POS یا پوائنٹ آف سیل ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو ریٹیل صارفین کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنز کو پروسیس کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کیش رجسٹر POS سسٹم کی ایک قسم ہے۔ کیش رجسٹر کو بڑی حد تک الیکٹرانک POS ٹرمینلز نے تبدیل کر دیا ہے جو کریڈٹ کارڈز اور ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ ساتھ نقد رقم پر پروسیسنگ کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
POS کسی فزیکل سٹور میں بھی موجود ہو سکتا ہے یا پھر کسی آنلائن سٹور کے چیک آؤٹ پوائنٹ میں بھی ہو سکتا ہے۔
POS System کی خصوصیات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہیں۔ اس کی مدد سے کاروباری حضرات اپنے سٹاک پر نظر رکھ سکتے ہیں، اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھ سکتے ہیں، صارفین کے خریداری کے رجحانات پر نظر رکھ سکتے ہیں، اور مارکیٹنگ کے حوالے سے مفید ڈیٹا اکٹھا کر سکتے ہیں۔
Unleash Your Website’s Visibility Potential
Dominate the digital landscape with Technic Mentors’ elite SEO services. Outrank competitors, drive organic traffic, and unlock your website’s true potential. Our experts utilize cutting-edge techniques, from targeted keyword optimization to authoritative link building, to propel your online presence. Experience the power of our proven strategies and elevate your business today. Supercharge your SEO game with Technic Mentors.
POS کے کام کرنے کا طریقہ
پوائنٹس آف سیل (POSs) مارکیٹرز کے لیے توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ صارفین ان اسٹریٹجک مقامات پر زیادہ مارجن والی (ایسی پراڈکٹس جن کی خریداری پر بچت ہوتی ہے) مصنوعات یا خدمات پر خریداری کے فیصلے کرتے ہیں۔ روایتی طور پر، مختلف سٹورز سے باہر نکلنے کے قریب POS رکھتے ہیں تاکہ گاہک کے باہر جانے سے پہلے ہی زبردست خریداری کی شرح میں اضافہ ہو سکے۔
تاہم، POS کی لوکیشنز کو بدلنا ریٹیلرز کو مائیکرو مارکیٹ کے مخصوص پروڈکٹ کیٹیگریز کے لیے مزید مواقع فراہم کر سکتا ہے اور سیلز فنل کے ابتدائی پوائنٹس پر صارفین کو متاثر کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، ڈپارٹمنٹ اسٹورز میں اکثر انفرادی پروڈکٹ گروپس، جیسے آلات، الیکٹرانکس، اور ملبوسات کے لیے POS ہوتے ہیں۔ سیلز کے لیے مختص عملہ فعال طور پر مصنوعات کی فروخت کو فروغ دے سکتا ہے اوربجائے اس کے کہ محض ٹرانزیکشنز کی پروسیسنگ کرے، خریداری کے فیصلوں کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
اسی طرح، POS کا فارمیٹ منافع یا خریداری کے رویے کو متاثر کر سکتا ہے، کیونکہ یہ صارفین کو خریداری کے لیے flexible آپشنز فراہم کرتا ہے۔ ایمازون کا concept convenience اسٹور، یعنی Amazon Go، جو ایسی ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتا ہے جس سے خریدار اندر آتے ہیں، اپنی پسند کی اشیاء پکڑتے ہیں، اور کیش رجسٹر سے گزرے بغیر باہر نکل سکتے ہیں، POS سسٹمز میں انقلاب لا سکتی ہے۔
POS Systems کے فوائد
الیکٹرانک POS سافٹ ویئر سسٹم لین دین کے عمل کو خودکار کرکے اور سیلز کے اہم ڈیٹا کو ٹریک کرکے ریٹیل آپریشنز کو ہموار کرتا ہے۔ بنیادی سسٹمز میں روزانہ کی خریداریوں سے جمع کردہ ڈیٹا کو مربوط کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک کیش رجسٹر اور سافٹ ویئر شامل ہے۔
ریٹیلرز کارڈ ریڈرز اور بارکوڈ اسکینرز سمیت دیگر Data Capture ڈیوائسز کا نیٹ ورک انسٹال کرکے اس کی فعالیت بڑھا سکتے ہیں۔ سافٹ ویئر کی خصوصیات کے مطابق، ریٹیلرز قیمتوں کی درستگی، انوینٹری کی تبدیلیوں، مجموعی آمدنی، اور sales patterns کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
ڈیٹا کو ٹریک کرنے کے لیے مربوط ٹکنالوجی کا استعمال ریٹیلرز کو قیمتوں یا کیش flow میں تضادات کو پکڑنے میں مدد کرتا ہے جو منافع میں نقصان یا فروخت میں خلل کا باعث بن سکتا ہے۔
POS سسٹم جو انوینٹری اور خریداری کے رجحانات کی نگرانی کرتے ہیں ریٹیلرز کو کسٹمر سروس کے مسائل جیسے کہ out-of-stock سے بچنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اپنے روزمرہ کے کاروبار کو آسان بنائیں
Technic Mentors کا بنایا ہوا POS System ہر لحاظ سے آپ کے ورزمرہ کے کاروبار اور تمام لین دین کو نہایت تیزی اور درستی کے ساتھ مینیج کرتا ہے۔ یہ POS Software نہایت flexible ہے اور آپ کی تمام کاروباری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔
نیز اس کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ پوائنٹ آف سیل سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ میں اور ویب پر بھی دستیاب ہے۔ ڈیسک ٹاپ ورژن میں Free demo of POS system کی ویڈیو دیکھیں یا Online POS System demo کے لیے نیچے دیئے گئے پاسورڈ اور یوزرنیم کے ساتھ لِنک پر کلک کریں۔
ویب ورژن کے لیے یوزرنیم: [email protected]
ویب ورژن کے لیے پاسورڈ: 12345678
POS کی جدت سے جڑے خصوصی تحفظات
جدید پی او ایس سسٹم عام طور پر programable ہوتے ہیں یا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پروگراموں ک مدد سے ان میں بہتریاں کی جا سکتی ہیں۔ یہ سسٹمز خاص ضرورتوں کے مطابق بنائے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ریٹیلرز POS سسٹمز کو اپنے اُن کسٹمرز کو خصوصی ڈسکاؤنٹس دے سکیں جو ان سے تواتر کے ساتھ خریداری کرتے ہوں۔
کلاؤڈ بیسڈ POS سسٹمز بہت زیادہ استعمال میں ہیں، خاص طور پر بڑے بزنسز ان کا استعمال کرتے ہیں تاکہ زیادہ تعداد میں ہونے والی سیلز کو ٹریک کر سکیں۔ کلاؤڈ بیسڈ پوائنٹ آف سیل سافٹ ویئر بہت سے کاروباروں کے لیے POS سسٹم کو لاگو کرنے کے ابتدائی اخراجات کو بہت کم کر سکتے ہیں۔
کسٹمرز اس سسٹم کے ساتھ براہ راست بھی تعامل کر سکتا ہے، ایسا خاص طور پر hospitality کی انڈسٹری (ہوٹلز، ریسٹورینٹس وغیرہ) میں ہوتا ہے۔ یہ سسٹمز کسٹمرز کی لوکیشن پر بھی ٹرانزیکشن کو پروسیس کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بہت سے ریستورانوں میں، گاہک مینیو دیکھ سکتے ہیں اور اپنی میز پر واقع ٹرمینلز پر آرڈر دے سکتے ہیں۔
ہوٹلوں میں، گاہک روم سروس کے آرڈر دینے یا ہوٹل کے بلوں کی ادائیگی کے لیے اسی طرح کے ٹرمینلز کا استعمال کرتے ہیں۔
اپنے حریفوں سے مقابلہ کرنے اور برانڈ مالکان کو ان کی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد کرنے کے لیے، POS سسٹمز کے ڈسپلے بنانے والے خوبصورت انٹرفیس بنانے اور مصنوعات کے جدید ڈیزائن بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، ریٹیل انڈسٹری میں مقابلے کی شدت اور صارفین کو مصنوعات کی خریداری کے لیے آمادہ کرنے کے لیے اور اس کے نتیجے میں POS ڈسپلے کے استعمال نے ریٹیلرز کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ مختلف ریٹیل سہولیات میں مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے قابل مختلف حسب ضرورت ڈسپلے کا مطالبہ کریں۔
مزید پڑھیں:
موبائل مارکیٹنگ کیا ہے؟ اس کے مختلف طریقے اور مثالیں