پاکستان میں رہ کر Amazon Virtual Assistant کیسے بنیں؟ آئیے اس سوال کا جواب جانتے ہیں۔
Amazon دنیا کی ایک بہت بڑی مارکیٹ پلیس ہے جس کی بنیاد 1994 میں Jeff Bezos نے رکھی۔ اس پلیٹ فارم پر آپ تقریباً تمام ممالک سے کوئی بھی پراڈکٹ خریدی جا سکتی ہے۔ پاکستان سے البتہ آپ براہ راست کوئی پراڈکٹ نہیں خرید سکتے، لیکن حال ہی میں ایمازون نے پاکستان کو اپنی Seller List میں شامل کیا۔
دیگر الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس پر رجسٹر کرنے کے بعد کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک سے اپنی مصنوعات بیچ سکتے ہیں۔
20 لاکھ سے زائد لوگ ایمازون پر سالانہ کھربوں ڈالرز کا کاروبار کرتے ہیں۔ جب Amazon نے پاکستان کو اپنی Seller List میں شامل کیا تو ہزاروں لوگوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کر لیا۔ تاہم، ہر کوئی ایمازون پر مصنوعات نہیں بیچ سکتا، کیوں کہ اس کے لیے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ کے پاس سرمایہ کاری کے لیے رقم نہیں ہے، تب بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ Virtual Assistant بن کر بھی اس پلیٹ فارم سے پیسے کما سکتے ہیں۔ اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کہ Virtual Assistant کیا ہوتا ہے، اور پاکستان میں رہ کر Amazon Virtual Assistant کیسے بنا جا سکتا ہے۔
Amazon Virtual Assistant کیا ہوتا ہے؟
Amazon Virtual Assistant ایک ایسی جاب ہے جس میں آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر کسی دوسرے شخص کے ایمازون سٹور اور اس کے کاروبار کو سنبھالتے ہیں۔ Virtual Assistant کی فراہم کردہ سروسز مختلف لوگوں کی صلاحیتوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ ایک ایمازون سٹور کا مالک اپنے کاروبار کو چلانے اور اس کو سنبھالنے کے لیے ایک یا ایک سے زیادہ فری لانسر ورچوئل اسسٹنٹ کو hire کر سکتا ہے۔
Amazon VA کو کسی سٹور کے مختلف پہلوؤں کی دیکھ بھال کرنا ہوتی ہے جیسے کہ Product Hunting, Listing, PPC advertising وغیرہ۔ ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ سے متعلق جابز کو مختلف جابز پورٹلز، فری لانس مارکیٹ پلیس، فیس بک گروپس وغیرہ پر تلاش کرنا آسان ہے۔
پاکستان میں ورچوئل اسسٹنٹ بننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ مختلف ٹیچنگ پلیٹ فارمز کی طرف سے اس مقصد کے لیے گئی پروموشن ہے۔
Amazon Virtual Assistant کی خدمات کیوں حاصل کی جاتی ہیں؟
کسی بھی ایمازون سٹور کو چلانے اور مینیج کرنے کے لیے آپ کے پاس وقت اور اس کام کے لیے درکار صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ تر ای کامرس سٹورز کے مالکان ایسے ہیں جن کے فزیکل سٹورز موجود ہیں۔ ان میں ایمازون پر ای کامرس سٹور کو کامیابی سے چلانے کی صلاحیت نہیں ہوتی، اور نہ ان کے پاس اس کام کے لیے درکار وقت ہوتا ہے۔
اسی لیے وہ کسی ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات لیتے ہیں۔ ذیل میں کچھ ایسے کام ہیں جن کے لیے Amazon Virtual Assistants کی خدمات لی جاتی ہیں:
1۔ Task Management
کسی بھی اسسٹنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر کام مکمل کرنے کےلیے مقرر کیا جا سکتا ہے۔ ان کاموں میں سٹاک اور قیمتوں کو اپڈیٹ کرنا، کسٹمرز کے سوالات کے جوابات دینا، ان کے مختلف مسائل کا حل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی کام شامل ہو سکتے ہیں۔
2۔ سپورٹ
ایمازون سٹور کو مینیج کرنا ایسی صلاحیتوں کا تقاضا کرتا ہے جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر، سٹور بنانا ایک لمبا اور پیچیدہ کام ہے، جس کے لیے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جس کو اس کے بارے میں علم اور تجربہ ہو۔
لہٰذا اس مقصد کے لیے کسی Amazon Virtual Assistant کی خدمات لینا ایک عام بات ہے۔ مزید یہ کہ اس کے لیے فوٹوشاپ، ویب ڈیویلپمنٹ اور Data Analysis میں مہارت ہونا بھی ضروری ہے۔ اور یہ support صرف آپ کو کسی اور ذریعے سے حاصل کرنا ہو گی۔
3۔ سستی خدمات
اوپر بیان کی گئی سکِلز کم پیسوں میں دستیاب نہیں ہوتیں۔ انہیں سیکھنے کے لیے آپ کو کافی پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ چھوٹی کمپنی کے مالکان کے لیے، کسی کو فی گھنٹہ یا پروجیکٹ کی بنیاد پر دور سے ملازمت دینا بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ کل وقتی کارکن کی خدمات حاصل کرنے کے مقابلے میں سستہ ہے۔
مزید یہ کہ، یہ دیگر اخراجات جیسے کہ کام کرنے والی جگہ کا کرایا اور دیگر بِلز وغیرہ۔ کیوں کہ آپ remote خدمات حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔
4۔ ملازمین کو سنبھالنے کی ذمہ داری سے آزادی
کُل وقتی ملازمین کو بھرتی کرنے سے سٹور کے مالکان پر ملازمین کے حوالے سے کچھ اضافی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ دوسری طرف، Virtual Assistants کو hire کرنے والے مالکان کو ایک مقرر کردہ شرح کے حساب سے انہیں معاوضہ دینا ہوتا ہے کیوں کہ وہ دونوں (ورچوئل اسسٹنٹ اور سٹور مالک) ایسے معاہدے پر چلتے ہیں جس کے مطابق وہ ایک دوسرے پر انحصار نہیں کر رہے ہوتے۔
5۔ آسانی
ورچوئل اسسٹنٹ کے ہوتے ہوئے، سٹور مالکان دیگر پہلوؤں پر کام کر سکتے ہیں کیوں کہ سٹور کو سنبھالنے کی ذمہ داری ورچوئل اسسٹنٹ کے ذمہ ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ ورچوئل اسسٹنٹس کی مدد سے ایک سے زیادہ سٹورز بھی چلاتے ہیں۔
Amazon Virtual Assistant کی ذمہ داریاں
ایک بار جب آپ کو احساس ہو جائے کہ ایمازون اسٹور کے مالک کے لیے ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات حاصل کرنا کتنا ضروری ہے، اس چیز کو نظر میں رکھتے ہوئے، نیچے کچھ ایسی خدمات دی جارہی ہیں جو آپ دنیا بھر میں کسی کو بھی پیش کر سکتے ہیں۔
1۔ پراڈکٹ ہنٹِنگ (Product Hunting By Amazon Virtual Assistant)
پراڈکٹ ہنٹنگ، یا دوسرے لفظوں میں ایمازون پر سب سے زیادہ منافع بخش مصنوعات تلاش کرنا، ایک ایسا عمل ہے جو ایمازون پر سائن اپ کرنے سے بھی پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ ایمازون پر تقریباً 75 ملین مصنوعات ہیں۔ لیکن آپ کے لیے ان تمام پراڈکٹ کو بیچنا موضوں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، پراڈکٹ ہنٹنگ زیادہ تر جاب پورٹلز پر سب سے زیادہ فراہم کی جانے والی سروس بھی ہے۔
پراڈکٹس کو Hunt کرنا ایک اہم قدم ہے، اور اس کے لیے باقاعدہ ریسرچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ Amazon Virtual Assistant کی ذمہ داریوں میں سے اکیلی یہ سروس ہی آپ کو بہت پیسہ کمانے کے مواقع فراہم کر سکتی ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ بننے کے بہت سے خواہش مند لوگ Product Hunting کے علاوہ کوئی اور سکِل سیکھنا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔
جتنا نظر آ رہا ہے پراڈکٹ ہنٹنگ اُتنی آسان بھی نہیں ہے۔ اس میدان میں کُودنے سے پہلے آپ کے پاس ریسرچ کرنا آنا چاہیے۔ آپ پراڈکٹ ہنٹنگ میں بہترین کارکردگی دِکھا سکتے ہیں اگر:
- آپ کو چیزوں میں دلچسپی لینے کی عادت ہے (Curiosity)
- آپ ہر کام کی گہرائی تک جاتے ہیں، لیکن اس میں حد سے زیادہ گہرا نہیں جاتے
- آپ سب سے نئی اور بہترین پراڈکٹس کے بارے میں سیکھنا پسند کرتے ہیں
- اگر آپ بہت زیادہ ڈیٹا میں سے صرف کام کی چیز نکالنا جانتے ہیں
- اگر آپ آنلائن ریسرچ کرتے ہوئے اپنے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
Amazon Product Hunting میں کس چیز پر توجہ دینی چاہیے؟
اگر آپ پاکستان میں Amazon Virtual Assistant سے متعلقہ سب سے زیادہ پیسوں والی جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے خود کو تیار کرنا ہو گا۔ نیچے کچھ ایسی چیزیں دی جا رہی ہیں جن پر آپ کو اپنے کلائنٹ کے لیے صحیح پراڈکٹ کا انتخاب کرتے وقت توجہ دینی چاہیے:
- جس کی ڈیمانڈ زیادہ ہو اور competition کم ہو
- keyword سرچ کا والیوم اچھا ہو
- پراڈکٹ کس موسم میں زیادہ استعمال ہوتی ہے (Seasonality)
- اس بات کی نگرانی کریں کہ پراڈکٹ کتنی مستقل مزاجی سے بِک رہی ہے (Monitor Product Behavior)
- پراڈکٹ کا ٹائٹل
- اچھا منافع
- پراڈکٹ کا اوسط ریوینیو اور ایک مہینے میں ہونے والی اوسط سیل کی تعداد
- پراڈکٹ کے Reviews
- یہ دیکھیں کہ پراڈکٹ کتنی چھوٹی اور وزن میں کتنی ہلکی ہے
- Seller کی درجہ بندی
- بہتری کی گنجائش
- پراڈکٹ کو ایجاد کرنے کی سند (Patents) اور دیگر قانونی معاملات
اگر آپ کو کوئی ایسی پراڈکٹ ملے جس کی مانگ (Demand) بہت زیادہ ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے Patents کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی قانونی معاملات ہوں، تو ایسی پراڈکٹ بیچنے کے لیے نہایت آئیڈیل ہو سکتی ہے۔
2۔ پراڈکٹ سورسِنگ (Product Sourcing)
ایمازون پر پراڈکٹس بیچنے کے لیے نیچے دیئے گئے دو طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاتا ہے:
- Fulfilled By Merchant (FBM)
- Fulfilled By Amazon (FBA)
FBM طریقہ میں، پراڈکٹ کی سورسِنگ سے لے کر ڈیلیوری تک، ہر چیز کا ذمہ دار seller ہوتا ہے۔ جبکہ FBA طریقہ میں، ایمازون seller کو مدد فراہم کرتے ہوئے پراڈکٹ کی ڈیلیوری کی ذمہ داری پوری کرتا ہے اور بدلے میں اُس سے معمولی فیس وصول کرتا ہے۔
FBA کے طریقہ کو اس لیے زیادہ تر ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ یہ آپ کے ڈیلیوری سے متعلق تمام مسائل کو حل کرتا ہے اور لاجسٹک جیسے مسائل سے بھی آپ کو آزاد کرتا ہے۔ اس طریقے کی مدد سے، آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر دوسرے ملکوں میں پراڈکٹس بیچ سکتے ہیں۔
یہ طریقہ صرف اس چیز کا تقاضا کرتا ہے کہ آپ اپنی انوینٹری کو ایمازون ویئر ہاؤس میں بھیج دیں، جہاں سے ایمازون پراڈکٹس کو پیک کر کے خود ہی کسٹمرز تک ڈیلیور کر دے۔ کسٹمر سروس اور آڑدرز کی واپسی (order return) کے مسائل بھی خود ایمازون کی ہی ذمہ داری ہو گی۔
FBA Seller ایمازون سٹور پر سورسِنگ کیسے کر سکتا ہے؟
- پرائیویٹ لیبل: اس کا مطلب ہے کسی بھی manufacturer کے ساتھ مل کر اپنا برانڈ لانچ کرنا۔ اس طریقے میں آپ ایمازون پر اپنا برانڈ بنا سکتے ہیں جس میں آپ پراڈکٹ کسی بھی مقامی مینوفیکچرر سے بنوائیں گے اور اس پر اپنا لیبل لگا کر اسے ایمازون کے ویئر ہاؤس تک پہنچائیں گے۔ آپ ڈراپ شپنگ کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جس میں آپ اپنی پراڈکٹ چائنا سے امریکہ میں بھی بیچ سکتے ہیں۔
- ہول سیل: اس طریقے میں ایمازون سے ایسی پراڈکٹس تلاش کی جاتی ہیں جن کی بہت زیادہ مانگ ہو، اور پھر کسی ہول سیلر سے انہیں خرید کر ایمازون پر بیچ کر اچھا منافع کمایا جا سکتا ہے۔
- Retail Arbitrage: اس طریقے میں آپ ایمازون کے ہی کسی سٹور سے اشیاء خریدتے ہیں، اور انہیں دوبارہ بیچ کر منافع کما سکتے ہیں۔
ان تمام طریقوں کےلیے وقت محنت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی بھی سیلر کو اس طرح کی جاب کے لیے کسی ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات لینا پڑتی ہیں۔ وقت کو بہتر طور پر مینیج کرنے کے لیے مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں کے ساتھ ابتدائی تعاملات کو سنبھالنے کے لیے VA کا استعمال کرنا ایک موثر طریقہ ہے۔ سورسنگ کے لیے بہترین ورچوئل اسسٹنٹ بننے کے لیے آپ کے پاس درج ذیل خوبیوں کا ہونا بہت ضروری ہے:
- غیر معمولی کمیونیکیشن سکِلز
- بہترین ڈیل کے لیے اضافی محنت کرنے کے لیے رضا مندی
- بات چیت (Negotiation) میں بہترین مہارت
- بہت ساری معلومات میں سے اپنے مطلب کی چیز نکالنے کی صلاحیت
- پراڈکٹ ہنٹنگ کو پسند کرنا
اگر آپ کے پاس یہ مہارتیں ہیں، تو آپ کسی بھی سیلر کو اپنی Virtual Assistant Services پیش کر سکتے ہیں۔ آپ ان کے لیے نئی پراڈکٹس تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ان کے پہلے سے موجود سٹور کے لیے نئی پراڈکٹس لانچ کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
3۔ مقابلے کے رجحان کا تجزیہ کرنا (Competition Analysis Service By Amazon Virtual Assistant)
Competition Analysis ایک ایمازون پر ایک اہم جاب ہے۔ اور اسے ایک بہترین ورچوئل اسسٹنٹ ہی سر انجام دے سکتا ہے۔ کسی بھی کمپنی بشمول ایمازون سٹور کو سنبھالنے کے لیے، یہ بہت ضروری چیز ہے۔ Competition Analysis سٹور پر پراڈکٹس لسٹ کرنے سے پہلے کیا جاتا ہے۔
آپ کو اپنی مصنوعات کا ان مصنوعات کے موازنہ کرنا ہو گا جو آپ کے حریف نے لسٹ کی ہیں۔ اس میں قیمتوں کا موازنہ کرنا، آپ کے حریفوں کی مصنوعات کی فہرستوں کی تصدیق کرنا، ان کی برانڈنگ اور Testimonials کی جانچ کرنا، اور دیگر چیزوں کے علاوہ ان کے Targeted Keywords کی تحقیق کرنا شامل ہے۔
اس موازنے آپ کو جتنا بھی ڈیٹا حاصل ہو گا وہ آپ کو پراڈکٹ لسٹنگ میں مدد فراہم کرے گا۔
4۔ پراڈکٹ لِسٹنگ (Product Listing)
Virtual Assistant کی جاب صحیح پراڈکٹ منتخب کرنے اور پھر اس کو سورس کرنے پر ہی ختم نہیں ہو جاتی۔ اگلا قدم ان پراڈکٹس کو اپنے سٹور پر لِسٹ کرنا اور پھر انہیں ٹاپ پر رینک کروانا ہوتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر لاکھوں کی تعداد میں پراڈکٹس ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں سیلرز آپ کی پراڈکٹ کے مقابلے میں موجود ہوں گے۔
جب آپ اپنی پراڈکٹس کو اچھی طرح Optimize کریں گے تو ہی آپ کی پراڈکٹس کے پہلے پیچ پر نظر آنے کے امکانات ہیں۔
آپ نے اس سے قبل سرچ انجن آپٹیمائزیشن یا SEO کے بارے میں سن رکھا ہو گا۔ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی پراڈکٹ کو ایسے keywords کے مطابق Optimize کرتے ہیں جو گوگل یا ایمازون پر سب سے زیادہ سرچ ہوتے ہیں۔ آپ ان keywords کو پراڈکٹ کے ٹائٹل اور تفصیل (description) میں بھی شامل کرتے ہیں۔
اس مقابلے میں آپ کی پراڈکٹ کی تصویر بھی سب سے بہترین ہونی چاہیے۔ بہترین کوالٹی کی تصاویر شامل کریں۔ اچھے Reviews آپ کو ایمازون پر بہت اچھا تاثر دیتے ہیں۔ پراڈکٹ لِسٹنگ کے لیے ایک ورچوئل اسسٹنٹ میں درج ذیل صاحیتیں ہونی چاہیے:
- SEO کی صلاحیتیں
- بہترین رائٹنگ کی مہارتیں
- پراڈکٹ خریدنے کے لیے کسی کسٹمر کو قائل کرنے کی صلاحیت
جب آپ کو لگے کہ آپ کے پاس یہ صلاحیتیں موجود ہیں، تو آپ گھر بیٹھے ایمازون سٹور مالکان کو ایسی سروسز پیش کر ستکےہیں جن سے وہ انکار نہ کر سکیں۔
5۔ Amazon پر اشتہارات (Pay Per Click Campaigns By Amazon Virtual Assistant)
ایمازون پر PPC اشتہارات چلانا ورچوئل اسسٹنٹس کے لیے ایک منافع بخش جاب ہے۔ PPC اشتہارات چلانے کی صلاحیت کے ختم ہو جانے کے بعد اور بھی زیادہ ضروری ہوچکی ہے۔ Virtual Assistants کی اس جاب کا پاکستان میں رجحان بہت زیادہ ہے۔
Amazon PPC اشتہارات کے لیے ایک آپشن فراہم کرتا ہے۔ اس میں اشتہار پر ہر کلک کے بدلے اشتہار دینے والے سے ایک معمولی فیس لی جاتی ہے۔ کلک کی لاگت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ جس keyword پر رینک کرنا چاہتے ہیں اس کا والیوم اور competition کیا ہے۔
ایمازون تین اقسام کے اشتہارات کی سہولت دیتا ہے جو کہ Sponsored Brands, Sponsored Display Ads, اور Sponsored Products ہیں۔ اس مخصوص کام کےلیے آنلائن Amazon Virtual Assistant کی جابز تلاش کرنا آسان ہے۔ سٹور مالکان اشتہای مہم چلانے کے لیے VAs کی خدمات لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان مہمات سے بہت اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔
نئے سٹورز کو زیادہ تر اس طریقے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں organically رینک کرنے کے لیے sales اور reviews کی ضرورت ہوتی ہے۔
6۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ (Social Media Marketing)
Paid Marketing کے لیے سوشل میڈیا موزوں ترین ہے۔ بعض اوقات آپ PPC اشتہارات کی بجائے سوشل میڈیا پر اپنی پراڈکٹ کو پروموٹ کر کے اپنی sales زیادہ بڑھاتے ہیں۔ تقریباً تمام سٹور مالکان فیس بک، انسٹا گرام اور Pinterest پر اکاؤنٹ رکھتے ہی ہیں۔ ان پیجز کو مینیج کرنے اور ان پر اشتہارات چلانے کے لیے VAs کی خدمات لی جاتی ہیں۔
اگر آپ کو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کام کرنے کا طریقہ معلوم ہو، تو آپ کسی بھی ایمازون سٹور پر VA کی خدمات دے سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹر بننے کے لیے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:
- لوگوں کو متوجہ کرنے والی تصاویر کی مدد سے سوشل میڈیا اشتہارات بنانے کی صلاحیت
- لوگوں کو کلک کرنے پر مجبور کر دینے والی کیپشن لکھنے کی صلاحیت
- ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی بہترین صلاحیت
Virtual Assistantsکے لیے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ PPC ایڈز چلانے کی سروس بھی پیش کریں۔ کیوں کہ سٹور مالکان جاب کے لیے ایسے شخص کو ترجیح دیتے ہیں جو یہ دونوں صلاحیتیں رکھتا ہو۔
7۔ کسی برانڈ کے لیے کونٹینٹ تخلیق کرنا
آپ نے ایمازون پر ایسی پراڈکٹس بھی دیکھی ہوں گی جن کی ویڈیوز بھی موجود ہوتی ہیں۔ پراڈکٹس کی ویڈیوز سیلز کو بڑھاتی ہیں۔ ایمازون کی منفرد خصوصیت کی بدولت ویڈیوز والی پراڈکٹس تیزی سے رینک ہوتی ہیں۔ ایمازون پر اکاؤنٹ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ہمیشہ اس پر موجود رہیں گے۔
اپنی پراڈکٹس کو پروموٹ کرنے کے لیے آپ کو صرف اکاؤنٹ سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایمازون کی کسی بھی دوسری virtual hiring کی طرح، سٹور مالکان ایسے لوگ بھی hire کرتے ہیں جو پروموشنل کونٹینٹ کو سنبھالیں۔ اس جاب میں آپ ظاہری کونٹینٹ (ویڈیوز یا تصویریں) یا بلاگ لکھ کر پراڈکٹس کو پروموٹ کریں گے۔
اس کام کے لیے آپ کے پاس رائٹنگ اور ویڈیوز بنانے کی بہترین صلاحیت ہونی چاہیے۔ ان بلاگز میں پراڈکٹ کے بارے میں review, پراڈکٹ کو استعمال کرنے کے طریقے اور مختلف پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات شامل ہوتے ہیں۔
8۔ اِنوینٹری کو مینیج کرنا
جب آپ کا سٹور ایمازون پر کامیابی سے چلنے لگے، تو آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ تمام معاملات کو صحیح انداز میں چلانے کے لیے آپ کو مختلف چیزوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک انوینٹری بھی ہے۔ اگر آپ کی پراڈکٹس زیادہ عرصہ تک Out of stock رہیں، تو ان کی رینکنگ گِر جاتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ کو سٹور کی سیلز اور ایمازون FBA کے واجبات (charges) پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر آپ FBM سٹور چلا رہے ہیں، تو آپ کو ہر وقت اپنے سٹور پر active رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام معاملات کا خیال رکھنے کے لیے سٹور مالکان Virtual Assistants کی خدمات لیتے ہیں۔
9۔ کسٹمر سروس مہیا کرنا
FBA سٹور چلاتےہوئے، کسٹمر سروس سے متعلقہ زیادہ تر معاملات کا خیال خود ایمازون کے ذمہ ہوتا ہے۔ تاہم، برانڈ بنانے میں کچھ اضافی محنت سیلر کو ہی کرنا ہوتی ہے۔ اپنے کسٹمرز کے ساتھ براہ راست تعامل (Interact) کرنا آپ کی ساکھ کو بہتر کرے گا۔
اس کام کے لیے ایمازون سٹور مالکان ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات لیتے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی قسم کی ایمازون VA کی ذمہ داریاں لینا چاہتے ہیں، تو آپ کو دیگر سروسز کے ساتھ یہ سروس بھی مہیا کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں ایمازون پر کیسے کام کیا جائے؟
Daraz پر پراڈکٹس کیسے بیچی جائیں؟