requests کا پیج ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو یا تو آرڈر دِلا سکتا ہے یا کم سے کم ایسی لیڈز دِلا سکتا ہے جن پر کام کر کے آپ انہیں آرڈر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ پہلا آرڈر حاصل کرنے کے لیے عام طور پر لوگ ایک دن میں فائیور کی طرف سے دی گئی تمام 10 Buyer Requests کو استعمال کرتے ہیں۔ اور پھر لوگوں کے جوابات کا انتظار کرتے ہیں۔ اور شروع میں اپنی سروسز کی قیمتیں جتنی کم رکھ سکتے ہیں اتنا رکھتے ہیں۔ شروع میں اپنی قیمتیں کم رکھنا واقعی خریداروں کو آپ کی طرف متوجہ کر سکتا ہے اور آپ اپنا پہلا آرڈر جیت سکتے ہیں۔
4۔ اپنی Gigs کی سوشل میڈیا پر تشہیر کریں
فائیور پر اپنا پہلا آرڈر حاصل کرنے کےلیے یہ بھی ایک اہم کام ہے۔ آپ کو خود کی تشہیر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لنکڈ اِن جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی Gigs پوسٹ کریں یا شیئر کریں جہاں بہت سے کاروباری لوگ فری لانسرز کی تلاش میں ہیں۔ اپنی Gigs کو فیس بک پر شیئر کریں یا وہاں Ad بھی چلایا جا سکتا ہے تاکہ آپ خریدار حاصل کر سکیں۔ ایک اور اہم بات سائٹ پر ایکٹیو رہنا ہے۔ یہ آپ کی Gig کی درجہ بندی میں اضافہ کرے گا اور اسے پہلے پیج پر لائے گا۔
ایک بات کا خیال رکھیں۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جو فائیور کی پالیسیوں کے خلاف جائے۔ ورنہ آپ کو سزا مل سکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں فائیور آپ کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر ختم کر سکتا ہے اور آپ پر پابندی لگا سکتا ہے۔ کیوں کہ فائیور پر سب کے لیے ایک جیسے اصول ہوتے ہیں جن کی پیروی کرنا سب کے لیے ضروری ہے۔
5۔ پروفائل ڈسکرپشن ایسی ہو جو آپ کا اچھا تاثر چھوڑے
آپ کی پروفائل کی ڈسکرپشن آپ کے خریدار کو اعتماد کا احساس اور آپ کے کام کے متعلق آپ کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ لہٰذا اس تفصیل کو شمار کرنا بھی ضروری ہے۔ یہ تفصیل صارفین کو بتاتی ہے کہ آپ مزید کیا کر سکتے ہیں۔
اور آخر میں سب سے اہم چیز جو آپ کو فائیور پر کامیاب ہونے میں مدد دے گی وہ ہے لگن اور محنت سے کام کرنا۔ جب آپ اس کو صرف ایک وقت گزاری کا کام سمجھنے کی بجائے ایک مکمل جاب سمجھ کر بھر پور محنت کریں گے تو یقینی طور پر فائیور یا کسی بھی دوسری فری لانسنگ کی دنیا میں کامیاب ہو پائیں گے۔
یہ تھا آج کا ہمارا آرٹیکل جس میں ہم نے سیکھا کے ہم فائیور پر ایک New Seller کی حیثیت سے اپنا پہلا آرڈر کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ہماری پوسٹس اچھی لگتی ہیں تو برائے مہربانی کمنٹ کر کے اپنی رائے کا اظہار ضرور کیا کریں اور ان پوسٹس کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ضرور شیئر کیا کریں۔