جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ SEO میں keyword research کلیدی حیثیت کی حامل ہوتی ہے۔ دنیا میں keyword research کے لیے بہت سے ٹولز موجود ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے لیے بہترین keywords کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ان تمام ٹولز کے بے شمار فوائد تو ہوتے ہی ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کی SEO کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ SERP میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ان ٹولز کو تلاش کرنا، اور پھر ان میں سے سب سے بہترین ٹول کا انتخاب ایک مختلف چیز ہے!

لیکن آپ کو انہیں ڈھونڈنے کے لیے زیادہ مشکل میں پڑنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ اس پوسٹ میں ہم نے 10 بہترین SEO ٹولز کی فہرست بنائی ہے جنہیں ہم بلاشبہ best keyword research tools کہہ سکتے ہیں۔ ان کو استعمال کر کے
آپ اپنی ویب سائٹ کی SEO کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک بھی بڑھا سکتے ہیں۔

تو آئیے دیکھتے ہیں وہ کون کونسے ٹولز ہیں جو ہماری best keyword research tools کی فہرست میں شامل ہیں:

10 بہترین Keywords Research ٹولز کی فہرست

مزید تفصیل کے لیے پوسٹ کو پڑھنا جاری رکھیں۔

  1. SEM Rush
  2. UberSuggest
  3. LSI Graph
  4. WordTracker
  5. SEO Pressor Plugin
  6. Google Search (Google Autocomplete Feature)
  7. Google Keywords Planner Tool
  8. Google Trends
  9. Google Correlate
  10. Answer The Public

اب ہم ان Best Keywords Research Tools کی تفصیل دیکھتے ہیں:

1۔ SEM Rush

SEM Rush آپ کی ویب سائٹ کی آنلائن visibility کو بہتر بنانے اور مارکیٹنگ کی نئی بصیرتوں (insights) کو دریافت کرنے کے لیے ایک all-in-one ٹولز کا مجموعہ ہے۔ اس میں موجود ٹولز اور رپورٹس مارکیٹنگ کے درج ذیل شعبوں میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں:

  • SEO
  • پی پی سی (Pay Per Click)
  • سوشل میڈیا مارکیٹنگ (SMM)
  • کی ورڈ ریسرچ (Keywords Research)
  • کاروباری حریفوں کا تجزیہ (Competitor Analysis)
  • پی آر (Public Relations)
  • مواد کی مارکیٹنگ (Content Marketing)
  • مارکیٹنگ کی بصیرتیں (Marketing Insights) اور،
  • Campaign مینیجمنٹ
urdu-stem-best-keyword-research-tools-semrush-tools

SEM Rush کے زیادہ تر لوگوں کا پسندیدہ ٹول ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں بہت سے فلٹرز موجود ہیں اور شماریاتی (Statistical) ڈیٹا کی ایک بڑی مقدار بھی مفت میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس میں آپ کو مفت ممبر شپ سائن اِن، کی ورڈز ریسرچ کی رپورٹس اور فہرستیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔

2۔ UberSuggest

UberSuggest ایک مفت SEO ٹول ہے جو کہ خاص طور پر نئے keyword ideas تخلیق کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ آغاز میں یہ ٹول Google کی تجویز کردہ search terms کو جمع کرنے کے لیے بنا تھا۔ ان search terms کو جمع کرنے کا مقصد مختلف کاروباروں کو اپنے کاروبار کی SEO کو بہتر بنانے میں مدد دینا تھا۔

یہ ٹول صرف گوگل کی تجویز کردہ terms ہی نہیں بلکہ ماضی میں صارفین کی طرف سے سرچنگ کے لیے استعمال کی گئی search queries کا ڈیٹا بھی جمع کرتا ہے۔ اس ڈیٹا کو استعمال کر کے مختلف کاروبار اپنی SEO کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

حال ہی میں اس ٹول کو ایک مشہور بزنس مین نیل پٹیل نے خرید لیا جس نے اس ٹول کی اس خاصیت پر کام کیا اور اسے مزید بہتر بنا دیا۔

UberSuggest ہمیں 300 سے زیادہ LSI (Latent Semantic Index) کی ورڈز مہیا کرتا ہے جو A-Z کی ترتیب میں مرتب کیے جاتے ہیں۔

3۔ LSI Graph

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، LSI graph آپ کو LSI کی ورڈز فراہم کرتا ہے۔ آسان الفاظ میں LSI keywords ایسے الفاظ ہوتے ہیں جنہیں ہم اپنے primary keyword کے ساتھ secondary keyword کی حیثیت میں استعمال کرتے ہیں۔ ایسے الفاظ ہمارے بنیادی keyword کے مترادف تو نہیں ہوتے لیکن انہیں ہمارے بنیادی keyword کے مترادف کے طور پر ہی جانا جاتا ہے۔

LSI گراف ہمارے پسندیدہ ٹولز میں سے ایک ہے۔ اس سے آپ کو متعلقہ LSI کی ورڈز کی بے شمار فہرستیں ملتی ہیں جنہیں آپ گوگل سرچ اور دیگر keywords کے ٹولز میں استعمال کر کے مزید کی ورڈز حاصل کر سکتے ہیں۔ بس یاد رکھیں کہ اگر آپ اس کا مفت ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ اسے دن میں صرف 3 بار استعمال کر سکتے ہیں۔

urdu-stem-10-best-keyword-research-tools

4۔ WordTracker

WordTracker ایک مفت SEO ٹول ہے جس کی مدد سے آپ اپنی ایسے keywords حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ اس ٹول کے استعمال سے آپ اپنے حریفوں کا تجزیہ بھی کر سکتے ہیں جس سے اپنی سائٹ کی رینکنگ بہتر کرنے کے مزید مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

چونکہ keywords اور کونٹینٹ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اس لیے WordTracker کو ہم کونٹینٹ مارکیٹنگ ٹول بھی کہہ سکتے ہیں۔

WordTracker ٹول کی قیمت اگرچہ 27 ڈالر ماہانہ سے شروع ہوتی ہے، لیکن اس کا مفت ورژن بھی موجود ہے جو آپ کی کافی حد تک مدد کر سکتا ہے۔

urdu-stem-best-keyword-research-tools-wordtracker-seo-tool

5۔ SEO Pressor پلگ اِن

SEO Pressor یقینی طور پر ایک ایسا ٹول ہے جسے ہر کوئی استعمال کرنا چاہے گا۔ اس کے مفت ورژن کے علاوہ Paid ورژن کی قیمت 49 ڈالر سالانہ سے شروع ہوتی ہے۔

SEOPressor ایک طاقتور ورڈپریس پلگ ان ہے جو آپ کی بلاگ پوسٹس کے پیجز کو optimize کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کو گوگل پر بہتر رینکنگ حاصل کرنے کے لیے آپ کی ویب سائٹ کی SEO Health کے بارے میں بصیرت بھی فراہم کرے گا۔

درج ذیل کچھ خصوصیات ہیں جو SEO Pressor پلگ اِن ہمیں فراہم کرتا ہے:

  • On-Page Analysis
  • SEO Intelligence
  • Semantic Builder
  • Crawler Control
  • Link Management
urdu-stem-best-keyword-research-tools-seo-pressor-plugin

6۔ گوگل سرچ (Google Autocomplete Feature)

گوگل سرچ ایک بہترین ٹول ہے کیوں کہ یہ اپنی سرچ بار میں ہی خود بخود keywords کی تجاویز دے کر صحیح keywords حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر تے ہیں۔ اپنے مطلوبہ لفظ کو سرچ بار میں لکھیں اور آسانی سے اس سے متعلقہ keywords کی فہرست حاصل کریں۔ اس سرچ کے نتائج لازمی طور پر آپ کے keyword سے متعلقہ ہوں گے۔

خود کار طریقے سے مکمل ہونے والی predictions ان حقیقی searches کی عکاسی کرتی ہیں جو گوگل پر کی گئی ہیں۔ جب بھی کوئی سرچ بار میں کچھ لکھنا شروع کرتا ہے، تو اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ اس سے آگے کیا آنا چاہیے، گوگل کا سسٹم ان عام queries کا مشاہدہ کرتا ہے اور prediction کا فیصلہ کرتا ہے۔

لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کہاں سے اور کس زبان میں سرچ کیا جا رہا ہے۔

urdu-stem-best-keyword-research-tools-google-autocomplete

7۔ Google Keywords Planner Tool

کی ورڈ پلانر آپ کی search campaigns کے لیے keywords کی تحقیق میں مدد کرتا ہے۔ گوگل کا یہ مفت ٹول نہ صرف آپ کو keywords ڈھونڈنے میں مدد کرتا ہے بلکہ ان keywords کا سرچ والیم یعنی ایک مہینے میں جتنی بار انہیں سرچ کیا گیا وہ تعداد بھی بتاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس keyword کو ٹارگٹ کرنے کی لاگت بھی دکھاتا ہے۔

گوگل کے keyword research tool کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو Google Adwards پر جا کر سائن اِن کرنا پڑے گا۔ سان اِن کرنے کے بعد Tools> Keywords Planner پر کلک کریں۔

8۔ گوگل ٹرینڈز (Google Trends)

Google Trends ایک مفید سرچ کے رجحانات کی خصوصیت ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ کسی مقررہ مدت کے دوران سائٹ کے کل سرچ والیم کی نسبت گوگل کے سرچ انجن میں دی گئی search term کتنی بار enter کی جاتی ہے۔

Google Trends کو keywords کی تقابلی تحقیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور keywords کے search volume میں ہونے والے اضافے کو دریافت کیا جا سکتا ہے۔

گوگل ٹرینڈز keywords سے متعلق ڈیٹا فراہم کرتا ہے جس میں سرچ والیوم انڈیکس اور سرچ انجن صارفین کے بارے میں جغرافیائی معلومات شامل ہیں۔

urdu-stem-best-keyword-research-tools-google-trends

9۔ Google Correlate

Google Correlate ایک response ہے، جو آپ کو اپنی ڈیٹا سیریز کو اپ لوڈ کرنے اور حقیقی دنیا کے رجحان سے مطابقت رکھنے والی سرچ کی اصطلاحات کی فہرست واپس حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Google Correlate بھی گوگل ٹرینڈز کی ہی طرح ہے لیکن اس کے برعکس کام کرتا ہے۔ Google Trends کے ساتھ، آپ ایک سوال ٹائپ کرتے ہیں اور سرگرمی کی ڈیٹا سیریز واپس حاصل کرتے ہیں (جس میں وقت اور جگہ بھی شامل ہوتی ہے)۔

Google Correlate کے ساتھ، آپ ڈیٹا سیریز (ٹارگٹ) درج کرتے ہیں اور سوالات کی ایک فہرست واپس حاصل کرتے ہیں جن کی ڈیٹا سیریز اسی طرح کے پیٹرن کی پیروی کرتی ہے۔

urdu-stem-best-keyword-researh-tools-google-correlate

10۔ Answer The Public

Answer the Public ایک ذہین consumer insights ٹول ہے جو Bing اور Google کی تجویز کردہ searches کو یکجا کرتا ہے جسے سرچ کلاؤڈ کہا جا سکتا ہے۔

کیا، کہاں اور کیوں، جیسے زمروں میں منظم، یہ سرچ کلاؤڈز ان سوالات کا ایک جائزہ فراہم کرتے ہیں جو لوگ اپنے مختلف ڈیوائسسز سے سرچ انجن میں ٹائپ کر رہے ہیں۔

Answer The Public ایک ٹول ہے جو آپ کو ایسے عنوانات تلاش کرنےمیں مدد دیتا ہے جنہیں آپ کی متعلقہ مارکیٹ میں لوگ مستقل بنیادوں پر تلاش کرتے ہیں تاکہ آپ کو ایسا مواد بنانے میں مدد ملے جو User Intent سے بالکل مماثل ہو۔

urdu-stem-best-keyword-research-tools-answer-the-public

کیا آج کے لیے یہ بہت زیادہ تھا؟ ٹھیک ہے، لیکن یاد رکھیں کہ آپ کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ان ٹولز کو استعمال کرنے میں مدد دینے کے لیے ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔ بعض اوقات تھوڑی تھوڑی مقدار میں معلومات لینا زیادہ آسان لگتا ہے۔ سو، اس سائٹ پر آتے رہیں اور سیکھتے رہیں!

مزید پڑھیں:

اپنے کاروبار کے لیے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی مضبوط حکمت عملی کیسے بنائی جائے؟

Mastering On Page SEO Services: Elevating Your Website’s Visibility

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے