کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں 455 ملین ویب سائٹس WordPress CMS کو استعمال کرتی ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی ویب سائٹس کا 35 فیصد حصہ ورڈپریس کا استعمال کرتا ہے۔ تقریباً 400 ملین لوگ ماہانہ WordPress websites تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس بات سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیوں ہمیں WordPress website security پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

WordPress CMS دنیا میں سب سے مقبول content management systems میں سے ایک ہے۔ لیکن اگر دنیا کے سب سے مقبول CMS کو استعمال کرنے کے بعد بھی اگر آپ کا ڈیٹا ہیکرز کے لیے ایک عام شکار ہے، تو اس کو استعمال کرنے کا کیا فائدہ ہوا؟

2018 میں ہیک ہونے والی ویب سائٹس میں سے صرف 2 فیصد ایسی تھیں جو کہ ورڈپریس کی بنیادی سکیورٹی کی وجہ سے ہیک ہوئیں۔ جب کہ زیادہ تر صارفین کی اپنی غطیوں سے ہوئیں، یعنی غیر محفوظ plugins کا استعمال۔ اگر آپ WordPress website استعمال کر رہے ہیں، تو اپنی سائٹ کو سائبر حملوں کے لیے تیار رکھیں۔

آج کے آرٹیکل میں ہم یہ جانیں گے کہ وہ کونسے طریقے ہیں جن کی مدد سے ہم WordPress website security کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

WordPress Website Security: ورڈپریس ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے 7 طریقے

WordPress website security کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل 7 اقدامات کیے جا سکتے ہیں:

  1. محفوظ WordPress Hosting کا استعمال کریں
  2. PHP Version کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں
  3. محفوظ پاسورڈز کا استعمال کریں
  4. Two-Factor Authentication کا استعمال کریں
  5. صرف Secure پلگ اِنز کا ہی استعمال کریں
  6. ویب سائٹ میں لاگ اِن کرنے کی کوششوں کو محدود کریں
  7. اپنی ویب سائٹ پر SSL Certificate انسٹال کریں

اب ہم ان طریقوں کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

1۔ WordPress Website Security کے لیے محفوظ WordPress Hosting کا استعمال کریں

ورڈپریس ویب سائٹ کے لیے ایک محفوظ ہوسٹنگ کا انتخاب سائٹ کو پیش آنے والے ممکنہ سائبر حملوں کے خطرے کی پیش بندی ہے۔ ورڈپریس ہوسٹنگ آپ کی ویب سائٹ کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے آپ ایسے ہی کوئی بھی ہوسٹنگ منتخب نہیں کر سکتے۔ ایسی ہوسٹنگ کا انتخاب کریں جو کئی تہوں میں سکیورٹی فراہم کرے۔ ہوسٹنگ خریدنے میں جلدی نہ کریں۔

مختلف آپشنز کو چیک کریں۔ آپ بھی لازمی طور پر سستی ہوسٹنگ کے لالچ میں سکیورٹی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیں گے۔ ظاہر ہے کہ اگر ہوسٹنگ کی قیمت نسبتاً کم ہے تو ممکنہ طور پر یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو VPS (Virtual Private Server) پر ویب سائٹ ہوسٹ کرنا بھی درست آئیڈیا نہیں ہے۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ ایک ایسی ہوسٹنگ ڈھونڈی جائے جس پر آپ کو اعتماد ہو کہ وہ آپ کے سکیورٹی کے خدشات کو سنبھال لے گا۔

ایک اچھی ہوسٹنگ خریدنے کے بعد آپ اس بات کا اطمینان کر سکتے ہیں کہ اب آپ کی WordPress website محفوظ ہے۔ عام طور پر ایسی ہوسٹنگ جو روزانہ کی بنیاد پر malware scanning کرتی ہے، وہ Website security کے لیے زیادہ بہتر تصور کی جاتی ہے۔

2۔ PHP Version کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں

PHP ورڈپریس ویب سائٹس کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس لیے ہمیشہ کوشش کریں کہ آپ کی سائٹ پر PHP کا latest ورژن ہی موجود ہو۔ عام طور پر ہر نئی PHP ریلیز دو سال تک ورڈپریس کے ہر ورژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔ PHP کا تازہ ترین ورژن PHP 7.4 ہے۔ تاہم PHP.net ابھی بھی 7.2 اور 7.3 ورژن کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے ایسے ورڈپریس صارفین جو PHP کا ورژن 7.1 استعمال کر رہے ہیں، وہ ہیکرز کے لیے ایک آسان آسان شکار ہیں۔

WordPress سے متعلق چونکا دینے والے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق 32 فیصد WordPress users ایسے ہیں جو PHP کے پرانے versions کو استعمال کر رہے ہیں۔ یہ WordPress website security کے لیے ایک بہت ہی خطرناک چیز ہے۔

یہ درست ہے کہ ویب سائٹ مالکان کو PHP کے نئے versions کے ساتھ اپنے کوڈ کی compatibility چیک کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن اپنی سائٹ کو پرانے versions پر چلانے کے لیے یہ کوئی قابلِ قبول عُذر نہیں ہے۔

3۔ WordPress Website Security کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ پاسورڈز کا استعمال کریں

یہ بات قابلِ افسوس ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ہے کہ لوگ اپنی WordPress website کے لیے ایک مضبوط پاسورڈ استعمال کرنے کی ضرورت کو ہی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ SplashData کی سال 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پاسورڈ ‘123456’ تھا۔ اگر آپ کو اس پر بھی حیرانی نہیں ہوئی، تو 2018 کے ایک اور مقبول پاسورڈ سے ملیے جو کہ ‘Password’ ہے!

ظاہر ہے کہ یہ بات آپ کو کوئی ڈیویلپر نہیں بتائے گا کہ ایسے پاسورڈز والی WordPress websites ہیکرز کے لیے سب سے آسان شکار ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو اپنی ویب سائٹ کے محفوظ پاسورڈ کے لیے مدد درکار ہے تو اس آپ کسی ڈیجیٹل کسٹمر سروس سے مدد لے سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل کسٹمر سروس ایک ایسا نظام ہے جو VoIP فون سسٹم استعمال کرنے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے text، چیٹ میسجنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کے سوالات کا حل فراہم کرتا ہے۔

مشکل پاسورڈ رکھنا جہاں آپ کی ویب سائٹ کی سکیورٹی کو یقینی بناتا ہے، وہیں بہت سے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ جب وہ زیادہ مشکل پاسورڈ بنا لیتے ہیں تو انہیں یاد کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کام کے لیے مارکیٹ میں بہت سے best password manager software موجود ہیں، جو آپ کے پاسورڈز کو مینج کرتے، سٹور کرتے اور حتٰی کہ آپ کو پاسورڈ بنا کے بھی دیتے ہیں۔

4۔ اپنی WordPress Website کے لیے Two-Factor Authentication کا استعمال کریں

Two-Factor Authentication، یا 2FA، ویب سکیورٹی کی ایک اضافی layer ہے جس کے لیے صارفین کو اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے تصدیق کے دو مختلف ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں زیادہ تر صارف کے فون پر یا ای میل پر سکیورٹی کوڈ یا پھر کوئی خاص سوال بھیجا جاتا ہے۔ Best website security for WordPress کے لیے 2AF کا استعمال نہایت موثر طریقہ ہے۔

بہت سے لوگ Google Authenticator app کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ صارفین کے فون پر ایک کوڈ بھیجتی ہے۔

5۔ صرف اُن Plugins کا استعمال کریں جو محفوظ ہوں

ورڈپریس ویب سائٹ کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے عام طور پر لوگ WordPress website security plugins کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اکثر اوقات یہ کام اُلٹا اثر بھی ڈال سکتا ہے۔ WordPress website security check کو یقینی بنانے کے لیے ورڈپریس بہت سے plugins مہیا کرتا ہے جن میں Wordfence ایک مشہور wordpress security plugin ہے۔

Wordfence کے مطابق، 2016 میں hacked WordPress websites میں 60٪ ایسی تھیں جو کہ vulnerable WordPress plugins کی وجہ سے ہیک ہوئیں۔ لہذا، آپ دیکھتے ہیں، اپنی ویب سائٹ کو ایسے پلگ ان کے ساتھ چلانا جس میں تصدیق شدہ سیکیورٹی نہیں ہے، آپ کی سائٹ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کیسے یقینی بنایا جائے کہ کونسا plugin محفوظ ہے، اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ پلگ اِن کو ورپریس کی ویب سائٹ پر ‘featured’ یا ‘Popular’ کی کیٹیگری سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور اگر آپ کوئی paid WordPress security plugin کا استعمال کریں، تو یقینی بنائیں کہ پلگ اِن ڈیویلپر کمپنی کی ویب سائٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔

6. اپنی ویب سائٹ پر Login Attempts کو محدود کریں

WordPress account میں لاگ اِن کی کوششوں کی کوئی محدود تعداد نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول بھی جائیں، تو آپ جتنی مرتبہ چاہیں کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پاسورڈ بھولنے کے عادی ہیں تو شائد آپ کو یہ ایک فائدہ مند چیز لگے کہ آپ جب تک چاہیں لاگ اِن کی کوشش کرتے رہیں، لیکن اس سے آپ کی سائٹ کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہیکرز بھی اس چیز سے واقف ہوتے ہیں، اور وہ اس کا غلط استعما کرتے ہیں۔ وہ ایک فہرست تیار کرتے ہیں جن میں سب سے زیادہ رکھے جانے والے username ہوتے ہیں اور ان کے سامنے کچھ پاسورڈز رکھے جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ bots کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی منٹ میں کئی usernames اور پاسورڈز کا combination بنا کر لاگ اِن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ طریقہ کام کرتا ہے، اور کبھی نہیں۔ اس طرح کے حملوں کو brute force attack کہتے ہیں۔

تاہم اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر لاگ اِن کی کوششوں کو محدود کر دیں، تو اس طرح کے حملوں کو اگر ختم نہیں کر سکتے تو ان کو کم ضرور کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر لاگ اِن کی کوششوں کو تین تک محدود کر دیں، تو اس کے بعد کوشش کرنے والے کو مخصوص وقت تک lock کر دیا جائے گا۔

7۔ اپنی WordPress Website پر SSL Certificate انسٹال کریں

WordPress website security کے لیے سب سے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنی ویب سائٹ پر Secure Socket Layer (SSL) انسٹال کریں۔ SSL انسٹال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کے سرور اور صارفین کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر محفوظ طریقے سے ہوتا ہے۔ یہ آپ کی ویب سائٹ کو HTTP سے HTTPS میں منتقل کر دیتا ہے۔

HTTP websites (جن میں SSL انسٹال نہیں ہوتا) ویب سائٹس پر ہیکرز man-in-the-middle اٹیک کرتے ہیں تاکہ سرور اور صارفین کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کی نگرانی کی جا سکے۔ اس کا نتیجہ آپ کی ویب سائٹ پر مختلف طرح کے سائبر حملوں کی شکل میں نکلتا ہے۔ اور اگر آپ کی ویب سائٹ HTTPS ہے، تو آپ کی سائٹ پر تمام ڈیٹا encrypted ہے۔ ہیکرز اب اسے نہیں دیکھ سکتے۔

WordPress Website Security کے لیے ہیکرز سے ایک قدم آگے رہیں

اس میں شک نہیں کہ WordPress websites پر cyberattacks بڑھ رہے ہیں۔ لیکن ٹیکنالوجی کے دستیاب وسائل اور مفید مشوروں کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو سائبر حملوں سے بچا سکتے ہیں۔ ہم نے آپ کے سامنے 7 ایسے طریقے بیان کیے ہیں۔ ان پر عمل کر کے آپ WordPress website security کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں کہ تمام WordPress website security checks پر عمل کرنے کے بعد بھی آپ کو اپنے سائٹ پر کسی بھی غیر معمولی سرگرمی پر نظر رکھنا ہو گی۔ مناسب نگرانی، بہترین اور updated سکیورٹی کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ویب سائٹس کے کریش ہونے کی 7 سب سے بڑی وجوہات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے