کیا آپ اپنے مقامی کاروبار کو فروغ دینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے کاروبار کو پائیدار اور منافع بخش طریقے سے فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سب سے مؤثر طریقہ تلاش کر رہے ہیں؟ تو آئیے، ہم آپ کو زبردست Facebook مارکیٹنگ سے متعارف کرائیں گے۔ ہم آپ کو مرحلہ وار سکھائیں گے کہ فیس بک اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے مقامی کاروبار کو کیسے بڑھایا جائے۔
تاہم، اس سے پہلے کہ آپ واقعی منافع کمانے کے لیے کام کا آغاز کریں، آپ کا کچھ طریقوں اور تکنیکوں سے واقف ہونا ضروری ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، 2018 کے آخر تک، فیس بک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 2.32 بلین تک پہنچ گئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کامیابی کے ساتھ اپنے مقامی کاروبار کو فروغ دیتے ہیں تو بہت سارے پیسے کمانے کے امکانات ہیں۔
اپنی متعلقہ آڈیئنس کو پہچانیں
اس بات کی اہمیت پر اپنے فیس بک سے متعلقہ پچھلے آرٹیکلز میں بھی بات کر چکے ہیں۔ یہ سب سے مشکل اور اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ کیوں کہ اگر آپ اپنی متعلقہ آڈیئنس کو ٹارگٹ نہیں کر سکے تو آپ کی انویسٹمنٹ ضائع ہو سکتی ہے۔ فیس بک اشتہارات آڈیئنس کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ آپ کے پاس اپنے ممکنہ گاہکوں کو ان کے صحیح جغرافیائی محل وقوع، عمر کے گروپ، جنس اور مصنوعات کی دلچسپیوں کے لحاظ سے نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔ پریشان نہ ہوں، Facebook اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے صحیح سامعین کو تلاش کرنا کافی آسان ہے، آپ کو صرف کچھ ضروری معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی متعلقہ آڈیئنس کی کمیونٹی بنائیں
سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے چاہے آپ کچھ بھی بیچ رہے ہیں۔ Facebook پر ایک کمیونٹی بنا کر، آپ اپنے صارفین کو اپنی خدمات اور برانڈ کے بارے میں جاننے کا ایک ذریعہ فراہم کریں گے۔ ایک آن لائن کمیونٹی بنانے کے لیے، آپ کو درج ذیل کام کرنے کی ضرورت ہے:
- آپ کی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کے لیے ایک فیس بک پیج بنانا
- آپ کے مقامی بزنس کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے ایک فیس بک گروپ بنانا
ایک آن لائن کمیونٹی لوگوں کو آپ کے کاروبار کے بارے میں بات کرنے اور اپنے تجربے اور reviews کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گی، اور اس طرح سے آپ منافع میں حقیقی اضافہ دیکھیں گے۔
اپنے فیس بک پیج کے لیے فیس بک اشتہارات کا استعمال کریں نہ کے بزنس ویب سائٹ کا
فیس بک اشتہارات کو اپنی کاروباری ویب سایٹ کے لیے استعمال کرنا فائدہ مند نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس اگر آپ فیس بک اشتہارات کی مدد سے اپنے فیس بک پیج کو فروغ دینے کی کوشش کریں تو نہایت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ کیا یہ عجیب نہیں ہے؟ لیکن یقینی طور پر اس کی وجوہات ہیں، اور میرے خیال میں فیس بک اشتہارات درج ذیل وجوہات کی بنا پر فیس بک پیجز کے ساتھ بہتر کام کرتے ہیں:
- جب صارفین لنک پر کلک کرتے ہیں تو ان کا user experience ویسا ہی رہتا ہے
- فیس بک پیج پر صارفین ویب سائٹ سےزیادہ وقت گزارتے ہیں
ویب سائٹ کے بجائے اپنے فیس بک پیج کو پروموٹ کرنے کی دوسری بہترین وجہ یہ ہے کہ آپ کو "likes” کے مکمل اعدادوشمار ملیں گے جو آپ کی اشتہاری مہم کے بارے میں فوری فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
آغاز میں لوگوں کی کم تعداد کو ٹارگٹ کریں
تھوڑے لوگوں سے آغاز کرنا اور پھر آہستہ آہستہ آگے بڑھنا ہی فیس بک اشتہارات کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دینے کا بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ فیس بک پر پہلی بار تشہیر کر رہے ہیں تو ایک چیز یاد رکھیں۔ صرف ان لوگوں کو ٹارگٹ کریں جن کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ وہ آپ کی پراڈکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے خریدار بن سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ ایک کمیونٹی قائم کر لیتے ہیں اور آپ کے فیس بک پیج میں نمایاں ترقی ہو جائے، تو آپ آہستہ آہستہ زیادہ تعداد میں لوگوں کو ہدف بنانا اور قائل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ آپ کے فیس بک پیج پر لائکس براہ راست آپ کے ٹارگٹ سامعین کو متاثر کرتے ہیں۔ زیادہ لائکس اور ریویوز آپ کو ایک زیادہ با اعتماد بنائیں گے۔
اپنے پیج کے فالوورز کو مستقل Engage رکھیں
ایک بار جب آپ نے کامیابی کے ساتھ فیس بک کمیونٹی کو بڑھا لیا، تو آپ کو انہیں مسلسل مصروف رکھنا ہوگا۔ اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو کیا ہوگا؟
- یقینی طور پر آپ اپنے فالوورز کو کھو دیں گے
- وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے پیج کی زیادہ لوگوں تک reach کم ہوتی جائے گی
- آپ کا کاروبار پر لوگوں کا اعتماد کم ہوتا جائے گا
اگر آپ اپنے پیج کو اپڈیٹ کرنا چھوڑ دیں گے تو آپ کے کاروبار کو اسی طرح کے مزید نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ آپ کے پیج کو کتنی اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے؟ میرا مشورہ ہے کہ آپ روزانہ اپ ڈیٹ کریں۔ لیکن لوگوں کو مصروف رکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم تین بار پوسٹ کریں۔ لندن میں واقع ایک بڑی سوشل میڈیا ایجنسی، Born Social، آپ کے مواد کی حکمت عملی کو تقویت دینے اور عوام کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے فیس بک گروپس سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتی ہے۔
اپنے صارفین کو کچھ نہ کچھ مفت میں فراہم کریں
اپنے پیج کے فالوورز کو مفت ای بک، ڈسکاؤنٹ، خصوصی کوپن یا کسی بھی طرح کا کوئی تحفہ دیں۔ اس طرح کرنے سے وہ آپ کے لنک کو بخوشی کلک کر سکتے ہیں۔ اپنے صارفین کو کچھ اس طرح کے تحائف دینے سے ان کے آپ کی کاروباری ویب سائٹ دیکھنے یا آپ کے فیس بک اشتہارات پر کلک کرنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ تحفے دینے کی چند وجوہات یہ ہو سکتی ہیں:
- آپ کے تحائف دینے کی وجہ سے کسٹمر خود کو خاص محسوس کریں گے اور آپ کا ان سے تعلق مضبوط ہو گا
- مفت تحائف دینا آپ کے کسٹمرز کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ آپ کی مصنوعات یا نئی آفرز کے بارے میں جانیں
- آپ کے برانڈ کی قدروقیمت بڑھے گی۔ اس طرح سے آپ کے کسٹمرز کا اعتماد تیزی سے بڑھے گا
- مزید ممکنہ کسٹمر بھی آپ کی مصنوعات میں دلچسپی لیں گے
بہت ساری دیگر قیمتی چیزیں ہیں جو آپ اپنے صارفین کو پیش کر سکتے ہیں۔ اور سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اپنی مختلف پراڈکٹس میں سے آزمائش کر سکتے ہیں کہ کونسی پراڈکٹ تحفے کے طور پر دی جا سکتی ہے جس سے آپ کو فائدہ بھی پہنچے۔ یاد رکھیں کے ہر کمیونٹی کا سب سے پہلا تقاضا وفاداری ہوتی ہے۔ اگر آپ وفادار کسٹمر چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اپنے گاہکوں کے ساتھ وفادار ہونا ہو گا۔
اپنے فیس بک اشتہارات کو ٹریک کریں اور بہتر بنائیں
اب جب کہ آپ فیس بک پر اپنی اشتہاری مہم کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے اشتہارات کے اعدادوشمار پر گہری نظر رکھیں۔ کسی بھی قسم کے مسئلے کو چانچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے اشتہار کے ویوز، کلِکس، اور لیڈزپر نظر رکھیں۔ ایک اور چیز جو نمایاں طور پر اہم ہے اور فیس بک اشتہارات کے ساتھ آپ کے مجموعی تجربے پر کافی اثر ڈالے گی وہ ہے سرمایہ کاری پر واپسی (ROI)۔ میں آپ کو ایک مثال کے ساتھ اس خیال کی وضاحت کرتا ہوں:
فرض کریں کہ آپ 10 سیل لیڈز (ممکنہ سیلز) حاصل کرنے کے لیے فیس بک اشتہارات پر $1 خرچ کر رہے ہیں۔ اور ان سیل لیڈز میں سے آپ ایک کامیاب سیل کرتے ہیں جس سے آپ کو $2 کا خالص منافع حاصل ہوتا ہے۔ یہاں اس مثال میں، آپ کا خالص منافع اس سے زیادہ ہے جو آپ نے اشتہار پر خرچ کیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جب تک آپ کی سیلز لیڈز کی لاگت آپ کے خالص منافع سے کم ہے، آپ کا مقامی کاروبار فیس بک مارکیٹنگ کے ساتھ اچھی طرح ترقی کر رہا ہے۔
میں ذاتی طور پر تجویز کرتا ہوں کہ آپ تھوڑی سی رقم کے جیسے کہ $100 کے ساتھ فیس بک اشتہارات کی مہم شروع کریں۔ اور 10 دن کی مدت میں، ہر روز $10 کی سرمایہ کاری کریں ۔ اور پھر اپنے Facebook ROI کی پیمائش کریں. اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کیا تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔
تو یہ رہی فیس بک اشتہارات کے ذریعے اپنے کاروبار کو بڑھانے کی مکمل رہنمائی۔ اگر آپ کے پاس ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے کوئی بھی تکنیک یا تجویز موجود ہے تو نیچے ضرور کمنٹ کریں۔
Facebook ishthraat ko track kerny or behter bnany k liye koi website hy jaha per ishthraat k naye naye model daikh ker ideas hasil kiye ja saky
فیس بک کے ایڈز کو ڈیزائن کرنے کےلیے ہم Canva کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی آنلائن ٹولز ہیں جو اس معاملے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
Ak new person ka facebook page py trafik ki wajha kia ho sakti us k frindslist ya groups ya material.
ایک طرح سے یہ تینوں چیزیں ڑیفک لانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔ کونٹینٹ بھی بہت ضروری ہے، فرینڈ لسٹ اور گروپس بھی برابر اہمیت کے ہامل ہیں۔
Excellent
No doubt
facebook ishthraat k bary me mukamal informatio hai is me
Informative and wonderful article
Information super and wonderful article
The article is very fantastic and wonderfully