پاکستان میں Email marketing کاروباروں کے لیے زیادہ کسٹمرز تک رسائی حاصل کرنے، اپنے برانڈ کے لیے آگاہی پھیلانے اور sales بڑھانے کے لیے ایک طاقتور ٹول کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ تک رسائی اور سمارٹ فون رکھنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے email marketing in Pakistan ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔

تاہم کسی بھی مارکیٹنگ سٹریٹیجی کی طرح، پاکستان میں email marketing کے لیے بھی کچھ چیلنجز اور مواقع موجود ہیں، جن سے کاروباروں کو آگاہ رہنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنے سامعین کو موثر طریقے سے ٹارگٹ کر سکیں۔ سو آج کے آرٹیکل میں ہم بات کریں گے email marketing in Pakistan پر، اس کے فوائد پر، ای میل مارکیٹنگ کو استعمال کرنے کے بہترین طریقوں پر، اور چند مشہور email marketing software کی۔

Email Mareting کیا ہوتی ہے؟

ای میل مارکیٹنگ Digital marketing کی ایک ایسی شکل ہے جس میں لوگوں کو مختلف کاروباری میسجز بھیجنے کے لیے ای میل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اپنے برانڈ کے حوالے سے آگاہی پھیلانا، کسٹمرز کو engage کرنا اور سیلز کو بڑھانا ہوتا ہے۔ اس میں عام طور پر میسجز اُن لوگوں کو بھیجے جاتے ہیں جنہوں نے کسی کاروبار کی ای میل لِسٹ کو سبسکرائب کیا ہو۔ ویب سائٹ سائن اپ، ایم میل campaigns اور offline events کی مدد سے یہ مقصد حاصل کیا جاتا ہے۔

کسی بھی ای میل مارکیٹنگ کی مہم میں پروموشنل آفرز، پراڈکٹس کے بارے میں معلومات، خبریں یا کوئی بھی دیگر متعلقہ معلومات ہو سکتی ہے جو کہ ایک بزنس اپنے کسٹمرز تک پہنچانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں ای میل مارکیٹنگ بڑی تعداد میں کسٹمرز تک پہنچنے کا ایک سستا اور موثر ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی خاص audience کے لیے مخصوص مہمات بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

Email Marketing In Pakistan کے بہترین طریقے کونسے ہو سکتے ہیں؟

Email marketing سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کے لیے کچھ بہترین طریقے موجود ہیں۔ ان پر عمل کر کے آپ اپنے کاروباری مقاصد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں ہم email marketing best practices کی ایک فہرست پیش کر رہے ہیں:

1۔ اعلٰی معیار کی ای میل لِسٹ بنائیں

سب سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کی ای میل لِسٹ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ کی ای میلز وصول کرنا چاہتے ہوں۔ اس لیے کوشش کریں صرف انہیں لوگوں کو ای میل لِسٹ میں شامل کریں جو آپ کی سروسز یا پروڈکٹس میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

2۔ اپنی ای میلز کو Personalize بنائیں

ای میل مارکیٹنگ بزنسز کو یہ سہولت دیتی ہے کہ وہ اپنی ای میل لِسٹ میں موجود کسٹمرز کو الگ کر سکیں، اور پھر ہر گروپ کو مخصوص میسج بھیج سکیں۔ اس طرح سے کاروبار مختلف پراڈکٹس کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والے کسٹمرز کو صرف اُسی پراڈکٹ کے میسجز بھیج سکیں گے۔

3۔ Email Messages کو مختصر رکھیں

ہم یہ جانتے ہیں کہ لوگ آج کل کسی بھی چیز پر بہت زیادہ دیر تک توجہ برقرار نہیں رکھ سکتے۔ اس کئی دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کے لیے دیگر اہم کام بھی ہوتے ہیں۔ اس حقیقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، کسی بھی کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ اپنی promotional emails کو مختصر اور دلچسپ رکھے تاکہ لوگ کم وقت میں اسے پڑھ سکیں۔

4۔ ای میل میں موثر Call To Action شامل کریں

Call To Action ای میل کا وہ حصہ ہوتے ہیں جہاں آپ اپنے کسٹمرز کو اپنے آفر دینے کے بعد اپنی پروڈکٹ یا سروس خریدنے کے لیے آپشن فراہم کرتے ہیں۔ اپنی promotional emails میں شامل کیے جانے والے Call To Action کو اس قدر موثر بنائیں کے سبسکرائبر کے اُس سے قائل ہو کر ایکشن لینے کے زیادہ سے زیادہ امکانات ہوں۔

5۔ مختلف ای میل ڈیزائنز کو ٹیسٹ کرنے کے بعد انتخاب کریں

اپنی promotional email کو انتہائی موثر بنانے کے لیے مختلف ای میل ڈیزائنز، Subject میں لکھے جانے والے ٹیکسٹ، اور Call To Action کے مختلف combinations کو پہلے آزما لیں اور یقینی بنائیں کے کونسا ڈیزائن زیادہ موثر رہے گا، اور زیادہ بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

6۔ اعدادو شمارکی نگرانی کریں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں جب بھی آپ کوئی campaign شروع کرتے ہیں، تو اس کی کامیابی کا اندازہ اس مہم کے اعدادوشمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ اپنی تشہیری مہم کی کامیابی کو جانچنے کے لیے درج ذیل اعدادوشمار پر نظر رکھیں:

  • Open Rate: ای میل کے اوپن ہونے کی شرح
  • Click-through-rate: ای میل میں موجود Call To Action پر کلک کرنے کی شرح
  • Conversion Rate: ای میل میں موجود Call To Action پر کلک کرنے کے بعد پراڈکٹ یا سروس کو خریدنے کی شرح

7۔ Email Marketing In Pakistan کے تمام ضوابط کی پیروی کریں

اپنی ای میل مارکیٹنگ کی تمام مہمات کو قانونی معاملات میں الجھنے سے بچانے کے لیے تمام ضوابط کی پیروی کریں، مثال کے طور پر CAN-SCAM ایکٹ وغیرہ۔

Email Marketing In Pakistan کے فوائد

Email marketing ایک نہایت طاقتور ٹول ہے۔ اس کی مدد سے تمام sizes کے کاروبار اپنے کسٹمرز کے ساتھ connect ہو سکتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے revenue میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کاروباروں کے لیے اس کے کئی فوائد ہیں۔ ہم یہاں چند فوائد پر نظر ڈالیں گے۔

Benefits Of Email Marketing In Pakistan

1. Cost-effective

کسی بھی دوسرے مارکیٹنگ چینل جیسے کہ ٹی وی، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا وغیرہ کی نسبت ای میل مارکیٹنگ زیادہ سستا طریقہ ہے۔

2۔ زیادہ مخصوص Audience کو ٹارگٹ کرنے کا اختیار

آپ اپنی ای میل کی فہرست کو الگ کر سکتے ہیں اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کو personalized پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

3۔ قابلِ پیمائش

آپ Open rate, click-through rate اور conversion کے اعدادوشمار سے اپنی مہم کی کامیابی یا ناکامی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

4۔ زیادہ Return On Investment (ROI)

دیگر مارکیٹنگ چینلز کے مقابلے ای میل مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری پر زیادہ منافع (ROI) ہے۔

5۔ کسٹمر کی برانڈ کے ساتھ وفاداری

ای میل کے ذریعے اپنے گاہکوں کے ساتھ مسلسل رابطے دیرپا تعلقات استوار کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

6۔ تشہیری مہمات آسانی سے شروع کی جا سکتی ہیں

ای میل مارکیٹنگ کے بہت سے سافٹ ویئر کے آپشنز دستیاب ہیں جو ای میلز بنانا اور بھیجنا آسان بناتے ہیں۔

چونکہ ای میل مارکیٹنگ کے سافٹ ویئر کی بات ہو رہی ہے تو ہم آپ کے سامنے best email marketing software in Pakistan کی فہرست پیش کرتے ہیں۔

پاکستان میں ای میل مارکیٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر

ای میل مارکیٹنگ کے بہت سے سافٹ ویئر کے آپشنز دستیاب ہیں جو ای میلز بنانا اور بھیجنا آسان بناتے ہیں۔ ان میں سے سب سے مشہور سافٹ ویئر درج ذیل ہیں:

  • Mailchimp: یہ ایک مشہور ای میل مارکیٹنگ سافٹ ویئر ہے جو متعدد templates، آٹومیشن کے اختیارات اور تجزیات پیش کرتا ہے۔
  • Constant Contact: یہ ایک user-friendly ای میل مارکیٹنگ سافٹ ویئر ہے جو customizable ٹیمپلیٹس اور list segmentation پیش کرتا ہے۔
  • Hubspot: یہ ایک ہمہ جہت (all-in-one) مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے جس میں ای میل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور بہت کچھ شامل ہے۔
  • Campaign Monitor: یہ drag-and-drop ای میل ڈیزائن، آٹومیشن کے اختیارات، اور تجزیات پیش کرتا ہے۔
  • Sendinblue: یہ ایک جامع مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے جو ای میل مارکیٹنگ، ایس ایم ایس مارکیٹنگ اور بہت کچھ پیش کرتا ہے۔

Email marketing in Pakistan سامعین تک پہنچنے کا ایک سستا اور مؤثر طریقہ ہے۔ بہترین طریقوں پر عمل کرکے اور ای میل مارکیٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اعلیٰ معیار کی ای میلز بنا اور بھیج سکتے ہیں جو conversions کو آگے بڑھاتے ہیں اور آپ کے صارفین کے ساتھ دیرپا تعلقات استوار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:
موبائل مارکیٹنگ کیا ہے؟ اس کے مختلف طریقے اور مثالیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے