جب ہم ویب سائٹ کو سست کرنے کی وجوہات کو جاننے لگ جائیں تو پھر ہم اس کی پرفارمنس کو بہتر کرنے کے عمل کا آغاز  کہہ سکتے ہیں۔  اس پوسٹ میں ہم جائزہ لیں گے 7 ایسی وجوہات کا جو آپ کی ویب سائٹ کو سست بناتی ہیں.

 تو آئیے بنا کسی تاخیر کے، چلتے ہیں اپنے موضوع کی طرف!

شروع کرنے سے پہلے، اپنی ویب سائٹ کا سپیڈ ٹیسٹ لیں

آپ اپنی ویب سائٹ کی سپیڈ چیک کرنے کے لیے   webpagetest.org  اور  tools.pingdom.com    جیسے مفت ٹولز کا استعمال کر سکتے ہیں۔   یہ ٹولز پیج کے لوڈ ہونے کا ٹائم اور Largest Contentful Paint (LCP) جیسے اعدادوشمارکو چیک کرتے ہیں۔ LCP رینڈرنگ ٹائم ہے جو اس وقت کی اطلاع دیتا ہے جو وزیٹر کے ویو پورٹ میں سب سے بڑے بلاک کو لوڈ ہونے میں لگتا ہے۔ آسان لفظوں میں کہا جائے تو یہ وہ ٹائم ہوتا ہےجو ایک ویب سائٹ کے سب سے بڑے بلاک کو شو کرنے میں لگتا ہے۔یعنی کسی ویب سائٹ کے ہوم پیج کا سب سے بڑا بلاک جو لوڈ ہونے میں  زیادہ ٹائم لیتا ہے۔  یہ ٹولز بہتری کے ممکنہ شعبوں کو بھی نمایاں کرتے ہیں جیسے امیج کمپریشن، CDN کا استعمال، اور کن اسکرپٹس کو لوڈ کرنے میں بہت زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

wordpress-website-speed-test

ورڈپریس ویب سائٹ کو کون سی چیز سست بناتی ہے؟

1. Non-Optimized  تصاویر

تصاویر سست ویب سائٹس کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ لوگ شاذ و نادر ہی اپنی تصاویر کو کمپریس کرتے ہیں اور اس سے رینڈرنگ میں بڑی تاخیر ہو سکتی ہے۔  اگر آپ کی ویب سائٹ کا کوئی ایک سیکشن ایسا ہے جہاں آپ نے 400×400 پکسل کی تصویر دکھانی ہے، اور آپ  800×800 پکسل کی تصویر اپلوڈ کر دیتے ہیں تو آپ کو اُس اضافی 400 پکسل کے لیے زیادہ انتظار کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ تصویر کی ریزولیوشن بھی خراب ہو گی۔ 

اب بیک اینڈ پر  جب براؤزر اس تصویر کو لوڈ کرتا ہے تو اس کو 800×800 پکسل کو کمپریس کرنا پڑتا ہے کیوں کہ آپ کے اس مخصوص سیکشن میں  400×400 پکسل کی تصویر دکھانے کی گنجائش ہے تو  800 پکسل کی تصویر کو 400 پکسل میں کمپریس کرنے پر وقت لگے گا اور اس وقت تک تصویر لوڈ نہیں ہو گی اور اس کے نتیجے میں آپ کی ویب سائٹ کی سپیڈ کم ہو جائے گی۔کیوں کہ اس طرح سے آپ کے server پر بوجھ بڑھے گا اور وہ آپ کی ریکوئسٹ پر respond جلدی نہیں کر پائے گا۔

تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور سکڑنے کے لیے براؤزر پر انتظار کرنے کے بجائے،  بہتر یہی ہے کہ صفحہ پر ڈسپلے کرنے کے لیے درست سائز (چوڑائی اور اونچائی) کے ساتھ شروع کریں۔

اس کے لیے آپ مندرجہ ذیل دو کام کر سکتے ہیں:

  • صحیح سائز کی تصویر اپ لوڈ کرنے کے لیے امیج کمپریشن یا ریسائز کرنے والا ٹول استعمال کریں۔  ایسے کچھ ٹولز کی مثالیں یہ ہیں: Tinypng ،   Optimole ،  WP Smush وغیرہ۔

  • جب تک تصویر visitor کی  View Port میں نہیں آ جاتی تب تک آپ تصویر کی لوڈنگ کو موخر بھی کر سکتے ہیں جس کو ہم Lazy Loading بھی کہتے ہیں۔

2. Caching Plugin کا استعمال نہ کرنا

کیشنگ پلگ ان استعمال نہ کرنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔ اگر آپ ویب سائٹ کے pages  کو cache نہیں کر رہے تو ممکن ہے کہ آپ کا server بھاری ریکوئسٹس کی وجہ سے آپ کی ویب سائٹ کو سست کر دے یا آپ کی ویب سائٹ کریش بھی ہو سکتی ہے۔ Caching سائٹ پر آنے والوں کو تیزی سے  ایک Static HTML فائل دکھا دیتی ہے۔  کیشنگ کی مدد سے آپ غیر استعمال شدہ RAM میں پہلی مرتبہ لوڈ ہونے والے ڈیٹا کو سٹور اور دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح سے آپ اس ریکوئسٹ کو پورا کرنے کے لیے آپ کو بار بار server کے پاس نہیں جانا پڑتا جس کی وجہ سے اُس پر بوجھ کم ہوتا ہے اور وہ  بہتر طرور پر کام کر سکتا ہے۔  اگر آپ کی ویب سائٹ سست ہے تو W3 Total Cache Plugin کا استعمال کریں۔ یہ فری پلگ اِن ہے جو کافی ساری ویب سائٹس پر استعمال ہو رہا ہے۔

3. CDN  کا استعمال نہ کرنا

آپ کے ویب سرورز کی لوکیشن مختلف جغرافیائی خطوں میں واقع مختلف لوگوں کے لیے آپ کی ویب سائٹ کی  رفتار کو متاثر کر سکتی ہے۔ CDN  بین الاقوامی طور پر آپ کے مواد کو ہم آہنگ اور سائٹ پر آنے والوں کے قریب رکھتے ہیں تاکہ اُنہیں زیادہ انتظار کرنا پڑے۔  چونکہ CDNs سائٹ کی Static Files  جیسے JavaScript، CSS، HTML، اور تصاویر کو اسٹور کرتے ہیں، اس لیے ہوسٹنگ پر بوجھ کم ہو جاتا ہے اور دیکھنے والوں کے لیے سائٹ کی کارکردگی تیز تر ہوتی ہے۔

کونٹینٹ ڈیلوری نیٹ  ورکس  (CDN)  جغرافیائی طور پر پھیلی ہوئی کیشنگ کرتے ہیں، دنیا بھر کے servers پر آپ کی سائٹ کی Static Files کو سٹور کرتے ہیں،  تاکہ اس بات سے قطع نظر کے وہ کس ملک سے ویب سائٹ کو وِزِٹ کر رہے ہیں، آپ کے user experience کو بہتر بنا سکے۔

4. Background کے عوامل

آپ کی ویب سائٹ کے بیک اپ ، scheduled posts یا پھر اپ ڈیٹس کو ایسے اوقات میں چلنا چاہیے جب ویب سائٹ پر ٹریفک کم ہو۔  یقینی بنائیں کہ یہ settings سب سے کم اثر انداز ہوں۔ مثال کے طور پر، کیا آپ کے بیک اپ کو ہر ایک پیج کی ایک کاپی سٹور کرنے کی ضرورت ہے یا  صرف اُن پیجز کی جن میں تبدیلیاں کی گئی تھی؟ کچھ پلگ اِن بھی آپ کی ویب سائٹ کو سست بنا سکتےہیں۔ کچھ پلگ ان  ایسے ہوتے ہیں جن کو بہت زیادہ وسائل درکار ہوتے ہیں اور وہ نمایاں طور پر پیج کی سپیڈ کو سست کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ جو ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں، SEO کے افعال انجام دیتے ہیں، اعدادوشمار جمع کرتے ہیں یا بیک اپ بناتے ہیں۔

Bandwidth کی حدود

Bandwidth کی حدود والے صارفین کے لیے رسائی کو بہتر بنانے کے لیے آپ GZIP کو فعال کر سکتے ہیں جس کے لیے آپ کے پیج کو لوڈ کرنے کے لیے کم ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔ GZIP فائلوں کو 90% تک کمپریس کرتا ہے، جس سے پیج کی تیز رفتار، بہتر SEO، اور صارف کا مجموعی تجربہ بہتر ہوتا ہے۔ GZIP ایک مفت اوپن سورس سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے جسے سب سے عام سرورز کے لیے Github میں درج ان کنفیگریشنوں میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے سائٹس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ جانچنے کے لیے کہ آپ نے اپنی سائٹ میں GZIP کو صحیح طریقے سے شامل کیا ہے، GZIP Tester پر جائیں اور اپنی سائٹ کا URL درج کریں۔ اگر درست طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے، تو یہ ایک پیغام واپس کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ ‘GZIP فعال ہے’۔

HTTP Requests کی زیادتی

پیج پر موجود ہر ایک Component ایک HTTP Request ہوتی ہے۔  لہٰذا پیج کے ڈیزائن کو آسان بنانا   پیج کے لوڈ ہونے کے لیے درکار ریکوئسٹس کو کم کرنے اور پیج کی سپیڈ کو تیز کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ہر تصویر خود سے ایک ریکوئسٹ ہے۔  آپ اپنے کوڈ کا اچھی طرح جائزہ لینے سے  اضافی components کو کم کر سکتے ہیں۔  اپنی CSS کی فائلز کو ایک ہی سٹائل شیٹ میں اکٹھا کر لیں۔  یہی طریقہ  اپنی Javascript کی فائلز کے ساتھ بھی کریں۔ اس مقصد کے لیے آپ کسی بھی پلگ اِن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پیج ریکوئسٹ کی تعداد کو کم کرنے سے آپ کے پیج کی لوڈنگ براہ راست تیز ہو جائے گی۔

غیر موزوں (Unoptimized)  کوڈ

سورس کوڈ میں Indentations اسے ڈویلپرز کے لیے مزید پڑھنے کے قابل بناتے ہیں، لیکن براؤزر کے لیے یہ  سوائے اضافی ڈیٹا کے اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔ یہ اضافی characters  اور اس کے ساتھ ساتھ کوڈ میں لکھے جانے والے comments بھی پیج کے لوڈ ٹائم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔  آسان لفظوں میں کہا جائے تو ہمیں اپنے کوڈ میں ہر ممکن حد تک خالی جگہوں کو ختم کرنا چاہیے۔اس مقصد کے لیے بہت سے پلگن اِن بھی استعمال ہوتے ہیں جن میں سے ایک “Minify “ پلگن اِن بھی ہے۔ یہ آپ کے CSS, Javascript اور ویب سائٹ کے سورس کوڈ میں موجود خالی جگہوں کو ختم کرتا ہے ۔

CSS میں آپ جہاں ممکن ہو  “Media Types “ کو استعمال کر کے کوڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔  اور غیر اہم CSS جیسےکہ  below-the-fold components کو  سیٹ کر کے  “inline” یا “asynchronously” جسے ہم  “Lazy Loading” بھی کہتے ہیں کو لوڈ کر سکتے ہیں۔ اہم اور غیر اہم CSS میں فرق کر کے ہم اپنی ویب سائٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔  عام طور پر اہم سمجھی جانے والی CSS میں  بیک گراؤنڈ کا رنگ،  view port  (وہ حصہ جو سکرین کے سامنے ہوتا ہے) کے اندر کےسٹائل،  اور جس ڈیوائس پر ویب سائٹ چل رہی ہے اس کے طول و عرض (Dimensions) شامل ہوتے ہیں۔

Defer Attribute کی مدد سے Javascript کے استعمال سے (خاص طور پر تھرڈ پارٹی Javascript )، غیر اہم وسائل (Resources) کو لوڈ ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

گفتگو کا نتیجہ

ویب سائٹ کی سپیڈ میں بہتری 3 طرح سے آپ کی سرچ انجن کے results کی رینکنگ پر اثرانداز ہوتی ہے۔گوگل نے 2010ء میں Desktop Speed اور 2018 ء میں  Mobile Speed کو  سرچ رزلٹ میں شامل کیا۔ جون 2021 ء میں گوگل نے پیج سپیڈ کی تیسری درجہ بندی متعارف کروائی جس کو Core Web Vitals کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ  page experience کو بہتر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کی سپیڈ  بالواسطہ   سائٹ کے باؤنس ریٹ کو متاثر کرتی ہے جس سے ویب سائٹ کی رینکنگ بھی متاثر ہوتی ہے۔ کسی ویب سائٹ کو وِزِٹ کرنے والے لوگوں کی آدھی سے زیادہ تعداد ویب سائٹ کو چھوڑ دیتی ہے اگر ویب سائٹ 3 سیکنڈز کے اندر اندر لوڈ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے