آج کے زمانے میں جہاں ہم سب سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور موبائ فون اس قدر کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ ایسے میں موبائل فون کے ذریعے سے آپ کے بزنس کی مارکیٹنگ ایک بہترین خیال ہو سکتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم سمجھیں گے موبائل مارکیٹنگ کے بارے میں۔ آئیے شروع کرتے ہیں۔
موبائل مارکیٹنگ کیا ہے؟
موبائل مارکیٹنگ ایک ملٹی چینل، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی ہے جس کا مقصد اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ اور دیگر موبائل آلات کو استعما کرتے ہوئے ویب سائٹس، ای میل، ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس، سوشل میڈیا اور ایپس کے ذریعے ہدف والے سامعین تک پہنچنا ہے۔
حالیہ سالوں میں زیادہ تر لوگوں نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کر لی ہے۔ اس کی وجہ سے مارکیٹر بھی یہی کر رہے ہیں، تاکہ ایک سے زیادہ چینلز سے صارفین کی engagement بڑھائی جا سکے۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی پھیل رہی ہے، اسی طرح سے مارکیٹنگ کے طریقے بھی بدل رہے ہیں۔
اس لیے ممکنہ خریداروں کی توجہ حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے آپ کے مواد کا اسٹریٹجک اور انتہائی Personalized ہونا چاہیے۔
موبائل مارکیٹنگ کیسے کام کرتی ہے؟
جب بات موبائل مارکیٹنگ کی آتی ہے، تو مواد کے سٹریٹیجیک اور پرسنلائزڈ (Personalized) ہونے کا مطلب مخلتف ڈہوائسسز کے بارے میں سوچنا اور ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس مارکیٹنگ سے اور موبائل ایپس سے فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
جب بھی بات طویل مدتی یا قلیل مدتی مارکیٹنگ پلان بنانے کی بات آتی ہے تو موبائل مارکیٹنگ اس پہیلی کا ایک چھوٹا سا مگر اہم حصہ ہوتا ہے۔
آپ کے ہر طرح کے سامعین تک پہنچنے کا سب سے آسان حل موبائل مارکیٹنگ ہے جس میں درج ذیل شامل ہوتے ہیں:
- ای میل
- کونٹینٹ مارکیٹنگ
- سوشل میڈیا مارکیٹنگ
- پی پی سی (Pay-Per-Click)
- سرچ انجن آپٹیمائزئشن
مارکیٹنگ کو موثر بنانے کے لیے ضورت ہے کہ آپ ایک مربوط حکمتِ عملی بنائیں جس کی کسٹمرز توقع کرتے ہیں۔ اور جب آپ متعدد پلیٹ فارمز سے صارفین کو حاصل کرنے، مشغول رکھنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں، تویہ آپ کا اصل امتحان ہوتا ہے۔
موبائل مارکیٹنگ کسٹمر لائف سائیکل کے کسی بھی موڑ پر حقیقی وقت میں زیادہ صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے لیے موبائل آلات کا فائدہ اٹھا کر آپ کی مصنوعات یا خدمات کی برانڈ ویلیو اور مانگ کو بڑھانے کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتی ہے۔
موبائل کا استعمال ویسے بھی بتدریج بڑھ رہا ہے۔ eMarketer کے 2018ء کے اعدادوشمار کے بتایا گیا کہ، امریکہ میں ڈیسک ٹاپ کے مقابلے کے موبائل کا استعمال 2022ء کے آخر تک 19٪ تک بڑھ جائے گا جو کہ قریبا 55.7 ملین بنتا ہے۔
اور Adweek کے مطابق موبائل استعمال کرنے والے 79 فیصد صارفین ایسے ہیں جن کا فون 2 گھنٹے کے علاوہ پورا دن ان کے پاس یا ان کے قریب ہوتا ہے۔
آج دنیا میں 8.7 ارب موبائل ڈیوائسسز اور 7.1 ارب انسان ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ٹیکنالوجی کے لیے ہماری بڑھتی ہوئی بھوک ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ڈیٹا اینالیسٹس کے مطابق امریکہ میں 13 سال سے زیادہ عمر کے 71 فیصد سے زائد شہریوں کے پاس فون ہے۔ اور پوری دنیا کی بات کی جائے تو یہ اعدادوشمار 66٪ تک پہنچ جاتے ہیں۔
موبائل مارکیٹنگ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے، آپ کو ایک seamless experience (آسان استعمال) بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جس کی آپ کے سامعین توقع کرتے ہیں۔
موبائل مارکیٹنگ بمقابلہ روایتی مارکیٹنگ
روایتی مارکیٹنگ پرانے demographics سے زیادہ واقف ہو سکتی ہے، اور اس کی قابلیت اب بھی صارفین کو اعلیٰ یا مہنگی مصنوعات کے لیے متاثر کرتی ہے – مثال کے طور پر آٹوموبائل انڈسٹری میں۔ لیکن ٹی وی کمرشل کے لیے کسی ٹی وی چینل سے ٹائم خریدنا اور بھی مہنگا ہو سکتا ہے، اور اس سے ہم یہ بھی اندازہ نہیں لگا پائیں گے کہ اس کمرشل سے کتنے نئے کسٹمرز حاص ہوئے ہیں۔ جب کہ موبائل مارکیٹنگ میں یہ بالکل آسان ہے۔
روایتی مارکیٹنگ کے برعکس، موبائل مارکیٹنگ لوگوں کی جیبوں اور بیگ میں ہر وقت موبائل کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ نتیجہ کے طور پر، لوکیشن کی بنیاد پر سروسز کسٹمرز کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں، اور انہیں کسی ایسے سٹور کی طرف سے جو ان کے نزدیک ترین ہو، جہاں ایک خاص صارف اکثر جاتا ہو، مختلف ڈسکاؤنٹس کی پیشکش کرتے ہیں۔
یہ مارکیٹنگ مہمات انفرادی صارف کے لیے زیادہ مخصوص ہو سکتی ہیں، اور اس لیے، مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کے لیے زیادہ موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس کی ایک مثال یہ ہو سکتی ہے کہ جب کوئی صارف آدھے میل کی حد میں کسی کتابوں والے سٹور پر آئے، تو اس کو کتابوں کی تجویز یعنی recommendation بھیجی جائے یا رعایتی قیمت کے کوپن بھیجے جائیں۔
موبائل مارکیٹنگ کسی بھی وقت، کہیں بھی اپنےسامعین تک پہنچ سکتی ہے، یہاں تک کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں، کام پر، گھروں میں، حتٰی کہ آپ کے بیڈ روم میں بھی۔
اگرچہ روایتی مارکیٹنگ اب بھی ایک مربوط مارکیٹنگ حکمتِ عملی کا حصہ ہے، لیکن اب یہ ختم ہو رہی ہے۔ اور یہ واضح ہے کہ موبائل مارکیٹنگ کسی بھی کمپنی کی مارکیٹنگ کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے روایتی مارکیٹنگ کی جگہ لے لے گی۔
موبائل مارکیٹنگ حکمتِ عملیوں کی 10 مختلف اقسام
موبائل مارکیٹنگ درج ذیل اقسام کے منفرد اختیارات فراہم کرتی ہے:
- App-based marketing: ممکنہ گاہکوں کو اپنی ایپ حاصل کرنے کے لیے قائل کرنے کے لیے ایک مارکیٹنگ فنل (Funnel) کا استعمال کریں، پھر اسے فعال کریں اور اسے برقرار رکھیں۔ ایک اچھا Onboarding Flow صارفین کو اپنی ایپ کی فعالیت کو فوری طور پر دریافت کرنے کی ترغیب دے گا۔
- Social media marketing: سوشل میڈیا سائٹس پر آرگینک اور Paid اشتہارات کی مدد سے ٹریفک حاصل کریں۔ فیس بک، ٹویٹر، اور انسٹا گرام اس طرح کی مارکیٹنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز ہیں۔
- Location-based marketing: موبائل مارکیٹنگ کرنے والے لوگ ایسے اشتہارات بنا سکتے ہیں جو ایک خاص لوکیشن پر رہنے والے صارفین کو ٹارگٹ کریں۔ مثال کے طور پر، کچھ کمپنیز یہ چاہتی ہیں کہ ان کے اشتہارات موبائل پر اسی وقت ظاہر ہوں جب کوئی صارف ان کے بزنس کی لوکیشن سے آدھے میل کے فاصلے پر موجود ہو۔
- Mobile search ads: سرچ انجنز اکثر ایسے اشتہارات دکھاتے ہیں جو خاص موبائل کے صارفین کے لیے بنے ہوتے ہیں۔ یہ صارف کا بہتر تجربہ پیش کرنے کے لیے منفرد فوائد پیدا کر سکتے ہیں، جیسے click-to-call فنکشنز یا instant directions۔
- SMS: صارفین کے فون نمبر پر مختلف آفرز کے نوٹیفیکیشن بھیجیں یا آنے والی ڈیلز کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
- QR Codes: کسٹمرز کو مشغول رکھنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے یہ موبائل مارکیٹنگ سے فائدہ اٹھانے کا ایک سستہ طریقہ ہے۔ ایک کیو آر کوڈ کی مدد سے آپ کسی ویب سائٹ کا لینڈنگ پیج دیکھ سکتے ہیں، سوشل میڈیا پروفائل دیکھ سکتے ہیں، کوئی بھی فون نمبر ڈائل کر سکتے ہیں، ای میل سینڈ کر سکتے ہیں یا کوئی خاص آفر دیکھ سکتے ہیں۔
- In-Games: یہ ایسا طریقہ ہے جس میں ہم گیمز کے دوران اپنی پروڈکٹ کے اشتہارات دکھاتے ہیں۔
- Voice Marketing: اس طرز کی مارکیٹنگ میں کسٹمرز کے موبائل فونز پر کی جانے والی خود کار فون کالز شامل ہیں۔
- Mobile Wallets: آٖفرز مختلف ایپس کو بھیجی جا سکتی ہیں جیسے کہ ایپل والیٹ۔
- Augmented Reality: اس میں کافی صلاحیتیں ہیں، اگرچہ ابھی بھی کمپنیز اس کا بہت کم استعمال کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر Gucci کی ایپ استعمال کرتے ہوئے آپ virtually جوتوں کا جوڑا پہن کر چیک کر سکتے ہیں کہ وہ حقیقت میں آپ کے پیروں میں کیسا لگے گا۔
مزید پڑھیں:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے چھوٹے کاروباروں کے لیے 10 بہترین فوائد
Demystifying The Digital Markets Act: Fostering Fair Competition In Digital Era