اس سائٹ پر ہم نے پہلے بھی یوٹیوب کے بارے میں آرٹیکلز شائع کیے ہیں۔ جن میں ہم نے یوٹیوب کے تعارف سے لے کر اس پر چینل بنانے اور پھر اس کی مدد سے پیسے کمانے کے طریقوں پر بات کی۔ آج ہم یوٹیوب کے پریمیئم فیچرز کے بارے میں بات کریں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ یہ کیا ہے اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں۔

دیگر آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یوٹیوب سیریز پر جائیں اور پڑھیں اس کے بارے میں تفصیل سے!

YouTube Premium ایک ماہانہ سبسکرپشن سروس ہے جو انٹرنیٹ کے سب سے بڑے ویڈیو پلیٹ فارم پر آپ کے ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتی ہے۔ یہاں ہم بات کریں گے کہ آپ کو اپنے پیسے خرچ کرنے کے بعد کیا ملتا ہے۔ تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ اس پر پیسے لگانے کا کس حد تک فائدہ ہو سکتا ہے۔

YouTube Premium کیا ہے؟

یوٹیوب پریمیئم یوٹیوب کی بامعاوضہ سبسکرپشن سروس ہے۔ یہ تمام ویڈیوز کو اشتہارات سے پاک دیکھنے، آف لائن پلے بیک، اور خاص طور پر YouTube کی مشہور شخصیات کے ذریعہ بنایا گیا خصوصی، Paywall والا مواد پیش کرتا ہے۔

Paywall مواد تک رسائی کو محدود کرنے کا ایک طریقہ۔ اس میں مختلف اقسام کے مواد جیسے کے خبریں وغیرہ، کو دیکھنےکےلیے ماہانہ سبسکرپشن یا خریدنا پڑتا ہے۔

امریکن سبسکرائبرز کے لیے، فی الحال اس کی قیمت $11.99 فی مہینہ ہے۔ اور اس میں یوٹیوب میوزک پریمیئم سبسکرپشن شامل ہے۔

یوٹیوب ایکوسسٹم

گوگل کی naming schemes ہمیشہ ہی تھوڑی سی گڑبڑ کا شکار رہی ہیں۔ اور یوٹیوب کا بھی یہی حال ہے۔ آپ YouTube Red نامی سروس سے واقف ہو سکتے ہیں۔ 2018 سے پہلے، یہ سائٹ کا subscription tier تھا۔ تاہم، یوٹیوب میوزک کو مکمل طور پر علیحدہ ایپ کے طور پر دوبارہ برانڈ کرنے کے بعد یہ یوٹیوب پریمیم میں تبدیل ہوگیا۔

چونکہ اب یوٹیوب کے ماتحت بہت سارے برانڈز اور خدمات موجود ہیں، ان کو الگ کرنے میں آپ کی مدد کے لیے یہاں ایک آسان رہنمائی دی گئی ہے:

  • یوٹیوب پریمیئم: سائٹ کی بنیادی Paid سبسکرپشن سروس
  • یوٹیوب میوزک: اپنی ایپ کے ساتھ ایک علیحدہ میوزک اسٹریمنگ سروس جو آپ کو مفت میں موسیقی سننے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ Google کی Spotify اور Apple Music کے مقابلے میں لانچ کی گئی ایپ ہے۔
  • یوٹیوب میوزک پریمیئم: یہ یوٹیوب میوزک کا سبسکریپشن والا version ہے۔ مفت version کے برعکس، یہ background play, high bitrate, اور آف لائن ڈاؤن لوڈ کی سہولت دیتا ہے۔ آپ اس کو یوٹیوب پریمیئم سبسکرپشن کے حصے کے طور پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں فی الحال گوگل پلے میوزک تک رسائی شامل ہے، لیکن یہ جلد ہی اس کی جگہ لے لے گا۔
  • یوٹیوب ٹی وی: Hulu جیسی لائیو ٹی وی سروس جو آپ کو لائیو ٹی وی دیکھنے اور کلاؤڈ بیسڈ (Cloud-Based) DVR ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
  • بچوں کے لیے یوٹیوب (YouTube Kids): ایک ایپ جو بنیادی طور پر بچوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں صرف عمر کے مطابق مواد شامل ہے۔ یوٹیوب پریمیم کی خصوصیات بھی اس پر لاگو ہوتی ہیں۔

YouTube Premium کے فائدے

اگر آپ یوٹیوب پریمیئم کو سبسکرائب کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو اس میں غور کرنے کے لیے بہت سی خصوصیات موجود ہیں۔ اس سروس کے موجودہ فوائد کی فہرست یہ ہے:

  • اشتہارات سے پاک: آپ سائٹ پر ہر چیز کو بغیر کسی اشتہار کے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو کسی بھی پلیٹ فارم پر اشتہار سے پاک ویڈیوز دیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے جس میں آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ sign in کرتے ہیں۔ اس میں ویب، اسمارٹ فونز، Roku، یا کوئی بھی دوسری اسٹریمنگ ڈیوائسز شامل ہیں۔
  • یوٹیوب اوریجنلز (YouTube Originals): بنیادی طور پر ہائی پروفائل تخلیق کاروں کی طرف سے، کچھ ٹی وی شوز، دستاویزی فلموں اور فلموں کی شکل میں, آپ کو اصل مواد تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
  • بیک گراؤنڈ پلے (Background Play): اگر آپ موبائل پر ہیں، تو آپ جو ویڈیو دیکھ رہے ہیں اس کا آڈیو چلتا رہے گا چاہے آپ ایپ سے باہر ہوں یا آپ کے فون کا ڈسپلے بند ہو۔ اینڈرائیڈ پر، آپ اپنے فون پر دیگر apps کا استعمال کرتے ہوئے picture-in-picture ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔
urdu-stem-youtube-picture-in-picture-functionality
  • ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت: آپ اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر آف لائن دیکھنے کے لیے ویڈیوز یا پلے لسٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
  • یوٹیوب میوزک پریمیئم: آپ کو اس سروس اور اس کے ساتھ آنے والی تمام خصوصیات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

گوگل مستقبل میں پریمیئم سروس میں اضافی خصوصیات شامل کر سکتا ہے، لہذا باخبر رہیں!

تخلیق کاروں کے ساتھ تعاون کرنا

revenue sharing یوٹیوب پریمیئم کا ایک ایسا پہلو ہے جس کے بارے میں سب سے کم بات کی جاتی ہے۔

اگر آپ پہلے سے ہی یوٹیوب پر ad blocker کے ساتھ اشتہارات کو بلاک کر دیتے ہیں، تو پریمیئم سروس کافی بیکار لگ سکتی ہے۔ تاہم، ad blockers اس پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو آپ کے views سے آمدنی حاصل کرنے سے روکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے، اشتہارات سے آنے والی آمدنی ان کی آمدنی کے بنیادی ذرائع میں سے ایک ہے۔

یوٹیوب کا پریمیئم فیچر ایک ہی وقت میں تخلیق کاروں کے ساتھ تعاون بھی کرتا ہے اور صارفین کو اشتہارات سے پاک ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

اس کا حساب لگانے کے لیے، YouTube سروس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی کے ایک حصے کو یکجا کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ پریمیم سبسکرائبرز سے ملنے والے کل دیکھنے کے وقت کی بنیاد پر اس رقم کو تخلیق کاروں میں تقسیم کرتا ہے۔ لہذا، آپ جو چینلز سب سے زیادہ دیکھتے ہیں انہیں بڑا حصہ ملتا ہے۔

یوٹیوب کے منیٹائزیشن کے سخت قوانین کی وجہ سے، بہت سے ویڈیوز کو demonetized کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، ایک تخلیق کار پھر بھی پریمیئم سبسکرائبرز سے آمدنی حاصل کر سکتا ہے، چاہے اس کی ویڈیو اشتہارات کے لیے اہل نا بھی ہو۔

کیا یوٹیوب پریمیئم خریدنا فائدہ مند ہے؟

یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کتنی بار سروس استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اکثر موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں، تو بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈنگ بہترین خصوصیات ہیں۔ چونکہ اب بہت سارے YouTube چینلز طویل شکل کے مواد کی میزبانی کر رہے ہیں، سو جب آپ ایپ کا استعمال نہ کر رہے ہوں تو لمبی ویڈیوز سننے کا آپشن موجود ہے۔ جب آپ گاڑی چلاتے ہوں، یا رات کا کھانا پکا رہے ہوں تو یہ سننے کے لیے بہت اچھا ہے۔

اگر آپ اکثر اپنے ڈیسک ٹاپ سے یوٹیوب دیکھتے ہیں، تو یقینی طور پر یہ افادیت اشتہار کو روکنے میں ہے۔ ویڈیو اشتہار کی آمدنی حال ہی میں گر رہی ہے، جس کی وجہ سے تخلیق کار اپنے مواد میں اور بھی زیادہ اشتہارات لگا رہے ہیں۔ اگر آپ ویڈیوز بنانے والوں کی حمایت کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا کرنے کا واحد طریقہ Premium ہے۔

غور کرنے کی ایک چیز یہ ہے کہ اگرچہ، Originals کی لائبریری نسبتاً چھوٹی ہے۔ اگر آپ تخلیق کاروں کی طرف سے پریمیئم مواد دیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، تو آپ کو شاید انتخاب بہت کم نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں:

اپنے یوٹیوب چینل کو مونیٹائز کیسے کیا جائے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے