جیسا کہ ہمارے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر ہم نے فائیور کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔ ابھی تک ہم نے اس سیریز میں فائیور پر اکاؤنٹ بنانا اور اپنی gig بنا کر اس کو پبلش کرنا سیکھا ہے۔ آج ہم اس آرٹیکل میں فائیور پر شائع کردہ gig کو رینک کرنے کے طریقے پر بات کریں گے اور یہ دیکھیں گے کہ کیسے ہماری gig سرچ رزلٹ میں پہلے پیج پر نظر آئے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
زیادہ تر لوگوں کو خیال ہے کہ فائیور جیسی جگہ پر جہاں سروسز کم سے کم قیمت یعنی 5$ پر بھی فروخت ہو رہی ہیں، وہاں اتنا زیادہ کمانا بہت مشکل کام ہے۔ میرے خیال میں اگر لوگ اپنے فائیور gig کو صحیح طریقے سے رینک کرلیں تو وہ 90٪ تک زیادہ کما سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ فائیور پر رینکنگ کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ جب آپ فائیور سرچ پر پہلے پیج پر ہوتے ہیں تو آپ ایک طرح سے مشہور ہوتے ہیں۔ اور پہلے پیج پر رہنے کی وجہ سے آپ کی gig پر بہت سے خریدار آرڈر دیتے ہیں۔
ایسی ویب سائٹ جہاں سروسز بیچنے کی قیمت صرف 5$ سے شروع ہوتی ہے، وہاں لاکھوں کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟
شائد یہی چیز ہے جو آپ سوچ رہے ہیں، یا کچھ سال پہلے تک بھی یہی سوچ رہے تھے (2014ء کے آس پاس)، جب لوگوں نے فائیور کو مذاق سمجھتے ہوئے اس پر اپنی پروفائل بنا لی۔ ان لوگوں نے اپنی باقاعدہ ملازمت سے زیادہ پیسے کمانا شروع کر دئیے۔ آج وہ sellers صرف فائیور سے ہی اپنی مکمل آمدن حاصل کرتے ہیں۔ انہیں مزید کسی ملازمت کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
نیچے دی گئی اس تصویر سے ہمیں پتہ چلے گا کہ فائیور خود کتنی کمائی کرتا ہے۔
فائیور کی ویب سائٹ پر روزانہ نئے آنے والے صارفین کی تعداد 2،518،092 ہے۔ خریداروں اور بیچنے والوں کی شکل میں آنے والی یہ تریفک کی بہت بڑی تعداد ہے۔ مزید یہ کہ خریداروں اور بیچنے والوں سے اپنی فیس کی مد میں فائیور ماہانہ 6 لاکھ ڈالر کماتا ہے۔ اور آپ ابھی بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ یہاں لاکھوں نہیں کما سکتے؟
فائیورکا سرچ الگورتھم کیسے کام کرتا ہے؟
Fiverr کا سرچ الگورتھم آپ کو ملنے والے Reviews کی تعداد، آپ کے Conversion کی شرح، اور Gig Tags کے مطابق gigs کی درجہ بندی کرتا ہے۔ آپ کو اپنی gig درجہ بندی کے لیے حقیقی طور پر اپنے دماغ کو استعمال کر کے ان رازوں کو جاننا ہے جو آپ کی gig کی رینکنگ میں مدد کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ فائیور پر کامیاب seller بننے کی یہی ایک واحد کلید ہے۔
اس کے پہلے کہ آپ فائیور پر کچھ بھی کمائی نہ ہو سکنے کی وجہ سے اپنا اکاؤنٹ ختم کر دیں، ہم آپ کو ایسے آزمودہ طریقے بتائیں گے جو آپ کی فائیور کی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے اور زیادہ پیسے کمانے کے لیے راہیں کھولیں گے۔
1۔ جتنا جلدی ممکن ہو اپنا پہلا آرڈر حاصل کریں
اگر آپ خریداروں کا اعتماد جیتنا چاہتے ہیں، تو آپ کو پہلے ایک Review لینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کلائنٹس آپ کے گِگ کا آرڈر دیں۔
پہلا Review حاصل کرنے کے لیے ممکنہ طور پر کیے جانے والے اقدامات یہ ہیں:
آپ اپنے کسی دوست کو اپنی سروس خرید کر 5-Star کے ساتھ ایک اچھا تحریر شدہ Reivew شامل کروا سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسا کرتے بھی ہیں۔ لیکن یہ فائیور کے اصولوں کے خلاف ہے۔ پھر بھی یہ طریقہ استعمال ہو جاتا ہے۔ میرے خیال میں بھی یہ ایک اچھی چیز نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ پہلا آرڈر حاصل نہیں کر پارہے، تو اس صورت میں آگے بڑھنے کے لیے آپ ایک دفعہ یہ کر سکتے ہیں۔
میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر Buyer Request بھیجیں۔ اگر آپ سب چیزیں صحیح طریقے سے کر رہے ہیں تو عین ممکن ہے کہ کوئی خریدار ضرور آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ کی سروس کو خرید لے گا۔
جب آپ کی پروفائل پر ایک Review ہوتا ہے تو آپ کی پروفائل مواد سے بھری ہوئی نظر آئے گی اور آپ ایک Rated Seller بن جائیں گے۔
2۔ اپنی Gig کی On-Page SEO اچھی طرح کریں
جس ہم بلاگرز اپنے پیج کی SEO کرتے ہیں، اسی طرح Fiverr پر آپ کو اپنے Gig پر On-Page SEO کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ سرچ کے نتائج میں زیادہ ظاہر ہو۔ یہ keywords کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
اپنی Gig کے ٹائٹل میں کی ورڈز کو شامل کریں
Gig کے ٹائٹل میں شامل صرف ایک keyword بھی آپ کی gig کو رینک کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
مثال کے طور پر؛
"I will fix wordpress issues for you” ایک ٹائٹل ہے۔ اس میں "fix wordpress issues” ایک کی ورڈ ہے۔
نوٹ: یہ ہمیشہ ضروری تو نہیں ہوتا لیکن اگر شامل کر لیا جائے تو فائدہ مند ہے۔
اپنی Gig کے ٹیگ میں صحیح keywords کا استعمال کریں
جب آپ ایک gig بنا رہے ہوتے ہیں، تو "Overview” ٹیب پر آپ سے 5 Gig Tags شامل کرنے کو کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیگز keywords درج کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں خریدار سرچ کرتے ہیں۔
صحیح keyword کیسے تلاش کیا جائے؟
آپ اپنے ذہن میں وہ search term لا کر جو کہ خریدار کسی سروس کو سرچ کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، اپنے لیے صحیح keywords تلاش کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر, اگر آپ WordPress Fixation کی سروسز بیچ رہے ہیں تو "Fix Word” کو تلاش کریں اور keywords کا ایک گروپ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ ٹیگز میں اس طرح کے کی ورڈز شامل کرنے کی کوشش کریں جیسے: فکس ورڈپریس، ورڈپریس، کسٹمائزیشن، فکس، فکس ورڈپریس ایشوز۔
نوٹ کریں کہ مندرجہ بالا keywords کو ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ "WordPress” اور "Customization” سے "WordPress Customization” بن سکتا ہے تاکہ جب کوئی اسے تلاش کرے تو آپ کی Gig پہلے پیج پر ظاہر ہو سکتے ہیں۔
آپ دوسرے sellers کے سرچ ٹیگز سے بھی مدد لے سکتے ہیں
ڈسکرپشن میں بھی keywords شامل کریں
اسی طرح، آپ کو اپنی Gig کی ڈسکرپشن میں بھی کی ورڈز شامل کرنا ہوں گے۔ لیکن یہاں آپ کو ایک بڑا مشورہ دیتا چلوں کہ؛ بہت زیادہ کی ورڈز کا استعمال نہ کریں۔ آپ اپنی Gig تفصیل کے شروع میں keywords کو شامل کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر؛
“Are you having WordPress issues? Worry not! Because I am an expert who has helped many clients Fix WordPress Issues.”
اس مثال میں آپ کو ایک کی ورڈ "Fix WordPress Issues” نظر آ رہا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ مجھے اس کو زبردستی شامل کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ قدرتی طور پر جملے کا حصہ نظر آ رہا ہے۔
Keywords آپ کی گِگ کے URL میں بھی نظر آتے ہیں
یہ ایک اچھا عمل ہے۔ آپ کا Gig URL تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے جب آپ کا Gig شائع ہو جاتا ہے، Gig کا لنک Gig ٹائٹل سے خود بخود تیار ہوتا ہے۔ اگر مطلوبہ الفاظ کو Gig ٹائٹل میں صحیح طریقے سے شامل کیا گیا ہے، تو وہ خود بخود آپ کے Gig URL میں ظاہر ہو جائیں گے۔
3۔ بھروسہ مند کلائنٹ بنائیں
جب آپ نے ایسے کلائنٹس بنائے ہیں جو آپ پر بھروسہ کرتے ہیں، تو وہ آپ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ آپ بعد میں بھی ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ کیا ان کے پاس مزید کام دستیاب ہے۔
اس طرح سے آپ ہمیشہ اپنی ریٹنگ کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ میں مسلسل پیسے آتے رہیں گے۔
اپنے خریداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے کام کی اچھی قیمت وصول کر رہے ہیں اور اپنے کلائنٹ کو بھی مطمئن کر رہے ہیں۔ ایک سے زیادہ بار revisions دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
4۔ اپنے Conversion Rate کو بہتر کریں
Conversion Rate کا مطلب ہے کہ کتنے نئے کلائنٹس آپ کو ان باکس کرتے ہیں اور آپ کے پاس آ کر آرڈر دیتے ہیں۔ آپ کو اپنی بات چیت کو بہتر بنانا ہو گا۔ زیادہ conversion rate آپ کی gig کو تیزی سے رینک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جیسے ہی Fiverr تسلیم کرے گا کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں اور ان کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وہ آپ کو فائدہ پہنچانا شروع کر دیں گے۔
اپنے اکاؤنٹ کے conversion rate کو چیک کرنے کے لیے آپ کو فائیور کی ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت ہے اور وہاں آپ اپنا conversion rate دیکھ سکتے ہیں۔
5۔ اپنے Average Selling Rate کو بہتر رکھیں
Average selling rate فائیور آرڈرز پر آنے والی اوسط کمائی کی شرح ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس تقریباً تمام آرڈرز $50 سے زیادہ ہیں ($5 یا $10 کے درمیان بغیر کسی بھی آرڈر کے) تو جلد ہی آپ کی فروخت کی اوسط شرح $50 ہو جائے گی۔
Fiverr سرچ خریداروں کو ان کے بجٹ کے مطابق Gigs دکھاتی ہے، لہذا جب خریدار بجٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کا Gig دکھایا جائے گا کیونکہ آپ کی فروخت کی اوسط شرح ان کے بجٹ کے مطابق ہے۔ لہٰذا زیادہ اوسط فروخت کی شرح کا مطلب زیادہ پیسے ہیں۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر آپ کو شروع سے ہی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ جب آپ کے پاس 1000 تک آرڈرز اور فروخت کی اوسط قیمت 15-20 ڈالر تک ہوتی ہے تو Average selling rate کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
بہتر یہ ہے کہ آپ تھوڑے آرڈرز میں زیادہ پیسے کمائیں۔ اگر آپ اس طرح کے goals سیٹ کرتےہیں تو آپ فائیور کے سرچ الگورتھم کو سمجھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
6۔ ہر وقت آنلائن رہیں
آپ کو ہمیشہ آن لائن رہنا ہوگا تاکہ جب خریدار تلاش میں "ایکٹو سیلرز” کو منتخب کریں تب بھی آپ کی gig دکھائی جائے گی ۔ ہمیشہ آن لائن رہنے کے لیے، اپنے موبائل پر Fiverr ایپ انسٹال کریں اور وہاں سے ہمیشہ آن لائن رہیں۔ اگر آپ اپنے لیپ ٹاپ کو ایکٹیو رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا، لیکن یقینی بنائیں کہ یہ ہمیشہ انٹرنیٹ سے جڑا ہو۔ کام کے لیے لیپ ٹاپ کا استعمال زیادہ پیشہ ورانہ لگتا ہے۔
7۔ Higher Level کے سیلر بنیں
Fiverr پر بیچنے والے کے تمام لیولز اس کی Gigs کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ ابتدائی طور پر آپ ایک new seller ہوتے ہیں۔ لیول ون سیلر بننے کے لیے آپ کو مجموعی طور پر 400$ تک کمانا ضروری ہوتا ہے۔ لیول ٹو سیلر بننے کے لیے، آپ کی کمائی $2000 ہونی چاہیے۔
عام طور پر لیول ون سیلر بننے میں 1-2 مہینے لگتے ہیں اگر آپ کام ٹھیک کر رہے ہیں اور لیول ٹو سیلر بننے میں تقریباً 4-5 مہینے لگتے ہیں۔ ان چیزوں کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس کیٹیگری میں اپنی سروسز دے رہے ہیں اور کتنا کما رہے ہیں۔
ایک بیچنے والے کی حیثیت سے جیسے جیسے آپ کا لیول بڑھتا جاتا ہے، خریداروں کا آپ پر اعتماد بڑھتا جاتا ہے اور وہ آپ سے کام کروائیں گے۔
8- اپنی Gigs کی سوشل میڈیا پر تشہیر کریں
ایک ایسا دور آتا ہے جب آپ کی Fiverr پر فروخت بہت کم ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ Fiverr چاہتا ہے کہ آپ اس پلیٹ فارم کو پھیلائیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ سوشل میڈیا پر اپنی سروس کو فروغ دیں۔ ایسا کرنے کا بہترین طریقہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہی ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ آپ کو چاہیے کہ اپنی سروسز والی کیٹیگری کے بارے میں فیس بک پر بننے والے گروپس میں شامل ہو کر وہاں شیئر کیا جائے۔ آپ آن لائن کہیں بھی لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں، اور اگر وہ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو آپ انہیں اپنا Fiverr Gig URL دیں تاکہ وہ آرڈر دے سکیں۔
9۔ ایک ہی کیٹیگری میں ایک سے زیادہ Gigs بنائیں
کسی خریدار سے آرڈر جیتنے کےلیے، آپ کو اپنی کیٹیگری میں ایک سے زیادہ Gigs بنانی چاہیے۔ لیکن ذیلی کیٹیگری مختلف رکھیں۔ مثال کے طور پر؛ ورڈپریس میں آپ دو gigs بنا سکتے ہیں: ایک "Bug Fixing” کے لیے اور دوسری "WordPress Speed Optimization” کے لیے۔
10۔ باقاعدگی سے آرڈرز مکمل کرتے رہیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئے آرڈرز ہفتہ وار نہیں بلکہ روزانہ حاصل کریں۔ پہلے تو روزانہ آرڈر حاصل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے لیکن آپ کچھ اچھے کلائنٹ بنا سکتے ہیں تاکہ آپ کو روزانہ کچھ آرڈر ملیں۔
اگر آپ ہر چیز کو بالکل اسی طرح سے کرتے ہیں جیسے کہ یہ بیان کی گئی ہے، تو یہ تجاویز آپ کے Fiverr Gig کی درجہ بندی کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
Gigs کی رینکنگ کرنے میں عام طور پر ہونے والی ممکنہ غلطیاں
مندرجہ ذیل غلطیوں سے اجتناب کریں تاکہ آپ اپنی gig کی رینکنگ بہتر کر سکیں:
- پہلی بار جب آپ اپنا Gig بناتے ہیں تو صحیح طریقے سے Gig ٹائٹل شامل کریں۔ دوسری صورت میں آپ کا URL مختلف ہوگا۔ اپنے Gig ٹائٹل کے بننے کے بعد اس میں ترمیم نہ کریں۔
- Gig امیج کو بار بار تبدیل نہ کریں۔ یقینی بنائیں کہ سب کچھ ایک ہی وقت میں بالکل ٹھیک ہو۔ بہتر ہے کہ پہلے اس کے بارے میں مکمل طور پر سیکھیں اور پھر فوراً عمل درآمد شروع کریں۔
- اپنے خریداروں سے ڈائریکٹ Review کے متعلق نہ کہیں۔ بلکہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ آپ کی ایمانداری پر مبنی رائے بہت اہمیت کی ہامل ہو گی۔
- Fiverr ایپ کو زیادہ استعمال نہ کریں، کچھ خصوصیات ہیں جو انہوں نے ابھی تک شامل نہیں کی ہیں۔ مثال کے طور پر: ڈیسک ٹاپ ورژن پر جب آپ گفتگو میں "ای میل” ٹائپ کرتے ہیں، تو Fiverr آپ کو دکھاتا ہے کہ وہ لفظ شامل نہ کریں۔ تاہم ایپ پر ایسا کوئی پیغام نہیں دکھایا گیا ہے۔
- برائے مہربانی فائیور کی Terms of Services کو ضرور پڑھیں۔ بہت سے لوگ غلطیاں کرتے ہیں لیکن انہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ غلطیاں کیا ہیں۔
- براہ کرم اپنی کیٹیگری میں دیگربیچنے والوں کے Gigs اور پروفائل پر جائیں۔ ایک مکمل آئیڈیا حاصل کریں کہ لوگ کیسے کام کر رہے ہیں اور پھر ویسے ہی کرنا شروع کریں۔
- Fiverr پر آؤٹ سورسنگ کا کام اچھا خیال نہیں ہے۔ اگر آپ $5 کی نوکری کو آؤٹ سورس کرتے ہیں۔ Fiverr آپ سے $1 لیتا ہے، پھر جو شخص کام کر رہا ہے وہ آدھی قیمت لے گا جو $2 ہے اور جو آپ کو ملے گا وہ $2 ہے۔ یہ بہت سست کمائی کا عمل ہے۔
- ایسا محسوس نہ کریں کہ "میں یہ نہیں کر سکتا” کیونکہ ایک ہی کیٹیگری میں بہت سے Gigs ہیں اور ان میں سے تقریباً 60% بہت اچھا کر رہے ہیں کیونکہ وہ کام کو صحیح طریقے سے کرتے ہیں۔
یہ تھا ہمارا فائیور سیریز کا تیسرا آرٹیکل جس میں ہم نے سیکھا کہ Gig بنانے کے بعد اس کو رینک کرنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پچھلے آرٹیکلز کو پڑھنے کے لیے ان لِنکس پر کلک کریں:
- فائیور کا تعارف ــ فائیور فری لانسرز کے لیے کس طرح کام کرتی ہے؟
- فائیور پر اپنی پروفائل اور Gig کیسے بنائی جائے؟
Buyer Request ka mtlb kia ha or ya kasy baji jati ha ya sirf fiver per ya or b plate form per baj sakty hn
فائیور پر خریدار جب اپنے کام کے لیے کسی کی تلاش میں ہوتے ہیں تو وہ اپنا کام لکھ کر ایک اشتہار کی شکل میں پوسٹ کر دیتے ہیں۔ ایسی پوسٹس کو Buyer Request کہا جاتا ہے۔ بیچنے والوں کو وہ پوسٹس نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں اور ہر بیچنے والا اپنی مہارت کے لحاظ سے Buyer Request کو اپنی آفر بنا کے بھیج دیتا ہے۔
GIG tags ka kia mtlb ha or ya kasy kaam krty hn.
Gig tags کی ورڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جو tags ہم شامل کرتے ہیں اگر ان کو استعمال کرتے ہوئے کوئی خریدار کسی سروس کو سرچ کرے گا تو جن gigs پر وہ tags استعمال ہوئے ہوں گے سرچ رزلٹ میں وہ Gigs ظاہر ہو جائیں گی