پچھلی ایک دہائی سے ٹیکنالوجی کو اپنانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ آئے دن نِت نئی ٹیکنالوجیز دنیا میں متعارف ہو رہی ہیں اور عام طور پر سب سے پہلے کاروباری دنیا ہی اس کا استعمال کرتی ہے۔ انہی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سے ایک Cloud Computing ہے، جس کے بارے میں ہم پہلے بھی ایک آرٹیکل لِکھ چکے ہیں۔ اور آج ہم cloud computing uses کے بارے میں بات کریں گے۔

دنیا بھر میں مختلف کاروبار اپنے اہم سافٹ ویئر اور ڈیٹا تک رسائی کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور کلاؤڈ وسائل کو استعمال کرتے ہیں۔ کلاؤڈ وسائل کو pay-as-you-go کی بنیاد پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا سادہ الفاظ میں مطلب ہے یہ کہ کاروبار صرف اُتنی ہی قیمت ادا کرتے ہیں جتنے وسائل وہ استعمال کرتے ہیں۔

استعمال میں آسانی اور قابلِ بھروسہ ہونے کی وجہ سے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ہر انڈسٹری اور اس کے کام کرنے کے طریقوں کو تبدیل کر رہی ہے۔

سو آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایک بار پھر سے مختصراً یہ بتائیں گے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ ہے کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم بات کریں گے کاروباری دنیا کے لیے سب سے مشہور cloud computing uses کی۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ why cloud computing is important۔

Cloud Computing کیا ہے؟

کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے مراد انٹرنیٹ کے ذریعے ضرورت کے مطابق کمپیوٹنگ سروسز اور وسائل کی فراہمی ہے۔ یہ کاروباری اداروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ عام طور پر انٹرنیٹ پر سرورز، اسٹوریج، ڈیٹا بیس، تجزیات، نیٹ ورکنگ، سافٹ ویئر اور انٹیلی جنس جیسی کمپیوٹنگ خدمات تک کرایہ پر رسائی حاصل کر سکیں۔

مختلف کمپنیز کسی بھی cloud services provider کی خدمات لے کر اپنے ذاتی IT انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز بنانے کے لیے درکار رقم خرچ کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے کمپنیز کو سافٹ ویئرز بنانے اور انہیں انسٹال کرنے کی لاگت کم ہو جائے گی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کمپنیز صرف اُسی وقت اور اُتنی ہی ادائیگی کریں گے جس وقت اور جس قدر وہ کسی سروس کو استعمال کریں گی۔

پس کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مدد سے کمپنیز کے مالکان اپنی operational لاگت کو کم کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے انفراسٹرکچر کو بھی بہتر طریقے سے مینیج کر سکتےہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے کاروبار کے مطابق cloud services کا استعمال بھی کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

Cloud Computing کے فوائد

ویسے تو یہ آرٹیکل cloud computing uses پر مشتمل ہے، لیکن ہم اس مضمون کو تھوڑا مکمل کرنے کے لیے اس میں صرف کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے استعمال کےممکنہ فوائد کی فہرست ہی لکھیں گے۔ Benefits of cloud computing کے بارے میں پڑھنے کے لیے کلاوڈ کمپیوٹنگ کے فوائد مشتمل آرٹیکل پڑھیں۔ عام طور پر Usage of cloud computing ہمیں درج ذیل فوائد مہیا کرتا ہے:

  • کم لاگت (Lower cost)
  • کسی بھی جگہ سے قابلِ رسائی (Mobility)
  • کاروباری ضروریات کے مطابق بڑھانے یا کم کرنے کی سہولت (Scalability)
  • کسی بھی حادثے کی صورت میں ڈیٹا کی ویکوری (Disaster Recover)
  • ڈیٹا کی سکیورٹی
  • مختلف سروسز ماڈلز اور اقسام کی وجہ سے کمپنیز کی مختلف ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت
  • لامحدود سٹوریج کی صلاحیت
  • سافٹ ویئر کی خودکار اپڈیٹس (Automatic Updates)
  • Co-workers کے درمیان بہتر تعاون کی سہولت (Collaboration)

Cloud Computing Uses: کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے 7 اہم استعمالات

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ڈیٹا سٹوریج، بزنس، انٹرٹینمنٹ، مینیجمنٹ، سوشل نیٹ ورکنگ، تعلیم، فن اور دیگر شعبوں میں بے شمار استعمالات ہیں۔

cloud computing uses میں سب سے اہم سروسز ماڈلز جن کے بارے میں ہم پہلے آرٹیکل میں بھی بات کر چکے ہیں، Platfom as a Service (PaaS), Infrastructure as a Service (Iaas) اور Software as a Service (SaaS) ہیں۔ Cloud computing uses کے deployment models بھی ہوتے ہیں جن میں پبلک کلاؤڈ، پرائیویٹ کلاوڈ اور ہائبرڈ کلاؤڈ شامل ہیں۔

آئیے اب ہم بات کرتے ہیں 7 سب سے اہم Cloud Computing Uses پر۔

1۔ Cloud Computing Uses: آنلائن ڈیٹا سٹوریج کے لیے کلاؤڈ سروسز کا استعمال

کلاؤڈ سٹوریج کی مدد سے کمپنیز اپنی اہم ڈیٹا کی بڑی بڑی فائلز جیسے کہ تصویریں، آڈیوز یا ویڈیوز وغیرہ کو سٹور کر سکتی ہیں۔ سٹوریج کے بعد یہ ڈیٹا فائلز آسانی سے access بھی کی جا سکتی ہیں۔ یہ Big Data کا زمانہ ہے۔ سو آج کل بہت بڑی ڈیٹا فائلز کو سٹور کرنے کے لیے زیادہ سٹوریج کی صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ اور یہ تو واضح ہے کہ زیادہ سٹوریج کے لیے لاگت بھی زیادہ آتی ہے۔

یہاں پر Cloud Computing مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ بڑی ڈیٹا فائلز کو سٹور کرنے کے بعد کسی بھی ڈیوائس سے اس ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا کو سٹور کرنے کے لیے فراہم کردہ انٹرفیس استعمال میں آسان، تیز اور محفوظ ہے۔

2۔ Use Of Cloud Computing: بیک اپ اور ڈیٹا ریکوری کے لیے کلاؤڈ سروسز کا استعمال

Cloud services providers کلاؤڈ پر موجود ڈیٹا اور دیگر وسائل کے لیے سٹوریج اور بیک اپ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ کسی بھی روایتی کمپیوٹنگ سسٹم میں ڈیٹا کا بیک اپ رکھنا ایک پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں آپ کا ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں ڈیٹا کا تحفظ ہر پہلو سے یقینی بنایا جاتا ہے۔ چونکہ ڈیٹا بیک اپ کا مقصد ہی ڈیٹا کا تحفظ ہوتا ہے، اس لیے کلاؤڈ کمپیونٹنگ میں کسی بھی حادثے کے بعد بھی آپ آسانی سے اور نہایت کم سے کم نقصان پر اپنا ڈیٹا دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

3۔ Big Data کے تجزیے کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا استعمال

Cloud Computing uses میں سب سے اہم استعمال بہت بڑے سائز کے ڈیٹا کے تجزیہ میں اس کا کردار ہے۔ بہت بڑے سائز کے ڈیٹا کو سٹور کرنا روایتی ڈیٹا مینیجمنٹ سسٹمز کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی لامحدود سٹوریج کی صلاحیت کی وجہ سے کمپنیز بہت بڑے سائز کے ڈیٹا کو آسانی سے سٹور کر سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اس بہت بڑے ڈیٹا کا بہتر طور پر تجزیہ کر کے اپنے کاروبار کے بارے میں مفید تجزیات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ ان تجزیات کی بِنا پر وہ آسانی سے اپنے لیے بہتر کاروباری فیصلے لے سکتے ہیں۔

4۔ ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمنٹ میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا استعمال

Cloud Computing uses پراڈکٹس کی ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمنٹ کے لیے سب سے آسان اور بہتر طریقہ فراہم کرتی ہیں۔ روایتی طریقوں سے پراڈکٹس کو بنانے اور ٹیسٹنگ کرنے پر بہت زیادہ وقت صَرف ہوتا ہے، اور یہ مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ اس کام کے لیے درکار انفراسٹرکچر اور افرادی قوت ہے۔

تاہم، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مدد سے آپ یہ لاگت کم تر سطح پر لا سکتے ہیں۔ چونکہ کلاؤڈ سروسز کی وجہ سے آپ کو خود کا IT انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے پراڈکٹس کی ڈیویلپمنٹ اور ٹیسٹنگ کا عمل کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی وجہ سے سستا ثابت ہوتا ہے۔

5۔ Cloud Computing Uses: وائرسز سے بچاؤ کے لیے کلاؤڈ سروسز کا استعمال

جب آپ cloud computing services حاصل کرتے ہی تو اس کے ساتھ cloud antivirus software بھی آتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر کلاؤڈ پر ہی سٹور ہوتا ہے اور کسی آرگنائزیشن کے سسٹم میں وائرسز کی نگرانی کرتا ہے، اور انہیں ختم کرتا ہے۔

اس سے قبل روایتی سسٹمز میں کمپنیز کو وائرسز سے تحفظ کے لیے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو الگ سے انسٹال کرنا پڑتا تھا۔

6۔ Cloud Computing Uses: ای کامرس میں استعمال

کلاؤڈ پر موجود ای کامرس ایپلیکیشنز صارفین اور ebusinesses کو نئے مواقع سے فائدہ اُٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ کاروباری مالکان کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو کم وقت اور لاگت میں مکمل کرنے کے نئے طریقے پیش کرتی ہیں۔ کاروباری مالکان اپنا کسٹمر ڈیٹا، پراڈکٹس کا ڈیٹا اور دیگر کاروباری معلومات کو مینیج کرنے کے لیے cloud environment کا استعمال کرتے ہیں۔

7۔ Cloud Computing Uses: تعلیمی مقاصد میں کلاؤڈ کا استعمال

تعلیمی میدان میں cloud computing ایپلیکیشنز کی لائی گئی تبدیلیاں E-learning, online distance learning اور student information portals کی صورت میں نظر آتی ہیں۔

سیکھنے کے اس نئے ماحول میں، طلباء، اساتذہ اور ریسرچرز کو سیکھنے، سکھانے اور تجربہ کرنے کے لیے ایک پرکشش ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کلاؤڈ سے منسلک ہو سکیں اور ڈیٹا اور معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

Cloud Computing Uses: خلاصہ

کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایک ایسی نئی ٹیکنالوجی ہے جو آپ کو لیز پر IT سروسز اور انفراسٹرکچر حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ Cloud Computing کی مدد سے آپ اپنے کاوربار کے آپریشنل اخراجات میں کمی لا کر، اور اپنی کاروباری سرگرمیوں کو زیادہ بہتر طریقے سے چلا کر اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتے ہیں۔

Applications of Cloud Computing کے موضوع پر بہت سا مواد لکھا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو اس وقت دنیا بھر کے مختلف شعبوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ لیکن اس آرٹیکل میں ہم نے top 7 cloud computing uses کے بارے میں بات کی۔ یقیناً آنے والے وقت میں اس کا استعمال مزید بڑھے گا اور دنیا روایتی کمپیوٹنگ کو ترک کرتے ہوئے cloud computing پر شفٹ ہوتی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

Cloud Computing کیا ہے؟ اس کی مختلف اقسام اور فائدوں پر ایک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے