Related Terms To Grow Free Instagram Followers

Instagram followers | free Instagram followers | How to get Instagram followers | grow Instagram following | How to grow your Insta followers | How to get most Instagram followers | Increase Instagram following

کیا آپ مفت میں اپنے انسٹا گرام فالوورز بڑھانا چاہتے ہیں؟؟ یہ آرٹیکل پڑھنے کے بعد یقینی طور پر آپ اپنے فالوورز میں اضافہ کر پائیں گے۔

آپ انسٹاگرام کے لیے مواد کی منصوبہ بندی اور تخلیق میں گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ "Share” کو دبانے کے بعد ایک مختصر لمحے کے لیے آپ کو لگتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ آپ پُر اعتماد ہوتے ہیں کہ آپ نے کچھ اچھا شائع کیا ہے۔

اس کے بعد، یا تو مکمل خاموشی، یا پھر مٹھی بھر فالوورز اور چند لائکس۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اچھا مواد شائع کرنے سے بھی فالوورز نہیں آئیں گے تو پھر کیسے آئیں گے؟

انسٹا گرام کے اکاؤنٹ کو بڑھانے کی ویسے تو کوئی step-by-step گائیڈ نہیں ہے، لیکن یہاں ہم 12 ایسے طریقوں کا ذکر کریں گے جن کی مدد سے آپ یقینی طور پر انسٹا گرام پر مفت فالوورز حاصل کر سکیں گے۔

تو آئیے بات کرتے ہیں انسٹا گرام پر مفت فالوورز بڑھانے کے 12 حیران کن طریقوں کی:

1۔ اپنی Bio کو آپٹیمائز کریں

بائیو کے لیے دیے گئے 150 حروف کا زیادہ زیادہ مثبت فائدہ حاصل کریں۔ آپ کی پروفائل پر موجود بائیو ممکنہ فالوورز کو بتای ہے کہ آپ کون ہیں، آپ کا اکاؤنٹ کس بارے میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بائیو سے آپ کو یہ بھی اندازہ ہو گا کہ لوگ آپ کی پروفائل پر آنے کے بعد کیا ممکنہ ایکشن لے سکتے ہیں۔

آپ کی انسٹا گرام پروفائل کے بائیو میں درج ذیل چیزیں شامل ہونی چاہیں:

  • آپ کیا کرتے ہیں، اس کے بارے میں ایک واضح تفصیل
  • مختصر طور پر آپ کی شخصیت کے بارے میں معلومات
  • کوئی خاص ایکشن لینے کے لیے ایک Call To Action
  • آپ کی ویب سائٹ یا کسی بھی چیز کا لِنک

آپ کی بائیو میں موجود لنک انسٹاگرام پر آپ کا واحد clickable لنک ہے، لہذا اسے سمجھداری سے استعمال کریں۔ کچھ کمپنیاں اپنے کاروبار کی ویب سائٹ کا لِنک شامل کر سکتی ہیں۔ جب کچھ لوگ اس کو اپنی recent posts دکھانے کے لیے باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اسے اپنے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں، تو link-in-bio tools جیسے کہ اسٹارٹ پیج سے فائدہ اٹھائیں جو آپ کو ایک لنک کو لنکس کے کیٹلاگ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

2۔ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنے کے لیے صحیح وقت کا تعین کریں

کیا آپ نے غور کیا کہ ہم نے ی نہیں کہا کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے لیے "بہترین وقت” کا تعین کریں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنے کے لیے کوئی بھی وقت بہترین وقت نہیں ہے۔ یعنی اس سوال کا واضح جواب نہیں ہے۔ آپ واضح طور پر نہیں بتا سکتے کہ کس وقت پوسٹ کرنے سے آپ کی پوسٹ کو بہتر reach ملے گی۔

لیکن آپ کے فالوورز کے لیے صحیح اوقات جاننے کے طریقے موجود ہیں۔

سب سے پہلے، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آپ کے سامعین کب آن لائن ہیں، Instagram Insights کا استعمال کریں۔ اپنے انسٹا گرام کے پروفائل سے Insights کے بٹن پر کلک کریں، scroll کرتے ہوئے Your Audience کے آپشن پر جائیں اور پھر See All پر کلک کر دیں۔ وہاں سے، scroll کرتے ہوئے نیچے جائیں اور اپنے فالوورز کے سب سے زیادہ آنلائن ہونے کے اوقات کے بارے میں جانیں۔

urdu-stem-how-to-get-free-instagram-followers

آپ کو اس بات کا بھی دھیان رکھنا ہو گا کہ آپ کا مواد کس وقت زیادہ relevant ثابت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر آفس کے اوقات کے بعد، کھانا پکانے کی ایک مرحلہ وار ویڈیو زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتی ہے کیوں کہ ان اوقات میں زیادہ تر لوگ کھانا ہی پکا رہے ہوتے ہیں۔

دوسری طرف، جب دوپہر کے دو بجے لوگ تھکاوٹ کی وجہ سے سست ہو چکے ہوتے ہیں، ایسے میں اگر کسی کافی شاپ کی طرف سے پوسٹ کی جائے تو وہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ مختلف اوقات میں پوسٹ کرنے کا تجربہ کریں اور ہر پوسٹ پر لوگوں کی دلچسپی کو ٹریک کریں۔

3۔ تسلسل کے ساتھ پوسٹ کرتے رہیں

2021ء میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، مختلف کاروبار ایک ہفتے میں قریب 4 مرتبہ پوسٹ کرتے ہیں۔ لیکن ہم تجویز کریں گے کے آپ کو کم سے کم ہر روز ایک پوسٹ ضرور کرنی چاہیے۔

ایسے برانڈز جو تسلسل کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہیں، انہیں بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ Tailwind کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے اکاؤنٹ جو باقاعدگی سے پوسٹ کرتے ہیں، ان اکاؤنٹس کے مقابلے میں جلد فالوورز بڑھا لیتے ہیں جو بہت کم پوسٹس کرتے ہیں۔

انسٹاگرام کی Algorithmic Timeline کے ساتھ، آپ کی پوسٹس کے زیادہ دیکھے جانے کے لیے مستقل مزاجی ایک کلیدی عنصر ہے۔ اگر آپ کی پوسٹس مستقل بنیادوں پر شیئر ہو رہی ہیں اور بہتر engagement حاصل کر رہی ہیں، تو انسٹاگرام کا الگورتھم ممکنہ طور پر آپ کی پوسٹس کو آپ کے فالوورز کی فیڈز کے میں اوپر دکھائے گا۔

یقینی طور پر معیار مقدار سے بہتر ہوتا ہے۔ زیادہ تعداد میں پوسٹ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ کی پوسٹس پر زیادہ engagements بڑھیں گی۔ ایسا مواد بنانے کی طرف توجہ دیں جو آپ کے فالوورز کے مزاج سے مطابقت رکھتا ہو۔

Instagram کے شیڈولنگ ٹولز آپ کو ہر روز ایپ سے براہ راست پوسٹ کرنے کی فکر کیے بغیر مستقل طور پر پوسٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

4۔ انسٹا گرام کے الگورتھم کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھیں

بہت سے انسٹاگرام صارفین ابتدائی طور پر Chronological Feed سے Ranked Timeline پر تبدیل ہونے کی وجہ سے گھبرا گئے۔ تاہم اس تبدیلی کے بعد سے، ایک اوسط انسٹاگرام پوسٹ کو پہلے کی نسبت 50٪ زیادہ فالوورز دیکھنے لگے۔

لہٰذا، انسٹا گرام کے الگورتھم کو شکست دینے کے بارے میں فکر مند ہونا چھوڑیں، اور اس کے سسٹم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے طریقے سیکھنے پر غور کریں۔

کسی بھی صارف کی ٹائم لائن میں کیا نظر آئے گا، اس کا تعین 6 عوامل مل کر کرتے ہیں۔ ان عوامل میں interest, timeliness, relationship, frequency, following اور usage شامل ہیں۔

نیچے مختصر الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ یہ عوامل کس چیز کا اظہار کرتے ہیں:

  • Interest: انسٹا گرام کے مطابق کوئی شخص گزشتہ سرگرمیوں کی بنیاد پر کسی پوسٹ کو کتنا پسند کرے گا۔
  • Timeliness: اس سے ظاہر ہو گا کہ پوسٹ کتنی تازہ ہے
  • Relationship: اس سے ظاہر ہو گا کہ کوئی صارف کن اکاؤنٹس کے ساتھ زیادہ engage رہتا ہے
  • Frequency: فریکوئنسی ظاہر کرتی ہے کہ کوئی صارف کتنا زیادہ انسٹا گرام ایپ کو استعمال کرتا ہے
  • Following: ان اکاؤنٹس کی پوسٹس جنہیں ایک صارف فالو کرتا ہے
  • Usage: کسی بھی صارف کا انسٹا گرام پر گزارا جانے والا وقت

انسٹاگرام کے الگورتھم کا مقصد ہر ایک صارف کے لیے بہترین مواد فراہم کرنا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کو ان 6 عوامل کا خیال رکھنا مشکل لگتا ہے، تو ایک آسان چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ ہے معیاری مواد تخلیق کرنا۔

5۔ مختلف اقسام کے مواد کو شیئر کرنے کا تجربہ کریں

انسٹا گرام صرف تصاویر شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ہی نہیں ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران، اس ایپ نے مواد شیئر کرنے کے کئی طریقے متعارف کروائے ہیں۔ مختلف اقسام کے مواد کو ملا کر انسٹاگرام پر شیئر کرنا زیادہ فالوورز حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے کیونکہ یہ آپ کو لوگوں کی وسیع رینج تک پہنچنے اور ان سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یاد رکھیں کہ انسٹا گرام الگورتھم دلچسپی کو دیکھتا ہے اور لوگوں کو مواد کی وہ اقسام دکھانے کی کوشش کرتا ہے جن کے ساتھ وہ اکثر تعامل کرتے ہیں۔ لہذا، اگر کوئی شخص انسٹاگرام ریلز کو دوسری پوسٹ کی اقسام کے مقابلے زیادہ کثرت سے پسند کرتا ہے اور تبصرے کرتا ہے، تو امکان ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام فیڈ میں مزید ریلز دیکھے گا۔

تاہم، اگر کوئی دوسرا شخص carousel پوسٹس کے ساتھ کثرت سے تعامل کرتا ہے، تو وہ اپنی ٹائم لائن میں اس مواد کی مزید قسم دیکھے گا۔

ہر قسم کے مواد کے فوائد ہیں۔ مثال کے طور پر، انسٹاگرام ریلز کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ مواد کی جدید ترین قسم ہیں اور انسٹاگرام ہمیشہ نئی خصوصیات کو فروغ دیتا ہے۔ 2020 میں انسٹاگرام ریلز کے آغاز کے بعد سے، ایپ نے ریلز کے بٹن کو مینو بار میں سینٹر پوزیشن پر لا کر رکھ دیا ہے اور Reels کو Explore Page پر تصویری پوسٹس سے بڑا دکھایا ہے۔

200 ملین لوگ ہر روز ایکسپلور پیج کو چیک کرتے ہیں، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ اضافی بصری جائداد اس بات میں بڑا فرق ڈال سکتی ہے کہ آپ کتنے لوگوں تک پہنچتے ہیں۔

انسٹاگرام ٹی وی (IGTV) ویڈیوز بھی ایکسپلور پیج پر تصاویر سے 4 گنا بڑی دکھائی دیتی ہیں۔ اور، چونکہ IGTV ویڈیوز 60 منٹ تک لمبی ہوسکتی ہیں، اس لیے اس قسم کا مواد طویل شکل والی ویڈیو کے لیے بہترین ہے۔

انسٹاگرام کی سٹوریز 24 گھنٹوں کے بعد غائب ہوجاتی ہیں، لیکن ان کے فوائد بھی ہیں۔ ستاون فیصد برانڈز کا خیال ہے کہ سٹوریز ان کی سوشل میڈیا حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر "ایک حد تک موثر” یا انتہائی موثر” رہی ہیں۔

اس کے علاوہ، اگر آپ کے پاس verified اکاؤنٹ ہے یا کم از کم 10,000 فالوورز ہیں، تو آپ انسٹاگرام سوائپ اپ لنکس کو اسٹوریز میں شامل کر سکتے ہیں تاکہ ٹریفک کو مخصوص صفحات پر لے جا سکے۔

مواد کی مختلف اقسام سے الجھن کا شکار ہیں؟ لوگ جو پسند کرتے ہیں وہ وہی دیکھتے ہیں۔ لہذا، جب مختلف مطالعات سےمواد کی مختلف اقسام کی engagement کی شرح یا اس چیز پر بحث ہو رہی ہو کہ کونسی قسم دوسری اقسام سے بہتر ہے، ایسے میں بہترین حکمت عملی مختلف قسم کا استعمال کرنا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر مختلف اقسام کے مواد کا استعمال آپ کو مختلف ترجیحات کے حامل لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے، اور یہ وسیع رسائی آپ کو اپنے Instagram فالوورز کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

6۔ اپنے بزنس کی Brand Voice کو پہچانیں اور منفرد مواد تخلیق کریں

لوگ سوشل میڈیا پر آپ کے بزنس کو اس لیے فالو نہیں کرتے ہیں کہ وہ فروخت کی Pitch دیکھ سکیں۔ بلکہ وہ آپ کے برانڈ کو اس لیے فالو کرتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی شخصیت اور آپ کے تخلیق کردہ مواد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جو چیز کسی ایک کاروبار کے لیے کام کرتی ہے ہو سکتا ہے وہ آپ کی برانڈنگ کے مطابق نہ ہو — یہاں تک کہ اگر آپ ایک ہی طرح کی انڈسٹری سے وابستہ ہوں۔

اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ اپنے مواد کے لیے کیسا لہجہ اپنانا چاہتے ہیں۔ مزاح پر مبنی؟ معلوماتی؟ چنچل؟۔ جو لہجہ آپ اپنائیں گے ضروری ہے کہ آپ کی شخصیت بھی اسی لہجے کی عکاس ہو۔ Such And Such Farm پائیدار پیداوار پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں زیادہ تر ان کے کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں بات ہوتی ہے۔

آپ اپنے انسٹاگرام مواد میں کن موضوعات پر توجہ دیتے ہیں؟ آپ اپنے کاروباری اکاؤنٹ پر جو کچھ بھی شیئر کرتے ہیں اسے آپ کے برانڈ کی شخصیت اور عقائد کو ظاہر کرنا چاہیے۔ اپنے کاروباری اکاؤنٹ کو ایک ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ تصور کریں۔ اپنے برانڈ کے لیے شخصیت کا خاکہ تراشیں اور برانڈنگ کے رہنما خطوط بنائیں تاکہ آپ ان کے ساتھ مستقل رہ سکیں۔

برانڈنگ کے رہنما خطوط میں آپ کے برانڈ کے رنگوں اور فونٹس کے ساتھ ٹون، سٹائل اور اقدار کے نکات شامل ہونے چاہئیں۔

7۔ بہترین کیپشنز (Captions) لکھیں

انسٹا گرام پوسٹس پر اچھی captions لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں، لیکن بہترین captions اس توجہ کو برقرار رکھتی ہیں۔ کیپشنز آپ کو اس تصویر یا ویڈیو کے بارے میں مزید سیاق و سباق یا تفصیلات فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جس کا آپ اشتراک کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کیپشنز میں keywords کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کی پوسٹ ایپ پر سرچ رزلٹ میں نمایاں رینکنگ پر آئے گی۔

انسٹا گرام پوستس کی کیپشنز قریب 2200 حروف پر مشتمل ہو سکتی ہیں۔ یقنیطور پر ہر پوسٹ کی کیپشن اتنی لمبی تو نہیں ہونی چاہیے کہ وہ بلاگ پوست لگنے لگے۔ مختلف طوالت کی کیپشنز لکھیں۔ کچھ تصویروں پر چھوٹی سی کیپشن کے ساتھ ایک یا دو emojis کا استعمال بہت اچھا رہتا ہے۔ جب کہ کچھ پوسٹس کو قدرے لمبی کیپشن درکار ہوتی ہے۔

حالیہ وقتوں میں انسٹا گرا، پوسٹس کی کیپشن کی طوالت بڑھ ہی ہے، لیکن اب بھی بہت سے برانڈز 2200 حروف کی حد کے قریب بھی نہیں جاتے۔ 2016ء میں کیپشن کی اوسط حد 142 حروف رہی، جو 2020ء میں بڑھ کے 405 حروف ہو گئی۔

لہٰذا، کب کیپشن کو چھوٹا رکھنا ہے اور کب طویل رکھنا ہے، اس کے لیے کوئی واضح اور لازمی اصول موجود نہیں ہے۔ جس طرح مواد کی مختلف اقسام کو مِکس کیا جا سکتا ہے، اسی طرح کیپشن کے سائز کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

8۔ تحقیق کریں اور مناسب Hashtags کا استعمال کریں

کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح، انسٹا گرام پر بھی ہیش ٹیگز بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ صحیح ہیش ٹیگز آپ کی پوسٹ کو ایک بڑے اور ٹTargeted سامعین تک رسائی دلا سکتے ہیں، اور انسٹاگرام صارفین کو ہیش ٹیگ کا بہت زیادہ سامنا نہیں کرناپڑتا جس طرح وہ دوسرے نیٹ ورکس پر کرتے ہیں۔

سب سے پہلے ان Hashtags کو تلاش کریں جو آپ کے سامعین کی دلچسپی سے مطابقت رکھتے ہوں۔ انسٹا گرام میں درست ہیش ٹیگز کی تلاش کے لیے مفت ٹولز جیسے کہ AutoHash اور Display Purposes استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Display Purposes میں آپ اپنی پوست کے متعلق چند الفاظ لکھیں گے تو وہ آپ کو اس سے متعلقہ top hashtags کی تجاویز فراہم کر دے گا جنہیں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ مفت میں اپنے فالوورز بڑھانا چاہتے ہیں تو انسٹا گرام پوسٹس میں ہیش ٹیگز کا استعمال کریں۔ ہیش ٹیگز کے استعمال سے آپ کی پوسٹ سرچ رزلٹ نمایاں ہو گی جب بھی کوئی صارف اس ہیش ٹیگ پر کلک کرے گا۔ لوگ زیادہ مشہور ہیش ٹیگز کو فالو بھی کر سکتے ہیں تاکہ ان ہیش ٹیگز سے متعلقہ مواد ان کی فیڈ میں نظر آئے۔

9۔ اپنے سامعین کو مشغول رکھیں

انسٹا گرام پر اکاؤنٹ کو بڑھانے کے لیے مشغولیت بہت ضروری ہوتی ہے۔ بہت سے برانڈز صرف لائکس اور کمینٹس پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور اپنے سامعین کی مشغولیت کو فراموش کر دیتے ہیں جس سے نقصان ہوتا ہے۔

اگر آپ واقعی اپنے انسٹا گرام کے لیے مفت فالورز بڑھانا چاہتے ہیں، تو آپ کو انہیں مشغول رکھنے کے لیے مباحثوں میں شریک کرنا ہو گا، یا کوئی بھی ایسی سرگرمی جس میں آپ کے مداح بھی شامل ہو سکیں۔

ذہن میں رکھیں کہ صرف اس وجہ سے کہ کوئی آپ کا مواد دیکھتا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ فی الحال آپ کو فالو کر رہا ہے۔ اگر آپ کے پاس کسی ممکنہ فالوور کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ہے، تو اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ لہٰذا، یقینی بنائیں کے آپ ہر کمنٹ کا جواب دیں۔

لیکن صرف اس بات کا انتظار نہ کریں کہ آپ کے فالوورز بات چیت کا آغاز کریں۔ اپنے فالوورز کے لیے بات چیت کے مواقع پیدا کریں۔ انسٹا گرام سٹیکرز کا استعمال کرتے ہوئے سٹوریز میں سوالات پوچھیں۔ Polls کروانا بھی ایک اچھا خیال ہے۔ اپ اپنی تصویر کے کیپشن میں بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔

مختلف پوسٹس میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنے کے لیے فالوورز کو تحریک دیں۔ مثال کے طور پر فالوورز سے اپنے ان دوستوں کو پوسٹ پر ٹیگ کرنے کا کہیں جن کے ساتھ وہ کرکٹ میچ دیکھنا چاہیں۔

10۔ دوسروں کے ساتھ Collaborate کریں

انسٹاگرام پر فالوورز حاصل کرنے کا ایک اور بہترین طریقہ شراکت داری یا Influencer مہمات کے ذریعے دوسروں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

انفلوئنسر مارکیٹنگ آپ کے انسٹاگرام کی فالوونگ کو بڑھانے کا ایک اور طریقہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بجٹ ہے، تو آپ اپنے برانڈ کو فروغ دینے کے لیے مواد تخلیق کرنے والوں کو پیسے دے کر مواد تخلیق کروا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اسے سادہ (اور کم بجٹ تک) رکھنے کی امید کر رہے ہیں، تو مائیکرو انفلوئنسر (1,000-10,000 فالوورز والے صارفین) بہت پُر اثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

درحقیقت، مائیکرو انفلوئنسرز کے مواد میں بڑے اکاؤنٹس کے مواد سے زیادہ engagement کی شرح ہوتی ہے۔

Collaboration بھی ایسوسی ایشن کے ذریعے اپنے برانڈ کی اقدار اور شخصیت کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔ وہ کاروبار اور لوگ جن کے ساتھ آپ منسلک ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں آپ کے اپنے برانڈ کے بارے میں اپنی رائے رکھتے ہیں۔ شراکت داری خاص طور پر مقامی کاروباروں کے لیے بھی طاقتور ہو سکتی ہے۔ اپنے قریبی کاروباروں کے ساتھ شراکت پر غور کریں تاکہ آپ زیادہ ہدف والے سامعین تک پہنچ سکیں۔

11۔ دوسرے پلیٹ فارمز سے بھی انسٹآگرام کے ساتھ لِنک کریں

لوگوں کے لیے اپنے انسٹاگرام کو تلاش کرنا آسان بنائیں۔ کسی کو بھی آپ کا انسٹاگرام پروفائل تلاش کرنے کے لیے آپ کی ویب سائٹ کے صفحات کو تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

udu-stem-instagram-profile-link

اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو:

  • ویب سائٹ کے ای میل footers میں شامل کریں
  • اپنی ویب سائٹ کے footers اور sidebars میں شامل کریں
  • اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی Bios میں شامل کریں
  • اپنے ٹیم میمبرز کی کی سوشل میڈیا پوسٹس میں شامل کریں

12۔ نتائج کا تجزیہ کریں

انسٹا گرام پر مزید فالوورز حاصل کرنے کے لیے ایک طریقہ یہ ہے کہ پتہ لگایا جائے کہ ہمارے موجودہ فالورز کسی پوسٹ پر کس طرح respond کرتے ہیں۔ آپ Instagram Insights یا کسی بھی دیگر تھرڈ پارٹی ایپ کی مدد سے انسٹا گرام پر موجود Instagram Metrics کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

پسندیدگی اور تبصروں جیسے خود نما پیمانوں کے لیے فکر نہ کریں۔ اس کے بجائے، اس بارے میں سوچیں کہ یہ پیمانے آپ کو کیا بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی نئے ہیش ٹیگ کی کارکردگی کو جانچ رہے ہیں، تو آپ کے موجودہ فالوورز کے لائکس سے زیادہ نئے فالوورز اور reach آپ کو اس ہیش ٹیگ کی قدر کے بارے میں بتائے گی۔

تاہم، اگر آپ مختلف اوقات میں پوسٹ کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں، تو Impressions آپ کو اندازہ دے سکتے ہیں کہ آپ کا مواد کب زیادہ دیکھا جائے گا۔ آپ کا حتمی مقصد اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی میٹرکس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

Trends پر خاص نظر رکھیں۔ کیا کسی خاص قسم کی تصویر زیادہ اپمریشن اور مشغولیت حاصل کر رہی ہے؟ اگر ایس ہے تو اسی قسم کی پوسٹس زیادہ کریں اور دیکھیں کہ آپ کے فالوورز کیسے respond کرتے ہیں۔

کیا کوئی خاص ہیش ٹیگ زیادہ مشغولیت کا سبب بن رہا ہے؟ کیا اس سے ان لوگوں کے لائکس میں اضافہ ہو رہا ہے جو آپ کو فالو نہیں کر رہے؟ تو پھر ایسے ہیش ٹیگز کا زیادہ استعمال کریں اور نئے فالوورز پر نظر رکھیں۔

آج کے آرٹیکل سے اتنا ہی! اس پوسٹ میں ہم نے دیکھے انسٹا گرام پر مفت فالوورز بڑھانے کے لیے 12 بہترین طریقے۔ امید ہے آپ ان پر عمل پیرا ہو کر اپنے فالوورز کو خاطر خواہ تعداد میں بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج کے آرٹیکل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے نیچے کمنٹ سیکشن کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:

انسٹا گرام سے پیسے کمانے کے 7 بہترین طریقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے