Affiliate Marketing کے ذریعے دوسرے لوگوں یا کمپنیز کی مصنوعات یا سروسز کو پروموٹ کرنا پیسے کمانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ بلاگرز، پبلشرز اور ویب سائٹس کے مالکان ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ کی حکمتِ عملی سے آنلائن پیسے کما سکتے ہیں۔

آپ کو ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ زیادہ تر ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ کے پلیٹ فارمز ایسے ہیں جنہیں ہم مفت میں join کر سکتے ہیں۔ اگر مناسب طریقے سے اس پر کام کیا جائے، تو ایک موثر affiliate marketing plan آپ کے پارٹ ٹائم کام سے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

Affiliate Marketing کیا ہے؟

ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ آنلائن مارکیٹنگ کا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں کمپنیز اپنی مصنوعات اور سروسز کو پروموٹ کرنے پر ہونے والی ہر ایک سیل کے بدلے میں کسی شخص کو کمیشن کی ادائیگی کرتی ہیں۔ سادہ لفظوں میں دیکھا جائے تو ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ ایسی مارکیٹنگ ہے جس میں ایک شخص کسی کمپنی کی پروڈکٹس اور سروسز کی تشہیر کرتا ہے۔

مارکیٹنگ کی اس قسم میں ایک ممکنہ گاہک کو کسی دوسرے شخص کے تجربات کی بنیاد پر ایک پروڈکٹ خریدنے کے لیے قائل کیا جاتا ہے، اس لیے ایسی مارکیٹنگ کو "Word of mouth marketing” کہا جاتا ہے۔

Affiliate Marketing کے فوائد کیا ہیں؟

اپنی ویب سائٹ پر ایسے اشتہارات شائع کرکے جو visitors کو ان کاروباروں کی طرف لے جاتے ہیں جن سے آپ وابستہ ہیں، آپ ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے پیسہ کما سکتے ہیں۔ مختلف طریقوں سے دوسروں کی مدد کرنا آنلائن پیسہ کمانے کا ای ذریعہ ہے۔

اس کی مدد سے آپ بغیر اپنی ویب سائٹ بنائے یا پہلے سے کسی بھی کاروبار کا تجربہ رکھے بغیر بھی آنلائن پیسے کما سکتے ہیں۔ کیوں کہ اسے آسانی سے شروع کیا جا سکتا ہے اور ایک سے زیادہ ذرائع سے پیسے کمانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔

ہر ایک اہم Phrase کے لیے Page بنانا جس کی آپ Ranking کرنا چاہتے ہیں سرچ انجنوں کے لیے اپنی ویب سائٹ کے مواد کو optimize کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ جتنے زیادہ آپ کی ویب سائٹ کے پیجز ہوں گے، اتنا زیادہ ہی آپ کی ویب سائٹ کے رینک کرنے کے امکانات ہوں گے۔

دوسری چیز جس کو آپ نے مدِ نظر رکھنا ہو گا وہ یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد منفرد ہو۔ اسے کسی دوسرے ویب سائٹ سے کاپی مت کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے keywords درست طریقے سے مواد میں استعمال کیے گئے ہوں۔ اگر آپ اس شعبے میں نئے ہیں تو آپ کو keyword density کو 1-2 فیصد تک رکھنا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر 100 الفاظ کے بعد آپ ایک یا دو دفعہ keyword کا استعما کریں۔

اگر آپ کی ویب سائٹ پر آنے والے لوگ آپ کے استعمال کردہ keywords کو سرچ کر کے آپ کی ویب سائٹ پر آئیں تو یہ اور بھی بہتر ہو گا۔ کسی بھی SEO ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مواد میں keyword density چیک کریں۔

Affiliate Marketing کے کام کرنے کا طریقہ

جب آپ کسی صارف کو کسی ویب سائٹ پر بھیجتے ہیں تو آپ کو اس میں سے کمیشن ملتا ہے، یہی ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ کا اصول ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ایمازون کے لیے مارکیٹنگ کرتے ہیں، اور آپ کے بنائے ہوئے لِنک پر کلک کرتے ہوئے کوئی بھی شخص خریداری کرے گا، تو اس شخص کے ادائیگی کرتے ہی آپ کو بھی کمیشن ملے گا۔

اگر آپ آن لائن جوتوں کی دکان چلاتے ہیں اور آپ کی ویب سائٹ پر ایک Affiliate لنک ہے، تو اگر کوئی اس لنک پر کلک کرتا ہے اور پھر ویب سائٹ سے جوتوں کا ایک جوڑا خریدتا ہے، تو آپ کو معاوضہ دیا جائے گا۔

Affiliate Marketing کیوں اتنی اہم ہےَ؟

آپ کو ایک novice یعنی کم تجربہ رکھنے والے انسان کی حیثیت سے ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ شروع کرنی چاہیے۔ Affiliate مارکیٹنگ کے ذریعے آپ ان پروڈکٹس اور سروسز کے لِنکس شیئر کر سکتے ہیں جنہیں آپ کے خیال میں آپ کی audience کافی پسند کرے گی۔

یہ بات ہم پہلے بھی کر چکے ہیں کہ جیسے ہی کوئی آپ کے بنائے ہوئے Affiliate link پر کلک کرے گا، آپ کو اس سے کمیشن ملے گا۔ عام طور پر اس کمیشن کی حد 10 سے 20 فیصد تک ہوتی ہے۔ آپ اپنی ویب سائٹ بنا کر وہاں بھی affiliate marketing کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

ایک خوبصورت اور بہترین ڈیزائن والی ویب سائٹ affiliate marketing کی طرف پہلا قدم کہلا سکتا ہے۔ ویب سائٹ کی مدد سے آپ زیادہ تعداد میں کسٹمرز حاصل کر سکیں گے جس سے زیادہ ریوینیو حاصل ہو گا۔

Affiliate Marketing کے لیے مشہور ویب سائٹس

ایفیلیئیٹ مارکیٹگ کے عمل کو زیادہ بہتر کرنے اور زیادہ موثر بنانے کے لیے کمپنیز سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو ترجیح دیتی ہیں۔ پوری دنیا میں لاکھوں لوگ گھر سے کام کر کے پیسے کمانے کے لیے affiliate marketing کو زیادہ منافع بخش طریقہ خیال کرتے ہیں۔

پاکستان میں بے شمار affiliate marketing websites ہیں اور ہر ویب سائٹ الگ الگ کمیشن کی پیشکش کرتی ہے۔ پاکستان کی سب سے بہترین affiliate marketing کے مواقع فراہم کرنے والی 10 ویب سائٹس کی فہرست درج ذیل ہے:

  • clickbank.com
  • amazon.com
  • aliexpress.com
  • daraz.com
  • goto.com.pk
  • gomart.pk
  • inspedium.com
  • bluehost.com
  • alibaba.com
  • wego.pk

Affiliate Marketing شروع کرنے کے لیے کیے جانے والی بنیادی اقدامات کی فہرست

اگر آپ affiliate marketing کرنا چاہتے ہیں اور نہیں جانتے کہ کس طرح اور کہاں سے آغاز کیا جائے؟ تو اس فہرست میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو سب سے پہلے کیا کرنے کی ضرورت ہے:

  • ایک پلیٹ فارم منتخب کریں
  • فیصلہ کریں کہ آپ کس کیٹیگری کی پراڈکٹ یا سروسز کے لیے مارکیٹنگ کریں گے
  • affiliate نیٹ ورکس کا انتخاب کریں
  • بہترین مواد تخلیق کریں
  • اپنے بلاگ، چینل یا ویب سائٹ پر ٹریفک لے کر آئیں
  • اپنے affiliate relations کو مزید مضبوط کریں

خلاصہ

یہ 10 ویب سائٹس affiliate marketing کے لیے بہترین ذریعہ ہیں جن سے ہم پیسہ کما سکتے ہیں کیوں کہ ان سائٹس پر کام کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔

اپنے ہدف کے سامعین کی demands کو جاننا، اپنی مارکیٹ اور خدمات کی لوکیشن کو جاننا، اور آخری لیکن سب سے اہم چیز یہ ہے کہ، ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ کے اہداف کے لیے اپنی ویب سائٹ میں ترمیم کرنا، یہ سب وہ کام ہیں جو سب سے زیادہ ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں آنلائن پیسے کمانے کی آسان سکِلز اور مختلف طریقے

بلاگ کو مونیٹائز کرنے کے لیے کتنی ٹریفک ہونی چاہیئے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے