آج کے دور میں کسی بھی کمپنی کے لیے، فیس بک کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرنا زیادہ مشکل کام نہیں رہا۔ آپ مارکیٹنگ کے مقصد کے لیے فیس بک کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے آج کے اس آرٹیکل میں دیکھتے ہیں کہ ہمیں اس پلیٹ فارم پر مارکیٹنگ کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیےکون کونسی حکمت عملیاں اپنانا ہوں گی۔

آرٹیکل شروع کرنے سے پہلے یاد دہانی کرواتا چلوں کہ ہم نے اس ویب سائٹ پر فیس بک کے استعمال اور

اس پر اپنے کاروبار کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے طریقے سکھانے کے لیے ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔ اس سیریز کے گزشتہ آرٹیکل آپ کو اس لِنک پر ملیں گے۔

سب سے پہلے اپنے مقصد اورمتعلقہ سامعین کو پہچانیں

کسی بھی دوسری مارکیٹنگ سٹریٹیجی کی طرح، فیس بک مارکیٹنگ کی سٹریٹیجی کا آغاز بھی اپنے متعلقہ سامعین کو پہچاننے سے ہوتا ہے۔ یہی چیز آپ کے پیج، اس کے مواد، آپ کے اپنے فالوورز کے ساتھ رویے، اشتہاری مہم اور دیگر بہت سی چیزوں کی بنیاد ثابت ہوتی ہے۔

آپ اپنے متعلقہ سامعین کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں:

  • اپنے اردگرد کے جغرافیہ، رہنے والے لوگوں کی عمر، جنس، تعلیم اور پیشے کا ایک خاکہ بنائیں۔
  • کسی مخصوص موضوع پر آپ کے سامعین کی دلچسپی کا پتہ لگائیں۔
  • اپنے سامعین کے رویے کو جانچیں۔ دیکھیں کہ ان کے مشاغل کیا ہیں۔ وہ کونسی ویب سائٹس پر اپنا زیادہ تر وقت گزار رہے ہیں۔
  • یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کے سامعین کو کیا چیز نا پسند ہے۔ اور وہ کس طرح سے فیس بک کا استعمال کر رہے ہیں۔

آپ کی کمپنی کے پاس پہلے سے ہی خریدار کی مکمل تفصیل ہونی چاہیے، لیکن اگر آپ کے پاس ابھی تک یہ نہیں ہے تو بنیادی اور ثانوی سامعین سے بات کرکے یہ تفصیل حاصل کریں۔ آپ کے پاس سامعین کو سمجھنے کا ایک اور ذریعہ فیس بک پر آنے والے سامعین کے اعدادوشمار ہیں۔ اس طرح کرنے سے، آپ فیس بک اشتہارات کو ترتیب دینے کے عمل کو آسان بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ زیادہ شیئر کیے جانے والے مواد کے ساتھ اپنی organic reach کو بڑھا سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اپنے سامعین کو جان لیں، اس کے بعد ان مقاصد کو سامنے لائیں جو آپ Facebook کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

کسی بھی کاروبار کے مندرجہ ذیل مقاصد ہو سکتے ہیں جو فیس بک سے پورے کیے جا سکتے ہیں:

  • لیڈ جنریشن
  • ویب سائٹ کی ٹریفک میں بہتری
  • اپنے مواد کا پھیلاؤ
  • اپنے برانڈ سے متعلق آگاہی کو بڑھانا
  • فیس بک ایڈز کی مدد سے اپنی انویسٹمنٹ پر اچھا منافع حاصل (Return on Investment) کرنا.
  • اپنے برانڈ سے وفادار لوگوں کی ایک کمیونٹی بنانا

اب، آپ کے اہداف، ٹارگٹ آڈیئنس، اور آپ کا مواد ایک ہی سمت میں ہونا چاہیے تاکہ آپ Facebook پر کامیاب ہوں۔

فیس بک پیج کی آپٹیمائزیشن

آپ کس قسم کے کاروباری پیجز کو پسند کرتے ہیں؟ ایسے پیجز جن پر تصویری اور دوسری شکل میں زیادہ معلومات ہوں یا کہ وہ پیجز جن پر آدھی ادھوری معلومات ہوں؟ ظاہر ہے کہ جواب بہت آسان ہے، ہے نا؟ سو اگر آپ ایسے پیجز کو پسند کرتے ہیں جو مکمل معلومات فراہم کرتے ہیں، تو پھر ضروری ہے کہ آپ بھی ایسے پیجز بنائیں جو حقیقت میں فالو کیے جانے کے قابل ہوں۔ جب بات فیس بک پیج کی آپٹیمائزیشن کی ہوتی ہے، تو ہم صرف پیج کی خوبصورتی کی بات نہیں کرتے۔ جس طرح سے انٹرنیٹ پر ہر چیز آسانی سے تلاش کی جا سکتی ہے، اسی طرح آپ کے فیس بک پیج کو بھی ہونا چاہیے۔ آپ کا پیج ایسا ہو کہ جس کو سرچ انجن اور فیس بک کے الگورتھم میں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔

  • اپنے پیج کا مناسب نام رکھیں۔ پہلی چیز جس پر ایک وزیٹر یا سرچ انجن غور کرتا ہے وہ آپ کے فیس بک پیج کا نام ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو بہت زیادہ عالم بننے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اپنے پیج کے لیے کی ورڈز کا استعمال کرتے ہوئے کوئی نام رکھیں۔ آپ کے پیج کو برانڈڈ ہونا چاہیے۔ آپ کے برانڈ کا نام ایسا ہونا چاہیے جو اس کام کا یا ان سروسز کا عکاس ہو جو آپ کا برانڈ فراہم کرتا ہے۔
  • اپنے vanity URL کو اپنی مرضی سے بنائیں۔ جب آپ اپنا پیج بناتے ہیں، تو فیس بک خود ہی اس کا ایک URL سیٹ کر دیتا ہے۔ اپنے Page info کے سیکشن میں جائیں URL کو ایڈیٹ کرکے پیج ٹائٹل کے مطابق بنائیں ۔
  • تزہ ترین معلومات فراہم کریں۔ اپنے پیج کی ایک پروفائل تصویر، cover فوٹو، About کا پیج، Call to Action کا بٹن اور فیچرڈ کونٹینٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ اپنے پیج کے بارے میں ڈسکرپشن لکھتے وقت، keywords کا استعمال کریں تاکہ آپ کے پیج کو ان keywords کی بنیاد پر سرچ کرنا آسان ہو۔ اپنےپیج کے ٹائٹل، About سیکشن کی تفصیل اور URL کو keywords کی مدد سے آپٹیمائز کریں لیکن خیال رہے کہ ضرورت سے زیادہ کی ورڈز شامل نہ کریں۔

فیس بک ٹولز:

آج جہاں فیس بک پیج کی مدد سے عام سامعین کا کسٹمر میں تبدیل ہونے کا عمل تیز ہو چکا ہے، لہٰذا اپنے صارفین کے لیے کاروبار کے لیے میسنجر اور میسنجر کے ذریعے ادائیگیاں کرنا آسان بنائیں۔ اس کے علاوہ کچھ جوابات لکھ کر محفوظ کر لیں تاکہ صارفین جو سوالات پوچھیں تو ان کا فوری جواب دیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے فیس بک گروپس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مختلف اقسام کا مواد پیش کریں

اس سے پہلے کہ آپ مواد بنائیں اور پوسٹ کریں، آپ کو مواد کی تخلیق کرنے کے مختلف فارمیٹس اور ان کی feasibility کو جاننے کی ضرورت ہے۔

فیس بک پر پروموشنل مواد پوسٹ کرنا فیس بک الگورتھم کو پسند نہیں۔ لہذا، اپنی مصنوعات کے بارے میں لوگوں کو زیادہ تعلیم دیں۔ انہیں یہ احساس دلائیں کہ کیسے آپ کی پراڈکٹ ان کی ضرورت ہے۔ براہ راست کبھی بھی فروخت نہ کریں۔ دیکھنے پر لگنا چاہیے کہ یہ مواد پراڈکٹ بیچنے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کے شعور کے لیے لکھا گیا ہے۔ مندرجہ ذیل اقسام کا مواد پبلش کیا جا سکتا ہے:

  • پوسٹرز
  • ویڈیوز
  • متحرک تصویریں (Gifs)
  • مزاح پر مبنی پوسٹس (Memes)
  • پولز (Polls)
  • انفوگرافکس
  • مقابلہ جات
  • موسم کے مطابق پوسٹس (جیسے کہ سردی میں آنے والی کسی خاص پراڈکٹ کی تشہیر کے لیے کی گئی پوسٹ)
  • ماہانہ پوسٹس
  • فیس بک سٹوریز
  • لِنک پوسٹس

Buzzsumo کی 880 ملین فیس بک پوسٹس کے مطالعہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیوز والی پوسٹس پر دوسری پوسٹس کے مقابلے میں دو گنا زیادہ لوگ وقت گزارتے ہیں۔ فیس بک ویڈیوز والے مواد کو زیادہ پسند کرتا ہے، لہذا، آپ اسے چھوڑ نہیں سکتے لہٰذا اسے شامل کرنا آپ کے حق میں بہتر ہو گا۔

urdu-stem-facebook-video-contentt

ٹولز اور ریسورسز:

  • Animaker: چونکہ ویڈیوز آپ کے مواد کے مرکب کا ایک اہم حصہ ہیں، اس لیے آپ ویڈیوز بنانے کے لیے Animaker کے Facebook ویڈیو میکر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول لائیو اور اینیمیشن ویڈیوز بنانے کے لیے بہترین ہے۔ آپ مفت میں Animaker کا استعمال کرتے ہوئے gifs، memes ویڈیوز اور انفوگرافکس بھی بنا سکتے ہیں۔
  • Buffer: مختلف مواد کے فارمیٹس کو مینیج کرنا اور سال بھر مسلسل پوسٹ کرنا کافی حد تک زبردست ہے۔ Buffer جیسے ٹول کی مدد سے آپ پوسٹ کرنے کے عمل کو خودکار بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پوسٹس کو آنے والے وقت میں اپلوڈ کرنے کا شیڈول بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔
  • Hubspot: آپ کو ایک کیلنڈر کی ضرورت ہے جو آپ کو ایک پیٹرن سیٹ کرنے اور مواد کو اس پیٹرن کے مطابق اپلوڈ کرنے میں مدد دے گا۔ اس سے آپ کو اپنی کارکردگی کا حساب رکھنے اور اپنے پلان کے مطابق عمل درآمد کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • PicMaker: یہ فیس بک پر پوسٹر بنانے کے لیے ایک بہترین ٹول ہے۔ آغاز کرنے کے لیے اس میں بہت اچھے templates موجود ہیں۔ آپ فیس بک کے لیے مختلف سائز کے پوسٹر بنا سکتے ہیں۔

فیس بک کے اشتہارات میں سرمایہ کاری

آپ بھی Airbnb کی طرح اشتہارات کی مدد سے اپنے ROI کو تین گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اگر ہم غور کریں کے Airbnb نے کیسے فیس بک اشتہارات کی مدد سے اتنی بڑی کامیابی سمیٹی، تو ہم دیکھیں گے کہ ان کے remarketing کے طریقے نے انہیں بہت فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر آنے والے سامعین کو مختلف ڈیلز، پروموشنل بینرز کی مدد سے ٹارگٹ کیا۔

فیس بک اشتہارات کی مہم ترتیب دیں اور متعلقہ مواد کے ساتھ صحیح طبقہ کو نشانہ بنائیں۔ سامعین کی مشغولیت کی نگرانی کریں، اور اپنی حکمت عملیوں کو بہتر بنائیں، یا Facebook pixel کے ساتھ شروعات کریں۔ Facebook pixel ایک کوڈ ہے جو حسب ضرورت سامعین کے لیے دوبارہ مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

  1. اپنے بجٹ کی منصوبہ بندی کریں۔ جانیں کے متوقع ROI کیا ہو گی اور اس کے مطابق کام کریں۔
  2. اپنے اشتہارات چلائیں اور ڈیٹا اکٹھا کریں۔ ڈیٹا کی بنیاد پر (اہم پیمانے امپریشن، حصول کی لاگت، اور کلک تھرو ہیں) آپ اپنی حکمت عملیوں کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

اپنی کاوش کا تجزیہ کریں

وقتاً فوقتاً یہ ٹریک کرنا اور پیمائش کرنا ضروری ہے کہ آپ کی کوششیں کس سمت میں جا رہی ہیں۔ یہ آپ کو بصیرت فراہم کرے گا کہ آپ کے سامعین کیا پسند کرتے ہیں اور کیا نہیں کرتے تاکہ آپ اپنی حکمت عملیوں کا جائزہ لے سکیں اور ان میں ترمیم کر سکیں۔ Facebook Insights آپ کو پیج کی کارکردگی کے بارے میں اعلیٰ سطح پر ڈیٹا فراہم کرتی ہیں جس میں سامعین کی آبادی کا احاطہ کیا جاتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ وہ آپ کی پوسٹس پر کیا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

گفتگو کا خلاصہ

اگر آپ فیس بک کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرنے جا رہے ہیں تو شروع میں آپ کو organic traffic اور اشتہارات ملنا بہت مشکل ہو گا۔ لیکن جب آپ اس پر کچھ وقت گزار لیں گے تو آپ مارکیٹنگ کے کھیل میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن، یاد رکھیں کہ یہ ایک طویل کھیل ہے اور مسلسل کوششوں اور تجربات کے بغیر اس میں کامیاب ہونا آسان نہیں ہے۔ Airbnb جیسے برانڈز نے واضح طور پر اپنے اہداف طے کیے ہیں، مفید مواد تخلیق کیا ہے، اور صحیح چینل کے ذریعے اور صحیح وقت پرصحیح شخص تک پیغام پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کی وجہ یومیہ مستقل مزاجی (3-4 پوسٹس) اور یو جی سی مواد اور ویڈیوز کا استعمال تھا جنہیں فیس بک الگورتھم نے ترجیح دی ہے۔ جب فیس بک مارکیٹنگ کی بات آتی ہے تو بہت سارے برانڈز ان سے متاثر ہوتے ہیں، لیکن جو چیز بنیادی رہ جاتی ہے وہ اچھا مواد اور کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:

Facebook Ads Agency: Boosting Business Success with Expert Campaign Management

15 thoughts on “فیس بک کے ذریعے اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے؟

  1. zunaira says:

    This article is very informative and after reading this I came to know how can we grow our business using different technics but I have a question about the URL vanity algorithm
    please define it again

  2. Badar Jamal says:

    Facebook per koi aisa tool hy jis say ap koi aisi cheez ka analysis ker saky misal k Tor per k meri freinds list may kitny log under 19 hy bijaye isky k unki profile info ko ferdan ferdan Check Kiya jaye

    • admin says:

      فی الحال فیس بک پر مکمل طور پر ایسا کوئی فیچر نہیں آیا۔ لیکن فیس بک نے حدود مقرر کر دی ہیں کہ 13 سال سے 65 سال کی عمر تک کے لوگ ہی فیس بک استعمال کر سکتے ہیں۔

    • admin says:

      Air bnb is an application that doesn’t have its own hotels but gives people a platform to book online hotels to stay when they go on vacations or anywhere else. This app also let people give on rent any extra space or rooms in their houses. Its a bit like Uber where anyone with his/her own car can register as a driver for Uber.

  3. ashifa says:

    آپ کی کمپنی کے پاس پہلے سے ہی خریدار کی مکمل تفصیل ہونی چاہیے، لیکن اگر آپ کے پاس ابھی تک یہ نہیں ہے تو بنیادی اور ثانوی سامعین سے بات کرکے یہ تفصیل حاصل کریں
    ya bunyadi or sanvi saamean knsy hn or in tak kasy rasai ki jay

    • admin says:

      یو جی سی سے مراد User Generated Content ہے۔ ایسا مواد جو لوگوں کی طرف سے بنایا جاتا ہے۔ جب آپ کے برانڈ کے فالوورز آپ کے برانڈ کے لیے کونٹینٹ بنانا شروع کر دیں تو اس کو UGC کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے