گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا web browser ہے۔ یہ ایسی خصوصیات کا حامل براؤزر ہے جن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر browsing کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی چیز کروم کی ایکسٹینشنز ہیں۔ یہ ایکسٹینشنز مختلف سہولیات فراہم کر کے انٹرنیٹ کو استعمال کرنا نہایت آسان بناتی ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم بات کریں گے top 10 chrome extensions کی۔

لیکن اس سے پہلے ہم یہ دیکھ لیتے ہیں کہ Google chrome extensions ہوتی کیا ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Google Chrome Extensions کیا ہوتی ہیں؟

Chrome extensions ایسے چھوٹے پروگرام ہوتے ہیں جو Chrome browser میں نئی خصوصیات کو شامل کرتے ہیں۔ یہ پروگرامز صارفین کے براؤزنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ کروم ایکسٹینشنز کو آسانی سے chrome web store سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

انسٹال ہونے کے بعد یہ ایکسٹینشنز گوگل کروم کی ٹول بار میں چھوٹے icons کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ صارفین Chrome setting کے menu میں جا کر آسانی سے اپنی ایکسٹینشنز کو مینیج اور customize کر سکتے ہیں۔ گوگل کروم پر ہزاروں ایکسٹینشنز موجود ہوتی ہیں۔ ان میں سے آپ اپنی ضرورت کے مطابق کوئی ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔

آئیے اب دیکھتے ہیں top 10 chrome extensions کونسی ہیں۔

Top 10 Chrome Extensions کی فہرست

اس آرٹیکل میں آج ہم جن top 10 chrome extensions کی بات کریں گے ان کی فہرست درج ذیل ہے:

  1. Adblock Plus
  2. Grammarly
  3. LastPass
  4. Pocket
  5. Honey
  6. Google Translate
  7. OneTab
  8. Momentum
  9. Zoom Scheduler
  10. Dark Reader

آئیے اب ہم ان extensions کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

1۔ Adblock Plus کروم ایکسٹینشن

کیا آپ کو بھی Google Chrome استعمال کرتے ہوئے اشتہاروں کی بہتات پریشان کرتی ہے؟ اگر ایسا ہے، تو آپ اس کے لیے الگ سے سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کام آپ Adblock Plus chrome extension کی مدد سے کر سکتے ہیں۔

Adblock Plus ایک ایسی ایکسٹینشن ہے جو پریشان کرنے والے اشتہاروں، Pop-ups اور بینرز کو ورکتی ہے۔ یہ ایکسٹینشن صرف اشتہارات ہی کو نہیں روکتی۔ یہ آپ کے استعمال کیے گئے ڈیٹا کی ٹریکنگ کو بھی روکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرسز اور مشکوک domains اور social medai links سے بھی آپ کی حفاظت کرے گی۔

2۔ Grammarly کروم ایکسٹینشن

جب ہم کونٹینٹ رائٹنگ کرتے ہیں، خصوصاً انگلش میں، تو ہم اکثر گرامر یا punctuation میں چھوٹی یا بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔ ایک کونٹینٹ رائٹر کی حیثیت سے آپ یہی ثاہیں گے کہ آپ کے لکھے ہوئے مواد میں غلطیاں کم سے کم ہوں۔ ایسے میں ہم یہی چاہیں گے کہ کوئی ایسا ٹول ہو جو خود بخود ہمارے مواد میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کرے تاکہ ہم اس کو ٹھیک کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹول Grammarly سے ہم سب واقف ہیں۔

Grammarly chrome extension آپ کے مواد میں spelling اور grammar کی غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایسے لوگ جو ای میلز، آرٹیکلز اور رپورٹس لکھتے ہیں، ان کے لیے یہ بہت مفید chrome extension ہے۔ یہ ایکسٹینشن نہایت مفید ہے اور آپ رائٹنگ کی سنگین غلطیوں سے بچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب کونٹینٹ رائٹر بننے کے لیے درکار 5 مہارتیں

3۔ Top 10 Chrome Extensions: لاسٹ پاس (LastPass) کروم ایکسٹینشن

کیا آپ اپنے تمام پاسورڈز یاد رکھ لیتے ہیں؟ کیا آپ مختلف پاسورڈز کو آپس میں گڈ مَڈ تو نہیں کر دیتے ہیں؟ اگر تو آپ ایسا نہیں کرتے، اور پاسورڈز کو یاد رکھتے ہیں، تو آپ کی ذہانت کو داد دینی چاہیے۔ لیکن پاسورڈز کو یاد رکھنا سب کے لیے ایک آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس کے حل کے طور پر لوگ اکثر ایک ہی پاسورڈ اپنے سب اکاؤنٹس میں استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ وہ ایک پاسورڈ بھی بھول جاتے ہیں.😂

آپ کی اس مشکل کا حل LastPass chrome extension کے پاس ہے۔ LastPass ایک پاسورڈ مینیجر ہے جو کہ آپ کے پاسورڈز اور دیگر لاگ اِن کی تفصیلات کو ایک ہی جگہ پر سٹور کرتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے پاسورڈز کو محفوظ کرتا ہے، بلکہ آپ کے لیے مضبوط پاسورڈز بنا بھی سکتا ہے۔ LastPass آپ کو autofill کی سہولت بھی دیتا ہے، یعنی جب بھی آپ کہیں لاگ اِن کرنے لگیں گے، تو اس سائٹ سے متعلقہ آپ کی محفوظ شدہ لاگ اِن تفصیلات خود ہی داخل کر دیتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو صرف ایک پاسورڈ یاد رکھنے کی ضرورت ہے جو کہ اس ایکسٹینشن میں لاگ ہونے کے لیے درکار ہو گا۔ گھبرائیں نہیں، ہر ایک اکاؤنٹ کا الگ اکاؤنٹ یاد رکھنے سے بہتر ہے کہ ایک کو یاد رکھ لیا جائے۔ اگر آپ یہ سوچیں کہ ہم تمام اکاؤنٹس کا بھی تو ایک ہی پاسورڈ رکھ سکتے ہیں تو پھر یہ کیوں؟ لیکن سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق اپنے تمام اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاسورڈ رکھنا آپ کو بہت ہیکرز کا آسان شکار بنا سکتا ہے۔

اس لحاظ سے واقعی LastPass کو ہم top 10 chrome extensions میں سے ایک کہہ سکتے ہیں۔

4۔ Pocket کروم ایکسٹینشن

ہم میں سے اکثر کے ساتھ یہ ہوتا ہو گا کہ کوئی آرٹیکل، ویڈیو، یا دوسرا مواد ہمیں پسند آ جاتا ہے، لیکن ہمارے پاس اتنا وت نہیں ہوتا کہ اس کو ایک ہی وقت میں پڑھ یا دیکھ سکیں۔ ایسے میں ہم یہی سوچتے ہیں کہ اس کو کہیں محفوظ کر لیا جائے تاکہ بعد میں اس کو آسانی سے access کر سکیں۔

Pocket chrome extension کی مدد سے آپ کسی بھی ویب سائٹ پر اپنی پسند کی کسی ویڈیو، کسی آرٹیکل یا کسی بھی دوسرے کونٹینٹ کو بعد میں پڑھنے یا دیکھنے کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہے جو آنلائن کتابیں اور آرٹیکلز پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن وقت کی قلت کے باعث ایک ہی وقت میں نہیں پڑھ سکتے۔

Pocket extension کی مدد سے آپ اپنی پسند کے مواد کو محفوظ کر کے رکھ سکتے ہیں، اور بعد میں کسی بھی ڈیوائس سے اسے access کر سکتے ہیں۔

5۔ Honey کروم ایکسٹینشن

آج کل آنلائن شاپنگ کا رجحان بہت بڑھ چکا ہے۔ انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے ہر ایک شخص نے کچھ نہ کچھ ضرور آنلائن خریدا ہو گا۔ ہم جانتے ہیں کہ مختلف Online shopping websites پر سیل وغیرہ بھی لگتی ہے۔ روایتی خریداری کے مقابلے میں آنلائن شاپنگ میں سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ codes جاری کیے جاتے ہیں۔ آرڈر کرتے ہوئے اُن کوڈز کی مدد سے آپ کو پراڈکٹ کی قیمت میں ایک مقررہ حد تک رعایت مل جاتی ہے۔ کچھ لوگ انٹرنیٹ پر ایسی ویب سائٹس کو سرچ کرتے ہیں جہاں Online shopping پر سیل لگی ہو۔ مگر سرچنگ کرنے کا یہ کام اگر آپ کو کوئی اور کر دے تو؟

جی ہاں، ہم آپ کو بتاتے ہیں Honey chrome extension کے بارے میں۔ Honey ایک ایسی ایکسٹینشن ہے جو آپ کو آن لائن خریداری کے دوران پیسے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کی خریداریوں پر خود بخود کوپن اور رعایت کا اطلاق کر سکتی ہے، تاکہ آپ کو ان کی تلاش میں وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ Honey آن لائن اسٹورز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ کام کرتا ہے، جن میں Amazon، Walmart، اور Target جیسے سٹورز بھی شامل ہیں۔

6۔ Google Translate کروم ایکسٹینشن

Google Translate سے کون واقف نہیں ہو گا۔ گوگل مختلف زبانوں میں ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ کی ایکسٹینشن آپ کو ویب پیجز، متن اور یہاں تک کہ تقریر کا حقیقی وقت میں ترجمہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ 100 سے زیادہ زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور استعمال میں ناقابل یقین حد تک آسان ہے۔ Google Translate کے ساتھ، آپ انٹرنیٹ کو کسی بھی زبان میں براؤز کر سکتے ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

7۔ OneTab کروم ایکسٹینشن

onetab-google-chrome-extension

اوپر دی گئی تصویر کو دیکھیے۔ کیا آپ نے کبھی اس طرح ایک ہی window میں اتنی ساری chrome tabs اوپن کی ہیں؟ اگر ہاں، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اتنی ساری tabs کو ایک ساتھ مینیج کرنا کس قدر مشکل ہو جاتا ہے۔ اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا کہ کس tab میں جانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے کمپیوٹر کی سپیڈ کو بھی slow کر دیتی ہے۔

OneTab chrome extension آپ کو اپنے tabs کو زیادہ موثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ آپ کے تمام کھلے tabs کو ایک لِسٹ میں تبدیل کر سکتا ہے، تاکہ آپ ان تک آسانی اور تیزی سے رسائی حاصل کر سکیں۔ OneTab میموری کو بھی بچا سکتا ہے، جس سے آپ کا کمپیوٹر تیزی سے چلتا ہے۔

جن لوگوں کو زیادہ tabs کو اوپن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس کی افادیت دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ 10 best chrome extensions میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

8۔ Top 10 Chrome Extensions: مومینٹم (Momentum) کروم ایکسٹینشن

کبھی کبھار جب آپ کام کر رہے ہوں، تو ایسا بھی ہوتا ہے کوئی چیز آپ توجہ کام سے ہٹا کر اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہے۔ یا ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کسی بھی وجہ سے مایوس یا پریشان ہوں اور کام نہ کر پائیں۔ حیرت کی بات ہے کہ اس کے حل کے لیے بھی ایک chrome extension ہے!

Momentum chrome extension آپ کو اپنے کام پر فوکس کرنے اور کام میں productivity لانے میں مدد کر سکتی ہے۔ جب بھی آہ کوئی نئی tab کھولیں، تو یہ ایکسٹینشن اُس پیج پر کوئی ایک خوبصورت تصویر، آپ کے کرنے والے ضروری کاموں کی فہرست، اور آپ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کوئی ایک لکھی ہوئی سطر دکھاتی ہے۔ مومنٹم آپ کو موسم، وقت اور ایک customizable ڈیش بورڈ بھی دِکھاتی ہے۔

"To-Dos” کی لِسٹ دکھا کر یہ ایکسٹینشن آپ کو یاد دلاتی رہتی ہے کہ آپ کے ذمے کچھ کام ہیں تاکہ آپ نہیں بھول کر چھوڑ نہ دیں۔ ایسی خصوصیات کی بنا پر اس کو top 10 chrome extensions میں سے ایک کہہ سکتے ہیں۔

9۔ Zoom Scheduler کروم ایکسٹینشن

بزنس میٹنگز کے اوقات کار کو یاد رکھنا اور ان کا حساب رکھنا بھی ایک بہت ذمہ داری والا کام ہوتا ہے۔ کیوں کہ اگر آپ کی میٹنگ ضروری ہے (جو کہ ہوتی ہی ہے)، تو آپ کبھی نہیں چاہیں گے کہ کسی دوسرے کام کی وجہ سے آپ اس کے اوقات کو بھول جائیں۔

Zoom Scheduler chrome extension آپ کو اپنے کیلنڈر سے ہی زوم میٹنگز کو شیڈول کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ گوگل کیلنڈر، Microsoft Outlook، اور دیگر مشہور کیلنڈرز کے ساتھ ضم ہوتا ہے۔ Zoom Scheduler کے ساتھ صرف چند clicks میں، آپ میٹنگز کو شیڈول کر سکتے ہیں، شرکاء کو مدعو کر سکتے ہیں، اور reminder بھیج سکتے ہیں۔

اتنے اہم کاروباری استعمال کی وجہ سے Zoom Scheduler بھی کاروباری لوگوں کے لیے top 10 chrome extensions میں سے ایک ہو گی۔

10۔ Dark Reader کروم ایکسٹینشن

موبائل یا کسی بھی ڈیوائس پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کچھ صارفین ایسے ہوتے ہیں جن کی آنکھیں تیز رنگوں کو برداشت نہیں کر پاتی۔ اس کی وجہ سے لوگ کسی بھی براؤزر میں Dark mode کو ترجیح دیتے ہیں۔

Dark Reader chrome extension آپ کو ویب کو ڈارک موڈ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ویب پیجز کے رنگوں کو بدل کر سیاہ کر سکتی ہے، تاکہ وہ آنکھوں کے لیے تکلیف دہ نہ رہے۔ Dark Reader بیٹری لائف کو بھی بچا سکتا ہے اور blue light کے اخراج کو کم کر سکتا ہے۔

Top 10 Chrome Extensions: خلاصہ

گوگل کروم ایکسٹینشنز آپ کو کاموں کو زیادہ مؤثر طریقے سے کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ صحیح ایکسٹینشنز کے ساتھ، آپ پریشان کن اشتہارات کو بلاک کر سکتے ہیں، اپنی تحریر کی غلطیوں کی جانچ کر سکتے ہیں، اپنے پاس ورڈز کومینیج کر سکتے ہیں، مواد کو بعد میں پڑھنے کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں، خریداری کے دوران پیسے بچا سکتے ہیں، ویب پیجز کا ترجمہ کر سکتے ہیں، اپنے ٹیبز کو مینیج کر سکتے ہیں، اپنے کام پر زیادہ بہتر طریقے سے توجہ دے سکتے ہیں، زوم میٹنگز کا شیڈول بنا سکتے ہیں، اور ڈارک موڈ میں ویب کو براؤز کریں۔ یہ چند انتہائی مفید کروم ایکسٹینشنز ہیں جنہیں آپ آج انسٹال کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے