آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ مختلف ایپس ہیں جو اس وقت دنیا بھر کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ایپ انسٹاگرام ہے۔ ہر سوشل ایپ کی طرح اس ایپ میں بھی استعمال سے پہلے اکاؤنٹ بنانا ضروری ہے۔ اس لیے آج ہم دیکھیں گے کہ How to create Instagram account?

انسٹاگرام 2010 میں ویڈیوز اور تصاویر کی شیئرنگ کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس کے بانی Mike Krieger اور Kevin Systrom ہیں۔

آج کے آرٹیکل میں آپ 9 steps میں آپ سیکھیں گے کہ How to create and set up Instagram account۔ اس کام کے لیے آپ کو صرف انٹرنیٹ اور ایک سمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

Create Instagram Account: اکاؤنٹ بنانے کے لیے ضروری اقدامات

Sign Up for Instagram: نیچے دیئے گئے steps کی مدد سے آپ اپنا Instagram account بنا سکتے ہیں:

  • انسٹاگرام ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  • اپنے رابطے کے ذرائع ظاہر کریں
  • اپنا First Name اور Last Name منتخب کریں
  • 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ لکھیں
  • اکاؤنٹ کے لیے پاسورڈ منتخب کریں
  • Instagram Username کا انتخاب کریں
  • انسٹاگرام پر فیس بک کے دوستوں کو تلاش کریں
  • اپنے فون میں موجود رابطہ نمبروں سے نئے دوست بنائیں
  • Instagram profile photo لگائیں

آئیے دیکھتے ہیں ان steps کی مدد سے ہم کیسے Instagram new account بنا سکتے ہیں۔

1۔ New Instagram account: انسٹاگرام ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

نیا Instagram account بنانے کے لیے سب سے پہلا اور آسان ترین کام انسٹاگرام ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔ انسٹاگرام ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایپل اور اینڈرائڈ کے صارفین درج ذیل ذرائع سے انسٹاگرام ایپ فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

2۔ اپنے رابطے کے ذرائع (فون اور ای میل وغیرہ) ظاہر کریں

انسٹاگرام ایپ کو کھولیں اور یہ فیصلہ کر یں کہ رابطے کی کونسی معلومات استعمال کرکے اکاؤنٹ بنایا جائے۔ اگر آپ جلدی سے اس سارے عمل کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تو فیس بک اکاؤنٹ سے بھی Instagram account بنا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو لِنک نہیں کرنا تو اپنا فون نمبر یا ای میل ایڈریس استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنی ای میل یا فون نمبر لکھتے ہوئے خیال رکھیں کہ غلط معلومات نہ لکھی جائیں۔ غلط معلومات لکھنے کی صورت میں آپ کو 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ سینڈ نہیں کیا جائے گا۔ اور اس طرح Instagram account setup مکمل نہیں ہو سکے گا۔

urdu-stem-give-your-email

بعد میں آپ چاہیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ سے اس فون نمبر کو ہٹا بھی سکتے ہیں تاکہ کوئی بھی آپ کو فون نمبر سے ڈھونڈ نہ سکے۔ اسی طرح آپ اپنے ای میل ایڈریس کو بھی ہٹا سکتے ہیں یا تبدیل کر سکتے ہیں۔

3۔ Sign Up For Instagram: اپنا First Name اور Last Name منتخب کریں

create Instagram account کے اگلے مرحلے میں آپ اپنا تعارف کروائیں گے۔ اپنا نام enter کریں تاکہ اس کی مدد سے دوسرے لوگ آپ کو ڈھونڈ سکیں۔ اگر آپ اپنے اصلی نام استعمال کریں تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ اور کوشش کریں کہ ایسی زبان میں لکھیں جو ہر جگہ سمجھی اور بولی جاتی ہو (جیسے کہ انگلش)۔

آپ مستقبل میں اپنا اکاؤنٹ کا نام تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

urdu-stem-create-instagram-account-first-and-last-name

4۔ 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ لکھیں

ای میل اور نام لکھنے کے بعد اب آپ کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کی شناخت اصلی ہے اور جو معلومات آپ نے دی ہے وہ آپ ہی کی ہے۔ نام اور ای میل لکھنے کے کچھ سیکنڈز کے بعد آپ کو SMS یا ای میل کے ذریعے ایک 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ آئے گا۔ آپ کو یہ کوڈ داخل کرنا ہو گا تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ یہ معلومات آپ ہی کی ہیں۔

کوڈ لکھنے کے بعد نیچے یئے گئے Next کے بٹن پر کلک کریں۔

urdu-stem-create-instagram-account-confirmation-code

5۔ Secure Your Instagram Account: اپنے اکاؤنٹ کے لیے پاسورڈ منتخب کریں

اکاؤنٹ کا تحفظ ہمیشہ ہی سے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ Instagram new account پر بھی یہی بات لاگو ہوتی ہے۔ جب آپ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائیں تو یقینی بنائیں کہ آپ کا پاسورڈ مضوط ہو۔ پاسورڈ میں ہندسوں اور alphabets کا استعمال کریں۔ جتنا آپ مختف حروف اور ہندسوں کا استعمال کریں گے اتنا ہی ہیکرز کے لیے اکاؤنٹ کو ہیک کرنا مشکل ہو گا۔

جو لوگ پاسورڈ کو مضبوط بنانے کی کوشش نہیں کرتے، وہ زیادہ آسانی سے ہیکرز کا شکار بن سکتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا پاسورڈ کمزور ہے، تو آپ اس کو بدل کر مضبوط پاسورڈ بھی بنا سکتےہیں۔

urdu-stem-create-instagram-account-create-password

6۔ Create Instagram Account: اپنے Username کا انتخاب کریں

اس مرحلے پر، اپنے لیے ایک username کا انتخاب کریں۔ یہ آپ کے Instagram account کا منفرد نام ہو گا۔ اس میں بھی پاسورڈ کی طرح آپ نمبرز اور لیٹرز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ بناتے وقت اگر آپ کے ذہن میں کوئی دلچسپ نام نہیں آ رہا تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ آپ بعد میں username بدل کر نیا بھی رکھ سکتے ہیں۔

urdu-stem-create-instagram-account-username

7۔ فیس بک کے دوستوں کو Instagram Account میں Add کریں

ویسے تو آپ کا اکاؤنٹ بن چکا ہے، لیکن Instagram account set up کے حوالے سے چند چھوٹی چھوٹی چیزیں باقی ہیں۔ پہلی چیز یہ ہے کہ انسٹاگرام ایپ آپ کو سہولت دے گی کہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو فیس بک سے connect کر لیں۔ اس طرح آپ اپنے فیس بک کے دوستوں کو انسٹاگرام پر بھی Add کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ابھی اپنے فیس بک کے دوستوں کو ایڈ نہیں کرنا چاہتے تو نیچے دیئے گئے Skip کے بٹن پر کلک کر کے آپ اس step کو چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ آپ یہ کام بعد میں بھی کر سکتے ہیں۔

urdu-stem-add-facebook-friends-to-instagram-account

8۔ New Account On Instagram: اپنے فون میں موجود رابطہ نمبروں سے دوستوں کو ایڈ کریں

دوستوں کو ایڈ کرنے کی سہولت صرف فیس بک کی ہی کے ذریعے نہیں ملتی۔ آپ اپنے فون میں موجود فون نمبرز کو بھی اپنے new Instagram account کے بارے میں بتا سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے اکاؤنٹ کو ایڈ کر لیں۔

اس کے لیے آپ کو انسٹاگرام کو اپنے فون نمبرز تک رسائی دینا ہو گی۔ اگر آپ ابھی ایسا نہیں کرنا چاہتے تو Skip کے بٹن پر کلک کر دیں۔ آپ بعد میں بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔

urdu-stem-add-friends-from-contacts

9۔ Create Instagram Account: انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پروفائل فوٹو لگائیں

آپ کا اکاؤنٹ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اب ہم اس اکاؤنٹ کے لیے ایک پروفائل فوٹو لگائیں گے تاکہ ہم نام کے علاوہ فوٹو سے بھی پہچانیں جائیں۔ اس کے لیے اپنے موبائل میں موجود فون نمبرز سرچ کرنے کے بعد جب اگلے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں تو سامنے موجود Add Photo کے بٹن پر کلک کریں اور اپنی گیلری سے اپنی سب سے بہترین تصویر منتخب کریں اور اسے پروفائل پر لگا دیں۔

add-instagram-profile-photo

اس طرح سے آپ آسانی سے کچھ ہی وقت میں اپنا new Instagram account بنا سکتے ہیں۔ آپ کا اکاؤنٹ مکمل ہو چکا ہے۔ Instagram Sign Up کرنے کے بعد جب آپ پہلی دفعہ لاگ اِن ہوں گے، تو ایپ آپ کو آپشن دے گی کہ اپنا username اور password محفوظ کر لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو لاگ اِن کرنے کے لیے بار بار یہ معلومات نہیں دینا پڑے گی۔

اس کے علاوہ جب آپ لاگ اِن ہوں گے تو انسٹاگرام پر سب سے مقبول ترین اکاؤنٹس کی فہرست آپ کے سامنے آئے گی۔ آپ چاہیں تو انہیں Follow کر سکتے ہیں، یا پھر چاہیں تو انہیں چھوڑ دیں اور اپنی مرضی کے اکاؤنٹس کو فالو کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے