IoT، یا Internet of Things کی اصطلاح سے مراد منسلک آلات کے اجتماعی نیٹ ورک اور وہ ٹیکنالوجی ہے جو آلات اور cloud کے ساتھ ساتھ خود ڈیوائسسز کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ کمپیوٹر chips کے سستا ہونے اور زیادہ bandwidth والی ٹیلی کمیونیکیشن کی وجہ سے آج ہمارے پاس انٹرنیٹ سے جڑی اربوں ڈیوائسسز موجود ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر دن کاروں، ویکیوم کلینرز اور ہر طرح کی مشینیں سینسرز کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کرسکتی ہیں اور صارفین کو ذہانت سے جواب دے سکتی ہیں۔
Internet of Things ہر روز "اشیاء” یعنی Things کو انٹر نیٹ سے جوڑتا ہے۔ 90ء کی دہائی سے ہی کمپیوٹر انجینیئرز ڈیوائسسز کے ساتھ سینسرز اور پروسیسرز لگاتے آ رہے ہیں۔ تاہم آغاز میں اس کام کی رفتار سست تھی جس کی وجہ کمپیوٹر چِپس کا جسامت میں بڑا ہونا ہے۔
RFID ٹیگز کہلانے والی کم طاقت والی کمپیوٹر چپس سب سے پہلے مہنگے آلات کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کی گئیں۔ جیسے جیسے وقت گزرنے کے ساتھ کمپیوٹر ڈیوائسسز جسامت میں کم ہوئیں، کمپیوٹر چِپس بھی زیادہ چھوٹی اور زیادہ تیز ہوتی گئی۔
کمپیوٹنگ پاور کو چھوٹی اشیاء میں ضم کرنے کی لاگت اب کافی کم ہو گئی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ 1MB سے کم Embedded Ram کے ساتھ MCUs میں Alexa وائس سروسز کی صلاحیتوں کے ساتھ کنیکٹوٹی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال لائٹ سوئچز ہو سکتے ہیں۔
ہمارے گھروں، دفتروں اور کاروباروں کو IoT ڈیوائسسز سے بھرنے کے لیے ایک مکمل انڈسٹری وجود میں آ چکی ہے۔ اس طرح کی سمارٹ ڈیوائسسز آسانی سے انٹرنیٹ پر ڈیٹا ٹرانسمٹ کر بھی سکتی ہیں اور انٹرنیٹ سے ڈیٹا لے بھی سکتی ہیں۔
ایسی تمام نظر نہ آنے والی کمپیوٹنگ ڈیوائسسز اور ان سے منسلک ٹیکنالوجی کو مجموعی طور پر انٹرنیٹ آف تھِنگز کہا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ آف تھِنگز کیسے کام کرتا ہے؟
ایک عام IoT سسٹم ڈیٹا کو جمع کرنے اور اس کے تبادلے کا کام کرتا ہے۔ اس کے تین حصے ہوتے ہیں:
سمارٹ ڈیوائسسز
یہ ٹی وی، سکیورٹی کیمرہ یا ورزش کرنے والے کسی بھی آلے کی طرح ایک ڈیوائس ہے جسے کمپیوٹنگ کی صلاحیت دی جاتی ہے۔ یہ اپنے ماحول، صارف کی طرف سے دی گئی اِن پُٹ، یا استعمال کے طریقہ کار کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے اور IoT کو استعمال میں لاتے ہوئے ڈیٹا کو انٹر نیٹ پر communicate کرتی ہے۔
Internet of Things ایپلیکیشن
IoT ایپلیکیشن سروسز اور سافٹ ویئر کا ایک مجموعہ ہے جو مختلف IoT آلات سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو مربوط (integrate) کرتا ہے۔ یہ ایپلیکیشن Artificial Intelligence یا مشین لرننگ کو استعمال کرتے ہوئے اس ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے اور باخبر فیصلے کرتی ہے۔
یہ فیصلے IoT ڈیوائس کو واپس بھیجے جاتے ہیں اور IoT ڈیوائس پھر ان پٹس کا ذہانت سے جواب دیتی ہے۔
Graphical User Interface
IoT ڈیوائس یا بہت ساری ڈیوائسسز کو گرافیکل یوزر انٹرفیس کے ذریعے منظم کیا جا سکتا ہے۔ عام مثالوں میں ایک موبائل ایپلیکیشن یا ویب سائٹ شامل ہے جو سمارٹ ڈیوائسسز کو رجسٹر کرنے اور کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
IoT کے کاروباروں کے لیے فوائد
جِدت میں تیزی
Internet of Things کاروباری اداروں کو جدید تجزیات تک رسائی فراہم کرتا ہے جو نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کاروبار گاہک کے رویے کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کر کے انتہائی موثر اشتہاری مہمات بنا سکتے ہیں۔
آرٹیفیشل ینٹیلیجنس کی مدد سے ڈیٹا کو مستقبل سے متعلق بصریات میں تبدیل کریں
جمع کردہ ڈیٹا اور تاریخی رجحانات کو مستقبل کے نتائج کی پیشن گوئی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، وارنٹی کی معلومات کو دیکھ بھال کے واقعات کی پیش گوئی کرنے کے لیے IoT کے جمع کردہ ڈیٹا کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال کسٹمر سروس کو بہتر کرنے اور کسٹمر کی وفاداری پیدا کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
سکیورٹی میں اضافہ
ڈیجیٹل اور فزیکل انفراسٹرکچر کی مسلسل نگرانی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اور حفاظتی خطرات کو کم کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آن سائٹ مانیٹر سے جمع کردہ ڈیٹا کو ہارڈ ویئر اور فرم ویئر ورژن ڈیٹا کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے تاکہ سسٹم اپ ڈیٹس کو خود بخود شیڈول کیا جا سکے۔
IoT میں کون کونسی ٹیکنالوجیز شامل ہیں؟
IoT سسٹمز میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز درج ذیل ہو سکتی ہیں:
Edge Computing
ایج کمپیوٹنگ سے مراد وہ ٹیکنالوجی ہے جس کا استعمال سمارٹ ڈیوائسز کو اپنے IoT پلیٹ فارم پر صرف ڈیٹا بھیجنے یا وصول کرنے سے کہیں بڑھ کر کام کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ IoT نیٹ ورک کے کناروں پر کمپیوٹنگ کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ کمیونیکیشن میں تاخیر کو کم کرتا ہے اور رسپانس ٹائم کو بہتر بناتا ہے۔
Cloud Computing
کلاؤڈ ٹکنالوجی کا استعمال ریموٹ ڈیٹا اسٹوریج اور IoT ڈیوائس مینجمنٹ کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سے ڈیٹا کو نیٹ ورک میں متعدد آلات تک قابل رسائی بنایا جاتا ہے۔
Machine Learning
مشین لرننگ سے مراد ایسے سافٹ ویئر اور الگورتھم ہیں جو ڈیٹا کو پروسیس کرنے اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر حقیقی وقت میں فیصلے کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مشین لرننگ الگورتھم کلاؤڈ میں یا ایج پر deploy کیے جا سکتے ہیں۔
Internet of Things ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کو کیسے بہتر بنا سکتی ہے؟
Internet of Things کا انسانوں کی زندگیاں اور کام پر بڑے پیمانے پر اثر ہے۔ یہ مشینوں کو زیادہ وزن اٹھانے، تھکا دینے والے کاموں کو سنبھالنے اور زندگی کو زیادہ صحت مند، آرام دہ بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مختلف شعبوں میں پیداوار کو بھی بڑھاتا ہے۔
مثال کے طور پر، connected ڈیوائسسز آپ کی صبح کے معمولات کو بدل سکتی ہیں۔ آپ صبح اٹھ کر الارم کے snooze بٹن کو دبائیں۔ اس سے آپ کی کافی بنانے والی مشین آن ہو جائے۔ اور ساتھ ہی آپ کی کھڑکیوں سے پردے بھی ہٹ جائیں۔
آپ کی فریج ختم ہو جانے والی سبزیوں کا ریکارڈ رکھے اور ختم ہوتے ہی خود ہی آنلائن سبزیوں کا آرڈر بھی دے دے۔ آپ کا سمارٹ اوون آپ کو دن کے مینیو کے بارے میں خود بتائے۔ حتٰی کہ وہ پہلے سے تیار شدہ اجزاء کو خود ہی پکا بھی دے تاکہ آپ کا کھانا پہلے سے تیار پڑا ہو۔
آپ کی سمارٹ واچ آپ کو دن کے ضروری کاموں کے بارے میں الرٹ دے۔ یا آپ کی connected کار GPS کی مدد سے خود ہی کسی قریبی فلنگ اسٹیشن پر رُک جائے تاکہ آپ گاڑی میں پٹرول ڈلوا سکیں۔
اس طرح کے بے شمار فوائد اگر آپ کو حاصل ہوں تو سوچیں زندگی کتنی آسان ہو سکتی ہے!
یہ تھا ہمارا آج کا آرٹیکل جس میں ہم نے IoT کے بارے میں سیکھا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے، اس میں کون کونسی ٹیکنالوجیز استعمال ہوتی ہیں، اور اس کے انسانی زندگی میں کیا فوائد ہو سکتے ہیں۔ اس پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے کمنٹ سیکشن کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:
3D پرنٹنگ کیا ہے اور اس کے کیا کیا استعمالات ہیں؟