انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کی بات آئے تو ہمارے سامنے بہت سے آپشنز ہوتے ہیں، لیکن ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو YouTube channel شروع کرنا سب سے بہتر اور دلچسپ طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ جو لوگ نیا چینل شروع کرنا بھی چاہتے ہیں، وہ بھی پہلا سوال یہی سوچتے ہوں گے کہ YouTube payment per view کی کیا شرح ہے۔
Earning from YouTube دیکھنے میں تو ایک آسان راستہ لگتا ہے، لیکن بہت ہی تھوڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اس راستے پر کامیاب ہوتے ہیں۔ Create YouTube channel ایک مشکل کام ہو سکتا ہے, اور اس کی کامیابی کے لیے آپ کو آغاز میں کچھ وقت تک تسلسل کے ساتھ ویڈیوز اپلوڈ کرنا ہوں گی۔
تاہم، اگر آپ کا چینل کامیاب ہو جائے، تو آپ کے لیے روزگار کا ایک اور ذریعہ پیدا ہو جائے گا۔ آج کے آرٹیکل میں ہم بات جاننے کی کوشش کریں گے کہ یوٹیوب ہر ایک view کے بدلے کتنے پیسے دیتی ہے؟ یا آسان الفاظ میں، ہم یہ جانیں گے کہ یوٹیوبرز عام طور پر کتنے پیسے کماتے ہیں۔ دلچسپ معلومات ہے نا! آئیے شروع کرتے ہیں۔
YouTube Payment Per View: ہر View کے بدلے یوٹیوب کتنے پیسے دیتی ہے؟
یوٹیوب پر پیسے کمانے کے لیے، سب سے پہلے آپ کو YouTube monetization کے لیے اہلیت حاصل کرنا ہو گی۔ اور ہم یہ جانتے ہیں earn money from YouTube کے لیے آپ کو کم سے کم 1000 سبسکرائبر اور 4000 گھنٹوں کا واچ ٹائم درکار ہوتا ہے۔ دوسری اہم چیز جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ یوٹیوبرز کی کوئی مقررہ تنخواہ نہیں ہوتی۔
ہر ایک یوٹیوب چینل کی کمائی گئی رقم مختلف ہوتی ہے۔ اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ چینل کتنا بڑا ہے اور اسے کتنے views ملتے ہیں۔ یہ جاننے سے قبل کہ YouTube payment per view کتنی ہے، ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یوٹیوب کی طرف سے ادا کی جانے والی رقم پر کونسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔
YouTube Payment پر اثر انداز ہونے والے عوامل
آغاز پر، ہر وہ view جو آپ کی ویڈیو حاصل کرتی ہے، ادائیگی کے قابل نہیں ہوتا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ viewer تقریباً 30 سیکنڈز کے لیے ایڈ کو دیکھے۔ اس کے بعد وہ ایک view تصور ہو گا۔ یہ ایک اہم چیز ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویڈیو پر آنے والے ہر ایک view کو بطور view نہیں گِنا جاتا۔
اگر آپ اپنے چینل پر آنے والے ہر view کے بدلے YouTube payment کی توقع رکھتے ہیں، تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے viewers 30 سیکنڈز تک ایڈ کو دیکھیں۔ یا، اگر ایڈ 30 سیکنڈز سے کم ہے، تو اس کو پورا دیکھیں۔ اس معاملے میں آپ زیادہ کچھ کر نہیں سکتے۔ آپ صرف یہ امید کر سکتے ہیں کہ یوٹیوب آپ کی ویڈیوز پر دلچسپ ایڈز دکھائے تاکہ viewers اس کا زیادہ تر حصہ دیکھ سکیں۔
دوسرا factor جو YouTube payment per view پر اثر انداز ہوتا ہے، وہ یہ ہے کہ یوٹیوب پر مختلف audience کے لیے CPM مختلف ہوتا ہے۔ اب یہ CPM کیا ہے؟ CPM stands for cost per mile. اس کا مطلب وہ رقم ہے جو ایڈ لگانے والا ہر 1000 views کے بدلے YouTube کو ادا کرتا ہے۔
کیا CPM مختلف ہو سکتا ہے؟
CPM کا یہ فرق مختلف علاقوں کی بنیاد پر مخلتف ہوتا ہے۔ مختلف ممالک میں دیکھے گئے ایڈ پر CPM کی رقم مختلف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، ناروے اور جرمنی ایسے ممالک ہیں جہاں CPM کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ سب سے آخری چیز یہ ہے کہ، جتنے زیادہ views آپ کی ویڈیو پر ہوں گے، اس کا مطلب اتنے ہی زیادہ امکانات ہیں کہ لوگوں نے آپ کی ویڈیو پر لگے ایڈ کو دیکھا ہو گا۔ اور اسی نسبت سے زیادہ پیسے بھی آپ کو YouTube کی طرف سے حاصل ہوں گے۔
ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آئیے دیکھتے ہیں کہ YouTube payment pe view کی کتنی رقم آپ کو حاصل ہو گی۔
YouTube کی Per View Payment کتنی ہوتی ہے؟
یوٹیوب اپنے contractors سے اوسطً ایک view کے بدلے 0.18 ڈالر وصول کرتا ہے۔ یوٹیوب اس حساب سے 68 فیصد رقم یوٹیوبرز کو گوگل ایڈسینس کے مطابق ادا کرتی ہے۔ یہ ایک اچھی شرح ہے۔ اس کے مطابق آپ کو ہر ایک view کے بدلے 0.12$ ملتے ہیں۔ یعنی ہر ایک ہزار view کے بدلے آپ کو 122 ڈالرز ملتےہیں۔
مزید تفصیلی طور پر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ اعدادوشمار اتنے سادہ بھی نہیں۔ کچھ لوگ ad blockers کا استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو پہلے چند سیکنڈز میں ہی ایڈ کو skip کر دیتے ہیں۔ یہ اور دیگر وجوہات کی بنا پر، اصلی YouTube payment per view تقریباً 0.003 ڈالر سے 0.005 ڈالرز کے درمیان ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہر 1000 views پر آپ کو 3 سے 5 ڈالرز YouTube payment ہو گی۔
آپ AdSense revenue calculator کا استعمال کرتے ہوئے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ how much a YouTuber makes per year. گوگل کے کیلکولیٹر سے لگایا گیا اندازہ کافی پُر کشش ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن بہتر ہے کہ full-time YouTuber بننے سے پہلے آپ اس کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں جان لیں۔ یہ مشکل کام ہو سکتا ہے، اور ناکام ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔
YouTube Payment Per View: اس کا آسان قاعدہ کیا ہو سکتا ہے؟
یوٹیوب ہر ایک view کے بدلے ایک مقرر کردہ رقم ادا کرتا ہے۔ اس کے باوجود بھی، تمام یوٹیوبرز ایک جتنے پیسے نہیں کماتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنی رقم یوٹیوبرز کو YouTube کی طرف سے ملتی ہے، اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ان کے views کی تعداد کیا ہے، اور viewers کہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔
YouTube payment per view کو کیلکولیٹ کرنا پوری طرح ممکن نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ viewers مختلف علاقوں اور ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم، اوسطاً youtube per view payment کی شرح 0.003 ڈالر سے 0.005 ڈالرز تک ہوتی ہے۔ اندازہ لگانے کے لیے ایک آسان کلیہ یہ بھی ہے کہ "جتنے زیادہ views, اتنی زیادہ YouTube payment”۔
مزید پڑھیں:
اپنے یوٹیوب چینل کو مونیٹائز کیسے کیا جائے؟
YouTube Automation Business: Exploring The Benefits And Challenges
is that really work?
Yes, it works. All you need is consistent hard work on creating quality content and promoting your channel.