What Is IaaS and what does it stand for.

اس آرٹیکل کا ٹائٹل پڑھتے ہی آپ میں سے اکثریت کے ذہن میں یہ سوال ضرور آیا ہو گا۔ تو آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو IaaS کے بارے میں ہی بتانے جا رہے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اس کے بارے میں مزید چیزیں بھی جانیں گے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

What is IaaS? سب سے پہلے ہم اس سوال کی طرف آتے ہیں۔ یہ cloud computing سے متعلقہ اک اصطلاح ہے۔ اس کے لیے آپ کو ہمارا cloud computing پر لکھا ہوا سب سے پہلا آرٹیکل پڑھنا چاہیے۔ اس میں بھی ہم نے اس پر بات کی تھی۔ اب اس سوال کی طرف آتے ہیں کہ What does IaaS stand for? تو اس کا مختصر سا جواب یہ ہے کہ IaaS کا مطلب Infrastructure as a Service۔ یعنی کسی کمپیوٹر انفراسٹرکچر کو سروس کے طور پر استعمال کرنا۔

IaaS کلاؤڈ کی ایسی قسم ہے جس میں کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والے ایک پرائیویٹ انٹرفیس کے ذریعے سے آپ کو سرورز، سٹوریج اور نیٹ ورکنگ جیسی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ یہ سروسز انٹرنیٹ پر فراہم کی جاتی ہیں، اور لازمی طور پر pay-as-you-go کی بنیاد پر دی جاتی ہیں۔ Pay-as-you-go کا مطلب، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، یہ ہوتا ہے کہ جتنی سروس ہم استعمال کریں گے، صرف اسی کی ادائیگی کریں گے۔

IaaS کی مدد سے صارفین ضرورت کے مطابق کمپیوٹنگ وسائل کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ مختلف آلات کو غیر ضروری طور پر اپنی "ملکیت” میں رکھنے، اور اس کی وجہ سے بڑھنے والی لاگت سے بچ جاتے ہیں۔

IaaS کہاں زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟

ایسی ایپلیکیشنز جہاں کام کا بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے، وہاں IaaS بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ IaaS کی مدد سے آپ اپنے کلاؤڈ وسائل پر زیادہ بہتر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ حتٰی کہ اس طرح کا کنٹرول دیگرکلاؤڈ کمپیوٹنگ ماڈلز جیسے کہ Platform as a Service (PaaS), Software as a Service (SaaS) اور Serverless ماڈلز بھی فراہم نہیں کر سکتے۔

2010 کی دہائی سے ہی IaaS کمپیوٹنگ کے لیے ایک معیار بن چکا ہے۔ اور تب سے ہی صارفین اسے most popular computing model قرار دیتے ہیں۔

What Is IaaS? اس پلیٹ فارم کے اجزاء کونسے ہیں؟

IaaS حقیقی اور ورچوئل، دونوں طرح کے وسائل کا مجموعہ ہے جو کہ صارفین کو cloud-based ایپلیکیشنز کو deploy کرنے کے لیے درکار تمام بنیادی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ آئیے اب ہم ان اجزاء یعنی building blocks of IaaS کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

کمپیوٹنگ

یہ انٹرنیٹ پر سروسز اور وسائل کی فراہمی کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔ یہ کاروباری اداروں کو فزیکل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے برقرار رکھے بغیر، اپنے کمپیوٹنگ وسائل کو ضرورت کے مطابق تیزی سے scale کرنے کے قابل بناتا ہے۔

لہٰذا، کمپیوٹنگ IaaS ماڈل کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ دیگر سروسز جیسے کہ Platform as a Service (PaaS) اور Software as a Service (SaaS) فراہم کرنے کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹیشن کے ساتھ اکثر معاون خدمات جیسے آٹو اسکیلنگ اور لوڈ بیلنسنگ بھی موجود ہوتی ہیں، جو کہ اعلیٰ دستیابی، اسکیلنگ، اور Performance کی خوبیاں فراہم کرتی ہیں جو کہ کلاؤڈ کو مزید پرکشش بناتی ہیں۔

Physical ڈیٹا سینٹرز

IaaS سروسز فراہم کرنے والے دنیا بھر میں موجود بے پناہ ڈیٹا سینٹرز کی نگرانی کرتے ہیں جن میں حقیقی کمپیوٹرز، سرورز، اسٹوریج، سیکیورٹی اور نیٹ ورک ڈیوائسز موجود ہیں۔ اس طرح end users ان فزیکل ڈیوائسز کو ورچوئل انفراسٹرکچر کی مدد سے access کر سکیں گے۔

End users کے طور پر، ہم زیادہ تر IaaS ماڈلز میں فزیکل انفراسٹرکچر کے ساتھ براہ راست تامل نہیں کرتے، بلکہ ہم اسے صرف ایک سروس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

نیٹ ورک

کلاؤڈ نیٹ ورکنگ میں، روایتی نیٹ ورکنگ سے متعلقہ ہارڈویئر جیسے کہ routers, switches وغیرہ، ایک پروگرام کی مدد سے، کچھ خاص APIs کے ذریعے صارفین کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

ڈیٹا سٹوریج

کلاؤڈ سٹوریج میں تین طرح کی سٹوریج ہوتی ہے جس میں block storage, file storage اور object storage شامل ہیں۔ Block اور File سٹوریج روایتی سٹوریج میں تو زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن وہ کلاؤڈ کی scaling اور performance جیسی خصوصیات سے نمٹنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

بہت زیادہ distributed ہونے کی وجہ سے، object storage کلاؤڈ سٹوریج کی سب سے مشہور شکل بن چکی ہے۔ یہ commodity ہارڈویئر کا استعمال کرتا ہے اور API اینڈ پوائنٹس پر ڈیٹا تک آسانی سے رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ ہمارے جیسے end users کے لیے، object storage کی سروسز میں لامحدود سٹوریج کی صلاحیت ہوتی ہے۔

IaaS ماڈل کے استعمالات

Cloud کا flexible اور استعمال میں آسان ہونا IaaS وسائل کو انتہائی قابلِ توسیع اور مضبوط بناتا ہے۔ اس سے قبل بھی ہم نے cloud computing کے استعمالات بھی دیکھے، جن میں سے اکثر IaaS ماڈل میں بھی شامل ہوں گے۔ سو what is IaaS کے بارے میں جاننے کے بعد، ہم اس کے استعمالات کے بارے میں بات کریں گے۔

ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمنٹ

IaaS کی مدد سے آپ کی ٹیم نہایت تیزی سے ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمنٹ کے ماحول کو بنانے اور پھر disassemble کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ اس طرح سے آپ ایک کمپنی کے طور پر اپنی نئی apps کو جلد مارکیٹ میں لا سکتے ہیں۔

IaaS ماڈل کی مدد سے ٹیسٹر اور ڈیویلپرز کم لاگت میں نہایت تیزی سے اور موثر طریقے سے اپنے ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمنٹ کے ماحول کو scale up یا scale down کر سکتے ہیں۔

ایپلیکیشنز کی کلاؤڈ پر Migration

IaaS ماڈل کسی بھی ایپلیکیشن کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کا سب سے موثر اور تیز ترین طریقہ ہے۔ اس ماڈل میں پہلے سے موجود architecture میں تبدیلی کیے بغیر، آپ scaling کی صلاحیت اور ایپلیکیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈیٹا سٹوریج، ریکوری اور بیک اپ

آپ کی کپمنی ڈیٹا سٹور کرنے کی لاگت اور سٹوریج کو مینیج کرنے کی پیچیدگیوں سے بچ سکتی۔ اس کے لیے عام طور پر ڈیٹا کو مینیج کرنے اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اہل افراد کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

IaaS سٹوریج مانگ میں اتار چڑھاؤ اور اسٹوریج کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بیک اپ اور ریکوری سسٹم کی منصوبہ بندی اور انتظام کو مزید آسان بھی بنا سکتا ہے۔

بہتر پرفارمنس والی کمپیوٹنگ

سپر کمپیوٹرز، کمپیوٹر گرڈز، اور کمپیوٹر کلسٹرز لاکھوں نہایت پیچیدہ calculations پر مشتمل اہم مسائل کو حل کرتے ہیں۔ ان تمام کمپیوٹرز کی مشترکہ خصوصیات آپ کو کلاؤڈ میں صرف چند clicks پر دستیاب ہو تی ہیں۔ اس کی چند مثالیں protein folding, earthquake simulations, weather and climate predictions, financial modeling اور product design assessment ہیں۔

What Is IaaS?: ویب ایپس میں اس کا استعمال

IaaS آنلائن ایپس کو چلانے کے لیے درکار تمام انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے، جس میں سٹوریج، ویب اور ایپلیکیشن سرورز اور نیٹ ورکنگ ڈیوائسز شامل ہیں۔ آپ کی کمپنی نہایت تیزی سے IaaS وسائل پر ویب ایپس بنا سکتی ہے اور اس کے لیے درکار انفراسٹرکچر کے سکیل کو ایپ کی ضرورت کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتی ہے۔

IaaS ماڈل کے فوائد

What is IaaS کے بارے میں جاننے کے بعد ہم نے اس کے استعمالات کو بھی دیکھا۔ اب ہم ذیل میں اس کے کچھ فوائد آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں جو کہ یقینی طور پر اُسی طرح کے ہیں جو ہم نے cloud computing میں دیکھے تھے:

یہ لاگت کو کم کرتا ہے

IaaS ایک فزیکل ڈیٹا سینٹر کے قیام اور اسے برقرار رکھنے کی لاگت کو کم کرتا ہے، اور اسے کلاؤڈ کا کم لاگت والا متبادل بناتا ہے۔ IaaS سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان pay-as-you-go سبسکرپشن ماڈل معیاری تصور ہوتے ہیں، جو آپ کو اپنی IT ٹیم کو اپنے بنیادی کاروبار پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ہارڈ ویئر اور maintenance پر پیسہ بچانے کا موقع دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کئی pricing options اور optimization کی techniques ہیں جو آپ کی لاگت کو کم کر سکتی ہیں۔

Scalability اور پرفارمنس

Scalable ہونا IaaS ماڈل کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ آپ بین الاقوامی سطح پر ایپلی کیشنز کو scale کر سکتے ہیں اور IaaS کے ساتھ وسائل کی طلب میں اضافے کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، آپ پوری دنیا میں اپنی نئی ایپ کو لانچ کر سکتے ہیں، اور اس کی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

زیادہ بہتر Stability, Dependability اور Supportability

IaaS سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی دیکھ بھال اور اپ گریڈ اور آلات کے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ صحیح معاہدے کے ہوتے ہوئے، آپ کا سروس فراہم کرنے والا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا انفراسٹرکچر قابلِ بھروسہ ہے اور Service Level Agreements کے مطابق ہے۔

کسی حادثے کی صورت میں کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل اور ڈیٹا ریکوری

اعلیٰ دستیابی، کاروبار کا تسلسل، اور کسی حادثے سے بحالی مہنگا عمل ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے ٹیکنالوجی اور افرادی قوت میں کافی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری طرف، اگر صحیح service level agreements ہوئے ہوں، تو IaaS آپ کی اس لاگت کو کم کر سکتا ہے۔ IaaS بحران یا بندش کے دوران آپ کے فزیکل سرور کو maintain کرنے کے مقابلے میں زیادہ تیزی اور مؤثر طریقے سے بحال ہو سکتا ہے۔

سکیورٹی

اگر آپ کسی کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والے کے ساتھ بہتر service agreement کرتے ہیں، تو یہ آپ کے انفراسٹرکچر کی سکیورٹی کو زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں۔

What Is IaaS?: خلاصہ

آخر میں، IaaS کمپیوٹنگ ماڈل نے آرگنائزیشنز کے اپنے IT انفراسٹرکچر کو approach کرنے کے طریقے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ IaaS کے ساتھ، آرگنائزئشنز بنیادی ڈھانچے کے انتظام اور دیکھ بھال کو سروس فراہم کرنے والوں پر چھوڑتے ہوئے اپنے بنیادی کاروباری عمل پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں۔

آئی ٹی انفراسٹرکچر مینجمنٹ میں اس تبدیلی نے تمام سائز کی آرگنائزئشنز کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فوائد کو بروئے کار لانا ممکن بنا دیا ہے، جس سے IaaS جدید IT فن تعمیر کا ایک اہم جزو ہے۔

مزید پڑھیں:

Cloud Computing کے 7 سب سے اہم استعمالات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے