اپنے بلاگ پر ٹریفک کا جائزہ لینے  سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی تعداد کا تعین کریں۔ اس سے ایک مکمل اور حقیقت پر مبنی   ڈیٹا ملے گا جو واضح کرے گا کہ آپ اپنے بلاگ پر کتنی ٹریفک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  اس مضمون میں، ہم پانچ اضافی پیمانوں کا احاطہ کریں گے جنہیں آپ اپنے کل ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، اوراندازہ لگا سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بلاگ قارئین کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جو آپ کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں!

اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک کے لیول کو کیسے چیک کیا جائے؟

ٹریفک یقینی طور پر اہم ہے، لیکن یہ واحد چیز  نہیں ہے جو آپ کے بلاگ کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے اہم ہے۔ صرف اس وجہ سے کہ لوگ آپ کی سائٹ کا دورہ کر رہے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ آپ کے مواد کے ساتھ بامعنی طور پر مشغول ہو رہے ہیں۔اضافی میٹرکس کے ساتھ ساتھ اپنے ٹریفک کا جائزہ لے کر، آپ ان لوگوں کے بارے  میں اپنی رائے قائم  کر سکتے ہیں کہ وہ کس طرح کا مواد پسند کرتے ہیں یا انہیں کیا چیز آپ کی ویب سائٹ پر لے کر آ رہی ہے جو آپ کی ویب سائٹ ملاحظہ کر رہے ہیں۔

 ہم یہاں ان اضافی تجزیات پر نظر ڈالیں گے  جن سے ہم اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک کا معائنہ کر سکتے ہیں۔

increase-blog-traffic

جن ذرائع سے ٹریفک آ رہی ہے اُن کا جائزہ لیں

زیادہ تر ویب سائٹ پر ٹریفک درج ذیل میں سے کسی ایک ذریعے سے آتی ہے:

  • براہ راست ویب سائٹ پر آنے والے:  ایسے لوگ جو اپنے براؤزر میں آپ کی ویب سائٹ کا URL لکھ کر آتےہیں۔
  • Search کر کے آنے والے:  ایسے لوگ جو سرچ انجن جیسے کہ گوگل پر آپ کی ویب سائٹ کو تلاش کر کے آتے ہیں۔ اس کو “Organic” ٹریفک بھی کہتے ہیں۔
  • حوالہ جات کے ذریعے آنے والے: ایسے لوگ جو کسی دوسری ویب سائٹ یا بلاگ پر لگے آپ کی ویب سائٹ کے لنک کے ذریعے آتے ہیں۔

آپ کے اعلیٰ معیار کی ٹریفک فراہم کرنے والے ماخذ (ذرائع) کی شناخت قیمتی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ ‘اعلی معیار کی ٹریفک’ سے مراد وہ زائرین  (Visitors)  ہیں جو آپ کی سائٹ پر مطلوبہ کارروائی (Action)  کرتے ہیں۔اس میں آپ کے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کرنا، ٹویٹر پر آپ کی تازہ ترین پوسٹ کو شیئر کرنا، یا کوئی اور مثبت کام شامل ہو سکتا ہے۔

ایک بار جب آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ کا اعلیٰ معیار کا ٹریفک کہاں سے آتا ہے، تو آپ اس مخصوص ذریعہ سے مزید Visitors  کو راغب کرنے کے لیے اضافی وقت اور محنت لگا سکتے ہیں۔اس کا مطلب آپ کے سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO) کو بہتر بنانا، سوشل میڈیا اشتہارات یا دیگر تکنیکوں میں سرمایہ کاری کرنا ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ کو صرف ایک ذریعہ پر توجہ مرکوز کرنے کے لالچ سے بچنا چاہئے۔انٹرنیٹ تیزی سے آگے بڑھتا ہے، اور اپنے بلاگ کو تبدیلیوں سے بچانے کے لیے، متعدد چینلز سے قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے قابل ہونا ضروری ہے۔

مثال کے طور پر اگر ہم کہہ لیں کہ ہم صرف  اپنے سرچ ٹریفک کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ اب اگر گوگل اپنا الگورتھم تبدیل کرتا ہے، تو آپ اپنے قارئین کی تعداد  کا ایک اہم حصہ کھو سکتے ہیں۔

پتہ لگائیں کہ لوگ آپ کی ویب سائٹ پر کتنا ٹائم گزار رہے ہیں

Visitors کا آپ کی ویب سائٹ پر گزارے ہوئے وقت کی مقدار اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ وہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد سے کتنا لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ٹریفک کا حجم تو کافی زیادہ ہے، لیکن سیشن کا اوسط دورانیہ کم ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی تو ایسی چیز ہے جو آپ کے قارئین کو دور کر رہی ہے۔

ایک امکان یہ ہے کہ کوئی تکنیکی مسئلہ  جیسے کہ سست لوڈنگ کا وقت ہے جو دیکھنے والوں کو آپ کے بلاگ سے لطف اندوز ہونے سے روک رہا ہے۔ مسائل کی نشاندہی کرکے اور اپنے بلاگ کی کارکردگی کو بہتر بنا کر، آپ کو اپنے اوسط سیشن کا دورانیہ بڑھانے اور اپنے ٹریفک سے زیادہ قیمت حاصل کرنی چاہئیے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کا مواد آپ کے قارئین کی دلچسپی کے مطابق نہ ہو یا اُن کے معیار پر پورا نہ اُتر رہا ہو۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے بلاگ پوسٹ کے ٹائٹل اگر واضح طور پر اس بات کی وضاحت نہیں کرتے ہیں کہ آپ کا مواد کس چیز کے بارے میں ہے، تو زائرین الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات نہ ملنے پر آپ کی سائٹ چھوڑ سکتے ہیں۔بہت سارے ایسے طریقے اور حکمت عملیاں ہیں جن کی مدد سے آپ  اپنی پوسٹس کے ٹائٹل کو بہتر بنا سکتے ہیں  اور اپنی پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ اپنے قارئین کی دلچسپی کے عین مطابق بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورڈپریس کے بارے میں مزید پڑھنےکے لیے اس لنک سے مدد لی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

اپنے کاروبار کے لیے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی مضبوط حکمت عملی کیسے بنائی جائے؟

اپنی ویب سائٹ کو گوگل پر رینک کیسے کروایا جائے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے