اب تک ہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اس کے مختلف ماڈلز کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو مزید ایک اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ماڈل کے بارے میں بتائیں گے جس کا نام ہے PaaS۔ تو آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ What is PaaS Model? What does PaaS in cloud computing stands for?
تو سب سے پہلے تو ہم آپ کو اس چھوٹے سے سوال کا جواب دیتے ہیں، PaaS stands for Platform as a Service۔ جی ہاں، آپ نام سے ہی سمجھ چکے ہوں گے کہ PaaS کا مطلب ایک ایسا کمپیوٹنگ ماڈل ہے جس میں ہم کسی پلیٹ فارم کو ایک سروس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اب ہم تفصیل سے اپنے دوسرے سوال، جو کہ حقیقت میں پہلا سوال تھا کہ What is PaaS model کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
What Is PaaS? پلیٹ فارم بطور سروس استعمال کرنے کا کیا مطلب ہے؟
جیسا کہ ہم پہلے جانتے ہیں کہ PaaS stands for Platform as a Service۔ PaaS ایک کلاؤڈ کمپیوٹنگ ماڈل ہے جو کلائنٹس کو انٹرنیٹ پر کلاؤڈ ایپلیکیشن develop کرنے کے لیے پلیٹ فارم اور انفراسٹرکچر، دونوں مہیا کرتا ہے۔
عام طور پر PaaS services میں IT انفراسٹرکچر جیسے کہ ڈیٹا سینٹرز، سرورز اور نیٹ ورکنگ وغیرہ، اور ایپ ڈیویلپمنٹ ٹولز کی مینیجمنٹ جیسے کہ مِڈل ویئر، آپریٹنگ سسٹمز، runtime, ورچوئلائزیشن (virtualization) اور ڈیٹا بیسز شامل ہوتے ہیں۔
Cloud کے صارفین کے پاس تین مختلف اقسام کے کلاؤڈ ہوسٹ ماڈلز میں سے انتخاب کرنے کا اختیار ہوتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
- Private cloud: صرف ایک صارف کے لیے
- Public cloud: متعدد صارفین کے لیے
- Hybrid cloud: پرائیویٹ اور پبلک، دونوں کا امتزاج
PaaS سروسز فراہم کرنے والے صارفین کو اپنی سروس ماہانہ فیس یا pay-as-you-go کی بنیاد پر سروسز فراہم کرتے ہیں، جیسا کہ ہم پہلے بھی بات کر چکے ہیں۔
PaaS Model کس طرح کام کرتا ہے؟
ہم نے what is PaaS model کے بارے میں بات کر لی ہے، اب ہم دیکھیں گے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔
عام طور پر PaaS model کے تین حصے ہوتے ہیں:
- Cloud infrastructure: جس میں ورچوئل مشینز، آپریٹنگ سسٹم سافٹ ویئر، سٹوریج، نیٹ ورکنگ اور فائروالز شامل ہوتی ہیں۔
- ایپلیکیشنز کو ڈیویلپ کرنے، مینیج کرنے اور انسٹال کرنے کے لیے سافٹ ویئر
- Graphical user interface: جہاں ڈیولپمنٹ ٹیمیں اپنے تمام کام پورے ایپلیکیشن لائف سائیکل میں کر سکتی ہیں۔
چونکہ PaaS آن لائن انٹرفیس کے ذریعے تمام معیاری ترقیاتی ٹولز فراہم کرتا ہے، اس لیے ڈویلپرز پراجیکٹس میں تعاون کرنے، نئی ایپلی کیشنز کی جانچ کرنے، یا مکمل شدہ مصنوعات کو رول آؤٹ کرنے کے لیے کہیں سے بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔ ایپلیکیشنز کو مِڈل ویئر کی مدد سے PaaS میں بنایا جاتا ہے، وہیں ان کی ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ ہوتی ہے۔
PaaS سروسز فراہم کرنے والے آپ کی زیادہ تر کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز، جیسے سرورز، رن ٹائم اور ورچوئلائزیشن کو مینیج کرتے ہیں۔ ایک PaaS کسٹمر کے طور پر، آپ کی کمپنی ایپلیکیشنز اور ڈیٹا کے انتظام کو برقرار رکھتی ہے۔
What Is PaaS?: پلیٹ فارم بطور سروس استعمال کرنے کے استعمالات
ایک ایپلیکیشن کو ڈیویلپ کرنے سے لے کر اس کو لانچ کرنے اور اپڈیٹ کرنے تک، PaaS اپنے صارفین کی پورے ایپلیکیشن لائف سائیکل میں مدد کرتا ہے۔ یہاں ہم اس کے کچھ استعمالات کے بارے میں بات کریں گے۔
1۔ ایپلیکیشن ڈیویلپمنٹ
PaaS کے کمپیوٹنگ وسائل، انفراسٹرکچر اور پہلے سے طے شدہ کام کرنے کی ترتیب سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ٹیمز کو ایسے ٹولز فراہم کرتے ہیں جو ویب اپلیکیشن کے لیے درکار کوڈنگ کو کم کرتے ہیں۔
2۔ APIs کو بنانا اور مینیج کرنا
PaaS ماڈل مائیکرو سروسز اور ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (APIs) بنانے اور ان کو مینیج کرنے والے بزنسز کے لیے مفید ہے۔
3۔ ڈیٹا بیس مینیجمنٹ
PaaS سروسز فراہم کرنے والے کمپنی کی ڈیٹا بیس کو بنانے اور اس کو مینیج کرنے میں استعمال ہو سکتے ہیں، تاکہ اس میں خودکار Provisioning اور ایڈمنسٹریشن کے افعال ہوں جو کلائنٹس کے لیے ڈیٹا بیس کو استعمال کرنا آسان بناتے ہیں۔
4. IoT کے Processes
Internet of Things سے مراد وہ تمام ڈیوائسز ہیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہوں۔ PaaS ان تمام پروگرامنگ لینگوئجز، خصوصیات کو سپورٹ کرتا ہے جو IoT processes کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
What Is PaaS, IaaS & SaaS: تینوں کے درمیان فرق
SaaS، IaaS، اور PaaS تین بنیادی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ماڈل ہیں، جو کہ cloud services providers سے متعلقہ ہیں، جو صارفین کو ان کے اپنے کلاؤڈ ہوسٹڈ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
1۔ What Is SaaS?
SaaS وینڈرز کلاؤڈ سروس پیش کرتے ہیں اور سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے انتظام کے تمام پہلوؤں کو سنبھالتے ہیں۔ SaaS ماڈل میں، صارفین کو سیکورٹی اپ گریڈ، سپورٹ اور maintenance کی نگرانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ SaaS ان نئے کاروباروں کے لیے کارآمد ہے جو کم لاگت کے ساتھ تیزی سے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔
2. What Is IaaS?
IaaS فراہم کنندگان فزیکل ڈیٹا سینٹرز کو ہوسٹ کرتے ہیں، سرورز، اسٹوریج، ورچوئلائزیشن مشینیں، فائر والز اور سیکیورٹی کو مینیج کرتے ہیں۔ SaaS کے برعکس، IaaS کے end users کو اپنی hosted ایپلیکیشنز، ڈیولپمنٹ مینجمنٹ ٹولز، اور ڈیٹا بیس مینجمنٹ ٹولز کو کنٹرول کرنا اور چلانا چاہیے۔
مختلف بزنسز ڈیٹا اسٹوریج اور بیک اپ، ویب ہوسٹنگ، اور high performing کمپیوٹنگ وسائل کی ضروریات کے لیے IaaS استعمال کر سکتے ہیں۔
3. What Is PaaS?
PaaS سروسز فراہم کنندگان اپنے کلائنٹس کو بزنس ایپلیکیشن ڈیویلپ کرنے، انہیں استعمال کرنے اور کنٹرول کرنے کے لیے درکار پیچیدہ IT انفراسٹرکچر کے بغیر ایک پلیٹ فارم دیتے ہیں۔ مختصراً، PaaS فراہم کنندگان اپنے کلائنٹس کے لیے سوائے صارف کے تیار کردہ ایپلیکیشنز اور خدمات کے، ہر چیز کو مینیج کرتے ہیں۔
جب بزنسز کو زیادہ بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیویلپمنٹ فریم ورک یا ڈیٹا اینالیٹکس کی ضرورت ہو، تو وہ PaaS کو استعمال کر سکتے ہیں۔
PaaS Model کے سب سے بڑے فوائد
PaaS ماڈل کے اضافی ٹولز اور خصوصیات کے کئی فوائد ہوتے ہیں:
1۔ PaaS ڈیویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرتا ہے
PaaS وینڈر ڈیٹا بیس کی فراہمی اور بیک اینڈ پروسیسنگ کو خودکار بناتا ہے تاکہ ڈیویلپمنٹ ٹیمیں اپنے کوڈنگ کے وقت کو بہتر بنا سکیں اور اپنی ایپلیکیشنز کو جلد سے جلد تیار کر سکیں۔
2۔ PaaS Services کو کہیں سے بھی Access کیا جا سکتا ہے
چونکہ PaaS ایک کلاؤڈ کمپیوٹنگ ماڈل ہے، اس لیے ڈیویلپمنٹ ٹیمیں اس کو کہیں سے بھی لاگ اِن کر سکتی ہیں۔ اس طرح وہ remote طریقے سے بھی ڈیویلپمنٹ کے environment کو access کر سکتی ہیں۔
3۔ PaaS کی سروسز سستی ہوتی ہیں
کمپنیز فزیکل ڈیٹا سینٹرز کی خریداری اور اسے برقرار رکھنے سے وابستہ اعلیٰ قیمتوں کی ادائیگی سے بچ سکتی ہیں۔
4۔ PaaS سروسز Scalability کو مزید بہتر بناتی ہیں
PaaS کے ساتھ، کاروبار آسانی سے اپنے وسائل کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ ہارڈ ویئر خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مانگ میں اتار چڑھاو کی وجہ سے انہیں غیر ضروری ہارڈ ویئر ضائع کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
What Is PaaS?: خلاصہ
Platform as a Service (PaaS) ایک کلاؤڈ کمپیوٹنگ ماڈل ہے جو ایپلیکیشنز اور سروسز کی ڈیویلپمنٹ، انسٹالیشن اور مینیجمنٹ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ PaaS مہنگے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے کاروبار کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ اس سے ڈویلپرز کو صرف اپنی ایپلی کیشنز کی ڈیویلپمنٹ اور انسٹالیشن پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اپنی scalability، استعمال میں آسانی، اور سستا ہونے کے ساتھ، PaaS اُن آرگنائزئشنز کے لیے ایک مقبول انتخاب بن گیا ہے جو نئی ایپلیکیشنز کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے تیار کرنے اور لانچ کرنے کے خواہاں ہیں۔