Online shopping کے رجحان میں اضافے کے ساتھ، اپنے کاروبار کے لیے صحیح ای کامرس پلیٹ فارم کا انتخاب کبھی بھی اتنا اہم نہیں رہا۔ لیکن موجودہ دور میں، اتنے سارے آپشنز کے ہوتے ہوئے، صحیح آپشن کا انتخاب کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم دیکھیں گے Magento vs WooCommerce, یعنی ان دو پلیٹ فارمز کا موازنہ کریں گے اور پتہ لگانے کی کوشش کریں گے کہ کونسا پلیٹ فارم زیادہ بہتر ہے اور کیوں؟ تو آئیے آغاز کرتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم ان دونوں کی خصوصیات کو دیکھیں گے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ کونسا پلیٹ فارم استعمال میں کتنا آسان ہے اور کتنا توسیع پذیر (scalable) ہے۔ اس موازنے کے بعد آپ فیصلہ کر سکیں گے کہ آپ کی ضرورت کے مطابق کونسا پلیٹ فارم بہترین ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں Magento vs WooCommerce کا موازنہ۔

WooCommerce کا ایک جائزہ

ووکامرس ایک اوپن سورس (ایسا سافٹ وئیرجو فری ہو اور اس میں تبدیلی بھی کی جا سکے) ای کامرس سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آنلائن سٹورز بنائے جاتے ہیں۔ یہ ایک WordPress Plugin ہے، جس کا مطلب ہے اسے ورڈپریس ویب سائٹس کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسے 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اور آج یہ most popular ecommerce platform in the world مانا جاتا ہے۔ ووکامرس بے شمار ایسی خصوصیات فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے آنلائن سٹور کو سیٹ اپ کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ پراڈکٹ کیٹالاگ بنا سکتے ہیں، کسٹمرز سے ادائیگیاں وصول کر سکتے ہیں، اور آرڈرز کو مینیج کر سکتےہیں۔

اس پلیٹ فارم پر بہت سارے Paid اور Free تھیمز اور پلگ اِنز ہیں۔ ان کی مدد سے آپ اپنے آنلائن سٹور کو اپنی مرضی سے ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ ووکامرس نہایت flexible اور استعمال میں آسان ہے، جو کے اسے چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباروں کے لیے بہترین بناتا ہے جو ای کامرس سٹور بنانا چاہتے ہیں۔

پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے یہ آپ کو تعاون اور documentation بھی فراہم کرتا ہے۔ نیچے ووکامرس کی کچھ خصوصیات دی جارہی ہیں جو ہمیں Magento vs WooCommerce کے موازنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

آسان سیٹ اپ

ووکامرس کو سیٹ اپ کرنا نہایت آسان ہے۔ اس خصوصیت کی وجہ سے آپ آسانی سے اور تیزی سے اپنا سٹور سیٹ اپ کر کے چا سکتے ہیں۔

Magento Vs WooCommerce: ووکامرس کی مختلف تھیمز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت

ووکامرس میں تھیمز کو integrate کرنا نہایت آسان ہے۔ یہ خصوصیت صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنے آنلائن سٹور کو اپنی مرضی سے ڈیزائن کر سکیں۔

پراڈکٹس کے حوالے سے آپشنز

ووکامرس پراڈکٹس کے لیے بہت سی مختلف آپشنز فراہم کرتا ہے۔ ان آپشنز میں customizable پراڈکٹس پیج اور متعدد payment methods شامل ہیں۔

Magento Vs WooCommerce: ووکامرس کے flexible شِپنگ آپشنز

اس میں شپنگ کے لیے flexible اختیارات ہیں، جو صارفین کو اپنے اسٹور کے شپنگ اخراجات اور پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

خود کار طریقے سے ٹیکس کا حساب کتاب

ووکامرس کی مدد سے صارفین اس طرح سے ٹیکس کی خودکار calculation کو ترتیب دیتے ہیں کہ وہ خودبخود ٹیکس کے بدلتے ہوئے ضابطوں کے ساتھ مطابقت برقرار رکھ سکیں۔

جامع رپورٹنگ کی سہولت

WooCommerce جامع رپورٹنگ اور تجزیاتی خصوصیات پیش کرتا ہے، جن کی مدد سے ایک صارف اپنے سٹور کی کارکردگی کو جانچ سکتا ہے۔

کسٹمرز کے اکاؤنٹس بنانے کی خصوصیت

کسٹمرز کے پاس اکاؤنٹس بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ اپنے آرڈر کا ریکارڈ اور اکاؤنٹ کی دیگر تفصیلات کا بھی ریکارڈ رکھ سکتا ہے۔

پراڈکٹس کی ریٹنگ اور Reviews کی سہولت

ووکامرس میں پراڈکٹس Review کے لیے ایک خصوصیت ہوتی ہے، جس کی مدد سے آپ کسی پراڈکٹ کو ریٹنگ دے سکتے ہیں اور اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔

انوینٹری مینیجمنٹ کی سہولت

ووکامرس کی مدد سے آپ اپنی انوینٹری پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں اور پراڈکٹس کی دستیابی یا آؤٹ آف سٹاک ہونے پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔

توسیع پذیری (Scalability)

ووکامرس بہت زیادہ scalable ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے کاروبار کی پروڈکشن بڑھے تو آپ اس کے مطابق اپنے سٹور کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

Magento Vs WooCommerce: ووکامرس کو استعمال کرنے کے فائدے

درج ذیل فہرست میں ہم Benefits of WooCommerce دے رہے ہیں جن سے آپ کو اپنے آنلائن سٹور کے لیے ووکامرس کے انتخاب میں آسانی ہو سکتی ہے:

  • ووکامرس اوپن سورس ہے اور فری میں دستیاب ہے
  • کسی بھی ورڈپریس سائٹ پر plugins کی مدد سے کام کر سکتا ہے
  • چھوٹے کاروبار سے لیکر ایک بڑی کمپنی تک، ہر سائز کے کاروبار کے لیے موزوں۔ کاروبار کے بڑھنے پر اس کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے
  • ڈیزائن اور فنکشنیلٹی، دونوں حوالوں سے بہترین
  • تمام ادائیگی کی معلومات کو محفوظ طریقے سے سٹور کیا جاتا ہے اور خودکار سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ encrypt کیا جاتا ہے
  • بہترین کسٹمر سپورٹ
  • بہت سے پلگ انز اور ایکسٹینشنز کے ساتھ مطابقت جو functionality کو بڑھاتے ہیں۔

ووکامرس کو استعمال کرنے کے نقصانات

  • Flexible Customization کا فقدان۔ ووکامرس صرف بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ لیکن اضافی functionality یا کسی بھی بڑی تبدیلی کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی plugin یا کسی ڈویلپر یا پھر Paid features کو خریدنا پڑتا ہے۔
  • ملٹی اسٹور کی صلاحیتوں، پراڈکٹس کی sorting اور فلٹرنگ، advanced شپنگ کے اختیارات اور ملٹی اسٹور مینجمنٹ کو ممکن کرنے والی دیگر طاقتور خصوصیات کا فقدان ہے۔
  • پراڈکٹ کیٹالاگ میں خصوصیات کا محدود ہونا۔
  • اگرچہ WooCommerce کو scale کرنا مشکل نہیں ہے، لیکن اس میں دوسرے پلیٹ فارمز کے مقابلے میں زیادہ وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔

Magento پلیٹ فارم کا ایک جائزہ

Magento ایک طاقتور اوپن سورس ای کامرس پلیٹ فارم ہے جسے 2008 میں کیلیفورنیا کی ایک ٹیکنالوجی فرم Varien کے ڈویلپرز نے تیار کیا تھا۔ اسے PHP میں لکھا گیا اور Open Software License کے تحت اس کو لائسنس دیا گیا۔ Magento شاپنگ کارٹ، پروڈکٹ مینجمنٹ، اینالیٹکس، مارکیٹنگ ٹولز، آرڈر مینجمنٹ اور ادائیگی کی پروسیسنگ کی صلاحیتوں جیسی خصوصیات پیش کرتا ہے۔

مضبوط سکیورٹی کے ساتھ ساتھ، یہ متعدد کرنسیز اور زبانوں کی خصوصیت بھی پیش کرتا ہے۔ Magento تمام سائز کے کاروبار کے لیے موزوں ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے ساتھ ساتھ بڑے، ملٹی نیشنل کارپوریشنز بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔ ڈیویلپرز بھی اسے customizable, flexible اور scalable ہونے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

Magento کے بنیادی ورژن میں ایک مفت کمیونٹی ایڈیشن ایکسٹینشن شامل ہے، جسے ایکسٹینشنز اور پلگ انز کے ذریعے مزید اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ بڑے کاروباروں کے لیے ایک انٹرپرائز ایڈیشن بھی ہے، جس میں اضافی خصوصیات اور سپورٹ شامل ہے۔

دونوں ایڈیشن خصوصیات اور customization options کی ایک وسیع رینج پیش کرتے ہیں، جو صارفین کو ایک ای کامرس اسٹور بنانے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں جو ان کی کاروباری ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

ذیل میں ہم Features of Magento کی ایک فہرست پیش کر رہے ہیں:

ملٹی-سٹور سپورٹ

ملٹی اسٹور سپورٹ کمپنیوں کو ایک ہی ڈیش بورڈ سے متعدد منفرد اسٹورز کو مینیج کرنے کے قابل بناتی ہے۔

SEO اور مارکیٹنگ کی خصوصیات

Magento کئی SEO اور مارکیٹنگ کی خصوصیات پیش کرتا ہے جیسے کے Advanced SEO settings، Customizable URLs اور user-friendly content management system۔

Magento Vs WooCommerce: موبائل View سے مطابقت (Mobile Friendliness)

Magento کو mobile friendly ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آن لائن خریدار کسی بھی ڈیوائس یا پلیٹ فارم پر اپنی پسندیدہ مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مختلف کسٹمرز کو الگ کرنے کی خصوصیت

Magento کے کسٹمر سیگمنٹیشن فیچر کے ساتھ، کمپنیاں ٹارگٹڈ مارکیٹنگ campaigns بنا سکتی ہیں اور مختلف کسٹمر سیگمنٹس کے لیے خریداری کے تجربے کو اُن کی مرضی کے مطابق بنا سکتی ہیں۔

Magento کی مضبوط سکیورٹی

Magento اپنے صارفین کو سکیورٹی خصوصیات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ ان میں two-factor authentication، پاسورڈ پروٹیکشن اور فراڈ ڈیٹیکشن ٹولز شامل ہیں۔

آسان چیک آؤٹ پراسیس

Magento کا چیک آؤٹ پراسیس نہایت سادہ اور استعمال کرنے میں آسان ہے۔ کسٹمرز کو ایک سے زیادہ پوائنٹس پر جائے بغیر آسانی سے چیک آؤٹ پراسیس کو مکمل کرنے کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔

جدید تجزیات کی سہولت

Built-in اینالیٹکس کی مدد سے کمپنیاں صارفین کے رویے، ترجیحات اور خریداری کی عادات کو حقیقی وقت میں ٹریک کر سکتی ہیں۔

Customizable سٹور فرنٹ بنانے کی سہولت

کاروبار اپنی brand identity کے مطابق اسٹور کی ظاہری شکل اور ڈیزائن کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ اس طرح وہ خریداروں کے لیے ایک منفرد تجربہ بنا سکتے ہیں۔

توسیع پذیری کی خصوصیت (Scalability)

Magento انتہائی scalable ہے اور آرڈرز اور مصنوعات کی بڑی مقدار کو آسانی سے سنبھال سکتا ہے۔

Magento کو استعمال کرنے کے فوائد

ذیل میں ایک فہرست میں ہم Benefits Of Magento پیش کر رہے ہیں:

  • ایک بڑھتے ہوئے کاروبار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑھنے کی صلاحیت
  • زبردست customization options کے ساتھ صارفین اپنے اسٹور کی ظاہری شکل اور functionality کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے لیے تھیمز، پلگ انز اور ایکسٹینشنز کی ایک رینج میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔
  • یہ صارفین کو اعلی درجے کی خصوصیات پیش کرتا ہے، جیسے کہ کسٹمر سیگمنٹیشن، کوپن کوڈز، لائلٹی پروگرامز اور پروڈکٹ کی سفارشات، جو کاروباروں کو خریداری کا منفرد تجربہ فراہم کرنے کی اہلیت فراہم کرتی ہیں۔
  • یہ پلیٹ فارم اعلی سیکورٹی کے اختیارات اور صنعتی معیارات کے ساتھ مطابقت فراہم کرتا ہے۔ پلیٹ فارم کی Built-in خصوصیات محفوظ ادائیگی کے طریقے اور Data encryption فراہم کرتی ہیں، جس سے کاروبار کے لیے اپنے صارفین کی حساس معلومات کی حفاظت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

Magento کے ممکنہ نقصانات

  • ہوسٹنگ کی فیس، customization کی لاگت، اور بعض اوقات بڑے پروجیکٹس کے لیے خصوصی development requirements کے ساتھ، یہ پلیٹ فارم دیگر ای کامرس پلیٹ فارمز سے زیادہ مہنگا ثابت ہوتا ہے۔
  • یہ پلیٹ فارم بہت زیادہ user-friendly نہیں ہے اور اسے سیکھنا بھی دیگر پلیٹ فارمز کی نسبت مشکل ہے۔
  • اس میں سکیورٹی کو خودکار طریقے سے مینیج نہیں کیا جاتا۔ اگر سکیورٹی پر پوری توجہ نہ دی جائے تو اس پر حملوں کا خطرہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔

Magento Vs WooCommerce کا موازنہ

دونوں پلیٹ فارمز کا تعارف کروانے کے بعد، اب ہم دیکھیں گے کہ WooCommerce Vs Magento کے اس موازنے میں یہ دونوں پلیٹ فارمز کیسے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ان دونوں پلیٹ فارمز کو مختلف parameters پر جانچیں گے اور جانیں گے کون سا پلیٹ فارم زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

WooCommerce Vs Magento: کون زیادہ محفوظ ہے؟

جب بات سکیورٹی کی ہو، تو دونوں پلیٹ فارمز ہی نہایت محفوظ ہیں۔تاہم، کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے آپ فیصلہ کر پائیں گے کہ آپ کے بزنس کے لیے کونسا پلیٹ فارم زیادہ بہتر ہے۔

ووکامرس کئی تہوں میں سکیورٹی فراہم کرتا ہے جس میں built-in محفوظ چیک آؤٹ، SSL encryption، اور سرور پر خودکار طریقے سے سٹور ہونے والا ڈیٹا بیک اپ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ووکامرس ممکنہ سکیورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل سکیورٹی کی اپڈیٹس ریلیز کرتا رہتا ہے۔

Magento بھی بہت سے سکیورٹی فیچرز فراہم کرتا ہے جیسے کہ SSL encryption اور ایک جدید threat detection سسٹم، جو کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کا پتہ لگاتا ہے۔ یہ Cross-site Scripting (XSS) اٹیک کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتاہے۔

مجموعی طور پر، دونوں پلیٹ فارمز سائبر حملوں کے خلاف قابلِ بھروسہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، جہاں بات کسی خاص سکیورٹی سے جڑے خطرے کی ہو، وہاں ووکامرس زیادہ فائدہ مند اس لیے ثابت ہوتا ہے کیوں کہ وہ مسلسل سکیورٹی اپڈیٹس فراہم کرتا رہتا ہے۔

مجموعی طور پر، ووکامرس چونکہ خودکار طریقے سے سکیورٹی اپڈیٹس ریلیز کرتا رہتا ہے، اس لیے یہ ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہو سکتا ہے جنہیں کمپیوٹر کا زیادہ علم نہیں ہے۔ دوسری طرف، Magento اگرچہ جدید threat detection فراہم کرتا ہے، لیکن یہ ان لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو کمپیوٹر کا علم رکھتے ہیں۔

لہٰذا، اس صورت میں WooCommerce زیادہ محفوظ تصور ہوتا ہے، سو سکیورٹی کے موازنے میں ووکامرس فاتح قرار پاتا ہے!

Magento Vs WooCommerce: کس کی پرفارمنس زیادہ بہتر ہے؟

جب ہم اپنے کاروبار کے لیے بہتر ای کامرس پلیٹ فارم کا انتخاب کرنے لگیں، تو performance ایک اہم چیز ہوتی ہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی۔ ایک ایسا پلیٹ فارم ہر ایک کی ترجیح ہوتی ہے جو تیز، قابلِ بھروسہ اور efficient ہو۔

WooCommerce کے پاس ایک سادہ لیکن طاقتور ڈیزائن ہے جو اسے آسانی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسے ورڈپریس کا تعاون حاصل ہے، جسے سپیڈ اور قابلِ بھروسہ ہونے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

WooCommerce کے ساتھ، آپ اپنے اسٹور کے ڈیزائن اور خصوصیات کو بھی اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں، جس سے آپ ایک منفرد صارف کا تجربہ بنا سکتے ہیں جو آپ کے برانڈ کے مطابق ہو۔ مزید یہ کہ، ووکامرس میں built-in chaching and optimization کی خصوصیات بھی شامل ہوتی ہیں، جن کی مدد سے ہمیں پیج لوڈ سپیڈ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Magento ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جو آپ کو سکیورٹی سے متعلق بہت سے اختیارات دیتا ہے۔ یہ بڑے سٹورز کے لیے موزوں ہے جنہیں customization, scalability اور optimization کی ضرورت ہوتی ہے۔ Magento حقیقی وقت میں کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے تفصیلی تجزیاتی ٹولز بھی فراہم کرتا ہے، جس سے آپ کو اپنے اسٹور کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پرفارمنس کی بات کی جائے، تو دونوں پلیٹ فارمز ہر طرح کے کاروباروں کے لیے ہی بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ آخر کار فیصلہ آپ کی ضروریات کے مطابق ہی ہو گا۔ اگر آپ ایک lightweight پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں جو آپ کو customization کی آپشنز بھی فراہم کرے، اور لوڈ سپیڈ بھی کم ترین ہو، تو ووکامرس آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف، اگر آپ اعلی درجے کی خصوصیات اور توسیع پذیری کے اختیارات کے ساتھ ایک زیادہ جامع پلیٹ فارم تلاش کر رہے ہیں، تو Magento صحیح انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس لحاظ سے Magento vs WooCommerce کا یہ موازنہ برابری پر ختم ہوا!

Magento Vs WooCommerce: کس کو استعمال کرنا زیادہ آسان ہے؟

آنلائن سٹور کو سیٹ اپ کرتے ہوئے، یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ جو پلیٹ فارم آپ نے منتخب کیا ہے، وہ استعمال میں کتنا آسان ہے۔ اگر آپ ایک ایسا پلیٹ فارم منتخب کرتے ہیں جس کو چلانا آسان ہے، تو آپ تیزی سے اپنا سٹور مکمل کر کے اس کو چلا سکتے ہیں۔

ووکامرس ایک سادہ سا طریقہ فراہم کرتا ہے جو کہ سمجھنے میں بھی آسان ہے۔ صارف کی مکمل رہنمائی پر مشتمل سیٹ اپ کے طریقے سے آپ بغیر وقت ضائع کیے اپنا سٹور سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ووکامرس ورڈپریس پر بنایا گیا ہے۔ اس طرح اگر آپ ورڈپریس پر کام کرنا جانتے ہیں، تو آپ کے لیے اور بھی آسانی ہو گی۔

دوسری طرف، Magento کو سیکھنا ووکامرس کی نسبت مشکل ہے۔ یہ ووکامرس کی طرح اتنا آسان نہیں ہے۔ اس میں ووکامرس سے زیادہ پیچیدہ features ہیں۔ یہ پیچیدہ فیچرز چلانے والے کے پاس تکنیکی علم ہونے کا تقاضا کرتے ہیں۔

Magento مارکیٹ پلیس سٹور سیٹ اپ کرنے کے لیے بہت سی extensions اور تھیمز فراہم کرتی ہے۔ اس وجہ سے اس پر سٹور کو سیٹ اپ کرنے کے لیے ووکامرس سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے استعمال میں آسانی کا موازنہ بھی ووکامرس کے نام رہا!

Magento Vs WooCommerce: کون زیادہ SEO-Friendly ہے؟

نئے صارفین کے لیے، ووکامرس اور Magento دونوں ہی SEO کے بنیادی features فراہم کرتے ہیں۔ ان میں میٹا ڈسکرپشن کی جگہ، URLs اور ٹائٹلز وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں پلیٹ فارمز customizable sitemaps کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ ان کی مدد سے سرچ انجنز کے لیے آپ کے ویب پیج کو تلاش کرنا آسان ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ آپ اپنے گوگل Webmaster جیسے ٹو کا استعمال کر کے چیک کر سکتے ہیں کہ گوگل آپ کے مواد کو crawl کر رہا ہے یا نہیں۔ Google Webmaster کی مدد سے آپ اپنی سائٹ کی پرفارمنس بھی چیک کر سکتے ہیں۔

تاہم، جب ہم SEO کی بات کریں تو ووکامرس کچھ اضافی فوائد مہیا کرتا ہے۔ یہ آپ کو Yoast جیسے اضافی SEO plugins مہیا کرتا ہے۔ ان کی مدد سے آپ اپنے مواد کی optimization کر کے اپنی رینکنگ بہتر کر سکتے ہیں۔ جب SEO کے طریقوں کی بات آتی ہے تو یہ مزید منفرد سیٹ اپ کے قابل بناتا ہے۔

Magento میں SEO کے لیے زیادہ بہتر features موجود نہیں ہیں۔ اس کے پاس SEO تجزیات کے لیے اتنے اختیارات نہیں ہیں۔ اور جو اختیارات ہیں بھی تو وہ بھی محدود ہیں۔ تاہم کچھ extensions موجود ہیں جو اس مسئلے کے حل کے طور پر دستیاب ہیں۔

اس طرح SEO-Friendliness کے موازنے میں ووکامرس واضح طور پر فاتح ہے۔

کونسا پلیٹ فارم زیادہ سستا ہے؟

جب بات لاگت کی بنیاد پر ای کامرس پلیٹ فارم کے انتخاب کی ہو، تو یقیناً ان میں کوئی مقابلہ نہیں بنتا۔ ووکامرس کامرس بنیادی طور پر مفت ہے۔ اس کا مطلب ہے کوئی بھی اس کو استعمال کر سکتا ہے۔ آپ کو صرف ایک ورڈپریس ویب سائٹ، domain اور ہوسٹنگ چاہیے ہوتی ہے۔

لیکن یاد رکھیں، اضافی سروسز اور فیچرز کے لیے آپ کو رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ اس کے مقابلے میں، Magento کو سیٹ اپ کرنے کی لاگت زیادہ ہے۔ اس پلیٹ فارم کے لیے ایک اضافی ہوسٹنگ درکار ہوتی ہے۔ Magento کا community ایڈیشن فری ہے۔ لیکن اس پلیٹ فارم پر دیگر ایڈیشنز بھی دستیاب ہیں۔ ان ایڈیشنز کی قیمت اضافی features کے مطابق بڑھتی ہے۔

جاری اخراجات کے لحاظ سے، Magento اکثر WooCommerce سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات درج ذیل ہیں:

  • الگ ہوسٹنگ
  • خصوصی سروسز جیسے کہ کسٹمر سپورٹ اور ٹیکنیکل اسسٹنس کی فیس

ووکامرس میں کسٹمر سپورٹ اور ٹیکنیکل اسسٹنس کے لیے اضافی فیس درکار نہیں ہوتی۔ اسے ایک عام شیئرڈ ہوسٹنگ پلان پر بھی ہوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں بھی واضح طور پر ووکامرس لاگت کے موازنے میں فاتح ٹھہرا۔

Magento Vs WooCommerce: موازنے کا خلاصہ

جب آپ اپنے کاروبار کے لیے صحیح ای کامرس پلیٹ فارم کا انتخاب کرنے لگیں، تو ووکامرس اور Magento, دونوں منفرد خصوصیات پیش کرتے ہیں۔ جو لوگ آلائن سٹور کے لیے ایک کم لاگت استعمال میں آسان پلیٹ فارم چاہتے ہیں، ووکامرس ان کےلیے بہترین ہے۔ اس کی scalability, SEO friendliness, اور سکیورٹی اسے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے بہترین انتخاب ثابت کرتی ہے۔

جب آپ جدید خصوصیات کا حامل آنلائن سٹور بنان چاہیں، تو Magento بہترین انتخاب ہے۔ اس کے درج ذیل features اس کو بڑے کاروباروں کے لیے موزوں بناتے ہیں:

  • scalability
  • سکیورٹی
  • اعلٰی ترین خصوصیات
  • SEO کی صلاحیتیں

Magento Vs WooCommerce میں سے بہتر پلیٹ فارم کا فیصلہ آپ کو اپنی ضروریات کو دیکھ کر کرنا چاہیے۔ اگر آپ مکمل ریسرچ اور پلاننگ کے بعد کسی ایک پلیٹ فارم کا انتخاب کریں، تو دونوں پلیٹ فارمز ایک منافع بخش سٹور بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

A Guide To WooCommerce Reporting: Unleashing Data-Driven Insights

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے