NFTs آرٹ، موسیقی اور گیمنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کر رہے ہیں، لیکن نان فنجیبل ٹوکن (NFTs) کیا ہے، وہ کیسے کام کرتے ہیں اور کون ان کا استعمال کر رہا ہے؟
نان فنجیبل ٹوکن (NFTs) ایک حقیقی دنیا کی شے کی ڈیجیٹل نمائندگی ہیں، جنہیں جمع کرنے والوں یعنی collectors کے ذریعہ خریدا جاتا ہے اور عام طور پر آن لائن فروخت کیا جاتا ہے۔ انہیں بلاک چین ٹیکنالوجی اور اکثر ایتھریم بلاک چین کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔
اور ان میں authentication بنیادی طور پر موجود ہوتی ہے، جو کہ ملکیت کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہے۔
فزیکل آرٹ ورک یا جمع کرنے والی چیزوں کی طرح، NFTs منفرد ہوتے ہیں، یا ان کا چلنا محدود ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ NFTS کی مالیت ہمیشہ ایک سی نہیں رہتی ہے – جیسا کہ فروری 2022 میں $252,000 میں فروخت ہونے والے بِن کی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے۔
اس کی مارکیٹ غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔ جیسے کہ 2021ء میں ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے اپنی سب سے پہلی ٹویٹ ایک NFT کے طور پر فروخت کی جس کی قیمت 2.9 ملین ڈالر تھی۔ بعد میں وال سٹریٹ جرنل کے آرٹیکل سے یہ بات سامنے آئی کی اب اس کی قیمت 14،000 ہزار ڈالر تک گِر چکی ہے۔
NFTs کیسے کام کرتے ہیں
NFTs 2014ء سے ہی موجود ہیں، لیکن ان کی فروخت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلاجا رہا ہے، جیسے کہ Reuters نے رپورٹ کیا کہ 2021ء میں ان کی فروخت 25 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ انفرادی اشیاء کی قیمت زیادہ سے زیادہ 90 ملین ڈالر تک بھی گئی ہے، حالانکہ اوسط قیمت کی رینج 100 سے 1000 ڈالرز تک ہوتی ہے۔
NFTs کو اپنانے کی شرح مختلف ممالک میں مختلف پائی جاتی ہے، جیسے کہ انڈونیشیا، فلپائن، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں 20 فیصد بالغ شہری NFTs رکھتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف، یو کے، امریکہ اور جاپان جیسے ممالک میں 3 فیصد بالغ شہریوں کے پاس NFT ہے، اور امریکہ میں 70 فیصد، یو کے میں 78 فیصد اور جاپان میں 90 فیصد شہری یہ بھی نہیں جانتے کہ NFT کیا ہوتے ہیں۔
ایک ممکنہ خریدار کے لیے، NFT کی اہم قدر یہ ہے کہ یہ کسی بھی چیز جیسے کہ موسیقی یا کسی طرح کے کسی فن کی ملکیت کو کوڈ کی شکل دیتے ہیں۔
تخلیق کاروں کے لیے، NFTs اپنے کام کو فروخت کرنے کا ایک طریقہ پیش کرتا ہے جو آرٹ گیلریوں، یا میوزک اسٹریمنگ سروسز جیسے مقامات سے زیادہ قابل رسائی ہے، جہاں صارفین عام طور پر اپنے پسندیدہ فنکاروں کے لیے جاتے ہیں۔
یہ فنکاروں کو اپنے مداحوں کو براہ راست فروخت کرنے کے قابل بناتا ہے اور جب ان کے فن کو دوبارہ فروخت کیا جاتا ہے تو وہ رائلٹی حاصل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔
کرپٹو اور این ایف ٹی میں فرق کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی اور NFT ایک ہی ٹیکنالوجی سے بنے ہیں، یعنی بلاک چین سے، دونوں آنلائن کامرس کے ایک جیسے اصول استعمال کرتے ہیں، اور NFT خریداریوں میں اکثر استعمال ہونے والی کریپٹو کرنسی کے ساتھ وہی ڈیجیٹل پلیئرز کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔
تاہم، جہاں ہر بِٹ کوائن کی ویلیو برابر ہوتی ہے، نان فنجیبل ٹوکن منفرد ہوتے ہیں، ان کی ویلیو انفرادی طور پر ہوتی ہے اور کسی اور ویلیو کے لیے تجارت نہیں کی جا سکتی۔
NFTs کو کیسے سٹور کیا جاتا ہے؟
ڈیجیٹل آرٹ انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ، خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے، کیوں کہ ہیکرز سسٹم میں داخل ہونے اور ڈیٹا چوری کرنے کے مزید طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ Slowmist کے ڈیٹا کے تجزیے کے مطابق، 2022ء کے پہلے چار مہینوں میں NFT میں ہونے والے جرائم کی وجہ سے 52 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 2021ء میں یہ نقصان 7 ملین ڈالرز کا تھا، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں NFT پر مبنی سائبر کرائم میں 667 فیصد اضافہ ہوا۔
NFT چوری کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم کرنے کے لیے، ایک محفوظ کرپٹو والیٹ کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ ہر ایک NFT کو تخلیق کے دوران ایک ڈیجیٹل signature جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستخط، جو کہ ایک ٹوکن بھی ہے جو اثاثے کی قسم (ڈیجیٹل آرٹ، گانا، gif، وغیرہ) کی وضاحت کرتا ہے، بلاک چین پر محفوظ ہوتا ہے اور NFTs کی ملکیت قائم کرتا ہے۔
تاہم، اثاثہ کی منسلک فائل خود NFT مارکیٹ پلیس پر محفوظ ہوتی ہے جہاں اسے خریدا گیا تھا (یعنی OpenSea، Axie Infinity، Mintable، وغیرہ)۔
NFT خریدنے یا بیچنے سے پہلے، ایک کرپٹو والیٹ کو زیر بحث NFT مارکیٹ پلیس سے منسلک کرنا ضروری ہے۔ اگرچہ NFTs کو کرپٹو والیٹس میں ذخیرہ نہیں کیا جاتا ہے، والیٹس ایک خفیہ key کے ذریعے بلاک چین پر رکھی گئی سرمایہ کاری تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
کرپٹو والیٹس کی دو بڑی اقسام ہارڈویئر والیٹ اور سافٹ ویئر والیٹ ہوتی ہیں۔ ہارڈویئر والیٹس آف لائن ہوتے ہیں، فزیکل ڈیوائسز، سافٹ ویئر والیٹس مقامی طور پر کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو پر ایک ایپلی کیشن کے طور پر اسٹور کیے جاتے ہیں۔
ان کی اعلی حفاظتی اقدامات کی وجہ سے، ہارڈویئر والیٹس NFTs کے لیے اکثر مجوزہ اسٹوریج انتخاب ہوتے ہیں کیونکہ ہیکرز آف لائن ڈیوائسسز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
NFTs کو کون بناتا اور استعمال کرتا ہے؟
بڑے برانڈز جیسے کہ کوکا کولا اور Marvel نے NFTs کو استعمال کرنا شروع ر دیا ہے جو انہیں اپنے صارفین کے درمیان مزید مقبول بناتا ہے۔ مختلف ممالک کی حکومتیں بھی NFTs کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں۔ یو کے کے محکمہ خزانہ نے رائل منٹ کے لیے 2022 کے موسم گرما کے لیے ایک قومی NFT بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جو کہ برطانیہ کو نئی ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے کے اقدام کے تحت ہے۔
NFTs کے دیگر استعمال میں شناخت کا انتظام شامل ہو سکتا ہے – جہاں کسی شخص کی شناخت کو NFT کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر دکھایا جاتا ہے – تاکہ Identity Verification چیک کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اور NFTs کے ذریعے نافذ کردہ سمارٹ معاہدے زیادہ شفاف اور محفوظ ڈیل کو فروغ دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ویب سائٹس کیوں کریش ہوتی ہیں؟ ویب سائٹس کے کریش ہونے کی 7 سب سے بڑی وجوہات