پاکستان میں فری لانسنگ کی مقبولیت کے بارے میں ہم پہلے بھی کافی زیادہ بات کر چکے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ گزشتہ چند ہی سالوں کے دوران کیسے فری لانسنگ کو پاکستان میں فروغ ملا۔ لوگ فری لانسنگ میں اپنے career کے لیے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں۔ Freelancing jobs لوگوں کے لیے بہت سے فوائد کی پیشکش کرتی ہیں جن میں flexibility، خودمختاری، اور زیادہ معاوضے کے مواقع شامل ہیں۔
Payoneer کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان freelancing services فراہم کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں اس وقت 2 ملین فری لانسرز موجود ہیں۔
آج کے آرٹیکل میں ہم 10 ایسی freelancing jobs کا ذکر کریں گے جو پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضے والی ہیں۔ اس سے پہلے، ہم پاکستان میں فری لانسنگ جابز کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کریں گے۔
پاکستان میں فری لانسنگ جابز کی اہمیت
حالیہ سالوں میں پاکستان میں ماہر پروفیشنل افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو روایتی 9 سے 5 کی نوکری کے بجائے فری لانسنگ میں کام کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ فری لانسنگ skilled professionals کے لیے ایسے پراجیکٹس پر کام کرنے کی کے مواقع فراہم کرتی ہے جو اُن کی سکِلز کے مطابق ہوتے ہیں۔
Freelancing اس لیے بھی اہم ہے کہ اس کی مدد سے فری لانسرز انٹرنیشنل پراجیکٹس پر کام کر کے بیرونی کرنسی میں پیسے کماتے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، اور اپنے لیے مواقع بھی تلاش کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر پاکستان جیسے ملک میں بہت اہمیت کی حامل چیز ہے، جہاں ملازمت کے مواقع بہت محدود اور مقابلہ بہت سخت ہے۔
پاکستان میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ فراہم کرنے والی Freelancing Jobs
پاکستانی لوگوں کے لیے فری لانسنگ ایک منافع بخش روزگار کا ذریعہ بن چکی ہے۔ فری لانسنگ کی وجہ سے انہیں work from home کرنے، اپنے کام کا شیڈول خود بنانے اور زیادہ معاوضہ کمانے کا موقع ملتا ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ، فری لانسنگ میں ہنر مند افراد کی مانگ میں اضافہ ہو چکا ہے۔ کچھ خاص شعبے ایسے ہیں جہاں یہ مانگ سب سے زیادہ ہے، اور اسی نسبت سے ان شعبوں میں معاوضہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
یہاں ہم 10 سب سے زیادہ معاوضے والی freelancing jobs کی ایک فہرست بیان کریں گے۔ Jobs کی یہ فہرست مارکیٹ میں اِن کی مانگ، ایسی جابز کے لیے درکار سکِلز، اور کمائی کے ممکنہ امکانات پر مبنی ہے۔
Top 10 Highly Paying Freelancing Jobs List
پاکستان میں سب سے معاوضہ والی Freelancing jobs کی فہرست درج ذیل ہے:
- Software Development & Programming
- Graphics Designing
- Content Writing & Blogging
- Social Media Marketing
- Web Development & Design
- Search Engine Optimization
- Virtual Assistance
- Mobile App Development
- Video Editing & Animation
- Online Teaching & Tutoring
ان freelancing jobs کے بارے میں کچھ تفصیل سے بات کرتے ہیں۔
1۔ Software Development & Programming
Software Development اور پروگرامنگ پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضے، اور ڈیمانڈ والی جاب تصور کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں کمپنیز کو ہمیشہ سافٹ ویئر ڈیویلپرز اور پروگارمرز کی ضرورت رہتی ہے۔ اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاکستانی پروگرامرز بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
آنے والے سالوں میں یہ مانگ مزید بڑھنے کے واضح امکانات ہیں۔ موجودہ وقت میں عام طور اگر آپ گوگل پر software developer salary in Pakistan سرچ کریں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ پروگرامرز اور سافٹ ویئر انجینیئرز فی گھنٹہ کے حساب سے 15 سے لے کر 100 ڈالرز کے درمیان کماتے ہیں۔ اور یہ رقم تجربے اور سکِلز کے مطابق بڑھ بھی سکتی ہے۔
2۔ Graphics Design Jobs
گرافِکس ڈیزائننگ کو بھی پاکستان میں زیادہ معاوضہ دلانے والی in-demand فری لانسنگ جاب سمجھا جاتا ہے۔ وقت کے جیسے جیسے سوشل میڈیا اور online business کے رجحان میں تیزی آئی، کمپنیز کو اپنی ویب سائٹس کے لیے زیادہ پُرکشش ڈیزائنز درکار ہوتے ہیں۔
گرافِکس ڈیزائنرز کمپنیز کی مارکیٹنگ کی campaigns میں بھی بہترین اور لوگوں کی توجہ مبذول کروانے والے ڈیزائنز بنا کر مدد کرتی ہیں۔ چونکہ یہ زمانہ سوشل میڈیا کا ہے، اس لیے جتنے زیادہ اچھے ڈیزائنز ہوں گے، لوگ اتنا ہی زیادہ آپ کی پوسٹ کی طرف متوجہ ہوں گے اور آخر کار اتنا ہی آپ کی پوسٹ پر engagement بڑھے گی۔ اور یہی engagement آگے چل کر conversion کو بڑھا سکتی ہے۔ اس طرح آپ کا ریوینیو بھی بڑھے گا۔
اس سے ہمیں بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ گرافِکس ڈیزائننگ کیوں پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ دلانے والی freelancing jobs میں سے ایک ہے۔ اگر ہم graphics designer salary in Pakistan کے رجحان پر ایک نظر ڈالیں تو ہم اندازاً یہ کہہ سکتے ہیں کہ گرافِکس ڈیزائنر اپنے تجربے اور گزشتہ پراجیکٹس کے پورٹ فولیو کے مطابق فری لانسنگ میں فی گھنٹہ 10 سے لے کر 50 ڈالرز تک کما سکتے ہیں۔
3۔ Content Writing & Blogging
کونٹینٹ رائٹنگ اور بلاگنگ اس وقت پاکستان میں بہت مقبول freelancing services میں سے ایک ہے۔ کونٹینٹ کے بارے میں پرانی کہاوت "Content is the King” کے بارے میں تو ہم نے سن رکھا ہے۔ یہ اسی لیے ہے کہ آج آپ اپنی کسی بھی سروس یا پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کرنا چاہیں، سب سے اہم چیز اس سروس یا پراڈکٹ کے بارے میں لکھا جانے والا کونٹینٹ ہوتا ہے۔
SEO میں، سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں، اور دیگر پہلوؤں میں بھی، کونٹینٹ کسی بھی کاروبار کا ایک اہم پہلو ہے۔ لہٰذا، کاروباری دنیا میں کونٹینٹ لکھنے والوں کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ پاکستان میں بہت سے content writers موجود ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر کونٹینٹ رائٹنگ کی سروسز فراہم کرتے ہیں۔
اسی طرح بلاگنگ بھی پاکستان میں بہت مقبول ہو چکی ہے۔ لوگ بلاگز بنا کر Google AdSense سے پیسے کمانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ معیاری کونٹینٹ لکھ کر، اس کی optimization کرنے کے بعد، اپنے بلاگ کو AdSense کی طرف سے approve کروا کر لوگ پیسے کماتے ہیں۔
اگر ہم content writer salary in Pakistan کے رجحان کو دیکھیں، تو ایک اندازے کے مطابق کونٹینٹ رائٹر 5 سے لیکر 30 ڈالرز تک کما لیتا ہے۔
4۔ Social Media Marketing
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے فروغ اور اس کے کاروباروں پر بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی وجہ سے، کمپنیز ایسے فری لانسرز کی تلاش میں ہوتی ہیں جو ان کے کاروبار کے لیے social media strategy بنا سکیں اور اس پر عمل کروا سکیں۔ اس کی وجہ سے فری لانسنگ کی دنیا میں social media marketing کی سروسز فراہم کرنے والے فری لانسرز کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ وجود میں آئی۔
پاکستان میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروسز فراہم کرنے والا فری لانسر اوسطاً 5 سے 50 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے کما سکتا ہے۔ اور یہ معاوضہ بھی تجربے اور مہم کی کامیابی کی شرح کے مطابق بڑھ یا کم بھی ہو سکتا ہے۔
5۔ Web Development & Design
کسی بھی کاروبار کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے سب سے پہلے لیا جانے والا قدم ویب سائٹ بنانا ہوتا ہے۔ جب بھی آپ اپنے کاروبار کی آنلائن دنیا میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں، تو سب سے ابتدائی اور اہم چیزوں میں سے ایک ویب سائٹ ہوتی ہے۔
ویب سائٹ آپ کے کاروبار کی مارکیٹنگ کا سب سے بنیادی جُز ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کسٹمرز کے آپ کے کاروبار پر اعتماد کا سبب بھی بنتی ہے۔ اس اہمیت کو دیکھتے ہوئے، ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ ویب سائٹ ہر کاروبار کی ضرورت ہے۔ اسی نسبت سے web development کی سروسز کی بھی demand زیادہ ہے۔
اسی لیے، پاکستان میں web development services فراہم کرنے والے بہت سے فری لانسرز موجود ہیں۔ یہ ویب ڈیویلپرز مختلف ٹیکنالوجیز اور پروگرامنگ لینگوئج میں ویب ڈیویلپمنٹ کی مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستان سے فری لانسرز کی ایک بڑی تعداد ویب ڈیویلپمنٹ کی سروسز فراہم کرتے ہے۔ پاکستان میں ایک ویب ڈیویلپر عام طور پر 5 سے 50 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے پیسے کما سکتا ہے۔
6. Search Engine Optimization
ہم نے اوپر بات کی کہ کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے سب سے پہلا قدم ویب سائٹ بنانا ہوتا ہے۔ اب جب ویب سائٹ بنا لی، تو لوگوں کو کیسے بتایا جائے کہ ہمارا کاروبار آنلائن وجود بھی رکھتا ہے؟ اس کام کے لیے SEO کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اپنی بزنس ویب سائٹ کو متعلقہ keywords کے مطابق optimize کر کے گوگل پر رینکنگ بہتر بنائی جاتی ہے۔
SEO کی سروسز صرف ویب سائٹ تک محدود نہیں ہیں۔ اس کی ضرورت آپ کو YouTube میں بھی نظر آئے گی جہاں لوگ اپنے چینل پر موجود ویڈیوز کی رینکنگ کے لیے اس کا ستعمال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ اتنا وسیع استعمال اس کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مختصر یہ کہ SEO ہر کاروبار کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ایک SEO expert فی گھنٹہ کے حساب سے 5 سے 50 ڈالر تک کما سکتا ہے۔
7۔ Virtual Assistance
ورچوئل اسسٹنٹ کی سروسز پاکستان میں بہت زیادہ مانگ، اور معاوضہ دلانے والی تصور کی جاتی ہیں۔ بہت ساری کمپنیز اور entreprenuer ایسے ہیں جنہیں اپنے روزمرہ کے کاروباری tasks کو مکمل کرنے اور ان کے بزنس کو مینیج کرنے کے لیے ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو یہ کام کر سکیں۔
یہ سروسز زیادہ تر کاروباری افراد virtually حاصل کرتے ہیں۔ فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر بے شمار لوگ یہ سروسز مہیا کر رہے ہیں۔ ان میں پاکستانی فری لانسرز کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ Virtual assistant salary in Pakistan کے رجحان پر نظر ڈالیں تو ایک ورچوئل اسسٹنٹ گی گھنٹہ کے حساب سے 5 سے 50 ڈالر تک کماتا ہے۔
8۔ Mobile App Development
موبائل ایپ ڈیولپمنٹ پاکستان میں ایک اور بہت زیادہ معاوضہ دینے والی فری لانسنگ ملازمت ہے۔ موبائل ایپلیکیشنز کے فروغ کے ساتھ، کمپنیوں کو ہنر مند ڈویلپرز کی ضرورت ہوتی ہے جو صارف دوست اور دل چسپ ایپس بنا سکیں۔ پاکستان میں ایک موبائل ایپ ڈویلپر اپنے تجربے اور مہارت کے لحاظ سے $10 سے $80 فی گھنٹہ کما سکتا ہے۔
9. Video Editing And Animations
ویڈیو ایڈیٹنگ اور انیمیشن کی آج کے زمانے میں بہت مانگ ہے۔ Animation کے شعبے میں ہر روز انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی اینیمیشن نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ اسی وجہ سے اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مخلتف کاروباروں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں یہ بہت مقبول اور مطلوب ہے۔
پاکستان میں بے شمار فری لانسرز ایسے ہیں جو فری ویڈیو ایڈیٹنگ اور انیمیشن کی سروسز پوری دنیا میں فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان میں ویڈیو ایڈیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے 10 سے 50 ڈالر تک کما لیتے ہیں۔
10۔ Online Teaching And Tuotring
آن لائن ٹیچنگ اور ٹیوشن حالیہ برسوں میں خاص طور پر وبائی امراض کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔ بہت سے طلباء اور پیشہ ور افراد آن لائن سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، اور انہیں قابل اساتذہ اور ٹیوٹرز کی ضرورت ہوتی ہے جو معیاری تعلیم فراہم کر سکیں۔ پاکستان میں ایک آن لائن ٹیوٹر یا استاد اپنے مضمون کی مہارت اور تجربے کے لحاظ سے $5 سے $30 فی گھنٹہ کما سکتا ہے۔
Freelancing Jobs: خلاصہ
ہنر مند پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستان میں Freelancing Jobs تیزی سے اہم ہوتی جارہی ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ دینے والی اور ان ڈیمانڈ فری لانسنگ ملازمتوں میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، مواد کی تحریر، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، SEO، ورچوئل اسسٹنس، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن، اور آن لائن ٹیچنگ اور ٹیوشن شامل ہیں۔ . یہ Jobs ہنر مند افراد کو بین الاقوامی پروجیکٹ پر کام کرنے اور زیادہ معاوضہ کمانے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں فری لانسنگ کے بارے میں مکمل معلومات