آج کا یہ آرٹیکل مکمل پڑھنے کے بعد آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ کیا واقعی اب ایسی مشینیں اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو انسانوں کی طرح ہی سوچنے، سمجھنے اور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے؟
پچھلے کئی سالوں سے آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور اس کا دنیا کو قابو کر لینے کا خوف موجود رہا ہے۔ کسے معلوم تھا کہ اس کا قبضہ آرٹ اور لٹریچر کے شعبے سے شروع ہو گا۔
پچھلے کئ مہینوں تک اپنے AI امیج جنریٹر Dall-E 2 کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے رہنے کے بعد، OpenAI کمپنی ایک نئے شاہکار ChatGPT کے ساتھ حاضر ہے۔ یہ ایک chatbot ہے جسے کمپنی نے اپنے GPT-3 ٹیکنالوجی سے تیار کیا ہے۔
یہ بالکل پرکشش نام نہیں ہے اور سننے میں کمپیوٹر کے بے ترتیب جزو یا مبہم قانونی حوالہ کا ٹائٹل معلوم ہو سکتا ہے، لیکن GPT-3 دراصل انٹرنیٹ کا سب سے مشہور لینگویج پروسیسنگ AI موڈ ہے۔
سو، GPT-3 ٹیکنالوجی کیا ہے اور یہ کس طرح ChatGPT کی تخلیق میں استعمال ہوتی ہے؟ یہ کیا کرنے کی قابلیت رکھتا ہے؟ آئیے AI کے اس جدید ترین ٹول کے بارے میں جانتے ہیں۔
GPT-3 اور ChatGPT کیا ہیں؟ (What Is ChatGPT)
آئیے جانتے ہیں What is ChatGPT.
GPT-3 (Generative Pretrained Transformer 3) ایک جدید ترین لینگویج پروسیسنگ AI ماڈل ہے جسے OpenAI نے تیار کیا ہے۔ یہ انسان جیسا ٹیکسٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مختلف ایپلی کیشنز کی ایک وسیع رینج ہے، جس میں زبان کا ترجمہ، لینگوئج ماڈلنگ، اور چیٹ بوٹس جیسی ایپلی کیشنز کے لیے ٹیکسٹ تیار کرنا شامل ہیں۔
یہ اب تک دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور لینگوئج پروسیسنگ ماڈل ہے، جس کے 175 بلین پیرامیٹرز ہیں۔ اب تک اس کا سب سے عام استعمال ChatGPT کی تخلیق ہے، جو کہ ایک نہایت ہی قابلیت کا حامل چیٹ باٹ ہے۔
اس کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے اپنے ہی بارے میں کچھ لکھنے کے لیے کہا گیا، جس کے جواب میں اس نے نہایت اچھے انداز میں اپنے ہی بارے میں کچھ ٹیکسٹ لکھ دیا۔
عام اصطلاح میں، GPT-3 ایک صارف کو تربیت یافتہ AI کو لفظی اشارے (Worded Propmt) کی ایک وسیع رینج دینے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ ان میں سوالات، آپ کے منتخب کردہ موضوع پر مواد لکھنے کی درخواست ہو سکتی ہے، یا دیگر الفاظ کی درخواستوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہو سکتی ہے۔
اوپر دی گئی تصویر میں اس نے خود کو ایک لینگوئج پروسیسنگ AI ماڈل کے طور پر متعارف کروایا۔ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایسا پروگرام ہے جو انسانی زبان کو بالکل اُسی طرح سمجھنے کے قابل ہے جس طرح وہ بولی اور لکھی گئی ہو، جو اس کو اس زبان کو سمجھ کر اس کے مطابق انفارمیشن آؤٹ پُٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ChatGPT کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟
175 بلین پیرامیٹرز کے ساتھ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ GTP-3 (یا ChatGPT) کیا کرتا ہے۔ یہ ماڈل لینگوئج کی پروسیسنگ تک محدود ہے۔ یہ اپنے دوسرے "بھائی” Dall-E 2 کی طرح آواز، تصویریں اور ویڈیوز جنریٹ نہیں کر سکتا۔ لیکن اس میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ بولے اور لکھے گئے الفاظ کو نہایت گہرائی سے سمجھ سکتا ہے۔
اس طرح اس کے پاس وسیع رینج میں مختلف صلاحیتیں موجود ہیں، جو اسے نظمیں لکھنے سے لے کر کوانٹم میکانکس کو آسان الفاظ میں سمجھانے اور مکمل ریسرچ پیپر لکھنے تک کے قابل بناتی ہیں۔
اگرچہ OpenAI کی سالوں کی تحقیق کا استعمال کرتے ہوئے ہم غیر معیاری سٹینڈ اپ کامیڈی سکرپٹس لکھ سکتے ہیں، یا اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات کے متعلق سوالات کے جواب دے سکتے ہیں، لیکن اس کی اصل طاقت پیچیدہ معاملات کو سمجھنا ہے۔
جہاں ہم کوانٹم میکانکس پر ایک مضمون کی تحقیق کرنے، اسے سمجھنے اور لکھنے میں گھنٹوں صرف کر سکتے ہیں، وہی کام ChatGPT چند سیکنڈوں میں مکمل کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا پرومپٹ انتہائی پیچیدہ ہو، تو ChatGPT بھی اُلجھن کا شکار ہو سکتا ہے جس کی وجہ اس کے سافٹ ویئر میں کچھ خامیوں کا ہونا ہے۔
اسی طرح، یہ جدید ترین تصورات کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتا۔ پچھلے سال ہونے والے واقعات کے بارے میں یہ ماڈل بہت محدود معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان واقعات کے متعلق یہ ماڈل عام طور پر غلط معلومات بھی فراہم کر دیتا ہے۔
OpenAI انٹرنیٹ کے بارے میں بھی آگاہی رکھتا ہے اور AI پر مبنی مواد بنانا پسند کرتا ہے۔ اسی وجہ سے نقصان دہ مواد بھی تخلیق ہوتا ہے۔ Dall-E امیج جنریٹر کی طرح، ChatGPT آپ کو مزید نامناسب سوالات پوچھنے یا خطرناک درخواستیں کرنے سے روک دے گا۔
ChatGPT کس طرح کام کرتا ہے؟ (What Is ChatGPT And How Does It Work)
دیکھنے میں اس کے کام کرنے کا طریقہ بہت آسان لگتا ہے۔ یہ آپ کے سوالات کو لیتا ہے، اور ان کو سمجھ کر فوری جواب دے دیتا ہے۔ لیکن آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ سب کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی جتنی پیچیدہ لگتی ہے اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گی؟
اس لینگوئج ماڈل کو انٹرنیٹ سے ٹیکسٹ ڈیٹا پر مبنی ڈیٹا بیسز کی مدد سے Train کیا گیا ہے۔ اس میں انٹرنیٹ پر موجود کتابوں، مختلف سائٹس پر موجود ٹیکسٹ، Wikipedia، آرٹیکلز اور دیگر تحریروں سے حاصل کردہ ٹیکسٹ ڈیٹا شامل ہے جس کا سائز 570GB ہے۔ اگر مزید درست اندازہ لگایا جائے تو 300 بلین الفاظ اس سسٹم میں شامل کیے گئے۔
ایک لینگوئج ماڈل کے طور پر، یہ Probability پر کام کرتا ہے، یعنی ایک جملے میں اگلا لفظ کونسا ہونا چاہیے، اس بات کا اندازہ وہ امکان یعنی Probability سے لگائے گا۔ اس صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، ماڈل ایک زیر نگرانی ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرا۔
مثال کے طور پر سسٹم میں یہ الفاظ داخل کیے گیے "درخت کی لکڑی کا رنگ کیا ہوتا ہے؟”۔ ٹیسٹنگ کرنے والی ٹیم کے ذہن میں صحیح جواب موجود تھا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سسٹم بھی ٹیم کو یہی جواب دے گا۔ اگر سسٹم غلط جواب دے تو ٹیم اس کو صحیح جواب داخل کر کے سکھا سکتی ہے اور آئندہ کےلیے اس کے علم کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
اس کے بعد یہ سسٹم دوسرے مرحلے کی جانچ سے گزرتا ہے، جہاں ٹیسٹنگ ٹیم کا ایک رکن تمام متعدد جوابات سسٹم کو پیش کرتا ہے، اور بہترین سے بدترین کی ترتیب میں جوابات کی درجہ بندی کر دیتا ہے۔ اس سے ماڈل کی جوابات کے موازنے کی مدد سے training ہوتی ہے۔
ChatGPT کو کونسی چیز دوسرے ٹولز سے ممتاز کرتی ہے؟
جو چیز اس ٹیکنالوجی کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ اندازہ لگاتے ہوئے کہ اگلا لفظ کیا ہونا چاہیے، مسلسل سیکھتی رہتی ہے۔ اور سوالات کے بارے میں اپنی سمجھ میں مسلسل بہتری لاتی رہتی ہے تاکہ آخر کار یہ ایسا سسٹم بن جائے جسے سب کچھ پتا ہو۔
اسے Autocomplete سافٹ ویئر کا ایک بہت ہی بہتر، زیادہ ذہین ورژن سمجھا جا سکتا ہے، جسے آپ اکثر ای میل یا سافٹ ویئر لکھتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ آپ ایک جملہ لکھنا شروع کرتے ہیں اور آپ کا ای میل سسٹم آپ کو تجاویز پیش کرتا ہے کہ اس کے بعد کونسا لفظ آ سکتا ہے۔
کیا ChatGPT کے علاوہ بھی Language Generators موجود ہیں؟
اگرچہ ChatGPT نے زبان کو سمجھنے کی صلاحیت کی وجہ سے اپنا نام بنایا ہے، لیکن اس میدان میں یہ اکیلا ہی سسٹم نہیں ہے۔ گوگل کا AI لینگوئج پروسیسنگ ماڈل LaMDA اُس وقت خبروں کی زینت بنا جب گوگل نے اپنے ایک انجینیئر کو اس لیے برطرف کر دیا کہ اس نے LaMDA کو اس حد تک حقیقت پر مبنی قرار دے دیا اور دعوٰی کیا کہ یہ جذبات بھی رکھتا ہے۔
ایسے سافٹ ویئرز کی اور بھی کئی مثالیں موجود ہیں جن میں ایمازون، مائکروسافٹ اور Stanford University کے سسٹم شامل ہیں۔ ان سب کو OpenAI یا Google کے مقابلے میں بہت کم توجہ ملی ہے، ممکنہ طور پر اس لیے کہ وہ جذبات رکھنے والی AI کے بارے میں لطیفے یا ہیڈلائنز پیش نہیں کرتے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر ماڈل عوامی استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لیکن OpenAI نے اپنے ٹیسٹنگ کے عمل کے دوران GPT-3 تک رسائی کو کھولنا شروع کر دیا ہے، اور Google کا LaMDA مخصوص گروپوں کے لیے محدود صلاحیت میں دستیاب ہے۔
گوگل اپنے چیٹ بوٹ کو بات کرنے، سننے اور تصور کرنے میں تقسیم کرتا ہے، ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے ڈیمو فراہم کرتا ہے۔ آپ اس کو ایک ایسی دنیا کا تصور کرنے کے بارے میں کہہ سکتے ہیں جس میں سانپوں کی حکومت ہو، یا آپ اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ سائیکل چلانے کے لیے کیا کرنا چاہیے، یا اس سے کتوں کے بارے میں بات کر سکتےہیں۔
ChatGPT کی خامیوں اور خوبیوں کے معیارات (What Is ChatGPT’s Plus Point & Flaw)
سافٹ ویئر کی خامیاں
یہ درست ہے کہ ChatGPT ایک زبردست سافٹ ویئر ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس میں خامیاں نہیں ہیں۔ سب سے پہلی خامی، جسے ہم پوری طرح سے خامی نہیں بھی کہہ سکتے، وہ یہ ہے کہ اس میں سال 2021ء کے بعد کی دنیا کے بارے میں ڈیٹا نہیں ہے۔ اس لحاظ سے یہ حالیہ واقعات کے بارے میں جواب نہیں دے پائے گا۔
اور یہ ناکامی کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ کیوں کہ سافٹ ویئر کی ڈیویلپمنٹ کے وقت کی ٹریننگ کرتے ہوئے سافٹ ویئر کو آج کے وقت میں ہونے والے واقعات کے بارے میں تربیت دینا نا ممکن ہے۔
اسی طرح، یہ بھی ممکن ہے کہ جو سوال آپ اس سافٹ ویئر سے پوچھیں، وہ اس کو غلط سمجھ کر غلط جواب یا غلط معلومات فراہم کر دے۔ اگر آپ کسی سوال میں کسی ایک خاص چیز کے بارے میں پوچھیں، یا اس سوال میں اس ایک چیز کے متعلق بہت سے دیگر عوامل بھی شامل کر دیں، تو سافٹ ویئر کنفیوز ہو سکتا ہے، اور اس کے نتیجے میں وہ آپ کے سوال کا کچھ حصہ نظر انداز بھی کر سکتا ہے۔
مثال کےطور پر، اگر آپ اس سے دو لوگوں کے بارے میں ایک کہانی لکھنے کے لیے کہیں گے، جس میں آپ ان کے نام، ان کے پیشے اور ان کے رہنے کی جگہ کا بھی ذکر کریں، تو اس سے سافٹ ویئر پریشان ہو جائے گا، اور ہو سکتا ہے کہ کہانی کے ناموں کے لحاظ سے بے ترتیب طریقے سے انہیں کردار تفویص کر دے۔
سافٹ ویئر کی کامیابیاں
اسی طرح، بہت سے عوامل ہیں جن میں ChatGPT کامیاب بھی ہوتا ہے۔ AI کا سافٹ ویئر ہوتے ہوئے، اس کا اخلاقیات کو سمجھنا حیرت انگیز طور پر بہترین چیز ہے۔
جب ChatGPT سے اخلاقی نظریات یا حالات کے بارے میں پوچھا جائے، تو یہ سافٹ ویئر قانونی حیثیت، لوگوں کے احساسات اور جذبات اور اس میں شامل ہر فرد کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سوچ سمجھ کر جواب دے سکتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے۔
اس میں موجودہ گفتگو پر نظر رکھنے، آپ کے مقرر کردہ اصولوں کو یاد رکھنے، یا گفتگو میں پہلے دی گئی معلومات کو یاد رکھنے کی صلاحیت بھی ہے۔
دو ایسے شعبے ہیں جن میں یہ سافٹ ویئر نہایت کامیاب نظر آتاہے۔ وہ ہیں Code کو سمجھنا، اور پیچیدہ معاملات کو سنبھالنا۔ آپ اس کی مدد سے پوری ویب سائٹ کا layout بنا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ کسی بھی مشکل موضوع پر پورا آرٹیکل چند سیکنڈز میں لکھ سکتے ہیں۔
Microsoft مستقبل میں ChatGPT کو کس طرح اسعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
OpenAI نے اپنے سافٹ ویئر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث کچھ بڑے ناموں جیسے کہ Microsoft, Elon Musk, Peter Thiel اور LinkedIn کے شریک بانی Reid Hoffman کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔
لیکن جب بات ChatGPT کے حقیقی استعمال کی ہو، تو OpenAI کا سب سے بڑا انویسٹر اس کو سب سے پہلے استعمال کرے گا۔ Microsoft سب سے بڑا انویسٹر ہے۔ اس نے OpenAI کے اس پراجیکٹ میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اب ChatGPT کو اپنے سرچ انجن Bing میں بھی شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
مائیکروسافٹ سالوں سے گوگل کے ساتھ مقابلے میں ہے، اور ایسی خصوصیات کی تلاش میں ہے جو اس کو گوگل سے سبقت لے جانے میں مدد کرے۔ گزشتہ برس ہونے والی انٹرنیٹ سرچز میں سے 10 فیصد سے کم سرچز Bing پر ہوئیں۔
اگرچہ سننے میں 10 فیصد بہت کم لگتا ہے، لیکن یہ اس چیز کی طرف اشارہ ہے کہ انٹرنیٹ پر گوگل کے بعد سب سے بہترین سرچ انجنز میں Bing ہی موجود ہے۔ یعنی یہ دوسرے سرچ انجنز کو شکست دے چکا ہے اور اب گوگل کو مقابلہ دینے کی کوشش میں ہے۔
اپنے سسٹم میں ChatGPT کو لاگو کرنے کے منصوبوں کے ساتھ، Bing امید کر رہا ہے کہ وہ صارفین کے سوالات کو بہتر طور پر سمجھے گا اور ایسا سرچ انجن بن جائے گا جو صارفین کے ساتھ بات چیت کر سکے۔
فی الوقت تو یہ واضح نہیں ہے کہ Microsoft کس حد تک Bing میں ChatGPT کو لاگو کرے گا، لیکن سافٹ ویئر کی مرحلہ وار ٹیسٹنگ کے دوران اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:
کیا کمپیوٹرز کبھی انسانی دماغ کی نقل کرنے کے قابل ہو سکیں گے؟