آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہم Online Shopping کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ Statista کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2023 کے آخر تک پاکستان میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم 4638 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس سے ہمیں پتہ چل رہا ہے پاکستان میں Online shopping کا رجحان کس قدر بڑھ رہا ہے۔ اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ecommerce marketplace کا نام Daraz ہے۔ Daraz اس وقت پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت دنیا کے کوئی دیگر ممالک میں کام کر رہا ہے۔ اس کی ایک منفرد خصوصیت ہے جس کا نام Daraz seller center ہے۔
اس کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ Daraz sellers کے لیے اس پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات کو بیچنا آسان بنایا جائے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم اسی بارے میں بات کریں گے۔ ہم جانیں گے کہ Daraz سیلر سینٹر کیا ہے، یہ کس طرح کام کرتا ہے، اور اس کے کیا فوائد ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Daraz Seller Center کیا ہے؟
Daraz سیلر سینٹر ایک ایسا ٹول ہے جو sellers کو Daraz platform پر اپنی مصنوعات بیچنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ایک web-based پورٹل ہے جو سیلرز کو پلیٹ فارم پر اپنے آن لائن اسٹورز کا انتظام کرنے کے لیے مختلف خصوصیات اور ٹولز فراہم کرتا ہے۔ اس کی مدد سے sellers اپنی پروڈکٹس کو لِسٹ کر سکتے ہیں، اپنے orders مینیج کر سکتے ہیں، اور sales کے متعلق رپورٹس دیکھ سکتے ہیں۔
Daraz سیلر سینٹر کی مدد سے سیلرز پورے جنوبی ایشیا، خاص طور پر پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش وغیرہ کے کسٹمرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایک آسان انٹرفیس فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے سیلرز اپنے online store سے متعلق تمام سرگرمیوں کو handle کر سکتے ہیں۔
Daraz seller center sign up کرنے کے بعد آپ اپنا آنلائن سٹور بنا کر اپنی پراڈکٹس لِسٹ کر سکتے ہیں اور زیادہ بڑی audience تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم بہت سے مفید ٹولز مہیا کرتا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے سٹور کو optimize کر سکتے ہیں۔ اس میں پراڈکٹ کی ڈسکرپشن کے لیے templates، پراڈکٹ کی امیج کے حوالے سے رہنمائی، اور keyword optimization کے لیے رہنمائی شامل ہیں۔
ایسے سیلرز جو بڑھتی ہوئی ecommerce market سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم Daraz sellers کو اپنے سٹور کی مارکیٹنگ کے لیے بھی ٹولز فراہم کرتا ہے۔
Daraz سیلر سینٹر کس طرح کام کرتا ہے؟
Daraz کے اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کے لیے پہلے آپ کو Daraz seller center registration مکمل کرنا ہو گی۔ رجسٹریشن کے بعد سیلرز آسانی سے اپنی پراڈکٹس لِسٹ کر کے online selling شروع کر سکتے ہیں۔ Daraz سیلرز کے لیے بہترین خصوصیات اور ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ اپنے online stores کو موثر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر Daraz سیلر سینٹر کی مدد سے آپ ایک سیلر کی حیثیت سے آپ اپنے آرڈرز کو مینیج کر سکتے ہیں، شپنگ کے لیبلز کو پرنٹ کر سکتے ہیں، اور اپنی shipments کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی سیلز کے بارے میں insights (بصیرت) حاصل کرنے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے انہیں باخبر کاروباری فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Daraz سیلر سینٹر کی خصوصیات
Daraz.pk کا یہ پلیٹ فارم نہایت مفید ہے۔ اس میں ایسے features موجود ہیں جو ایک سیلر کی حیثییت سے آپ کے online store کو آسانی سے چلانے اور کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ Daraz کا سیلر سینٹر سیلرز کے لیے کون کونسی خصوصیات لے کر آتا ہے۔
- Dashboard: یہ پلیٹ فارم ایک dashboard فراہم کرتا ہے جس پر آپ حقیقی وقت میں sales سے متعلق ڈیٹا، orders کے سٹیٹس، اور دیگر اہم نوٹیفیکیشنز دیکھ سکتے ہیں۔
- Product Management: سیلرز آسانی سے دراز پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات کو ایڈ کر سکتے ہیں، ایڈیٹ کر سکتے ہیں، اور انہیں ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ وہ مصنوعات کی قیمتوں، مقداروں اور تغیرات کا بھی انتظام کر سکتے ہیں۔
- آرڈر مینیجمنٹ: Daraz سیلر سنٹر بیچنے والوں کو اپنے آرڈرز کو مینیج کرنے، شپمنٹس کو ٹریک کرنے اور آرڈر اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔
- انوینٹری مینیجمنٹ: سیلرز اپنی انوینٹری کی سطحوں پر نظر رکھ سکتے ہیں اور سٹاک کم ہونے پر الرٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
- پراڈکٹ کی Promotion: سیلرز اپنی فروخت کو بڑھانے اور مزید گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے کئی تشہیری مہمات نہ صرف بنا سکتے ہیں بلکہ انہیں مینیج بھی کر سکتے ہیں۔
- ادائیگیوں کی مینیجمنٹ: Daraz سیلر سینٹر ادائیگی کی مختلف options فراہم کرتا ہے اور sellers کو آسانی سے اپنی ادائیگیوں اور لین دین کو مینیج کرنے کے قابل بناتا ہے۔
- کسٹمر مینیجمنٹ: سیلرز اپنے کسٹمر کی معلومات کو مینیج کر سکتے ہیں اور seller center کے ذریعے ان کے ساتھ براہ راست بات چیت کر سکتے ہیں۔
Daraz سیلر سینٹر کے فوائد
Daraz سیلر سینٹر online sellers کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
1۔ بڑی تعداد میں کسٹمرز تک رسائی
پوری دنیا میں کئی ممالک میں Daraz کے صارفین لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ Online sellers کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ Daraz سیلر سینٹر کا استعمال کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں ممکنہ کسٹرز تک رسائی حاصل کریں۔
2. کاروباری سرگرمیوں کو ہموار رکھنا
دراز سیلر سینٹر کے ساتھ، online seller اپنے آرڈرز، انوینٹری اور کسٹمر سپورٹ کو ایک ہی جگہ پر منظم کر سکتے ہیں. اس طرح وقت کی بچت ہوتی ہے اور آپریشنز آسان ہوتے ہیں۔
3۔ ڈیٹا اینالیٹکس کی سہولت
اینالیٹکس ڈیش بورڈ Online sellers کو ان کی sales performance کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس سے انہیں ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ نہ صرف یہ، بلکہ جن پہلوؤں میں بہتری کی گنجائش ہو، ان کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔
4۔ کسٹمرز کا اعتماد جیتنے میں مدد
آغاز ہی سے Daraz کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جعلی پراڈکٹس کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اس پلیٹ فارم نے ہمیشہ یقینی بنایا کہ صرف اصلی پراڈکٹس ہی فروخت ہوں۔ اس سے کسٹمرز کا آپ پر اعتماد بڑھتا ہے۔ اس اعتماد کے نتیجے میں سیلرز کی ساکھ بہتر ہوتی ہے۔
Daraz Seller Center Pakistan پر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟
ہم یہ جانتے ہیں کہ Daraz پاکستان کا سب سے بڑا online shopping platform ہے۔ کیا آپ اس پر اپنی مصنوعات بیچنا چاہتے ہیں؟ اس کے لیے آپ کو Daraz seller center Pakistan account بنانا پڑے گا۔ Create Daraz seller center account کا پراسیس نہایت آسان ہے۔ ذیل میں بیان کیے گیے steps پر عمل کرتے ہوئے آپ آسانی سے Daraz پر اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔
- سب سے پہلے دیئے گئے لِنک کی مدد سے Daraz seller center Pakistan کی ویب سائٹ پر جائیں۔ https://sellercenter.daraz.pk/. پہلے سے اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں صارف Daraz seller center login کریں گے۔
- پیج کے دائیں طرف اوپر موجود "Register” کے بٹن پر کلک کریں۔
- اپنی ذاتی معلومات کی مدد سے فارم پُر کریں۔ اس معلومات میں آپ کا نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر اور پاسورڈ شامل ہیں۔
- آپ کی فراہم کردہ ای میل پر ایک لِنک آئے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اُس لِنک پر کلک کریں۔
- اب آپ رجسٹر ہو چکے ہیں۔ اپنے سیٹ کیے ہوئے ای میل اور پاسورڈ کی مدد سے لاگ اِن کریں۔
- Daraz seller center login کرنے کے بعد آپ کو کچھ اضافی معلومات دینا ہوں گی۔ یہ معلومات آپ کے کاروبار، اُس کا نام، ایڈریس اور رابطے کی معلومات شامل ہیں۔
- اس کے علاوہ آپ کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن سے متعلقہ دستاویزات بھی اپلوڈ کرنا ہوں گی۔ ان میں NTN certificate, sales tax registration certificate, اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔
- Daraz کی طرف سے آپ کے ڈاکیومنٹس کی تصدیق ہونے کے بعد، آپ Daraz سیلر سینٹر پر اپنی مصنوعات بیچ سکیں گے۔
Daraz Platform پر ممنوعہ مصنوعات (Prohibited Products)
Daraz چونکہ ایک آنلائن پلیٹ فارم ہے اور مختلف ممالک میں کام کر رہا ہے، اس لیے اس کی prohibited products کی فہرست مقامی قوانین اور ضوابط پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ تاہم، عموماً Daraz مندرجہ ذیل مصنوعات پر پابندی عائد کرتا ہے:
- جعلی مصنوعات: Daraz اپنے پلیٹ فارم پر جعلی یا نقلی مصنوعات کی فروخت سختی سے منع کرتا ہے۔ اس میں ایسی مصنوعات شامل ہیں جو Intellectual property rights کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ جیسے کہ جعلی ڈیزائنر ہینڈ بیگز یا جعلی branded کپڑے۔
- غیر قانونی اور نقصان دہ مصنوعات: ایسی مصنوعات جن کو خریدنا، فروخت کرنا یا اپنے پاس رکھنا قانون کے خلاف ہے، وہ Daraz پر ممنوعہ مصنوعات میں شمار ہوتی ہیں۔ ان میں ادویات، ہتھیار اور دیگر غیر قانونی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کیڑے مارنے والی ادویات، تمباکو اور آتش بازی کے سامان کی فروخت بھی ممنوع ہے۔
- ناپسندیدہ اور غیر مناسب مصنوعات: ایسی مصنوعات جو نفرت انگیز تقاریر، تشدد یا رنگ، نسل اور جنس کی بنیاد پر تعصبات کو فروغ دیں، ان کی فروخت بھی Daraz پر ممنوع ہے۔ اس کے علاوہ Daraz پر غیراخلاقی مواد (Pornography) کی فروخت بھی ممنوع ہے۔
- چوری اور سمگل شدہ مصنوعات: Daraz اپنے پلیٹ فارم پر چوری اور سمگل شدہ مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں دیتا۔ اگر کوئی Daraz seller ایسی مصنوعات کی فروخت کرتا ہوا پایا جائے، تو اس کا اکاؤنٹ suspend یا مکمل طور پر ختم کر دیا جاتا ہے۔
- خطرناک مواد: ایسی مصنوعات جو "خطرناک یا نقصان دہ مصنوعات” میں شمار ہوتی ہیں، جیسے کہ دھماکہ خیز مواد، کیمیکلز اور بیٹریز وغیرہ کی فروخت بھی Daraz seller center پر ممنوع ہے۔
Daraz Seller Center پر کیٹیگریز کی پابندی
دراز کی ایک پالیسی ہے جو اس پلیٹ فارم پر مصنوعات کی مخصوص اقسام کی فروخت کو روکتی ہے۔ یہ پابندیاں مختلف وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہیں۔ ان وجوہات میں قانونی، ریگولیٹری، یا حفاظتی خدشات شامل ہیں۔ مثال کے طور پر وہ اشیاء جو غیر قانونی ہیں یا مقامی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہیں، ان کی فروخت پر پابندی ہے۔ ان اشیاء میں ہتھیار، غیر قانونی ادویات اور نقلی سامان وغیرہ شامل ہیں۔
مزید یہ کہ، بعض اشیاء جن میں خراب ہونے والی اشیا، خطرناک مواد، اور زندہ جانور شامل ہیں، کو لاجسٹک یا حفاظتی خدشات کی وجہ سے فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ تمام Daraz sellers اس بات کے لیے ذمہ دار ہیں کہ وہ ایسی پراڈکٹس اپنے سٹور پر لگائیں جو تمام مقامی قوانین اور Daraz Category Restrictions پر مکمل عملدرآمد کریں۔
Daraz seller center پر اگر کوئی پراڈکٹ ان کیٹیگریز میں سے کسی ایک سے پائی گئی تو Daraz اُس سیلر کے خلاف کارروائی کرے گا۔ اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر سیلر کا اکاؤنٹ سسپینڈ یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ ممکن ہے کہ Daraz وقت کے ساتھ ساتھ اپنی Category Restriction کی پالیسی کو تبدیل کر دے۔ ایسی صورت میں سیلر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی کسی بھی تبدیلی سے باخبر رہے۔ اور اُن تبدیلیوں کے مطابق عمل کرے۔
Daraz University کیا ہے؟
Daraz کا اپنا ایک online learning platform ہے۔ اس پلیٹ فارم کو Daraz University کہتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم سے مختلف online courses کروائے جاتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم سیلرز کو ایسی تربیت اور وسائل مہیا کرتے ہیں۔ ان کی مدد سے وہ اپنی سیلز کو بڑھا کر اپنے online business کو فروغ دے سکتے ہیں۔ Daraz University کے پلیٹ فارم پر درج ذیل موضوعات کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔
- Daraz seller account کیسے سیٹ اپ کیا جائے۔
- پلیٹ فارم پر پراڈکٹس کو کیسے لِسٹ کیا جائے۔
- اپنی پراڈکٹس کو ٹاپ پر دِکھانے کے لیے product listing کو کیسے optimize کیا جائے۔
- کسٹمر کی شکایات اور اشیاء کی واپسی کو کیسے handle کیا جائے۔
- اپنی سیلز کو بہتر کرنے کے لیے ڈیٹا اینالٹکس کو کیسے استعمال کیا جائے۔
- موثر مارکیٹنگ campaign کو کیسے چلایا جائے۔
- پلیٹ فارم پر مختلف features جیسے کہ "Daraz Mall” کو کیسے استعمال کیا جائے۔
Daraz seller center سیلرز کے لیے online webinars اور workshops کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ یہاں سیلرز ماہرین سے اپنے سوالات کے جوابات لے سکتے ہیں۔
Daraz Seller Center App ڈاؤن لوڈ کریں
اگر آپ بھی Daraz پر سیلر ہیں، تو اپنے سٹور کو بِنا کی جھنجھٹ کے چلانے کے لیے آپ Daraz seller center app ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ Daraz app کی مدد سے آپ کو کئی ایسے ٹولز اور خصوصیات میسر آئیں گی جن آپ اپنے سٹور کو زیادہ موثر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، daraz app کی مدد سے آپ اپنے سٹور سے متعلقہ مختلف ضروری سرگرمیاں آسانی سے انجام دے سکتے ہیں۔ ان میں پروڈکٹس شامل کرنا، انوینٹری کو مینیج کرنا، آرڈرز کو پراسیس کرنا اور اپنی سیلز کی کارکردگی کا ٹریک رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آپ کسی بھی اہم نوٹیفیکیشن کے بارے میں فوراً جان سکتے ہیں۔ جیسے کہ جب کوئی نیا آرڈر آئے یا کوئی کسٹمر آپ کی پروڈکٹ پر اپنا فیڈ بیک دے۔ لہٰذا اپنے سٹور تک ہمیشہ اور فوری رسائی کے لیے daraz app ایک اچھی چیز ہے۔
Download Daraz seller center app for Android
Download Daraz seller center app for iOS
پاکستان کے کِن شہروں میں Daraz Seller Center قائم ہیں؟
پاکستان کے متعدد شہروں میں Daraz seller centers موجود ہیں۔ یہاں ہم کچھ بڑے شہروں کی فہرست دے رہے ہیں جن میں درج ذیل شہر شامل ہیں:
- Daraz Seller Center Karachi
- Daraz Seller Center Lahore
- Daraz Seller Center Islamabad
- Daraz Seller Center Rawalpindi
- Daraz Seller Center Faisalabad
- Daraz Seller Center Multan
- Daraz Seller Center Quetta
- Daraz Seller Center Peshawar
- Daraz Seller Center Gujranwala
- Daraz Seller Center Sialkot
مختلف شہروں میں لوگ اپنے شہر کا Daraz seller center contact number بھی سرچ کرتے ہیں۔ ہم چونکہ گوجرانوالہ میں موجود ہیں، اس لیے ہم صرف گوجرانوالہ میں Daraz seller center helpline no. دے رہے ہیں۔
Daraz Gujranwala number: (021) 111 132 729
ہم جانتے ہیں کہ Daraz پر اپنا online store شروع کرنے سے پہلے ہمیں رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے Daraz seller center pk پر جائیں اور اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اگر آپ پہلے سے اکاؤنٹ بنا چکے ہیں تو Daraz seller center login کریں اور اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید پڑھیں:
Daraz پر پراڈکٹس کیسے بیچی جائیں؟