اگر آپ اپنی لائیو سائٹ کو متاثر کیے بغیر اپنی ورڈپریس ویب سائٹ کو تیار اور جانچنا چاہتے ہیں، تو آپ کے پاس install WordPress locally کرنے کا اختیار ہے۔ ورڈپریس ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا اور versatile کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم ہے جسے local development environment جیسے کہ Flywheel یا XAMPP کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ WordPress local installation کی وجہ سے، آپ انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت کے بغیر اپنی ویب سائٹ کو اپنی ترجیحات کے مطابق customize کر سکتے ہیں۔

Install WordPress Locally: اس کے کیا فوائد ہیں؟

WordPress local installation کے بہت سے فوائد ہیں، جن میں آپ کی لائیو ورڈپریس سائٹ کو نقصان پہنچنے کے خطرے کے بغیر نئے تھیمز، پلگ انز اور customization کا تجربہ کرنے کی صلاحیت شامل ہیں۔ مزید یہ کہ، WordPress local installation ایک سیدھا سادہ عمل ہے جسے صرف چند آسان مراحل میں پورا کیا جا سکتا ہے۔

ورڈپریس کی local installation کے ساتھ، آپ اپنی ویب سائٹ کو اس وقت تک تیار اور بہتر کر سکتے ہیں جب تک کہ یہ لانچ کرنے کے لیے قابل نہ ہو، اور آپ کو مکمل اعتماد نہ ہو جائے کہ یہ مکمل طور پر customized ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔

WordPress Website کو مینیج کرنے کے لیے بہترین اقدامات

اگر آپ نے ورڈپریس کے ساتھ اپنی بزنس ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تو چند ایسے طریقے ہیں جو آپ کو اپنی ویب سائٹ کو مینیج کرنے اور اسے اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اپنی ورڈپریس ویب سائٹ کو manage کرنے کے لیے درج ذیل طریقوں پر عمل کریں:

1۔ WordPress Plugins کو اپڈیٹ رکھیں

WordPress website کو مینیج کرنے کے اہم پہلوؤں میں سے ایک ورڈپریس پلگ ان کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھنا ہے۔ اس سے آپ اپنے plugins کو ہمیشہ ورڈپریس کے ہر آنے والے version کے ساتھ compatible رکھ سکیں گے۔ WordPerss نئے فنکشنلٹیز کو شامل کرنے کے لیے خود کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔ اس کے مطابق، پلگ ان اور تھیمز بھی نئے ورڈپریس ورژن کے مطابق خود کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ لہذا ایک ورڈپریس سائٹ کے مالک کی حیثیت سے، جیسے ہی plugins نئے ورژن کے لیے الرٹ دیں، انہیں update کریں۔

2۔ مضبوط Login Credentials استعمال کریں

اپنی ورڈپریس سائٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے، آپ کو اپنی سائٹ کے لیے ایک مضبوط اور منفرد پاس ورڈ اور username کی ضرورت ہے۔ یہ درست ہے کہ ورڈپریس میں بلٹ ان سیکیورٹی فیچر موجود ہے، لیکن ابھی بھی یہ ہیکرز سے مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے۔

جب آپ اپنی سائٹ کو لائیو publish کرتے ہیں، تو اس پر bots کے ذریعے حملہ کیا جائے گا۔ لہذا اس سے بچنے کے لیے، آپ کو اپنی ورڈپریس ویب سائٹ کے لیے منفرد اور مضبوط credentials کی ضرورت ہے۔

3. Security Plugins انسٹال کریں

ورڈپریس سیکیورٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، صرف مضبوط credentials کا ہونا کافی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں اگلا مرحلہ اپنی سائٹ پر WordPress security plugins انسٹال کرنا ہے۔ متعدد security plugins ہیں جو آپ کو میلویئر، ہیکنگ کی کوششوں اور سائبر سیکیورٹی کے دیگر خطرات سے بچاتے ہیں۔

4۔ باقاعدگی سے اپنی ویب سائٹ کا بیک لیں

دیگر معاملات کی طرح ویب سائٹ کے ساتھ بھی کوئی بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری یہ کہ آپ اپنے تحفظ کے لیے اپنی ویب سائٹ کا بیک اپ لینے کی عادت بنائیں۔

بہت سے WordPress back up plugins ہیں جو آسانی سے آپ کی ورڈپریس سائٹ کا بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، آپ کے خریدے گئے پلان کے مطابق، آپ کی ہوسٹنگ سروس بھی آپ کو automatic backup کی سہولت۔ اگر آپ کی ویب سائٹ لوکل ہوسٹ پر ہے، تو آپ آسانی سے اپنے ویب سائٹ کے فولڈر کو zip کر سکتے ہیں اور اسے بیک اپ کے مقاصد کے لیے دوسری لوکیشن پر بھی کاپی کر سکتے ہیں۔

5۔ Caching Plugins کا استعمال کریں

ہم پہلے بھی ورڈپریس ویب سائٹ کی کارکردگی کی اہمیت کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔ اگر آپ کی ویب سائٹ 3 سیکنڈ سے کم وقت میں نہیں کھلتی ہے تو صارفین اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ورڈپریس متعدد caching plugins کے options فراہم کرتا ہے۔

Caching plugins آپ کی سائٹ کے سب سے زیادہ access کیے جانے والے کونٹینٹ کو cache کر کے رکھ لیتا ہے اور جب کوئی صارف اُس کونٹینٹ کی درخواست کرتا ہے تو وہ cached کونٹینٹ اُسے دِکھا دیا جاتا ہے۔ اس سے سائٹ کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔

Install WordPress Locally: اپنے کمپیوٹر پر ورڈپریس انسٹال کریں

اب ہم اس طرف جا رہے ہیں جس کے لیے ہم سب یہاں موجود ہیں، یعنی Install WordPress Locally۔ آپ کے کمپیوٹر پر ورڈپریس انسٹال کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات شامل ہیں۔ یہاں اس مثال میں، میں Xampp سرور استعمال کروں گا، آپ اپنی پسند میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اس سے پہلے کہ میں شروع کروں، میں فرض کر رہا ہوں کہ آپ نے پہلے ہی Xampp سرور انسٹال کر لیا ہے، اسی لیے میں اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں۔ اگر آپ نے اسے انسٹال نہیں کیا ہے تو، یہاں سے Download Xampp Server کریں اور اسے انسٹال کریں۔

1. WordPress Download کریں

یہاں آپ کو سب سے پہلے ورڈپریس فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ورڈپریس مفت اور اوپن سورس ہے۔ WordPress Download کرنے کے لیے https://wordpress.org پر جائیں۔

2. اپنا فولڈر بنائیں

ورڈپریس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد، اگلے مرحلے میں اپنا فولڈر بنائیں جہاں آپ اپنی ورڈپریس ویب سائٹ کو مقامی طور پر رکھیں گے۔

عام طور پر، ہم اپنے xampp فولڈر کو اپنے PC میں C ڈرائیو میں رکھتے ہیں۔ تو آپ کی ویب سائٹ فولڈر بنانے کے لیے درج ذیل path بنے گا۔

Go to Loacl Disk:C > Xampp > htdocs > your_directory

3۔ ورڈپریس فائلز کو اپنے فولڈر میں رکھیں

htdocs فولڈر میں جائیں اور وہاں اپنی ورڈپریس فائلیں paste کریں۔ ڈاؤن لوڈ کردہ ورڈپریس فائل زپ فارمیٹ میں ہوگی۔ آپ اپنے نئے فولڈر میں بھی فائلیں extract کر سکتے ہیں یا پھر پہلے انہیں extract کر کے پھر انہیں اپنی ویب سائٹ کے فولڈر میں paste کر سکتے ہیں۔

تو آخر کار، فولڈر بنانے اور اس میں extracted ورڈپریس فائلوں کو paste کرنے کے بعد، میری نئی ڈائرکٹری جس کا نام mysite ہے اس طرح نظر آتا ہے۔

install-wordpress-locally-directory

4۔ اپنی ڈیٹا بیس بنائیں

ورڈپریس فولڈر تیار ہونے کے بعد، آپ کو اپنی ڈیٹا بیس بنانا ہوگا۔ اس کے لیے Xampp سرور سٹارٹ کریں، یقینی بنائیں کہ Apache اور MySQL سروسز چل رہی ہیں۔

اب، اپنے مطلوبہ براؤزر پر جائیں، اور localhost/phpmyadmin ٹائپ کریں۔ اس سے آپ کا MySQL ایڈمن پینل کھل جائے گا۔ وہاں، اوپر Databases کے بٹن پر کلک کریں، اور اپنے ڈیٹا بیس کا نام دیں اور سامنے والے Create بٹن پر کلک کریں۔

create-database

اس سے آپ کی ڈیٹابیس بن جائے گی۔ آپ اپنے ڈیٹا بیس کو کوئی بھی نام دے سکتے ہیں، یہاں تک کہ وہی نام جو آپ کے ورڈپریس فولڈر کا ہے۔

5۔ Install WordPress Locally: انسٹالیشن شروع کریں

آپ نے اپنا فولڈر اور ڈیٹا بیس بنا لیا ہے، اب ورڈپریس انسٹالیشن شروع کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لیے اپنے براؤزر پر جائیں اور localhost/your_directory_name ٹائپ کریں۔ چونکہ کہ میرے معاملے میں، میری ڈائرکٹری کا نام mysite ہے، لہذا میں localhost/mysite لکھوں گا۔

1. لینگوئج کا انتخاب کریں

پہلے مرحلے میں، آپ سے اپنی زبان منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اپنی پسند کی زبان منتخب کریں اور Continue پر کلک کریں۔

select-laguage-for-wordpress-local-installation

2۔ Install WordPress Locally: ڈیٹا بیس کی معلومات فراہم کریں

اگلے مرحلے میں، آپ سے اپنی ڈیٹا بیس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔ درج ذیل معلومات پوچھی جائیں گی:

  • Database Name
  • Database Username
  • Database Password
  • Database Host
  • Table Prefix

اب let’s go بٹن پر کلک کریں اور یہ معلومات درج کریں۔ مندرجہ بالا معلومات دینے کے لیے آپ کو فارم پُر کرنا ہوگا۔

provide-database-information

پہلی field میں آپ اپنے ڈیٹا بیس کا نام لکھیں۔ اگلی field میں database username لکھیں۔ چونکہ ہم localhost پر انسٹالیشن کر رہے ہیں، لہٰذا، ہم username کے خانے میں root لکھیں گے۔ اسی طرح localhost پر ہونے کی وجہ سے ڈیٹابیس کو استعمال بھی ہم خود کریں گے، اس لیے ہم پاسورڈ کے خانے کو بھی خالی چھوڑ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی لائیو ہوسٹنگ پر ہیں، تو آپ کو مناسب username اور password منتخب کرنا چاہیے۔ آخری دونوں fields کو بھی خالی چھوڑا جائے گا کیوں کہ ہمارا database host بھی localhost ہے، اور table prefix بھی یہی رکھا جائے گا۔

اس کے بعد آپ submit کے بٹن پر کلک کر دیں۔

3۔ ویب سائٹ کی معلومات فراہم کریں

اس مرحلے میں، آپ سے اپنی ویب سائٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا جائے گا جس پر آپ ورڈپریس انسٹال کر رہے ہیں۔ اس میں درج ذیل معلومات شامل ہوں گی۔

  • Site Title
  • Admin Dashboard Usernam
  • Dashboard Password
  • Your Email
provide-website-information

سرچ انجن کی visibility کے نیچے ایک چیک باکس ہے۔ اسے چیک کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ سرچ انجنوں سے کہہ رہے ہیں کہ اس سائٹ کو انڈیکس نہ کریں۔ جیسا کہ آپ لوکل ہوسٹ پر ہیں، لہذا ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسے چھوڑ سکتے ہیں۔

اپنی ویب سائٹ کا نام لکھیں، ایک منفرد username اور password سیٹ کریں۔ ورڈپریس آپ کے لیے ایک پیچیدہ پاس ورڈ خود بخود بھی تیار کر سکتا ہے، لیکن یہ آپ کے لیے یاد رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ بعد میں استعمال کرنے کے لیے پاس ورڈ اور username کو اپنے پاس محفوظ کرنا زیادہ بہتر ہے۔

اگر آپ ایک آسان پاس ورڈ رکھنا چاہتے ہیں، تو وہاں ایک چیک باکس ہوگا جسے اگر چیک کیا جائے تو ورڈپریس آپ کو کمزور پاس ورڈ استعمال کرنے کی اجازت دے دے گا۔ لوکل ہوسٹ پر، آپ یہ کر سکتے ہیں۔ لیکن لائیو پر کمزور پاس ورڈ سیٹ نہ کریں۔

آخر میں، اب Install WordPress بٹن پر کلک کریں۔ اس سے آپ کے کمپیوٹر پر ورڈپریس انسٹال ہو جائے گا اور آپ کو login پیج پر بھیج دیا جائے گا جہاں آپ ابھی سیٹ کردہ username اور پاس ورڈ دے کر اپنی ویب سائٹ پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔

اور اس طرح آپ نے لوکل ہوسٹ پر ورڈپریس انسٹال کر لیا ہے۔ اب اپنی سائٹ پر لاگ ان کریں اور اپنی ویب سائٹ کو customize کرنے کے لیے دنیا کے سب سے مشہور CMS کی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔

Install WordPress Locally: خلاصہ

ورڈپریس کو locally install کرنا مختلف تھیمز اور پلگ انز کے ساتھ تجربہ کرنے، اپ ڈیٹس اور تبدیلیوں کی جانچ کرنے اور اپنی ویب سائٹ کو لائیو لانچ کرنے سے پہلے محفوظ ماحول میں تیار کرنے کا بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں بیان کردہ مرحلہ وار ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، آپ آسانی سے اپنے کمپیوٹر پر WordPress installation کر سکتے ہیں اور اپنی ویب سائٹ بنانا شروع کر سکتے ہیں۔

تاہم، ورڈپریس انسٹال کرنا آپ کی ویب سائٹ کے سفر کا صرف آغاز ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی ویب سائٹ آسانی سے اور محفوظ طریقے سے چلے، یہ ضروری ہے کہ ورڈپریس کو مینیج کرنے کے لیے بہترین طریقوں پر عمل کریں۔

ورڈپریس اور پلگ انز کو update رکھنا، مضبوط لاگ ان credentials کا استعمال کرتے ہوئے، سیکیورٹی پلگ انز کو انسٹال کرنا، اپنی سائٹ کا باقاعدگی سے بیک اپ لینا، caching plugins کا استعمال، امیجز کو optimize کرنا، اور ایک قابل اعتماد ہوسٹنگ سروس کا استعمال چند بہترین طریقے ہیں جو آپ کو WordPress website کو مینیج کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:
ورڈپریس ویب سائٹ کی پرفارمنس بہتر کرنے کے 7 بہترین طریقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے