آج سے بیس سال پہلے تک، social media apps کے آنے سے قبل لوگوں میں فارغ اوقات کو گزارنے کے مختلف طریقے رائج تھے۔ بہت سے لوگ کتابیں پڑھنا پسند کرتے تھے۔ پھر آہستہ آہستہ وقت بدلتا گیا۔ سوشل میڈیا کا آغاز ہوا۔ جب 2005ء میں سب سے پہلے فیس بک کا آغاز ہوا تو یہ لوگوں کے لیے ایک نیا تجربہ تھا کہ وہ گھر بیٹھے دنیا میں کہیں بھی کسی کے بھی ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔
کچھ وقت کے بعد انسٹاگرام بھی آ گئی۔ اور اسی طرح گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مارکیٹ میں آئے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم انہی social media platforms کے بارے میں بات کریں گے، اور دیکھیں گے کہ ان پر آسانی سے اکاؤنٹ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
وقت کے ساتھ Social Media Apps میں آنے والی تبدیلیاں
آج دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مختف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی خصوصیات میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ مثلاً فیس بک جیسے آج ہے، یا جو کام آپ فیس کی مدد سے آج کر سکتے ہیں، ایسا آج سے 5 سال پہلے بھی نہیں تھا۔ یعنی ان ایپس میں بہت تیزی سے بہتری آتی جا رہی ہے۔
آج تقریباً تمام ہی social media apps صرف دوستوں سے رابطہ کرنے سے کہیں بڑے مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ اب آپ فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر وغیرہ پر صرف پوسٹس شیئر کرنے کے علاوہ ان social apps کو کاروباری مقاصد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں لوگ social platforms کو صرف تفریح کے علاوہ اپنے کاروبار کی تشہیر کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ بڑے بڑے برانڈز ان social media apps کے ذریعے اپنے کاروبار کی تشہیر کرتے ہیں اور سالانہ لاکھوں ڈالرز کماتے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب ان پلیٹ فارمز کے استعمال کے طریقے اور مقاصد، دونوں بدل چکے ہیں۔
اب ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ان social apps کا استعمال کس قدر ضروری ہو چکا ہے۔ اسی لیے آج کے آرٹیکل میں میں آپ کو چند top social apps کے بارے میں بتاؤں گا اور ان پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے عام طور پر درکار معلومات پر بھی بات کروں گا۔
Top Social Media Apps کی فہرست
نیچے میں top 5 social media apps کی فہرست پیش کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ اس فہرست میں وہ social apps شامل ہیں جن کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
- YouTube
آئیے ان کے بارے میں کچھ مختصر تفصیل جانتے ہیں۔
1۔ Best Social Apps: فیس بک
فیس بک اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ صارفین کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کو سب سے پہلی social media app کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اسے 2005 میں مارک زکر برگ نے بنایا۔ اس وقت فیس کے فعال صارفین کی تعداد 2.9 بلین سے زائد ہے۔
فیس بک پر آپ اپنی تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ پر مبنی مختلف پوسٹس شیئر کرنے کے علاوہ اپنے کاوربار کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ کاروبار کی تشہیر کے لیے ایک عام اکاؤنٹ یا پھر پیج یا گروپ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ صرف کاوربار کی تشہیر ہی نہیں، آپ Facebook Marketplace کی مدد سے اشیا کی خریدوفروخت بھی کر سکتے ہیں۔
فیس بک پر اپنے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے آپ اپنی پروفائل پر دی گئی معلومات کو مخفی بھی رکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنی پروفائل کو Lock کر کے بھی رکھ سکتے ہیں۔ پروفائل فوٹو کی حفاظت کے لیے یہ ایک بہترین فیچر ہے۔
2۔ Most Famous Social Media Apps: انسٹاگرام
Instagram 2010 میں بننے والا ایک social media platform ہے۔ اس ایپ کا مقصد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا تھا۔ انسٹاگرام کے بانی Mike Krieger اور Kevin Systrom ہیں۔ اس وقت انسٹاگرام کے فعال صارفین کی تعداد تقریباً 2 بلین سے زیادہ ہے۔
انسٹاگرام پر آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک کی طرح اپنے کاوربار کی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔ مختلف برانڈز دنیا بھر سے اس social platform پر اپنی موجودگی کو لازمی تصور کرتے ہیں۔ آپ انسٹاگرام پر اپنی شاپ بنا کر مختلف پراڈکٹس بھی بیچ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: انسٹا گرام سے پیسے کمانے کے 7 بہترین طریقے
اپنے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے انسٹاگرام نے وقت کے ساتھ ساتھ ایپ میں بہت سی تبدیلیاں کیں۔ Instagram Reels اور Stories جیسے فیچرز نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ مستقبل قریب میں مزید بہتری دیکھنے میں آنے کی امید ہے۔
3۔ Best Social Media Platforms: واٹس ایپ
واٹس ایپ سے کون واقف نہیں ہو گا۔ اس وقت دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ایپ جنوری 2009 میں بنائی گئی۔ واٹس ایپ کے اصلی بانی تو Jan Koum اور Brian Acton ہیں، لیکن حال ہی میں فیس بک کمپنی میٹا نے اس کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
اس وقت واٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد 2 بلین سے زائد ہے۔ واٹس ایپ کی بیرونی ممالک میں کسی سے رابطہ کرنے کا انتہائی سستہ طریقہ ہے۔ واٹس ایپ سے پہلے بیرون ممالک میں کال کرنا نہایت مہنگا طریقہ تھا۔ لیکن اس social app کے استعمال میں اضافے سے یہ مسئلہ بھی حل ہوتا گیا۔ اب آپ انٹرنیٹ کی مدد سے واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ملک میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو صرف موبائل نمبر درکار ہے جس پر آپ واٹس ایپ بنان چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے ڈیٹا کا بیک اپ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک عدد گوگل اکاؤنٹ بھی درکار ہو گا۔
اب آپ واٹس ایپ پر بات چیت کے علاوہ اپنا کاوربار بھی چلا سکتے ہیں۔ WhatsApp Business کی مدد سے کسی بھی روایتی ای کامرس سائٹ کی طرح آپ اپنی پراڈکٹس کو اچھے طریقے سے ڈسپلے کر سکتے ہیں (پراڈکٹس کیٹالاگ)۔
4۔ Microblogging Social Media Platform: ٹویٹر
Twitter ایپ جولائی 2006 میں بنائی گئی۔ اس ایپ کے بانیان میں Jack Dorsey, Noah Glass, Evan Williams اور Biz Stone شامل ہیں۔ لیکن حال ہی میں Tesla کمپنی کے مالک Elon Musk نے ٹویٹر کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
اس وقت ٹویٹر ایپ کے فعال صارفین کی تعداد تقریباً 450 ملین سے زائد ہے۔ اسے زیادہ تر خبروں کی تشہیر کے لیے بلاگرز استعمال کرتے ہیں۔ ٹویٹر کو زیادہ تر جرنلسٹ خبروں کی براڈکاسٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خبروں کی تشہیر کے علاوہ اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے بڑے بڑے برانڈز بھی ٹویٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
ٹویٹر کے اصول کے مطابق ایک ٹویٹ میں زیادہ سے زیادہ 280 الفاظ استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس سے زائد کے لیے آپ کو اضافی ٹویٹس شامل کرنا پڑتی ہیں جنہیں threads کہتے ہیں۔
5۔ Best Video Platform: یوٹیوب
انٹرنیٹ سے منسلک تقریباً تمام صارفین ہی یوٹیوب کو جانتے اور استعمال کرتے ہوں گے۔ یوٹیوب دنیا کا سب سے بہترین ویڈیو پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر سے انٹرنیٹ صارفین مختلف موضوعات پر ویڈیوز بناتے اور اپلوڈ کرتے ہیں۔
یوٹیوب فروری 2005 بنائی گئی۔ اس کے بانی Jawed Karim, Steven Chen اور Chad Hurley ہیں۔ یوٹیوب کے فعال صارفین کی تعداد 2.5 بلین سے زائد ہے۔
یوٹیوب پر آپ مختلف موضوعات پر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، انہیں لائک کر سکتے ہیں، کمنٹ کر سکتےہیں اور شیئر کر سکتے ہیں۔ ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے لیے آپ کو ایک چینل کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کہ آسانی سے گوگل اکاؤنٹ کی مدد سے بن جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب پرچینل بنانے کی مکمل رہنمائی اردو میں
یوٹیوب چینل کی مدد سے آپ پیسے کمانے کے علاوہ اپنے یا کسی دوسرے کے کاروبار کی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔ جتنا زیادہ آپ کا چینل مقبول ہو گا اتنا زیادہ آپ یوٹیوب سے کما سکتے ہیں۔
تمام Social Media Apps پر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ
اوپر بتائے گئے تمام social apps اکاؤنٹ بنانا آسان ہے۔ اس کے لیے زیادہ تر ایک ہی طرح کی معلومات درکار ہوتی ہے۔ آپ کو ایک عدد سمارٹ فون اور انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہوتا ہے۔ تمام social media platforms پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کو درج ذیل معلومات کی ضرورت ہوتی ہے:
- ای میل: تمام social media accounts کے لیے ای میل ایک لازمی چیز ہوتی ہے۔ اکاؤنٹ بناتے وقت آپ کو ایک ایسا ای میل ایڈریس درکار ہوتا ہے جسے آپ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہوں۔ یعنی دوسرے لفظوں میں کسی بھی social media platform پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کو پہلے ایک عدد گوگل یا Yahoo کا اکاؤنٹ درکار ہو گا۔
- فون نمبر: تقریباً تمام social media apps اب اکاؤنٹ بناتے وقت ای میل کے متبادل کے طور پر فون نمبر کو بھی قبول کر لیتی ہیں۔ جیسے کہ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام وغیرہ۔ لیکن واٹس ایپ ایک ایسی ایپ ہے جس میں سب سے اہم چیز فون نمبر ہی ہوتا ہے، جبکہ ای میل کا استعمال صرف اپنے ڈیٹا (chats اور contacts) کے لیے ہوتا ہے۔
یہ تو وہ معلومات ہے جو آپ کو تمام social media platforms پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے مشترکہ طور پر درکار ہوتی ہے۔ ہر ایک پلیٹ فارم پر الگ سے تفصیل جاننے کےلیے درج زیل ذرائع سے مدد لی جا سکتی ہے:
فیس بک پر آسانی سے اکاؤنٹ بنائیں
انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ
ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنانے کا آسان طریقہ