آج اس بلاگ میں ہم بات کریں گے کہ ورڈپریس کیوں بلاگنگ کے لیے ابھی تک سب سے بہترین آپشن ہے۔ بلاگنگ بہت سے لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن چکا ہے۔ جب کامیابی اور پیسہ کمانے کی بات آتی ہے تو بلاگنگ اپنی کارکردگی کے عروج پر ہے۔ بہت سارے بلاگرز ایسے ہیں جو شائد اپنی روایتی نوکری سے اتنے پیسے نہ کما سکتے جتنے وہ بلاگنگ کر نے سے کما رہے ہیں۔  اور آج بھی   WordPress آپ کے لیے سب سے بہترین بلاگنگ کا پلیٹ فارم ہے۔

آغاز میں ، Google BlogSpot  بلاگنگ کی دنیا میں سب سے بڑا مارکیٹ شیئر رکھتا تھا۔ لیکن جب سے  ورڈپریس نے اُبھرنا شروع کیا ہے، ہر دوسرا بلاگنگ پلیٹ فارم فرسودہ لگنے لگا ہے۔  حتَیٰ کہ Yahoo  نے بھی Tumblr  کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کیوں اتنے سالوں سے ورڈپریس ہی بلاگنگ کے لیے سب سے بہترین پلیٹ فارم تسلیم کیا جاتا ہے

بڑی تعداد میں معیاری تھیمز کی دستیابی

ورڈپریس ہمیشہ سے اپنے خوبصورت اور  پُر کشش تھیمز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ کیوں کہ کسی اور بلاگنگ پلیٹ فارم پر آپ کو اتنے معیاری تھیمز نہیں ملیں گے۔ آغاز سے ہی ورڈپریس پر معیاری تھیمز کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔ بلاگز کی کیٹیگری کے مطابق پہلے ہی سے مختلف اقسام کے بلاگنگ تھیمز موجود ہیں۔ مثال کے طور پر صحت، ٹیکنالوجی، فیشن اور مزید کسی بھی کیٹیگری  کے بلاگ کے لیے  تلاش کریں تو آپ کو سینکڑوں معیاری تھیمز مل جائیں گے۔ان میں سے زیادہ تر مفت تھیمز شاندار ڈیزائن اور مضبوط خصوصیات  کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پریمیم تھیمز (پیسوں سے خریدے جانے والے تھیمز) بھی بہت زیادہ مقبول ہیں، اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے بلاگ پر مفت تھیم کو پریمیم تھیم کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں۔  یہ اعلیٰ معیا ر کے تھیمز ہی ہیں جو ورڈپریس کو بلاگرز کا پہلا انتخاب بناتے ہیں۔

urdu-stem-wordpress-blogging-themes

Plugins کا بہتر سے بہترین ہونا

ورڈپریس کا سب سے بہترین بلاگنگ پلیٹ فارم ہونے کی ایک وجہ اس کے Plugins کی سپلائی بھی ہے۔ تھیمز کے علاوہ، پلگ اِن بھی   لوگوں کو اپنی بزنس اور بلاگنگ ویب سائٹ ورڈپریس میں بنانے کے لیے راغب کرتے ہیں۔ آن لائن دنیا کے موجودہ رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید پلگ انز شامل ہو رہے ہیں۔اس وقت تمام مختلف قسم کے ایڈوانس پلگ ان موجود ہیں جو آپ کے بلاگ کوبہتر بنائیں گے ۔ جب اتنی زیادہ سہولیات مفت میں حاصل ہوں، تو اس بات میں کوئی حیرت نہیں ہونی چاہئے کہ لوگ ورڈپریس کو کیوں منتخب کرتے ہیں۔

اپنی ویب سائٹ کو جیسے چاہیں Customize کریں

ورڈپریس کا سب سے بہترین بلاگنگ پلیٹ فارم ہونے کی ایک بہت بڑی وجہ  اس کا ڈویلپرز اور دوسرے صارفین کے لیے استعمال  میں آسان ہونا ہے۔آپ کو اپنی ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے مطابق ایڈیٹ کرنے کے لیے تکنیکی ماہر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی مرضی سے پوسٹ ٹائپ کی layout تبدیل کر سکتے ہیں، ایسے widgets شامل کر سکتے ہیں جو  بلاگنگ کے لیے بہترین  ہیں، بلاگز پر تبصرہ کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں اور اسکے علاوہ بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ورڈپریس میں طاقتور Page Builders کے استعمال سے ہم آسانی سے اپنی ویب سائٹ کے  pages کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں، customizer کی مدد سے براہ راست کی گئی تبدیلیوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہی چیز ورڈپریس کو لوگوں کی پسندیدہ بناتی ہے۔

اب چونکہ وقت کے ساتھ ساتھ جیسے ہی آپ کا بلاگ بڑھنا شروع ہو جائے گا تو آپ کو  اپنے بلاگ میں نئی خصوصیات شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کام کے لیے آپ ہمیشہ ڈویلپر کی خدمات تو نہیں لے سکتے۔ ورڈپریس کو استعمال کرنے میں آسانی ہونے کی وجہ سے آپ کچھ ویڈیوز کی مدد سے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔

شرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے بہترین

کسی بھی ویب سائٹ کی کامیابی کے لیے اس کا سرچ انجن پر اچھی Ranking پر نظر آنا بہت ضروری ہے۔لوگ اپنی ویب سائٹ کی بہتر رینکنگ کے لیے ہزاروں ڈالرز لگا کر SEO کے ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ لیکن ورڈپریس میں بنی ویب سائٹس خود بخود SEO   کے مطابقت رکھتی ہیں۔  اگرآپ  کوئی پریمیم تھیم استعمال کریں، تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ خود ہی پہلے پیج پر نظر آنا شروع ہو جائے گی۔اسکے علاوہ، تمام SEO  پلگِن آپ کے PageRank کو بہت بہتر بنا دیں گے، جس کے بعد آپ خود سے اپنی ویب سائٹ کی On-Page SEO کر سکتے ہیں۔  ورڈپریس کا SEO friendly ہونا بھی اس کا بہترین بلاگنگ پلیٹ فارم ہونا ثابت کرتا ہے۔

آنلائن پیسہ کمانا

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر کوئی پیسہ کمانے کے لیے ہی بلاگ بناتا ہے۔ دوسرے بلاگنگ پلیٹ فارمز پر اپنے بلاگ کی مونیٹائزیشن کرنا نہایت مشکل کام ہے۔  زیادہ  کلک حاصل کرنے کے لیے آپ اپنی مرضی کی جگہ پر ایڈ نہیں لگا سکتے۔  جب آپ کسی third-party  کے الحاق والے لنکس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا AdSense کا اکاؤنٹ منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی لامتناہی مسائل جنم لیتے ہیں۔  لیکن ورڈپریس میں آپ بنا کسی مشکل کے کہیں بھی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ اشتہارات کو  کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ آپ Affiliated Links  کو شرچ  انجن کے Crawlers سے چھپا بھی سکتے ہیں اور اس طرح  آپ کی رقم کے کئی گنا بڑھنے کے امکانات ہیں۔ بہت سے پروفیشنل بلاگرز اس چیز کو بلاگنگ کا سب سے اہم نقطہ تصور کرتے ہیں جو ورڈپریس کو بلاگنگ کے لیے سب سے بہترین پلیٹ فارم بناتی ہے۔

سوشل میڈیا کی سپورٹ

سوشل میڈیا بلاگز کو پروموٹ کرنے کا ایک بہت بڑا  ذریعہ ہیں اور اسی لیے بلاگنگ پلیٹ فارمز کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی سہولت بھی فراہم کریں۔یہ ایک اورجگہ ہے جہاں ورڈپریس دوسروں سے بہت آگے ہے۔  یہ حقیقت تو سب کے سامنے ہے کہ ورڈپریس  کے پاس ایسے بہترین plugins ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بلاگ پوسٹ کو شیئر کرنا آسان بناتے ہیں۔

urdu-stem-share-blogs-on-social-media

اس طرح سے آپ کی ویب سائٹ پر آنے والے visitors  سوشل میڈیا پر بھی آپ کی سرگرمیوں سے باخبر رہتے ہیں ۔ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے آپ کو  لائک، شیئر  اور فالو کر سکتے ہیں جس سے آپ کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

ویب سائٹ Analytics کی اہمیت

ویب سائٹ پر آنے والے Visitors کے اعدادوشمار (Analytics ) حاصل کرنے کے لیے ورڈپریس سے بہتر اور کوئی پلیٹ فارم نہیں ہو سکتا۔اس میں ویب سائٹ پر آنے والے لوگوں کے اعدادوشمار کو تفصیلی طور پر  دکھانے کے لیے جدید ٹولز ہیں تاکہ آپ اپنے سامعین کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔اسی طرح   آپ بہتر مواد فراہم کر سکتے ہیں، اپنے اشتہاراتی حصوں کو بہتر جگہوں پر رکھ سکتے ہیں اور اُن اشتہارات سے بہتر Conversions  حاصل کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کی سکیوریٹی

آنلائن دنیا میں ہیکنگ بہت عام ہے۔ جیسے ہی آپ کا بلاگ مشہور ہو گا، عین ممکن ہے آپ ہیکرز کی نظروں میں بھی آئیں گے۔  ورڈپریس بہت زیادہ محفوظ ہے کیوں کہ وہ ہمیشہ آپ کی ویب سائٹ کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے اپنی سکیورٹی کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔ ہیکنگ کی کوئی بھی کوشش کی جائے وہ فوری طور پر نظر میں آ جائے گی اور اس کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ 

urdu-stem-wordprss-website-security

بہت سارے جدید plugins بھی ہیں جو آپ انسٹال کر کے اپنی ویب سائٹ کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی ویب سائٹ کا باقاعدگی سے بیک اپ بھی لے سکتے ہیں تاکہ کسی بھی بریک ڈاؤن کی صورت میں آپ کی ویب سائٹ  کو زیادہ نقصان نہ ہو سکے۔ ان ساری وجوہات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ورڈپریس ہی سب سے بہترین بلاگنگ پلیٹ فارم ہے۔ سو، سوچنے پر وقت ضائع کیے بغیر اچھی سی ہوسٹنگ خریدیں اور اپنا بلاگ شروع کریں

One thought on “WordPress کیوں بلاگنگ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے