Related Terms About How to Sell Products On Daraz

How to sell products on daraz | Sell on daraz | www.daraz.pk sell on daraz | Daraz seller account | Sign up for daraz | Create seller account on daraz | How to create daraz seller account | Best product to sell on daraz | Selling products on daraz | daraz local sellers | DarazMall sellers | Daraz digital good seller | How to sell on daraz mall

کورونا وباء کے دوران جو ایک سہولت ہم سب کو میسر تھی وہ انٹرنیٹ تھا، جس پر ہم سب انحصار کر رہے تھے۔ انٹرنیٹ نے ہم سب کو ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے میں مدد دی۔ اور گھر کے کام جیسے کہ ایک ہی پلیٹ فارم سے خریداری کرنے میں بھی آسانی پیدا کی۔

آج جہاں ہر چیز ہی آنلائن ہو رہی ہے، ایسے میں پوری دنیا کے لوگوں کا خریداری کے لیے بھی آنلائن پلیٹ فارم کو استعمال کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ Daraz بلاشبہ پاکستان میں آنلائن شاپنگ کے لیے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

اور یہ صرف آنلائن خریداری کےلیے ہی نہیں، بلکہ آپ اس پر اپنی مصنوعات بیچ بھی سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی آنلائن شاپنگ ویب سائٹ ہونے کی حیثیت سے، Daraz سو کے قریب مختلف مصنوعات کی کیٹیگری پیش کرتی ہے جس پر ایک اندازے کے مطابق 20 ملین مصنوعات لگائی گئی ہیں۔

یہ نہ صرف لاکھوں صارفین کے لیے ایک virtual مارکیٹ پلیس ہے، بلکہ یہ لاکھوں sellers کو اپنی مصنوعات کے ذریعے دنیا سے جڑنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

اگر آپ ممکنہ طور پر ایک سیلر بننا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس پراڈکٹ بھی موجود ہے جو کہ آپ کے لیے ایک منافع بخش کاروبار بن سکتی ہے، تو Daraz آپ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہو سکتا ہے۔ یہاں آپ اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں اور اسے بیچ سکتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں ہم Daraz پر کیسے اپنی مصنوعات بیچ سکتے ہیں۔

تین آسان مراحل میں اپنی مصنوعات بیچیں (Sell Products On Daraz)

1۔ Daraz پر اپنا سیلر اکاؤنٹ بنانا

  • Daraz پر اپن پراڈکٹس بیچنے کے لیے https://www.daraz.pk پر جائیں اور ویب پیچ کے دائیں کونے میں اوپر کی طرف Sign Up کے بٹن پر کلک کریں۔
  • Sign up پر کلک کرنے کے بعد آپ ایک اور پیج پر آ جائیں گے جہاں 4 آپشنز ہوں گی:
    • DarazMall Seller
    • Local Seller
    • Global Seller
    • Digital Good Seller
  • ہر ایک آپشن کی اپنی تفصیل اور خصوصیات ہیں۔ یہ آپ کو فرق کرنے میں مدد سے گا کہ آپ کس طرح کی مصنوعات Daraz پر بیچنا چاہتے ہیں۔ ان آپشنز کو غور سے پڑھیں تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ کونسی آپشن آپ کی ضرورت کے مطابق ہے۔

ان تمام آپشنز کا کیا ہےمطلب ہے، نیچے اس کی مختصر تفصیل دی جارہی ہے:

DarazMall Seller: اگر آپ کا کاروبار لائسنس یافتہ ہے اور رجسٹرڈ کمپنی ہے، تو یہ آپشن آپ کے لیے بہترین ہے۔

Local Seller: غیر لائسنس یافتہ سیلرز کو اس آپشن کا انتخاب کرنا چاہیے۔

Global Seller: اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پراڈکٹس کی پہنچ پاکستان سے باہر بھی ہو اور آپ ایک مستحکم کاروبار کے مالک ہونا چاہتے ہیں، تو یہ آپشن آپ کے لیے سب سے بہترین ہے۔

Digital Good Seller: ڈیجیٹل مصنوعات فروخت کرنے والوں کو اس آپشن کا انتخاب کرنا چاہیے۔

  • اپنی پسندیدہ آپشنز کا انتخاب کرنے کے بعد، آپ کو ایک فارم پُر کرنا پڑے گا جس میں آپ سے درج ذیل معلومات پوچھی جائیں گی:

Shop Name: آپ کو اپنی شاپ کا ایسا نام رکھنا چاہیے جو بولنے اور یاد رکھنے میں آسان ہو۔ ویب سائٹ پر آپ اسی نام سے جانے جائیں گے۔

Mobile Number: یہاں وہ موبائل نمبر درج کریں جو آپ ہمیشہ اپنے پاس رکھتے ہیں، کیوں کہ اسی نمبر پر آپ کے ممکنہ کلائنٹ آپ سے رابطہ کریں گے۔

Password: اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک آسان مگر منفرد پاسورڈ سیٹ کریں۔

Email: یہاں آپ اپنا ای میل ایڈریس دیں گے۔ کوشش کریں کہ ای میل ایڈریس وہ دیں جو آپ باقاعدگی سے چیک کرتے ہوں۔ کیوں بِلنگ اور اس سے متعلقہ دیگر تفصیلات آپ کو اسی ای میل پر موصول ہوں گی۔

Verification: یہ ثابت کرنے کےلیے، کہ آپ روبوٹ نہیں بلکہ انسان ہیں، آپ کو ایک تیر کے نشان کو slide کرنا ہو گا۔

Terms & Conditions: تمام شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھنے کے بعد فارم کے آخر میں موجود خانے کو ٹِک کریں۔ یہ سب کرنے کے بعد آپ کا سائن اپ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

2۔ اپنے اکاؤنٹ میں پراڈکٹس Add کرنا

سائن اپ فارم پر دیئے گئے فون نمبر اور ای میل ایڈریس کی تصدیق کے بعد، آپ اگلے مرحلے کی طرف آگے بڑھ سکتے ہیں۔ Daraz پر اپنی مصنوعات بیچنے کے لیے جتنی زیادہ معلومات آپ فراہم کر سکیں اتنا بہتر ہو گا۔ یہاں آپ وہ تمام معلومات دے سکتے ہیں۔

آپ کو اپنے اکاؤنٹ کے ڈیش بورڈ پر لایا جائے گا جہاں آپ Daraz پر بیچنے کے لیے مصنوعات کو ایڈ کریں گے۔ ‘Products’ کے آپشن پر ماؤس لے کر جائیں۔ آپ کو ‘Add Products’ کا آپشن نظر آئے گا۔ آگے بڑھنے کےلیے اس پر کلک کریں اور درج ذیل تفصیل فراہم کریں:

Category: اپنی پراڈکٹ کے لیے صحیح کیٹیگری کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔ آپ کو کس کیٹیگری کا انتخاب کرنا چاہیے، اس بارے میں ویب سائٹ آپ کو خود بھی تجاویز دے گی۔

Product Name: اپنی پراڈکٹس کے لیے ایک آسان اور مختصر نام رکھیں۔ ایسا نام جسے آپ کے کسٹمرز آسانی سے تلاش کر سکیں اور یاد رکھ سکیں۔

Brand: اگر آپ کی پراڈکٹ کسی مخصوص برانڈ سے تعلق رکھتی ہے تو آپ کو یہاں اس برانڈ کا نام لکھنا ہو گا، اگر نہیں تو آپ ‘No Brand’ کے آپشن کا انتخاب کریں گے۔

Video URL: زیادہ تر سیلرز اپنی پراڈکٹس اور ان کے فیچرز کے تعارف کےلیے ویڈیو شامل کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ویڈیو دستیاب ہے تو یہاں اس کاURL لکھیں، ورنہ اس کو خالی چھوڑ دیں۔

Highlights: آسانی سے سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی پراڈکٹس کی خصوصیات کو پوائنٹس (Bullets ) کی شکل میں لکھا جائے۔

Products Basics: یہاں آپ کی پراڈکٹ کے بارے میں بنیادی معلومات ہونی چاہیں جیسے کہ ماڈل، ٹائپ یا جنریشن وغیرہ۔

What’s In The Box: یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ پراڈکٹ کے ڈبے پر وہ تمام معلومات درج کریں جو آپ کا کسٹمر آپ کی پراڈکٹ خریدنے کے بعد وصول کرے گا۔ دوسرے لفظوں میں، یہ درج کریں کہ جو package آپ اپنے کسٹمر کو بھیجیں گے اس میں کیا کیا ہو گا۔ اس کی معلومات باکس کے اوپر واضح طور پر لکھی ہوئی ہونی چاہیے۔

Media: یہاں آپ اپنی پراڈکٹ کی زیادہ سے زیادہ 8 اصلی تصاویر لگا سکتے ہیں۔ ان تصاویر کے ذریعے آپ اپنی پراڈکٹ کو جتنا زیادہ بیان کر سکتے ہیں کریں۔

Availability: یہ دکھانے کے لیے، کہ کوئی پراڈکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہے، اس آپشن کو On کر لیں۔ جب آپ کے پاس پراڈکٹ کا سٹاک ختم ہو جائے، تو اس آپشن کو بند کر دیں۔

Price & Quantity: اپنی پراڈکٹ کی مرضی کے مطابق مناسب قیمت سیٹ کریں۔

Service And Delivery: یہاں آپ اپنی پراڈکٹ کے پارسل کا وزن، اس کی dimensions اور warranty وغیرہ شامل کریں گے۔

3. Daraz پر اپنی پراڈکٹس کی تشہیر کرنا

اگرچہ Daraz خود بھی آپ کی مصنوعات کی تشہیر کرتا ہے۔ لیکن یہ زیادہ بہتر ہو گا کہ آپ خود بھی اپنی پراڈکٹس کو پروموٹ کریں تاکہ اپ دوسرے سیلرز کے مقابلے میں زیادہ منافع کما سکیں۔ ذاتی طور پر اپنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ نہ صرف آپ کی پراڈکٹس کی تشہیر میں کردار ادا کرے گی بلکہ ایک سیلر کی حیثیت سے آپ کی بھی تشہیر ہو گی۔

پروموشن کے کئی طریقے ہیں۔ جیسے کہ ایک بلاگ لکھنا جو کہ آپ کی پراڈکٹ کی خصوصیات کو بیان کرتا ہو۔ پھر اس کو فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر پروموٹ کرنا اور صحیح سامعین تک پہنچنا۔

ذاتی طور پر مارکیٹنگ سے آپ کی سیلز بڑھیں گی۔ اور ایک سیلر کی حیثیت سے آپ کے جو مقاصد ہیں انہیں پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنی پراڈکٹس کو اپلوڈ کرنے کے بعد کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کہ آپ کو ذہن نشین کر لینی چاہیں:

  • آپ کی پراڈکٹ کے فروخت ہونے کے بعد 15 دن تک Daraz آپ کی payment کو روک کر رکھتا ہے۔ اگر آپ کی پراڈکٹ کے حوالے سے کلائنٹ کے reviews اچھے ہیں اور پراڈکٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، تو Daraz اپنی کمیشن کاٹ کر آپ کو آپ کی رقم ادا کر دے گا۔
  • پراڈکٹ شپنگ کے لیے آپ DarazMall یا پھر اپنی مرضی کا کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔

اپنا سیلر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیسے کیا جائے؟

کیا آپ Daraz پر اپنا سیلر اکاؤنٹ بند کرنا چاہتے ہیں؟ تو اس کے لیے آپ کو ‘Help Center’ سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ Help Center جو ہدایات دے ان پر عمل کرنا ہو گا۔

اس آرٹیکل میں ہم نے Daraz پر سیلر اکاؤنٹ بنانا، اور مصنوعات بیچنے کے تین طریقے سیکھے۔ ہم نے یہ بھی سیکھا کہ مصنوعات بیچنے کے لیے کیا کچھ کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ اس آرٹیکل پر اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں نیچے دیئے گیے کمنٹ سیکشن کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:

Daraz Seller Center: یہ کیا ہے اور کس طرح کام کرتا ہے؟

ایمازون پر ڈراپ شپنگ کیسے کی جائے؟

2 thoughts on “Daraz پر پراڈکٹس کیسے بیچی جائیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے