ٹویٹر ایک سوشل نیٹ ورکنگ اور نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد لوگوں کو جوڑنا اور ان کو اپنے خیالات کو ایک بڑے سامعین کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دینا ہے۔ ٹویٹ کرنے کا مطلب ہے کہ اپنے فالو کرنے والوں کو اس امید کے ساتھ فوری میسج بھیجنا کہ وہ انہیں تفریحی اور معلوماتی لگیں گے۔ ٹویٹر کا استعمال اور ٹویٹ کرنا مشترکہ طور پر Microblogging بھی کہلا سکتا ہے۔

ٹویٹر میسجنگ، بلاگنگ اور سوشل میڈیا کو اکٹھا کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایسا مواد بنانے کی کوشش کرتا ہے جسے سرسری نظر میں بھی جانچا جا سکے۔

PR ٹیمیں اور مارکیٹنگ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے برانڈ کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور اپنے سامعین کی تفریح کے لیے بھی ٹویٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں زیادہ سے زیادہ کتنے الفاظ لکھے جا سکتے ہیں؟

ٹویٹر کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اس پر آنے والا مواد آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے۔ آپ سینکڑوں مشغول ٹویٹر صارفین کو ٹریک کر سکتے ہیں اور ان کے مواد کو ایک نظر میں پڑھ سکتے ہیں۔ یہ آج کی دنیا کے لیے ایک مثالی چیز ہے جہاں ہم وقت کی کمی کے باعث بہت ساری چیزوں پر توجہ نہیں دے پاتے۔

ٹویٹر میسج کو پڑھنے میں آسان اور بامقصد رکھنے کے لیے میسج کے سائز کی پابندی لگاتا ہے، یعنی ہر مائیکرو بلاگ ٹویٹ میں 280 یا اس سے کم حروف استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اس پابندی سے ٹویٹر پیغامات با مقصد، پڑھنے میں آسان اور لکھنے میں ایک چیلنج ہوں گے۔ کیوں کہ آپ کو کم الفاظ میں اپنی بات پہنچانی ہوتی ہے۔ اس سے ٹویٹر پر معیاری مواد پبلش ہو گا۔

ٹویٹر کو کیسے استعمال کیا جائے؟

ٹویٹر ایک براڈکاسٹر اور وصول کنندہ دونوں کے طور پر استعمال کرنا آسان ہے۔ آپ مفت اکاؤنٹ اور ٹویٹر ہینڈل کے ساتھ سائن اپ کرتے ہیں۔ پھر آپ روزانہ، فی گھنٹہ، یا ضرورت کے مطابق نشریات (ٹویٹس) بھیجتے ہیں۔ جب آپ نئی ٹویٹ کرتے ہیں، تو ایسے لوگ جو آپ کو فالو کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے، دونوں ہی اسے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے دوستوں اور فیملی کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کو فالو کریں اور اپنی نیوز فیڈ میں آپ کی ٹویٹس دیکھیں۔

اپنے دوستوں کو بتائیں کہ آپ ٹویٹر پر ہیں تاکہ آپ اپنے فالوورز کی تعداد کو آہستہ آہستہ بڑھا سکیں۔ جب لوگ ٹویٹر پر آپ کو فالو کرتے ہیں، تو بدلے میں آپ بھی ان کو فالو کر سکتے ہیں۔ ٹویٹر فیڈز حاصل کرنے کے لیے، آپ اپنی دلچسپی کے لوگوں کی ٹویٹس کو سبسکرائب کرنے کے لیے ان کی پیروی کر سکتے ہیں۔

Twitter کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟َ

اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کے علاوہ، لوگ متعدد وجوہات کی بناء پر ٹویٹس بھیجتے ہیں، جن میں تفریح، توجہ، اپنے ویب صفحات کو فروغ دینا، اور بوریت سے بچنا شامل ہیں۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کی اکثریت تفریح ​​کے لیے مائیکرو بلاگنگ کرتی ہے۔ یہ دنیا میں اپنی بات پھیلانے اور یہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ کتنے لوگ ان کی ٹویٹس کو پڑھتے ہیں۔

اگرچہ ٹویٹر پر بے مقصد مواد بھی موجود ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ معلوماتی مواد اور مفید خبروں کے لیے بھی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ وہاں کون سی چیزیں قابل عمل اور مفید ہیں، اس کا تعین آپ کو خود کرنا ہو گا۔ ٹویٹر کی اصل قدر اس حقیقت میں ہے کہ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایسی چیزیں پوسٹ کر رہی ہے جو لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ دوستوں، رشتہ داروں، محققین، خبر نگاروں، اور ماہرین کی طرف سے مختصر اپ ڈیٹس کی مستقل فراہمی پیش کرتا ہے۔ ایسے افراد جو شوقیہ صحافت کرنا چاہتے ہیں اور اپنے دن کے دلچسپ واقعات کو لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، ٹویٹر ان کےلیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ذیل میں اس کے کچھ استعمالات دیئے جا رہے ہیں:

1۔ مارکیٹنگ کےلیے ٹویٹر کا استعمال

اگر ہم اپنے سامعین کی تعداد کو بڑھانا چاہتے ہیں، اور انہیں کسٹمر بننے سے پہلے اچھا مواد پڑھنے کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے ٹویٹر ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔ الفاظ کی حد آپ کو دلکش اور جامع اشتہارات بنانے میں بھی مدد سے سکتی ہے۔ آپ اپنے سامان یا خدمات کو فروغ دینے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ذہن میں رکھیں، کہ آپ کو ایسا شاذ و نادر ہی کرنا چاہیے۔

کسی بھی سوشل میڈیا مارکیٹنگ مہم کی طرح، آپ کی اولین ترجیحات برانڈ کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا اور مددگار مواد کے ساتھ سامعین کو اپنے برانڈ کی طرف کھینچنا ہونا چاہیے۔ ٹویٹر کو آپ کے سامعین کے ساتھ مستند اور حقیقی روابط قائم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی آپ کے کسی سامان یا خدمات کا تذکرہ کرتا ہے تو آپ کسی تبصرہ کو "Like” یا "Retweet” کر سکتے ہیں۔

2۔ خبروں کی رپورٹ دینے کے لیے Twitter کا استعمال

ٹویٹر کو اکثر بریکنگ نیوز تیزی سے پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی، یہ روایتی میڈیا سے بھی زیادہ تیزی سے خبریں رپورٹ کرتا ہے۔ ایک رپورٹر کے طور پر، آپ اپنے سامعین کو روزمرہ کے واقعات سے آگاہ کرنے کے لیے مختصر اپ ڈیٹس ٹویٹ کر کے کافی تعداد میں اپنے سامعین بنا سکتے ہیں۔

جب آپ کسی آرٹیکل یا پوسٹ میں کسی مشہور شخصیت جیسے کہ کھلاڑی، اداکار یا سیاستدان کے بیانات کا ذکر کرتے ہیں، تو حوالے کے طور پر ان کے ٹویٹر بیان کو Quote کرنے کے لیے ٹویٹر ایک مدد گار ذریعہ بن جاتا ہے۔ کیوں کہ مشہور شخصیات آج کل ٹی وی چینلز پر اپنے بیانات چلوانے کی بجائے ٹویٹر کا استعمال کر کے اپنے مداحوں تک اپنا پیغام پہنچا دیتے ہیں۔

تاہم، ٹوئٹر کو خبر کےایک اہم ذریعے کے طور پر استعمال کرنا کچھ تشویش ناک ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ الفاظ کی پابندی کی وجہ سے پوری خبر شیئر کرنے کی بجائے جزوی خبر شیئر کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ ایک رپورٹر ہیں، تو بڑے واقعات کے مختصر خلاصے شیئر کرنے کے لیے ٹویٹر کا استعمال کرنا شاید بہترین ہے۔ لیکن اگر آپ خبروں کو تفصیل سے شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اتنے سارے ٹیکسٹ کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹویٹر کا استعمال دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہو گا۔

3۔ PR ٹیموں کے لیے Twitter کا استعمال

اگر آپ PR میں ہیں، تو ممکن ہے آپ ٹویٹر پر اپنے کلائنٹس میں سے کسی کے بارے میں اپ ڈیٹ پوسٹ کرنے کے بارے میں سوچیں۔ مثال کے طور پر، آپ کلائنٹ کے پروڈکٹ کے آغاز یا آنے والے ایونٹ کے بارے میں ٹویٹ کر سکتے ہیں۔ ٹویٹر کو یہ دریافت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کہ آپ کے کلائنٹ کے حریف کس بارے میں بات کر رہے ہیں۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا کلائنٹ موجودہ کاروباری رجحانات سے آگاہ ہے اور بڑی بحث میں حصہ لے رہا ہے۔

آخر کار، ٹویٹر آپ کو ایسے انفلوئنسرز یا پیشہ ور افراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے قابل بناتا ہے جو آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہوں۔

4۔ ٹویٹر کا ذاتی استعمال

ٹویٹر کو تفریح ​​کے لیے یا دوسرے لوگوں سے رابطہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹویٹر کا استعمال مزاحیہ پیغام شیئر کرنے، دلکش ویڈیو اپ لوڈ کرنے، یا محض اپنے سامعین کے سامنے سوال کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ سب سے بنیادی طور پر، یہ 140-حروف والے بڑے متن کو ہر اس شخص کو بھیجنے کے مترادف ہے جسے آپ جانتے ہیں۔

Twitter پر اپنی ٹویٹ شیئر کرنا اور دوسروں کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنا

آپ دوسرے لوگوں کی ٹویٹس کے ساتھ انٹریکٹ کرنے کے لیے ان کی ٹویٹ کو "Retweet” بھی کر سکتےہیں۔ یہ آپ کو اپنے سامعین کے ساتھ کسی اور کے ٹویٹ کو شیئر کرنے اور ٹویٹ کے ساتھ اپنے اتفاق یا رضامندی ظاہر کرنے کے قابل بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کسی گانے کی ویڈیو پوسٹ کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے، "یہ ایک بہترین گانا ہے!” اور آپ اسے ریٹویٹ کرتے ہیں۔ تو اس کا مطلب آپ اپنے سامعین کو بتا رہے ہیں کہ آپ متفق ہیں اور ان کے ساتھ گانا شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

متبادل کے طور پر، آپ ٹویٹ کو "لائک” کرنے کے لیے ریٹویٹ آئیکن کے دائیں جانب دل پر کلک کر سکتے ہیں یا اس پر تبصرہ کرنے کے لیے ریٹویٹ بٹن کے بائیں جانب اسپیچ ببل پر کلک کر سکتے ہیں۔

urdu-stem-reply-a-tweet

اگر آپ ٹویٹ کو کسی ایک فرد یا لوگوں کے محدود گروپ کو براہ راست پیغام دینا چاہتے ہیں، تو آپ میل کی علامت پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔ اب آپ سمجھ گئے ہیں کہ دوسرے لوگوں کی ٹویٹس کے ساتھ کیسے تعامل کیا جائے۔ آپ نے بنیادی چیزیں سیکھ لی ہیں، پھر بھی سیکھنے کے لیے ابھی بھی بہت کچھ باقی ہے!

مزید پڑھیں:

فیس بک کا آغاز کیسے ہوا اور ہم فیس بک کی دنیا کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے