ڈیجیٹل لرننگ بہت سالوں سے مختلف شکلوں میں موجود رہی ہے۔ اب بھی بہت سے ادارے ڈیجیٹل لرننگ کو اپنا رہے ہیں کیوں کہ بہت سے طلباء دور دراز علاقوں سے سفر نہیں کر سکتے۔
تو آج کے آرٹیکل میں ہم دیکھیں گے کہ عام طور پر ڈیجیٹل لرننگ کے کیا فائدے ہوتے ہیں، اور کس طرح ڈیجیٹل طریقوں نے سیکھنا اور سکھانا آسان بنا دیا ہے۔
ڈیجیٹل لرننگ کے سب سے عام فوائد
1. ریکارڈ شدہ لیکچرز
ڈیجیٹل لرننگ کے سب سے بڑے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ اپنی کلاسسز کو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی کلاس میں شرکت نہیں کر سکے یا پھر کوئی ایسا topic جس کی آپ کو سمجھ نہیں، تو اس کےلیے آپ ریکارڈ شدہ لیکچرز سے مدد لے کر اپنے سوالات کے جوابات ڈھونڈ سکتے ہیں۔
یہ ٹھیک ہے کہ آپ کسی بھی موضوع پر اپنے ٹیچر سے سوال نہیں پوچھ سکتے (ریکارڈ شدہ لیکچر میں)، لیکن اگر آپ لیکچر دیکھ کر خود ہی اپنا مسئلہ سلجھا لیں تو آپ خود کو زیادہ پر اعتماد محسوس کریں گے۔
2۔ تعلیمی وسائل تک 24 گھنٹے رسائی
ہم سے اکثر کے ساتھ یہ ہوتا ہو گا کہ ہمیں دن کے کسی خاص حصے میں پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ کوئی دن کے آغاز پر پڑھنے کو ترجیح دیتا ہے، کسی کو رات کو پڑھنا اچھا لگتا ہے، کوئی شام تک ہی پڑھائی کا کام ختم کرنے کو اچھا سمجھتا ہے۔
ڈیجیٹل لرننگ کی وجہ سے آپ کو اس چیز کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی کہ لائبریری بند ہو جائے گی یا سکول یا کالج کی لیب بند ہو جائے گی۔
آپ اپنی پڑھائی سے متعلقہ مواد کو کسی بھی وقت آنلائن access کر سکتے ہیں۔ Lab Simulations جیسے آنلائن ٹولز کی مدد سے آپ اپنے گھر بیٹھے ہی لیب میں کیے جانے والے تجربات کر سکتے ہیں۔
3۔ Connected Learning کی سہولت
ڈیجیٹل لرننگ کے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ ایک ایسی کمیونٹی کا حصہ بن جاتے ہیں جو آپس میں جڑی ہوتی ہے جسے ہم connected community کہتے ہیں۔
اگر آپ کو کہیں پر مدد کی ضرورت ہے تو Zoom اور Microsoft Team جیسے ٹولز کی مدد سے آپ فوری طور پر اپنی کلاس کے دیگر لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کا اسی وقت حل تلاش کر سکتے ہیں۔
اور، اگرچہ آپ کے اساتذہ کو دن بھربہت سی کلاسسز کو پڑھانا ہو گا، لیکن فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز اور ای میل کا مطلب ہے کہ آپ کو کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے ان کی اگلی کلاس کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
اگرچہ آپ کے اساتذہ بھی سارا دن تو آپ کے میسج کا جواب دینے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ لیکن دن میں جب بھی فراغت ملے تو وہ آپ کو جواب دے سکتے ہیں۔ آپ اپنے کلاس کے دیگر ارکان سے physically تو دور ہیں، لیکن ویڈیو کالنگ جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ اپنے دوستوں سے آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
4۔ اساتذہ کی رہنمائی کے بغیر لرننگ (Self-Directed Learning)
Self-Directed study کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم میں بہت اہم ہوتی ہے۔ اس میں وہ لرننگ شامل ہوتی ہے جو آپ اپنی کلاس سے باہر اور اپنے اساتذہ کی نگرانی کے بغیر حاصل کرتےہیں۔
اس طرح کی لرننگ میں وقت صرف کرنا اس لیے ضروری ہے کیوں کے اس سے آپ کو اندازہ ہوتاہے کہ آپ کن چیزوں میں اچھے ہیں اور کن چیزوں میں آپ کو محنت کرنے اور بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
اگرچہ آپ آن لائن پڑھتے ہوئے اپنے اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں گے، لیکن بعض اوقات آپ کو پڑھائی کے دوران خود سے بھی فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے، اور اپنے لیے یہ انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے کہ آپ کس چیز پر توجہ مرکوز کریں۔
اس طرح آپ کی اپنی پڑھائی کے دوران فیصلہ لینا آپ کو بہت بااختیار بنا سکتا ہے، اور آپ کو خود اعتمادی کا احساس دے سکتا ہے جو آپ کو اور بھی بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کا ایک بڑا حصہ self-directed studies پر مشتمل ہوتا ہے۔ لہذا یہ آپ کی ڈگری کے لیے بہترین تیاری ہے۔
5۔ ڈیجیٹل لرننگ ہمیں Flexibility فراہم کرتی ہے
ان دنوں، ٹکنالوجی کا خزانہ ہماری دسترس میں ہے، اور یہ خاص طور پر سچ ہے جب ڈیجیٹل لرننگ کی بات آتی ہے — آپ مختلف لوگوں کے ساتھ اور مختلف سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے والے پروگرامز کو آپس میں ملا کر استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
لہذا اگر آپ کا ٹیچر ہمیشہ لیکچر نشر کرنے کے لیے زوم کا استعمال کرتا ہے، جب کہ آپ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ کسی دوسرے گروپ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہوں گے تو آپ مختلف ذرائع کو آزما کر مل کر کام کرنے کا طریقہ تلاش کر سکیں گے جو آپ کے لیے بہترین ہے، چاہے وہ Zoom ہو، Slack ہو، Microsoft Teams ہو یا یہاں تک کہ واٹس ایپ!
6۔ تحریری زبان کی مہارت
ڈیجیٹل لرننگ سے آپ کی تحریری زبان کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ جب آپ آن لائن پڑھ رہے ہوں گے، تو آپ لوگوں کے ساتھ تیزی سے رابطے میں رہنے کے لیے ممکنہ طور پر فوری پیغام رسانی کی ایپس کا استعمال کریں گے، اس لیے آپ ہاتھ کے اشاروں اور چہرے کے تاثرات پر انحصار نہیں کر پائیں گے جو بات چیت کو آسان بنا سکتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کی لکھنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور آپ ایسے انداز میں لکھنے کے قابل ہو جائیں گے جو آسان فہم ہو۔ اس طرح آپ لمبے مضامین لکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔
7.ٹیکنالوجی کو سمجھنے کا ذریعہ
آج کی دنیا hyper-connected ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آج پوری دنیا میں بہت سی ایسی عالمی کمپنیز ہیں جن کے دفاتر دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ہیں اور ان میں کام کرنے والے لوگ بھی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
میٹنگ کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک میں پرواز کرنا ہمیشہ قابلِ عمل نہیں ہوتا ہے، اس لیے بہت سے کاروبار ورچوئل میٹنگ رومز بنانے کے لیے آن لائن کنیکٹیویٹی (Connectivity) ٹولز کو اپنا رہے ہیں — بالکل وہی ٹولز جو آپ استعمال کرتے ہیں جب آپ اپنے سیمینار میں آن لائن شامل ہوتے ہیں، یا اپنے ہوم ورک پر بات کرنے کے لیے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔
جب آپ گریجویٹ ہو جائیں گے، تب تک آپ کو ان سافٹ ویئرز کے استعمال پر عبور ہو چکا ہو گا جس پر پیشہ ور افراد اب گرفت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
8۔ پیشرفت کو ٹریک کرنا
ڈیجیٹل لرننگ صرف آپ کو اپنی خوبیوں اور خامیوں کا ہی پتہ نہیں دیتی، بلکہ اس سے آپ کے اساتذہ کو بھی آپ کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کے پاس آپ کے تمام کام کا آسانی سے قابل رسائی آن لائن ریکارڈ ہوگا، اور وہ آپ کی کلاس میں engagement کی نگرانی بھی کر سکیں گے۔
مثال کے طور پر، آپ کے استاد یہ دیکھ سکیں گے کہ آیا آپ اپنی تمام کلاسسز میں شرکت کر رہے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ کو کوئی مضمون مشکل لگ رہا ہو، تو آپ کے اساتذہ آپ کی مدد اور رہنمائی کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے اساتذہ آپ سے بھی پہلے آپ کے مسئلے کو سمجھ جائیں۔
9۔ ڈیجیٹل لرننگ کا ماحول دوست ہونا
بہت سے دوسرے نوجوان لوگوں کی طرح آپ بھی کاربن کا استعمال کم سے کم کرنا چاہتے ہوں گے۔ یعنی ایسی سرگرمیاں جن سے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کا خدشہ ہے، ان سے اجتناب کرنا چاہتے ہوں گے۔ کیوں کہ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کا ماحول پر منفی اثر پڑتا ہے۔
اگر آپ آنلائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو آپ کو روزانہ کی بنیاد پر سفر کر کے اپنی کلاسسز لینے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور آپ گاڑیوں کے ایندھن کی وجہ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائڈ کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکیں گے۔
آپ کو اپنے لیے بھی زیادہ وقت ملے گا، کیونکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ سفر بھی اپنے صوفے سے اس جگہ تک کرنا پڑے گا جہاں بیٹھ کر آپ آنلائن طریقوں کو استعمال کر کے کچھ سیکھتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل لرننگ کے بڑے فوائد میں سے ایک ہے۔
10۔ سب سے بڑا فائدہ، ڈیجیٹل ذرائع سے سیکھنا لطف اندوز ہو سکتا ہے
آخری اور سب سے اہم بات، ڈیجیٹل ذرائع سے سیکھنا نہایت موثر اور لطف اندوز کام ہو سکتا ہے۔ اسی لیے آج زیادہ تر طلباء اور دیگر پیشہ ور افراد سیکھنے کے لیے آنلائن ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس سے آپ کو یہ بھی احساس ہو گا کہ اگر آپ بہت مصروف بھی ہیں اور آپ کے پاس وقت نہیں ہے، تب بھی آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل لرننگ کے بے شمار فوائد ہیں۔ لیکن ہم نے ان میں سے 10 نہایت عام فوائد کا ذکر کیا ہے۔ یقینی طور پر ڈیجیٹل ہی تعلیم کا مستقبل ہے۔ کورونا کے بعد تعلیم اور دیگر شعبوں میں سیکھنے کے آنلائن ذرائع کی اہمیت بالکل واضح ہو چکی ہے۔
لہٰذا آنے والی نسلوں کو ڈیجیٹل ذرائع سے متعارف کروانے اور ان ذرائع کا استعمال سکھانے کی سنجیدہ بنیادوں پر کوشش شروع کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے چھوٹے کاروباروں کے لیے 10 بہترین فوائد