فرض کریں آپ ایک کمپنی کے مالک ہیں اور آپ کو کمپنی میں استعمال کے لیے ایک سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔ اب اس سافٹ ویئر کو ڈیویلپ کرنے کے لیے افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہو گی جس پر ممکنہ طور پر کافی لاگت بھی آتی ہے۔ لیکن اگر وہی سافٹ ویئر آپ کو ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر ملے تو کیا یہ زیادہ فائدہ مند نہیں؟ اس طریقے کا نام ہے SaaS۔ سو آج کے آرٹیکل میں ہم جانیں گے What is SaaS model?

What Is SaaS Model: سافٹ ویئر کو بطور سروس استعمال کرنا کیا ہوتا ہے؟

SaaS کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ایک کمپیوٹنگ ماڈل ہے۔ یہ ایک ایسی کلاؤڈ سروس ہے جو صارفین کو کسی سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن تک ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کسی سافٹ ویئر کو ڈیویلپ کرنے اور اس کے لیے درکار افرادی قوت پر رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ صرف ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر آپ اس سافٹ ویئر کو استعمال کر سکیں گے۔

ماضی میں نئی ایپلیکیشن لانچ کرنا ایک مشکل کام تصور ہوتا تھا۔ طویل سیلز پراسیس سے لے کر، اسے انسٹال کرنے اور پھر employees کی ٹریننگ تک، یہ سارا عمل بہت زیادہ نہیں تو کم از کم ہفتوں تک چلتا رہتا تھا۔ تب کہیں جا کر کسی کمپنی کے employees اُس نئی ایپلیکیشن کو استعمال کرنے کے قابل ہوتے تھے۔

SaaS ماڈل کے ہوتے ہوئے، یہ کام چند دنوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اسی لیے SaaS تیزی سے بنیادی کاروباری ایپلیکیشنز کی فراہم کا ماڈل بن رہا ہے۔ حتٰی کہ روایتی software development companies بھی اب SaaS products ہی بنا رہی ہیں اور اپنی سروسز مختلف کاروباروں کو پیش کر رہی ہیں۔

مختصر الفاظ میں؛

SaaS کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ایک ماڈل ہے جس میں آپ کو ایک سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کو بطور سروس استعمال کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ Cloud computing کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ جس قدر ہم اس کی سروسز کو استعمال کرتے ہیں، اتنی ہی ادائیگی کرتے ہیں۔ یہی اصول SaaS سروسز پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ جتنا آپ کسی SaaS product کو استعمال کریں گے، اس کے مطابق آپ ادائیگی کریں گے۔

آئیے اب ہم SaaS مادل کی مختلف اقسام کے بارے میں جانتے ہیں۔

What Is SaaS Model?: اس کی مختلف اقسام

SaaS applications مختلف سائز میں اور مختلف شکلوں میں آتی ہیں، اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ تاہم، types of SaaS applications تین ہوتی ہیں جو درج ذیل ہیں:

  • Packaged SaaS
  • Collaborative SaaS
  • Technical SaaS

آئیے اب types of SaaS کے بارے میں تھوڑا مزید جانتے ہیں۔

1۔ Packaged SaaS

Packaged SaaS ایسی پراڈکٹس ہوتی ہیں جو کسی آرگنائزیشن میں ایک خاص پراسیس کو مینیج کرتی ہیں، مثلاً employee management کو بہتر کرنا، کسٹمر relationship کو بہتر بنانا یا مارکیٹنگ کو زیادہ موثر بنانا وغیرہ۔

2. Collaborative SaaS

Collaborative SaaS ایسی پراڈکٹس ہیں جو کہ ٹیمز کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر بناتی ہیں۔ پیغام رسانی اور ویڈیو کانفرسنگ سے لے کر مختلف documents پر کام کرنے تک، یہ پلیٹ فارم ٹیمز کی collaborations کو بہتر بناتے ہیں۔

3۔ Technical SaaS

Technical SaaS کاروباروں کو تکنیکی اور IT سے متعلقہ صلاحیتیں فراہم کرتا ہے، جیسے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا اسٹوریج، سائبر سیکیورٹی، اور نیٹ ورک مینجمنٹ وغیرہ۔ تکنیکی SaaS اپنی توسیع پذیری، استعمال میں آسانی، اور کم لاگت کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

What Is SaaS Model?: مختلف کمپنیز SaaS Model کو کیوں ترجیح دیتی ہیں؟

حالیہ دور میں مختلف کمپنیز SaaS Model کو اس لیے ترجیح دیتی ہیں کیوں کہ یہ ان لیے بہت سے پہلوؤں سے بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اگر کوئی سافٹ ویئر آپ کی ڈیوائس پر انسٹال ہو، تو ممکن ہے اس میں کسی دوسرے سافٹ ویئر کی وجہ سے، یا پھر Windows کی وجہ سے کوئی error آ جائے۔

SaaS Model میں آپ کو اپنی ڈیوائس پر سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ SaaS روایتی طور پر فروخت ہونے والے سافٹ ویئر سے سستا ہوتا ہے، جو کہ صارفین کو SaaS Model کے لیے قائل کرنے کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوتی ہے۔

ڈیویلپرز بھی SaaS Model کو اس لیے پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ صرف SaaS company کے انفراسٹرکچر پر ڈیویلپ ہوتا ہے اور وہیں چلتا ہے۔

SaaS Model کے فوائد

روایتی سافٹ ویئر انسٹالیشن کی بجائے SaaS business model کو اپنانا خود SaaS company اور صارفین، دونوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ SaaS business model کسٹمرز کے target consumers کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہوئے ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

یہ آپ کی لاگت کو کم کر دیتا اور پراڈکٹ کے استعمال کی flexibility کو بڑھاتا ہے۔ SaaS business model کے کچھ مزید فوائد درج ذیل ہیں:

SaaS Model کے صارفین کے لیے فوائد

1. کم لاگت

SaaS platform چونکہ سبسکرپشن کی بنیاد پر مہیا کیا جاتا ہے، لہٰذا یہ روایتی سافٹ ویئر انسٹالیشن اور اس کے لیے لائسنس کی لاگت کو ختم کر دیتا ہے۔ یہ آپ کے گاہکوں کو استعمال کے مطابق اپنے اخراجات کو بڑھانے یا کم کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ مزید یہ کہ، SaaS products چونکہ cloud-based ہوتی ہیں، اس لیے یہ انفراسٹرکچر کی لاگت کو بھی ختم کر دیتی ہیں۔

2۔ Flexibility اور Scalability

SaaS business model آپ کے کسٹمرز کو زیادہ flexibility فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اپنی قیمتوں کا تعین استعمال کی بنیاد پر کریں گے، تو آپ کے کلائنٹ صرف زیادہ استعمال کی صورت میں ہی زیادہ ادائیگی کریں گے۔ ایک SaaS company کی حیثیت سے، یہ خصوصیت آپ کے کلائنٹس کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ آپ کے سافٹ ویئر کی مدد سے اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں۔ اس کی وجہ سے آپ ایسی پراڈکٹ کے لیے بھی ادائیگی کرنے سے بچ سکتے ہیں جس کی آپ کو بعد میں ضرورت ہی نہ رہے۔

3۔ فوری فوائد

چونکہ SaaS tools کلاؤڈ بیسڈ ہیں، اس لیے کلائنٹس کو فوری فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ login کرنے کے بعد کسی پراڈکٹ تک رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

4۔ SaaS کو Adopt کرنے کی بڑھتی ہوئی شرح

دنیا میں کہیں بھی SaaS ٹولز کو استعمال کرنے کی صلاحیت نے ان کو اپنانے کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ اگر صارفین کو سافٹ ویئر سے فوری فوائد حاصل ہوتے ہیں، تو پروڈکٹ کے استعمال کو جاری رکھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

5۔ Free Upgrades کی سہولت

کسی بھی کمپنی کے لیے ڈاؤن ٹائم کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاؤن ٹائم ایسا ٹائم ہے جس میں کسی کپمنی کی ویب سائٹ یا سافٹ ویئر کسی بھی وجہ سے ڈاؤن ہو جائے۔ یہ زیادہ تر اُس وقت ہوتا ہے جب ویب سائٹ یا سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہو۔

SaaS model اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی بھی اپ گریڈ کے دوران صارفین کو ڈاؤن ٹائم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

SaaS Business Model کے بزنس وینڈرز کے لیے فوائد

SaaS business model کے بزنس وینڈرز کے لیے درج ذیل فوائد ہیں:

1۔ قیمتوں کے کم زیادہ ہونے کے جھنجھٹ سے آزادی

زیادہ تر SaaS models کی سبسکرپشن per month یا per user کے حساب سے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے end-user آسانی سے کسی SaaS سافٹ ویئر کی قیمت calculate کر سکتے ہیں۔ یہ سیلز میں ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے۔

2۔ بڑھتا ہوا Revenue

SaaS business model کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کے ریوینیو کو بڑھاتا ہے اور صارفین کے آپ کی پراڈکٹ کو چھوڑ دینے کی شرح کو کم کرتا جاتا ہے۔

3۔ اپنی پراڈکٹس میں مسلسل بہتری لانے کا موقع

SaaS business model کی مدد سے آپ مسلسل اپنی پراڈکٹ کو اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ اپنی پراڈکٹ کو بہتر بنا سکیں گے اور پرانے کلائنٹس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے کلانئٹس کو بھی راغب کر سکیں گے۔

4۔ آسان فری ٹرائل کی سپورٹ

روایتی سافٹ ویئر کی سپورٹ طویل اور مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔ SaaS model میں آپ اپنے کسٹمرز کو فوری سپورٹ فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے صارفین کو 7، 14 یا 30 دن کا فری ٹرائل بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد صارف چاہے تو فری ٹرائل کا استعمال جاری رکھ سکتا ہے یا کوئی paid plan بھی خرید سکتا ہے۔

5۔ اپڈیٹ اور سپورٹ میں آسانی

SaaS کمپنی کے مالک کے طور پر، آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ SaaS کمپنی کو کیسے اہمیت دی جائے۔ اس میں اس سسٹم اور ماحول کو کنٹرول کرنا بھی شامل ہے جس میں پروڈکٹ تیار کی جارہی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ ایک پروڈکٹ بناتے ہیں جس کو متعدد ڈیوائسز پر انسٹال کرنے کی ضرورت ہے، تو اسے (ٹیسٹنگ کے) ایج کیسز اور مختلف آپریٹنگ سسٹمز وغیرہ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

What Is SaaS Model?: خلاصہ

SaaS business model آپ کو بے شمار کاروباری فوائد مہیا کرتا ہے۔ یہ ماڈل بڑے پیمانے پر پسند کیا اور اپنایا جا رہا ہے، اور یہ رجحان بڑھتا جائے گا۔ مارکیٹ کی طلب اور مسابقت کے ساتھ مل کر، آپ کو SaaS انڈسٹری کی dynamics پر توجہ دینے اور اپنے صارفین کو منفرد حل اور قدر فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ SaaS پروڈکٹ پر منحصر ہے کہ آیا ڈیسک ٹاپ، موبائل اور ویب انٹرفیس میں سافٹ ویئر تک رسائی/استعمال کرنے کے لیے کوئی ایپ فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

What Is IaaS? کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ماڈل کے بارے میں مکمل معلومات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے