دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کو اختیار کرنے کی شرح بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسی مارکیٹ بن چکی ہے جس کا حجم اب کھربوں ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔ بہت سے مالیاتی ادارے اور ممالک اس انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ دوسری طرف، پاکستان بھی اب پیچھے نہیں رہا۔

مشکل حالات کے باوجود، پاکستان میں کرپٹو کا فروغ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پہلی دفعہ Chainanalysis کی Global Crypto Adoption Index، یعنی دنیا بھر میں کرپٹو کو اپنانے والے ممالک کی فہرست میں، پاکستان تیسرے نمبر پر آیا۔

معاشی عدم استحکام، اشیاء کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگار میں پاکستانیوں کے لیے کرپٹو کرنسی ایک امید کی کرن ہے۔ بھی اتک اس انڈسٹری کو پاکستان میں کسی کی سرپرستی حاصل نہیں ہے، لیکن تب بھی پاکستان میں لوگ اس میں سرمایہ کاری کر کے ہزاروں بلکہ لاکھوں ڈالرز کما رہے ہیں۔

کرپٹو میں سرمای کاری کرتے ہوئے ہمیں کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر، کہاں انویسٹ کریں، کیسے انویسٹ کریں اور کیوں انویسٹ کریں۔ ان میں سے سب سے اہم سوال ہے کہ کہاں انویسٹ کریں؟ یہ سب سے بڑا چیلنج ہے کیوں کہ پاکستان میں کوئی بینک اس کو قبول نہیں کرتا (آپ بینکوں کے ساتھ براہ راست کرپٹو کی تجارت نہیں کر سکتے)۔

آج کے آرٹیکل میں ہم بات کریں گے پاکستان میں تین سب سے بہترین کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کی جو آپ کو P2P (Peer-to-Peer) سروسز فراہم کرتی ہیں، اور دیکھیں گے کہ ہمیں انہیں کیوں استعمال کرنا چاہیے۔

پاکستان میں سب سے بہترین کرپٹو ایکسچینجز درج ذیل ہیں:

  • Binance
  • Kucoin
  • Huobi Global

ان ایکسچینجز کو منتخب کرنے کی وجہ ان کی درج ذیل خصوصیات ہیں جو ان سب میں مشترکہ ہیں:

  • زیادہ ٹریڈنگ والیوم
  • زیادہ تر کرپٹو کوائنز کا فہرست میں موجود ہونا
  • سب سے زیادہ Liquidity (کتنی آسانی سے ایک ڈیجیٹل کرنسی یا ٹوکن کو کسی دوسرے ڈیجیٹل اثاثہ یا نقد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے)
  • مضبوط سکیورٹی
  • ٹرانزیکشن کے لیے کم سے کم فیس
  • P2P سپورٹ
  • پاکستان میں دستیابی

آئیے اب ہم پاکستان میں کام کرنے والی ان سب سے با اعتماد کرپٹو ایکسچینجز کے بارے میں بات کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ کیا سروسز فراہم کرتی ہیں۔

1۔ Binance

Binance دنیا بھر میں 600 سے زائد ایکسچینجز اور نو کروڑ رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ سب سے مقبول ترین کرپٹو ایکسچینج ہے۔ اسے 2017 میں Changpeng Zhao نے بنایا تھا۔ یہ دنیا بھر میں عموماً اور پاکستان میں خاص طور پر سب سے مقبول ہے۔

دراصل پاکستانیوں کی اکثریت کرپٹو کرنسی کو جانتی ہی Binance کے نام سے ہے۔ Binance کے مقبول ہونے کی وجوہات میں سے ایک اس کی سب سے کم ٹرانزیکشن فیس ہے جو کہ 0.01% ہے، اور سب سے زیادہ ٹریڈنگ والیوم ہے۔ آئیے اب دیکھتے ہیں کہ Binance اپنے صارفین کو کونسی سروسز فراہم کرتی ہے۔

Binance کی فراہم کردہ سروسز

  • صفر ٹرانزیکشن فیس کے ساتھ P2P ٹریڈنگ کی سہولت
  • Spot, futures یا margin میں 600 سے زائد کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ
  • Staking, Liquidity Farming, Yield Farming, Swap Farming اور Liquidity Provision
  • (Spot اور Future ٹریڈرز کے لیے) سٹریٹیجی ٹریڈنگ باٹ (Strategy Trading Bot)
  • Binance کی سب سے بڑی NFT مارکیٹ پلیس سے NFTs کی خریدوفروخت
  • انتہائی معروف نئی کریپٹو کرنسی حاصل کرنے کے لیے لانچ پیڈ اور لانچ پول کی سہولت
  • BNB Vault کی سہولت (BNB Coin سے کئی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں)
  • خودکار سرمایہ کاری کی خصوصیت (آٹو پائلٹ میں کرپٹو جمع کریں)
  • Binance Pay کی سہولت (Binance Pay کی مدد سے آپ اپنے دوستوں اور گھر والوں کو ادائیگی کر بھی سکتے ہیں اور ان سے ادائیگی وصول بھی کر سکتے ہیں)۔
  • Binance Pool ی سہولت (پول کی مدد سے آپ مزید مائننگ کر سکتے ہیں)
  • Binance Convert کی سہولت (اس کی مدد سے آپ ایک کوائن کو دوسرے میں کم فیس میں convert کر سکتے ہیں)
  • Passive انکم کے لیے اشتہاراتی مہمات اور سرگرمیوں کی سہولت

2. Kucoin

یہ پلیٹ فارم 2012 میں بنا۔ اس کے ذریعے سے آپ اپنے کرپٹو اثاثوں کی خریدوفروخت اور تجارت کر سکتے ہیں۔ Binance کی طرح Kucoin بھی اپنے صارفین کے لیے 600 سے زائد کرپٹو کوائنز کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسے exchange of people بھی کہتے ہیں، کیوں کہ دنیا بھرمیں کرپٹو کا ہر 4 میں سے ایک تاجر Kucoin استعمال کرتا ہے۔

KuCoin کی گلوبل کمیونٹی 205 ممالک تک پھیلی ہوئی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ان تمام ممالک میں یہ P2P سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ Kucoin کی ٹرانزیکشن فیس بھی سب سے کم ترین ہے جو کہ مختلف کرپٹو کرنسیز کے لحاظ سے 0.01% سے 0.03% کے درمیان ہوتی ہے۔

Kucoin کی فراہم کردہ سروسز

  • زیرو ٹرانزیکشن فیس کے ساتھ P2P ٹریڈنگ کی سہولت
  • Spot, futures اور مارجن میں 600 سے زائد coins کی ٹریڈنگ کی سہولت
  • Staking, Liquidity Farming, Yield Farming, Swap Farming اور Liquidity Provision
  • کلاؤڈ مائننگ کی سہولت (ایک ایسا طریقہ جس میں کرپٹو، جیسے کہ بِٹ کوائن کی مائننگ کی جاتی ہے)
  • (Spot اور Future ٹریڈرز کے لیے) Kucoin ٹریڈنگ باٹ کی سہولت
  • NFTs کی خریدوفروخت کی سہولت
  • Kucoin کا مقامی ٹوکن حاصل کر کے مزید Kucoins حاصل کرنے کی سہولت
  • Kucoin Burning Drop
  • یہ پلیٹ فارم passive انکم کے لیے اپنا گیمنگ پلیٹ فارم بھی پیش کرتا ہے جس کا نام Kucoin Win ہے
  • Reward hub اور Candies کی مدد سے rewards جیت بھی سکتے ہیں اور ان کی تجارت بھی ک سکتے ہیں
  • Passive انکم کے لیے اشتہاراتی مہمات اور سرگرمیوں کی سہولت
  • کرپٹو کمیونٹی کے لیے تازہ ترین خبروں کے پلیٹ فارم کی سہولت

3. Huobi Global

Huobi Global ایک آنلائن کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے جو 2013 میں چین میں بنا۔ اور آغاز سے اب تک کام کر کے اس پلیٹ فارم نے خود کو اس شعبے میں ایک بہترین ایکسچینج کے طور پر تسلیم کروایا ہے۔ اگرچہ یہ پلیٹ فارم ایشیائی مارکیٹس پر ہی زیادہ تر متوجہ رہا، جہاں اس نے اپنی موجودگی کو مضبوطی سے قائم رکھا۔

اس وقت دنیا کے 130 ممالک میں یہ موجود ہے، اور مئی 2022 تک روزانہ کی بنیاد پر اس پلیٹ فارم پر تقریباً 12 ملین ڈالرز کی تجارت ہو رہی تھی۔

Huobi Global کی فراہم کردہ سروسز

  • زیرو ٹرانزیکشن فیس کے ساتھ P2P ٹریڈنگ کی سہولت
  • 500 سے رائد کرپٹو کرنسیز کو سپورٹ کرنے کی سہولت
  • ڈیجیٹل اثاثوں کو جمع کرنا اور ایک ہی کی طرح کے سکوں میں انعامات حاصل کرنا
  • Primepool کی سہولت
  • (Spot اور Future ٹریڈرز کے لیے) Huobi ٹریڈنگ باٹ کی سہولت
  • NFTs کی تجارت کرنے کے لیے NFT مارکیٹ پلیس
  • Prime listing کی سہولت ( مفت میں نئے لانچ ہونے والے ٹوکن کمائیں)
  • Candy Drops کی سہولت (مفت airdrops کی تجارت سہولت)
  • خودکار سرمایہ کاری کی خصوصیت (آٹو پائلٹ میں کرپٹو جمع کریں)
  • Reward hub کے ذریعے تجارت کریں اور انعامات حاصل کریں
  • Passive انکم کے لیے اشتہاراتی مہمات اور سرگرمیوں کی سہولت
  • Easter-eggs، کرسمس اور دیگر تہوار جن کی مدد سے آپ reward جیت سکتے ہیں

خلاصہ

کرپٹو کا تاجر یا اس میں سرمایہ کار ہونے کی حیثیت سے، آپ کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ آپ پاکستان میں کام کرنے والے بہترین کرپٹو ایکسچینجز میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکیں۔ جب آپ ایک کُل وقتی تاجر ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ صرف ایک کرپٹو ایکسچینج پر ہی بھروسہ نہیں کر سکتے۔

مزید یہ کہ، خطرے کے عنصر کو کم کرنے کے لیے اپنے فنڈز کو کئی جگہوں پر رکھنا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کس طرح اپنے فنڈز کو مینیج کرتے ہیں۔

اوپر بیان کی گئی ایکسچینجز کی خصوصیات اور ان کی فراہم کردہ سروسز تقریباً ایک جیسی ہیں۔ دوسری طرف، اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے کہ ہر ایکسچینج میں کون سی خدمات اچھی ہیں۔ مختصر یہ کہ اگر آپ اس فیلڈ میں تکنیکی تجربے کے ساتھ ایک اعلی درجے کے تاجر ہیں، اور آپ زیادہ تر ٹریڈنگ، اسٹیکنگ، اور NFT ٹریڈنگ کی تلاش پر انحصار کرتے ہیں تو Binance آپ کے لیے ایک اچھی تجویز ہے۔

لیکن، اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آمدنی کے مزید سلسلے تلاش کر رہے ہیں (ٹریڈنگ بوٹ، اشتہاری مہمات، مفت ایئر ڈراپس، ریوارڈ ہب سے کمانا) تو آپ کو Kucoin اور Huobi Global کے لیے سائن اپ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

Cryptocurrency کیا ہے؟ اسکے فائدے، نقصانات اور مستقبل

Non-Fungible Tokens کسے کہتے ہیں؟ NFTs کس طرح کام کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے