فائیور کو آج اگر دنیا کا سب سے بڑا آنلائن کمائی کا پلیٹ فارم کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ دنیا میں اس وقت اور بھی بہت سی ویب سائٹس ہیں جو لوگوں کو فری لانسنگ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔ لیکن خریداروں اور بیچنے والوں کے لیے یکساں سہولیات کی وجہ سے فائیور ان تمام پلیٹ فارمز میں سے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دن بدن اس پر آنے والے صارفین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
ہم نے فائیور کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو اس کے بارے میں بتانے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں ہم نے ایک سیریز کا آغاز کیا ہے جس میں ہم آپ کو فائیور کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں گے۔ اسی سلسلے میں پہلے ایک آرٹیکل پوسٹ کیا جا چکا ہے جس میں ہم نے فائیور کا بنیادی تعارف اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بیان کیا۔ اگر آپ پہلے وہ پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں۔
آج اس آرٹیکل میں ہم دیکھیں گے کہ ہم فائیور پر اپنا اکاؤنٹ کیسے بنا سکتے ہیں اور کس طرح اپنی پہلی گِگ پبلش کر سکتے ہیں۔ تو آئیے بنا وقت ضائع کیے چلتے ہیں اپنے آج کے موضوع کی طرف!
فائیور پر اپنی پروفائل بنانا
اب ہم آتے ہیں اُس کام کی طرف جس کے لیے آپ یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں۔ فائیور پر سروسز کی خریدوفروخت کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔ اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے:
- سب سے پہلے فائیور کے ہوم پیج پر جائیں۔
- ہوم پیج پر جا کر Become a Seller پر کلک کریں۔
- یہاں آپ سے ای میل ایڈریس مانگا جائے گا۔ اپنا ای میل ایڈریس لکھنے کے بعد Continue پر کلک کریں۔
- اگلے مرحلے پر آپ اپنا username منتخب کریں گے۔
- آپ کا username وہی نام ہو گا جو سب کو نظر آئے گا۔ اور یہی نام آپ کی فائیور پروفائل کے لنک میں بھی شامل ہو گا۔
- آپ کے username میں زیادہ سے زیادہ 15 حروف ہو سکتے ہیں۔ اس میں سپیشل حروف شامل نہیں ہو سکتے (٪، @، ! وغیرہ)۔
- username کے بعد آپ کو اپنا پاسورڈ منتخب کرنا ہے۔ پاسورڈ منتخب کرنے کے بعد Join کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اب آپ فائیور پر ایک رجسٹرڈ صارف ہیں۔ آپ کو اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ایک ای میل موصول ہو گی۔
- خیال رہے کہ یہ ای میل 30 دن کے لیے کارآمد ہوتی ہے۔ 30 دن کے بعد، فائیور میں لاگ اِن کرنے کی صورت میں آپ کو Resend کے بٹن پر کلک کرنا ہو گا تاکہ آپ ایک نئی تصدیقی ای میل وصول کر سکیں۔
- موصول ہونے والی ای میل کے اندر Activate Your Account پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کریں۔
جب آپ اپنی پروفائل سیٹ اپ کریں گے تو اس کے بعد آپ اپنی مرضی کے payment method کو منتخب کریں گے۔ آپ کے پروفائل میں آپ کی پیشہ ورانہ تصویر کے ساتھ ساتھ اس بات کا خلاصہ بھی شامل ہونا چاہیے کہ آپ کون ہیں اور آپ کس قسم کی خدمات پیش کرتے ہیں۔
آپ کو مختلف شعبوں میں اپنی مہارت دکھانے کے لیے ٹیسٹ دینے کا موقع بھی ملے گا۔ نیچے ایک تصویر کے ذریعے اپنی مہارت دکھانے کے لیے ٹیسٹ کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔
پروفائل سیٹ اپ کرنے کے بعد اب ہم بات کریں گے کہ کس طرح ہم اپنے فائیور اکاؤنٹ پر گِگ بنا سکتے ہیں۔ اگرچہ فائیور کی ایک موبائل ایپ بھی ہے، لیکن ہم gig صرف ڈیسک ٹاپ کو استعمال کرتے ہوئے ہی بنا سکتے ہیں۔ اس لیے آپ کو کمپیوٹر پر اپنے فائیور اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ گِگ بنانے کے لیے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
- اپنی پروفائل میں لاگ ان کریں۔ اس کے بعد selling پر کلک کرنے کے بعد Gigs پر کلک کریں۔ اس سیکشن میں آپ کے اکاؤنٹ پر بنی ساری gigs نظر آتی ہیں۔ لیکن ہم چونکہ پہلی gig بنانے جا رہے ہیں، سو ہمیں کوئی gig نظر نہیں آئے گی۔
2. Gigs پر کلک کرنے کے بعد جب آپ نئے پیج پر آ جائیں گے، تو یہاں آپ کو create new gig کا بٹن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کر دیں۔
3. تیسرے مرحلے پر، اپنی gig کا ایک ٹائٹل، کیٹیگری، اور میٹا ٹیگ منتخب کریں۔
Gig Title: آپ کا گِگ ٹائٹل اس سروس کی مختصر تفصیل ہے جسے آپ Fiverr پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ 80 حروف کے برابر یا اس سے کم ہونا چاہیے۔ اگر آپ اس بارے میں الجھن میں ہیں کہ آپ کو کیا ٹائٹل دینا ہے تو آپ دوسرے بیچنے والوں سے آئیڈیاز حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا ٹائٹل منفرد ہے۔
Categoris: فائیور پر آپ کے پاس مختلف طرح کی کیٹیگریز ہوتی ہیں جن میں صارفین اپنی سروسز بیچنا بھی چاہتے ہیں اور خریدنا بھی۔ ان categories میں گرافکس ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، لکھنے اور ترجمہ کرنے کی سروس، ویڈیو اور اینیمیشن، میوزک اور آڈیو وغیرہ شامل ہیں۔
ان categories میں سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق انتخاب کریں جو سروس آپ بیچنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک دفعہ gig بن جانے کے بعد یہ تبدیل نہیں ہو سکتی۔
category کے انتخاب کے بعد، آپ کے پاس sub category کے انتخاب کا بھی اختیار ہوتا ہے۔ sub category ایسی ہونی چاہیے جو خاص آپ کی سروسز کے مطابق ہو۔
Search Tags: فائیور آپ کو 5 سرچ ٹیگ شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی gig فائیور کے سرچ رزلٹ میں زیادہ مرتبہ نظر آئے، تو آپ کے سرچ ٹیگ میں ایسے کی ورڈ شامل ہونے چاہیے جو آپ کو لگتا ہے کہ ایک خریدار سروسز سرچ کرتے ہوئے استعمال کرے گا۔ اپنی gig کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں؟؟ جان لیجیے کہ اس وقت فائیور پر 3 ملین سے زیادہ سروسز بیچنے والے موجود ہیں۔ لہٰذا آپ اپنی gig کے حوالے سے آئیڈیاز دوسرے sellers کی gigs سے بھی لے سکتے ہیں۔
4۔ اپنی gig کی قیمتوں کا تعین کیجیے۔
آپ کی gig کی قیمت 5$ سے شروع ہوتی ہے اور 995$ تک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو ایک ہی gig پر دیگر پیکجز بھی پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ‘Try Now’ کے بٹن پر کلک کریں۔
سٹینڈرڈ اور پریمیئم پیکچ کی آپشن کھلنے پر، اگر آپ اضافی سروسز پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایک ہی gig کے لیے مختلف قیمتیں سیٹ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی بنیادی قیمت 5$ سیٹ ہے اور آپ کی آرڈر ڈیلیور کرنے کی مدت 3 دن ہے، تو آپ اسی آرڈر کو 2 دن میں ڈیلیور کرنے کے لیے اپنی قیمت 5$ سے بڑھا کر 10$ بھی کر سکتے ہیں۔
جب ایک خریدار کسی کام پر کسی بھی طرح کی شکایت کرتا ہے اور اس میں بہتری کا خواہاں ہوتا ہے، تو اس کام پر جتنی دفعہ نظرِثانی کی جاتی ہے، اس تعداد کو gig revisions کہتے ہیں۔
categories اور sub categories کی بنیاد پر، آپ اپنی gig پر کچھ دیگر آپشنز بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
5۔ اپنی gig کی ڈسکرپشن اور تواتر سے پوچھے جانے والے سوالات(FAQs) لکھیں
gig کے ٹائٹل کے بعد ڈسکرپشن آپ کی gig میں سب سے اہم چیز ہے۔ بہت سے نئے seller اپنی gig کی ڈسکرپشن بہت جلد بازی میں لکھتے ہیں۔ آپ کو اس طرح نہیں کرنا چاہیے۔ نہایت تسلی سے ڈسکرپشن لکھیں اور حتٰی الامکان گرامر اور سپیلنگ کی غلطیوں سے گریز کریں۔ اپنی کیٹگری میں ٹاپ sellers دیگر ماہرین کی gig سے رہنمائی حاصل کریں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان کی gig description کو لفظ بہ لفظ کاپی مت کریں۔ ایسا کرنے کی صورت میں فائیور آپ کی gig کو ہٹا سکتا ہے یا اس کی رینکنگ کو کم کر سکتا ہے۔
فائیور آپ کو gig ڈسکرپشن لکھنے کے لیے 1200 حروف دیتا ہے۔ اس لیے آپ ممکنہ طور پر خریداروں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
6۔ Requirements شامل کریں۔
کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اس کو اچھی طرح سے سمجھیں۔ جتنا اچھا سمجھیں گے اتنا ہی ہم اپنے کلائینٹ کی توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔ آپ کی requirements یا تو سادہ ٹیکسٹ کی شکل میں ہو سکتی ہیں یا کسی منسلک فائل میں بھی ہو سکتی ہیں۔ اپنے خریدار سے اس کی requirements کو اچھے طریقے سے سمجھ لینا اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ آرڈر ڈیلیور کرنے کے وقت کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچا جا سکے۔
7۔ Gig میں تصویریں اور ویڈیوز بھی شامل کریں۔
فائیور آپ کو 3 طرح کی گیلیریز مہیا کرتا ہے جس میں آپ تصویریں، ویڈیوز یا پھر PDF فائل بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اچھی ریزولیوشن والی تصاویر اور ویڈیوز شامل کریں جو آپ کی gig کی سروسز سے ملتی ہوں۔
8۔ اپنی Gig شائع کریں۔
فائیور پر اپنی gig کو لائیو کرنے کا یہ آخری مرحلہ ہے۔ جیسے ہی آپ Publish Gig کے بٹن پر کلک کرتے ہیں آپ کی gig لائیو ہو جاتی ہے اور خریداروں کو نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جو آپ کی category میں فائیور پر سروسز کی تلاش میں آئے ہیں۔
سو ہم نے ان تمام steps پر بات کر لی جو فائیور پر gig لائیو شائع کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
This article is very important & necessary for those people who earn online Dollar
fiver py hum jo name use kry wo real hona chye ya koi b use ker sakty hn koi ferq parta ha ya ni
اس کے لیے کوئی خاص پالیسی تو نہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی شناخت بلکہ اصل نام کا استعمال کریں تاکہ لوگ جان سکیں کہ وہ اصل میں کس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Excellent boht acha likha gya hai complete information k sth
This article is too informative but explain search tag with one example