کسی بھی بلاگنگ سائٹ کا پہلا مقصد اسے گوگل ایڈ سینس سے منظور کروانا ہوتا ہے تاکہ اس کو مونیٹائز کیا جا سکے اور آنلائن پیسے کمانے کا ایک ذریعہ پیدا کیا جا سکے۔ جب آپ کا بلاگ گوگل ایڈ سنیس سے منظور ہو جاتا ہے تو پھر گوگل آپ کو اپنی ویب سائٹ پر اشتہار لگانے کی اجازت دے دیتا ہے۔ لیکن Google Adsense سے بلاگ کو Approve کروانے کے لیے آپ کو گوگل کے دیئے گئے کچھ ہدایات کے مطابق اپنے بلاگ کو بنانا ہوتا ہے۔
بلاگ کو گوگل ایڈ سنیس سے منظور کروانے کے کیا تقاضے ہیں؟ ہمیں کس طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ اس جیسے تمام سوالوں کے جواب آج ہم اس پوسٹ میں جاننے کی کوشش کریں گے۔ تو آئیے جانتے ہیں بلاگ کو گوگل ایڈ سنیس سے کیسے منظور کروایا جائے۔
سب سے پہلے ہم بات کریں گے ان وجوہات کی جن سے ہمارا بلاگ مسترد کر دیا جاتا ہے۔ تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ کونسے ایسے کام ہیں جو ہمیں بلاگ کو منظور کروانے کے لیے نہیں کرنے چاہیئں۔
ایڈ سینس سے سائٹ مسترد ہونے کی عام وجوہات
1۔ ناکافی مواد / ویب سائٹ پر ناقابلِ قبول مواد
کیا آپ کی ویب سائٹ پر آنے والوں کے دیکھنے کے لیے ناکافی مواد ہے؟ گوگل کسی بھی بلاگ کو منظور کرنے سے پہلے اس کے مواد کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ اگر مواد خراب لکھا گیا ہے اور اس میں گرامر کی غلطیاں ہیں تو گوگل فوراً بلاگ کو مسترد کر دے گا۔
نہ صرف مواد کا گرامر کے لحاظ سے درست ہونا ضروری ہے، بلکہ اسے منفرد بھی ہونا چاہیے اور بلاگ کے صارفین اور قارئین کے لیے مفید بھی ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بلاگ کے مسترد ہونے کی سب سے پہلی وجہ مواد کا غیر معیاری یا ناکافی ہونا ہے۔
2۔ بلاگ کا ڈیزائن
اگر آپ کسی ایسے ویب پیج پر جائیں جس کا بیک گراؤنڈ کلر تیز پیلا ہو اور اس پر ٹیکسٹ سفید رنگ میں ہو اور اسکے ساتھ ساتھ بڑے بڑے بٹن لگے ہوں تو کیسا لگے گا؟ میں جواب جانتا ہوں، آپ اس ویب سائٹ کو دوبارہ کبھی وزٹ نہیں کرنا چاہیں گے۔
گوگل ایڈ سنیس ایسے بلاگز کو فوری مسترد کر دیتا ہے جن کا ڈیزائن اچھا نہ ہو اور دیکھنے پر وہ اچھا تاثر نہ دیں۔ آپ کے بلاگ کا ڈیزائن ایسا ہونا چاہیے جو صاف ستھرا لگے اور دیکھنے میں خوبصورت ہو۔
3۔ Privacy Policy, About Us اور Contact Us کے پیجز کا نہ ہونا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلاگ گوگل ایڈ سنیس کی طرف سے منظور ہو جائے تو ضروری ہے کہ اپلائی کرنے سے پہلے آپ کے پاس کچھ پیجز بنے ہوئے ہوں۔ ان About Us، Privacy Policy اور Contact Us کے پیجز شامل ہیں۔
یہ صفحات یہ تاثر دیتے ہیں کہ آپ ایک پیشہ ور ہیں اور آپ گوگل کی پالیسیوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ذہن میں رکھیں کہ Privacy Policiy کے پیج کا ہونا بھی گوگل ایڈسینس کے تقاضوں میں سے ایک ہے۔
4۔ سائٹ گوگل ایڈسینس کی پالیسیوں کی تعمیل نہیں کرتی ہے
ایسی سائٹس جن پر کوئی بھرپور، منفرد اور بامعنی مواد نہیں، کوئی نامیاتی ٹریفک نہیں، ایسے صفحات جن میں بہت کم یا کوئی اصل مواد نہیں۔ یا پھر ویب سائٹ کے مختلف پیجز کو visit کرنے کے لیے واضح navigation نہیں، اور صارف کا تجربہ بہت برا ہے تو آپ کی ویب سائٹ مسترد ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
اگر آپ کی ویب سائٹ غیر قانونی ذرائع سے ٹریفک لاتی ہے، جس میں بہت زیادہ keywords کا استعمال کیا گیا ہو، اور ویب سائٹ کا ڈیزائن بھی اچھا نہ ہو، تو ایسی ویب سائٹس بھی مسترد کر دی جاتی ہیں۔
اس لیے آپ کو گوگل ایڈسینس کے لیے درخواست دینے سے پہلے مکمل رہنمائی اور ان چیزوں کی فہرست درکار ہے جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے۔
ایڈ سینس کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
1۔ اعلیٰ معیار کا مواد تخلیق کریں
گوگل ایڈ سینس پر اپلائی کرنے سے پہلے سب سےضروری کرنے کی چیزوں میں سے ایک اعلیٰ معیار کا مواد لکھنا ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو آپ کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کر سکتے۔
گوگل ایسے بلاگز کو پسند کرتا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کو معیاری مواد فراہم کریں اور لوگ اس سے لطف اندوز ہو رہے ہوں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ایڈ سینس کے لیے آپ جو درخواست دیں گے اس کوچیک انسان کریں گے۔ لہٰذا کوشش کریں کے آپ کا مواد ایسا ہو جو انہیں متاثر کر سکے۔
اعلیٰ معیار کا مواد:
- منفرد اور اصلی ہوتا ہے
- اس میں باقاعدہ ہیڈنگ اور بلیٹ پوائنٹس ہوتے ہیں
- گرامر اور سپیلنگ کی غلطیوں سے پاک ہوتا ہے
- مواد کی طوالت اتنی ضرور ہو کہ وہ اپنا موضوع سمجھا سکے
- مفید اور معلوماتی ہوتا ہے
2۔ بلاگ کے لیے Privacy Policy کا پیج ضرور بنائیں
نئے بلاگر اپنے بلاگ پر Privacy Policy کا پیج نہ بنا کر ایک عام غلطی کرتے ہیں۔ حتٰی کہ ایسے بلاگرز بھی جو کہ اس فیلڈ میں تجربہ رکھتے ہیں، وہ بھی بعض اوقات کہتے ہیں کہ Privacy Policy پیج کا ہونا اتنا زیادہ اہم نہیں ہے۔ لیکن یہ سراسر غلط خیال ہے۔
اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کو ایڈ سینس سے منظور کروانے کے لیے سب سے پہلی چیز جس کی آپ کو ضرورت ہو گی وہ Privacy Policy پیج ہی ہے۔ سادہ سی بات ہے کہ اگر آپ کے بلاگ پر Privacy Policy پیج نہیں ہے تو آپ کا بلاگ ایڈ سینس سے منظور نہیں ہو سکتا۔
یہ اتنا اہم کیوں ہے؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایڈسینس کی ضرورت ہے۔ اور دوسرا، اس پرائیویسی پالیسی کا مطلب ہے کہ آپ دھوکہ دہی نہیں کر رہے۔ اس سے ایک سنجیدہ کاروبار کا احساس ہوتا ہے۔ گوگل منظوری کی باقی شرائط کو تب ہی چیک کرے گا جب آپ کے پاس Privacy Policy کا پیج ہو گا۔
Privacy Policy دراصل آپ کے قارئین کو اس بارے میں بتاتی ہے کہ وہ آپ کے بلاگ پر کیا حاصل کریں گے، انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔ ظاہر ہے کہ رازداری کی پالیسی رکھنے میں کوئی بری بات نہیں ہے۔ اور جب یہ آپ کے AdSense کی منظوری پر کسی نہ کسی طرح اثر انداز ہو سکتا ہے، اس لیے آپ کو اسے ضرور آزمانا چاہیے۔
ورڈپریس پر یہ سہولت پہلے سے موجود ہے۔ آپ ایک کلک سے Privacy Policy کا پیج بنا سکتے ہیں۔ ایک اور آپشن Online Privacy Policy Generator کا استعمال ہے، جہاں آپ اپنی ویب سائٹ کے بارے میں بنیادی معلومات دے کر تیار شدہ Privacy Policy پیج حاصل کر سکتے ہیں۔
3. اپنے بلاگ کے لیے About Us کا پیج بنائیں
ایڈ سینس سے منظوری کے لیے پرائویسی پالیسی کے ساتھ ساتھ آپ کے About Us کا پیج بھی بنانا چاہیئے۔ کیوں کہ اس سے یہ پتہ چلے گا کہ جو بھی بلاگ چلا رہا ہے وہ authentic انسان ہے۔ اگر ایڈ سینس کے لیے اپلائی نہ بھی کرنا ہو، تب بھی About Us پیج کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ لیکن جب آپ ایڈ سینس کے لیے اپلائی کرنا چاہیں تو اس پیج کے بغیر منظوری کے امکانات صفر ہیں۔
About Us کا پیج آپ کے قارئین کو آپ کے بارے میں بتائے گا۔ اس سے نہ صرف ان کا آپ پر اعتماد بڑھے گا بلکہ آپ کا اپنے قارئین کے ساتھ تعلق بھی مضبوط ہو گا۔
4۔ Contact Us کا پیج بنائیں
ہر کسی کی اپنی ایک رائے ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے جو چیز آپ کے ایک پڑھنے والے کو پسند ہو، دوسرا اس کو ناپسند کرتا ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں اور اپنی پسند اور نا پسند کے بارے میں آزادی سے بات کر سکیں۔
ایک Contact Us کا پیج بنائیں اور کوشش کریں وہاں وہ ای میل دیں جس سے آپ گوگل ایڈ سینس کے لیے اپلائی کریں گے۔ اس طرح سے آپ گوگل کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ اپنے پڑھنے والوں اور اپنے کسٹمرز کی بہت قدر کرتے ہیں اور وہ ہم سے جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور ہم ان کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ ایڈ سینس ٹیم کو بھی یہ پتہ چلے گا کہ آپ صرف اپنی ویب سائٹ اور پیسے کے بارے میں فکر مند نہیں بلکہ اپنے پڑھنے والوں کی بھی پرواہ کرتے ہیں۔
5۔ ایک واضح Navigation Menu بنائیں
ایڈ سینس کے لیے اپلائی کرنے سے قبل، ایک چیز بتاتا چلوں کہ جب گوگل ایڈ سینس کسی ویب سائٹ کو مسترد کرتا ہے تو ای میل کے ذریعے وجوہات میں بتاتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر ایک واضح navigation menu ہونا چاہیے تاکہ پڑھنے والے آسانی سے آپ کے تمام پیجز تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے مینیو میں تمام ضروری پیجز اور کیٹیگریز کو شامل کریں جن کو لوگ پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ Privacy Policy, Contact Us اور About Us کے پیجز کو بھی شامل کریں۔ جتنا آپ اپنے صارفین کا آپ کی ویب سائٹ کو استعمال کرنے کا تجربہ بہتر بنائیں گے، اسی قدر اپ کی ویب سائٹ کے گوگل ایڈ سینس سے منظور ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔
اس طریقے سے آپ کی ویب سائٹ کے جلد منظور ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اور آپ ایک مکمل منظور شدہ اکاؤنٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔
6۔ پوسٹس کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے
گوگل ایڈ سینس اپرووَل کے لیے آپ کے بلاگ پر کتنی پوسٹس ہونی چاہیے؟ اس کا کوئی واضح جواب نہیں ہے۔ کیوں کہ میں نے ایسے بلاگ بھی دیکھیں ہیں جن پر 300 سے زیادہ پوسٹس موجود ہیں اور ان کے مالکان بتاتے ہیں کہ ایڈ سینس انہیں مسترد کر رہا ہے۔ جب کہ دوسرے طرف بہت کم پوسٹس کے ساتھ بھی کچھ بلاگرز ایڈ سینس سے منظوری کے بعد پیسے کما رہے ہیں۔ بات وہی ہے کہ اس کی کوئی خاص حد نہیں ہے۔ لیکن ہم ہمیشہ پیش گوئی کر سکتے ہیں۔
میرے اندازے کے مطابق جب آپ کے بلاگ پر قریب 20 بلاگ پوسٹس ہو جائیں اور ان کا مواد معیاری ہو، تو آپ ایڈ سینس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آپ کا بلاگ کم سے کم 800 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔
میں نے ایک ایسا بلاگ دیکھا جس پر 3 پوسٹس، 115 views، اور 12 کمنٹس تھے۔ اور وہ ایڈ سینس سے منظور شدہ تھے۔ اس بلاگ کو visit کرنے پر پتہ چلا کہ اس کا ڈیزئن نہایت سادہ اور صاف ہے، دوسرے پیجز پر navigate کرنا بہت آسان ہے اور مواد تفصیل سے لکھا گیا ہے۔
7۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے
اس کے علاوہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنی درست عمر کے ساتھ اپلائی کریں۔ گوگل 18 سال سے کم عمر لوگوں کو منظور نہیں کرتا۔ کچھ لوگ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کئی بار مسترد ہونے کے بعد اس مسئلے کو سمجھتے ہیں۔
8۔ اپنے بلاگ کا ڈیزائن بہتر بنائیں
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، آپ کے بلاگ کا ڈیزائن بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کو پیشہ ورانہ ہونا چاہئے۔ ایک صاف، پیشہ ورانہ اور تیز لوڈنگ والے ڈیزائن کو گوگل پسند کرتا ہے۔ جب آپ کسی بلاگ پر جاتے ہیں تو سب سے پہلے کیا نظر آتا ہے؟ یہی کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہے۔ آپ کو اپنے بلاگ کو ایسا بنانا ہے کہ پڑھنے والے پہلی ہی نظر میں آپ کے بلاگ پر رکنے کا فیصلہ کریں۔
آپ کے بلاگ کا ڈیزائن، مواد کے بعد سب سے بڑی چیز ہے۔ یہ آپ کی مہارت، تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک اچھے بلاگ کا ڈیزائن پروفیشنل اور سادہ ہوتا ہے۔ دوسرے پیجز تک رسائی آسان ہوتی ہے، مناسب menus ہوتے ہیں اور کوئی غیر ضروری چیز sidebar یا footer میں نہیں ہوتی۔
لہٰذا محتاط رہیں کیوں کہ چھوٹی سی خرابی بھی آپ کی ویب سائٹ کو مسترد کروا سکتی ہے۔
9۔ چیک کریں کہ آپ کس قسم کا مواد ڈال رہے ہیں
محتاط رہیں کہ آپ کس قسم کا مواد شائع کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ایسی چیز ہے جو واقعی اہمیت رکھتی ہے۔
ذیل میں مواد کی کچھ ایسی اقسام دی گئی ہیں جو کہ ایڈ سینس کی طرف سے قبول نہیں کی جاتی:
- Adult Material
- چوری شدہ مواد
- ہیکنگ اور سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کو کریک کرنے کے tutorials پر مبنی مواد
- غیر قانونی ادویات یا سامان
اپنا مواد اس زبان میں پبلش کریں جو ایڈ سینس کی طرف سے منظور شدہ ہو۔
گوگل ایڈسینس کی ٹیم نے اپنی ایک فورم پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایسی کیٹیگریز کو قبول کرنا بند کر دیا جن پر پہلے سے بہت زیادہ لکھا جاچکا ہے یعنی پیسہ کمانا، مارکیٹنگ، ویب سائٹ اور SEO سے متعلق مواد۔
10۔ Top Level ڈومین کا استعمال کریں
گوگل نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اگر آپ کے پاس blogspot پر ایک بلاگ ہے اور ڈومین yourblog.blogspot.com ہے تو امکان ہے کہ آپ کو جلد منظوری مل جائے گی۔ لیکن آپ اس کو com. جیسی کسی بھی ڈومین کے ساتھ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ آپ کو اپنے Adsense Account کو اپڈیٹ کرنے کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔
11۔ اشتہارات کے دیگر نیٹ ورکس کو ہٹا دیں
اگر آپ کے پاس کوئی اور اشتہارات ہیں جیسے Media.net، Chitika، Infolinks، Clicksor یا کچھ بھی اور، تو انہیں چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔ اپنے بلاگ کو اشتہارات سے پاک کریں (صرف وہی اشتہار لگائیں جو ایڈ سینس کی طرف سے منظوری پر ملیں)۔
یہاں تک کہ اگر گوگل ایڈسینس بھی آپ کو دوسرے اشتہاری نیٹ ورکس کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، پھر بھی بہتر ہے کہ اپلائی کرنے سے پہلے اشتہارات کو ہٹا دیں۔ اور انہیں واپس نہ رکھیں جب تک کہ آپ کو ایڈسینس ٹیم کی طرف سے جواب نہ ملے۔ اس عمل میں عام طور پر کچھ دنوں سے لے کر ہفتوں تک کا وقت لگتا ہے۔
لہٰذا، گوگل ایڈسینس کے لیے اپنی درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنے بلاگ کے تمام اشتہارات کو کسی دوسرے نیٹ ورک سے ہٹا دیں۔
12۔ اپنے بلاگ کی ٹریفک کے ذرائع کوچیک کریں
گوگل ان سائٹس سے کو پسند نہیں کرتا جو بامعاوضہ (Paid) ٹریفک حاصل کر رہی ہیں اور زیادہ تر ان پر جرمانہ عائد کرتا ہے۔ لہذا ایسی سائٹ کے لیے ایڈسینس سے منظوری حاصل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے جو بامعاوضہ ٹریفک حاصل کر رہی ہے۔ آپ سرچ انجنز سے یا کسی بھی دوسرے طریقے سے ٹریفک لا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ گوگل ایڈسینس کے ذریعے صحیح طریقے سے کمانا چاہتے ہیں تو Paid Traffic کوئی حل نہیں ہے۔
اس کے علاوہ گوگل ایسی سائٹس کو بھی قبول نہیں کرتا جو غیر قانونی ذرائع سے ٹریفک حاصل کرتی ہیں۔ اس لیے قانونی ذرائع جیسے کے سوشل میڈیا، سرچ انجن یا متعلقہ بلاگز سے ٹریفک حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
یہ رہا ہمارا آج کا آرٹیکل جس میں ہم نے دیکھا کہ ہمیں اپنے بلاگ کو Google Adsense سے Approve کروانے کے لیے کیا کچھ کرنے اور کیا نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس آرٹیکل کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
بلاگز کے متعلق مزید پڑھیں:
بلاگ کو مونیٹائز کرنے کے لیے کتنی ٹریفک ہونی چاہیئے؟