Etsy ایک آنلائن مارکیٹ پلیس ہے جو کہ خریداروں اور سیلرز کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہ عام طور پر پرانی اشیاء اور ہاتھ سے بی مصنوعات بیچنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ Etsy کیسے کام کرتی ہے اور اس پر آپ اپنی شاپ کیسے بنا کر مصنوعات بیچنا شروع کر سکتے ہیں۔

Etsy کیا ہے؟

ایٹسی ایک مارکیٹ پلیس ہے جو دنیا بھر کے خریداروں اور فروخت کنندگان کو آپس میں جوڑتا ہے۔ Etsy پر بیچنے والے عام طور پر مختلف قسم کی دستکاری یا پرانا قیمتی سامان فروخت کرتے ہیں۔

Etsy پر بِکنے والی پراڈکٹس میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں:

  • آرٹ
  • دستکاری اور اس سے متعلقہ سامان
  • جیولری
  • کاغذ سے بنی اشیاء
  • گھریلو سامان
  • کاریگروں کی بنائی گئی اشیاء
  • کاسمیٹکس
  • ہاتھ سے تیار ذاتی نگہداشت (Personal Care) کی اشیاء
  • کپڑے اور لوازمات

بہت سے فنکار ڈیجیٹل طور پر ڈاؤن لوڈ کردہ اشیاء فروخت کرتے ہیں، جیسے آرٹ پرنٹس، سٹیشنری کے ڈیزائن، یا دیگر پرنٹ ایبل دستاویزات۔ اگر آپ پرانی اشیاء بیچنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ وہ 20 سال سے زیادہ پرانی ہونی چاہیں۔

Etsy پر فروخت ہونے والی ونٹیج اشیاء میں ملبوسات، کپڑے، لوازمات، زیورات، تصاویر، گھریلو سامان، کھیل، کتابیں اور کھلونے شامل ہیں۔

Etsy کیسے کام کرتی ہے؟

ایٹسی پر مصنوعات بیچنا نہایت آسان اور سادہ ہے۔ تاہم، بیچنے والے کی طرف سے باقاعدگی سے محنت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ایسی پراڈکٹس کی ایسی فہرستیں بنائیں جا سکیں جو آسانی سے تلاش کی جاسکیں، دلکش ہوں، نیز اچھی کسٹمر سروس فراہم کریں۔

نیچے Etsy کے کام کرنے کے مراحل بیان کیے جا رہے ہیں۔

1۔ پلان

اگر آپ ذہین اور تختلیقی ذہن کے مالک ہیں اور ایٹسی پر بیچنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے آپ کے پاس پہلے ہی سے بیچنے کے لیے اشیاء کا پلان موجود ہے۔ اگر آپ فیصلہ نہیں کر پارہے تو ایٹسی پر جا کر سرچ کرنے سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کس طرح کی تخلیقی پراڈکٹس وہاں فروخت ہو رہی ہیں۔

آسان مارکیٹنگ اور مینیجمینٹ کے لیے ایک ہی قسم کی آئٹم کی فروخت سے شروع کریں۔ جیسے جیسے آپ کا Etsy کاروبار بڑھتا ہے، آپ اپنی پراڈکٹس بھی بڑھا سکتے ہیں۔

2۔ رجسٹریشن

ایٹسی پر اکاؤنٹ بنائیں اور اپنا username منتخب کریں۔ اپنی پروفائل پکچر منتخب کریں، پروفائل کی Bio لکھیں اور دیگر تمام مطلوبہ معلومات فراہم کر کے اکاؤنٹ بنانے کا عمل مکمل کریں۔ تمام شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھیں۔

3۔ شاپ کھولنا

جب آپ ایٹسی پر پروفائل بنا لیں تو اپنی شاپ کھولنے کےلیے Sell on Etsy پر کلک کریں۔ اپنی شاپ کا نام، ملک، زبان اور کرنسی منتخب کریں۔ گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے، آپ کو ایک پیشہ ور صارف کی تصویر یا Logo کے ساتھ ساتھ دکان کا بینر بھی درکار ہوگا۔

4۔ ریسرچ

ایٹسی پر زیادہ تر خریدار پراڈکٹس اور سٹورز کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ کا فیچر استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا آپ کو SEO کے حوالے سے محنت کرنا ہو گی تاکہ آپ سرچ رزلٹ میں ظاہر ہو سکیں۔ آپ کو اپنی پروفائل میں کی description اور bio, پراڈکٹس کے ٹائٹل، ٹیگز وغیرہ میں keywords کا استعمال کرنا چاہیے۔

اپنی پراڈکٹس سے ملتی جلتی پراڈکٹس کو سرچ کریں اور تحقیق کریں کہ کونسے keywords کو ٹارگٹ کیا جائے۔ آپ کو اسی طرح کی فہرستوں کے لیے قیمت کی بھی تحقیق کرنی چاہیے تاکہ یہ بتا سکیں کہ آپ اپنی اشیاء کی قیمت کس طرح رکھتے ہیں۔

5۔ سٹاک

جب آپ کا سٹور کا سیٹ اپ مکمل ہو جائے تو پھر پراڈکٹس کی لسٹنگ بنانے کی باری آتی ہے۔ پراڈکٹس کی تصاویر بہترین کوالٹی کی شامل کریں۔ اپنی تحقیق کا اچھا استعمال کریں اور پراڈکٹس کی دلکش تفصیل لکھیں اور SEO پر کام کریں تاکہ وہ آسانی سے سرچ کی جا سکیں۔

آپ کو اپنی پراڈکٹس کی قیمتیں بھی اس طرح سے سیٹ کرنی چاہیے کہ سپلائیر اور شپنگ وغیرہ کی قیمتیں نکال کر آپ کو بھی مناسب منافع مل سکے۔

6۔ بیچنا شروع کریں

اپنے اکاؤنٹ کی نگرانی کریں اور دیکھیں کہ آپ کے سٹور پر کس طرح کی ٹریفک آ رہی ہے۔ اگر گاہک آپ کی پراڈکٹس نہیں تلاش کر پارہے تو شائد آپ کو پراڈکٹس کی نئی فہرست بنانی چاہیے اور نئے keywords شامل کرنے چاہیے۔ آپ کو سیلز بڑھانے کے لیے پراڈکٹس کی نئی تصاویر بھی شامل کرنی چاہیے۔

ہو سکتا ہے آپ اپنی پراڈکٹس کے لیے کچھ مخصوص keywords پر مبنی اشتہاراتی مہم بھی چلانا چاہیں۔

7۔ شپنگ

ایٹسی پر خریدار ایک سیلر کی حیثیت سے آپ کے بارے میں یا آپ کی پراڈکٹس کے بارے میں بھی review دے سکتے ہیں۔ بہترین ریٹنگز کے لیے، پیشہ ورانہ کسٹمر سروس فراہم کریں جس میں یہ شپنگ میں درکار وقت اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو کسٹمر کے لیے آپ سے رابطہ کرنے کا طریقہ جیسی معلومات شامل ہوں۔

Etsy پر مصنوعات بیچنے کی قیمت کیا ہے؟

Etsy پر اپنی شاپ کھولنے کے لیے کوئی فیس نہیں ہوتی۔ بلکہ جب آپ اپنی پراڈکٹس کو لسٹ کرتے ہیں اور بیچتے ہیں، اس وقت آپ کو فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ کسی پراڈکٹ کو صرف لسٹ کرنے کی فیس 0.20 ڈالر ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ جب پراڈکٹ فروخت ہوتی ہےتو اس پر 5٪ ٹرانزیکشن فیس بھی سیلر کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

یہ 5٪ صرف لسٹ کی گئی پراڈکٹ کی فروخت پر لاگو ہوتا ہے، اگر اس پراڈکٹ کو شِپ کرنا ہو، اس کو گفٹ کی صورت میں پیک کرنا ہو، یا کسی بھی قسم کے دیگر لوازمات ہوں، ان سب کے چارجز الگ سے قیمت میں شامل ہوتے جائیں گے۔

اگر آپ کینیڈا یا امریکہ سے مصنوعات فروخت کر رہے ہیں تو ٹرانزیکشن فیس Sales tax، Goods and Services tax یا Harmonized Sales tax لاگو نہیں ہوتی۔ اگر آپ امریکہ یا کینیڈا کے علاوہ کسی اور مقام سے فروخت کر رہے ہیں، تو سیلز ٹیکس کو آپ کی پراڈکٹ کی قیمت میں شامل کیا جانا چاہیے اور اسے 5% ٹرانزیکشن فیس کے لیے شمار کیا جائے گا۔

آپ اضافی خدمات استعمال کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جو فیس کے ساتھ آتی ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • Etsy Payments: اس کی بھی ایک پروسیسنگ فیس ہوتی ہے جو اس بنیاد پر بدلتی رہتی ہے کہ آپ کا بینک کہاں واقع ہے۔
  • Etsy Ads: پی پی سی (PPC) اشتہارات، جو آپ کے یومیہ اشتھاراتی بجٹ اور "Auction Price” کی بنیاد پر خود بخود رکھے جاتے ہیں جس کا تعین ان فہرستوں کی تعداد سے ہوتا ہے جو سرچ کے ایک ہی معیار پر پورا اترتے ہیں۔
  • Shipping Fees: Etsy کے ذریعے شپنگ لیبل خریدنے کا اختیار، کیریئر کے ساتھ ساتھ ایڈ آنز (جیسے ٹریکنگ اور انشورنس) کی بنیاد پر فیس مختلف ہوتی ہے۔
  • Currency Conversion: صرف اس صورت میں چارج کیا جاتا ہے جب آپ کی پراڈکٹ لسٹنگ آپ کے Payment account سے مختلف کرنسی میں ہوں۔

Etsy خود بخود ایک ماہانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کرتا ہے، جس وقت آپ کے Payment account سے تمام فیسیں خود بخود کٹ جاتی ہیں۔ اگر آپ کی فیس کو پورا کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں کافی رقم موجود ہے، تو آپ کو خود سے کوئی ایکشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اور اگر آپ کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود نہیں ہے، تو آپ 15 دن کے اندر تمام ادائیگیاں کرنے کے پابند ہوں گے۔

کیا مجھے Etsy پر شاپ بنانے کی ضرورت ہے؟ (اس کے فوائد)

ایٹسی خاص طور پر ایسے لوگوں کے لیےایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو ہاتھ سے بنی، گھر کی بنی ہوئی اور پرانی چیزیں فروخت کرنا چاہتے ہیں، اور وہ بھی physically اپنا سٹور بنائے بغیر۔

Etsy سیلرز کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر اپنی مرضی کا آنلائن سٹور سیٹ اپ کرنے کے قابل بناتی ہے جس کو صارفین پہلے سے سمجھتے ہیں اور اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ آپ کی پریشانی کو کم کر سکتا ہے، کنسائنمنٹ اسٹورز اور کرافٹس کے لیے لگنے والے میلوں کے ذریعے فروخت کرنے میں صرف ہونے والے وقت کو محدود کر سکتا ہے، اور پوری دنیا کے صارفین سے رابطہ قائم کرنا آسان بنا سکتا ہے۔

خلاصہ

Etsy ایک آن لائن بازار ہے جو بیچنے والوں کو خریداروں سے جوڑتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پرانی اشیاء، ہاتھ سے تیار کردہ سامان، آرٹ اور دستکاری کی فروخت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ Etsy پر فروخت کرنے کے لیے، آپ کو اسٹور کھولنے سے پہلے ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

Etsy فی لسٹنگ $0.20 چارج کرتا ہے، اس کے علاوہ جب کوئی آئٹم فروخت ہوتی ہے تو 5% ٹرانزیکشن فیس بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔ آپ کو دوسری فیس بھی ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایمازون پر ڈراپ شپنگ کیسے کی جائے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے