آن لائن اسٹور بنانے کا سب سے آسان طریقہ ایک ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کرنا ہے۔ اس لیے ہم نے آپ کی مدد کے لیے سات بہترین ای کامرس پلیٹ فارم ایک جگہ پر مرتب کیے ہیں۔

ہماری تحقیق کے مطابق، اپنے beginner-friendly ایڈیٹر اور بہترین ای کامرس ٹولز کی بدولت Wix چھوٹے اسٹورز کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اگر آپ کے پاس بڑی اور مختلف انواع کی پراڈکٹس کی انوینٹری ہے، تو ہم Shopify تجویز کرتے ہیں۔ جب کہ Squarespace رقم خرچ کرنے کا بہترین بدلہ پیش کرتا ہے۔

اس فہرست کو آپ تک پہنچانے کے لیے ہم نے سینکڑوں گھنٹے کی تحقیق اور جانچ کی، تاکہ آپ سات بہترین ای کامرس پلیٹ فارمز کے بارے میں پڑھ کر لطف اندوز ہو سکیں۔ ہم یہ بھی ظاہر کریں گے کہ صنعت کے لحاظ سے کون سے پلیٹ فارم بہترین ہیں، تاکہ آپ کو تفصیلی کم معلومات فراہم کی جا سکیں اور صحیح پلیٹ فارم کے ساتھ شروع کرنے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔

تو آئیے بات کرتے ہیں 2022ء میں استعمال ہونے والے 7 بہترین ای کامرس پلیٹ فارمز اور ویب سائٹ بلڈرز کے بارے میں!

1۔ وِکس (Wix) ای کامرس

urdu-stem-wix-ecommerce-platform

Wix دنیا بھر میں 110 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ایک انتہائی مقبول ڈریگ اینڈ ڈراپ ویب سائٹ بلڈر اور ای کامرس پلیٹ فارم ہے۔ حالیہ برسوں میں، Wix نے اپنی ای کامرس پیشکش میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اسے مجموعی طور پر بہترین ای کامرس ویب سائٹ بلڈر قرار دیتے ہیں۔

آخری دفعہ جب ہم نے جانچ کی تھی، Wix کا Sales feature اس کے بعد سے بہت بہتر ہو چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کیٹیگری میں Shopfiy اور BigCommerce کے بعد تیسرا بڑا پلیٹ فارم ہے۔ مزید یہ کہ جن ویب سائٹ بلڈرز کا ہم نے تجربہ کیا، ان سب میں بہترین ویب سائٹ بلڈر Wix کو ہی پایا۔

اس کی وجہ سے، صارفین کو آن لائن سٹور کی کامیابی کے لیے درکار ٹولز تلاش کرنے کے لیے زیادہ دور تک نہیں دیکھنا پڑتا ہے – وہ ایک بٹن کے فاصلے پر ہی موجود ہیں!

تاہم، ہم اب بھی صرف چھوٹے آن لائن اسٹورز کے لیے Wix کو تجویز کریں گے۔ اس کے ٹولز اور خصوصیات متاثر کن ہیں، لیکن وہ اتنے اچھے نہیں ہیں کہ کسی بڑی یا پیچیدہ انوینٹری سے نمٹ سکیں۔ ہم اس کے لیے Shopify یا BigCommerce تجویز کریں گے۔

جب پیسے کی قدر کی بات آتی ہے تو Wix کو ہم نے سب سے بہترین پایا۔ اس کی پیش کردہ شاندار خصوصیات کو دیکھتے ہوئے، اس کے تین ای کامرس پلان بہت سستے ہیں۔ سب سے سستا فی مہینہ $27 سے شروع ہوتا ہے، جو Shopify کے مقابلے میں ہر $2 سستا ہے۔

Wix تمام تکنیکی صلاحیتوں کے حامل صارفین کے لیے مثالی ہے۔ یہ استعمال میں آسانی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ فکر کیے بغیر اپنے ای کامرس ویب سائٹ شروع کر سکتے ہیں!

2۔ شاپیفائی (Shopify)

urdu-stem-shopify-ecommerce-platform

Shopify 10 سے زیادہ مصنوعات فروخت کرنے والے بڑے اسٹورز کے لیے بہترین ای کامرس پلیٹ فارم ہے۔ یہ 600,000 سے زیادہ آن لائن اسٹورز میں استعمال ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اس کے 1 ملین سے زیادہ فعال صارفین ہیں۔ Shopify پر 100 بلین ڈالر سے زیادہ sales ہو چکی ہیں۔ جس سے ظاہر ہے کہ یہ بہت ہی زبردست کام کر رہا ہے!

ہماری تحقیق نے اس کی تصدیق کی۔ Shopify فروخت کی خصوصیات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آپ کے اسٹور کو سپورٹ کرنے کے لیے پیش کردہ اعلیٰ قسم کے ٹولز کی بدولت، اس کیٹیگری میں اس کی ریٹنگ 5 میں سے 4.5 ہے۔ اس کا انوینٹری سسٹم ایک خاص چیز ہے۔ ساتھ ہی اس کے بہت سے ملٹی چینل سیلنگ آپشنز ہیں۔

اس کی متاثر کن خصوصیات کے باوجود، Shopify استعمال میں آسان نہیں ہے۔ یہ ہماری ease of use کی جانچ میں پانچویں نمبر پر آیا. بہت سے صارفین کو Wix اور Squarespace کے مقابلے میں اس کے فرنٹ اور بیک اینڈ انٹرفیس کو نیویگیٹ کرنے میں زیادہ مشکل معلوم ہوا۔

پھر بھی، یہ اس کی صارفین میں مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ اس نے ان تمام بلڈرز میں سے سب سے زیادہ کسٹمرز کی حمایت حاصل کی جن کا ہم نے تجربہ کیا۔ اور شاپائفائی کے 93% صارفین نے ہمارے محققین کو بتایا کہ وہ اس ای کامرس پلیٹ فارم سے مطمئن ہیں۔

تین pricing plans کے باوجود یہ زیادہ سستا نہیں ہے۔ لیکن یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ شاپیفائی خریدنے پر آپ جس چیز کی توقع کرتے ہیں وہی حاصل کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو آپ کے کاوربار کے ساتھ آگے بڑھے گا اور آپ کے کاروبار کی رفتار کو سہارا دے گا۔

بدقسمتی سے، Shopify مفت میں دستیاب نہیں ہے۔ لیکن آپ اس کے 14 دن کے مفت ٹرائل سے فائدہ اٹھا کر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا یہ آپ کے لیے صحیح بلڈر ہے۔

3۔ سکوئر سپیس (Squarespace)

urdu-stem-squaresapce-ecommerce-platform

Squarespace چھوٹے اسٹورز یا ڈیجیٹل مصنوعات آن لائن فروخت کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین اور اپنی تخلیقی خوبی کے لیے مشہور ہے۔ اگر آپ اپنے آن لائن اسٹور کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانا چاہتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

شاندار ٹیمپلیٹس، ایک اچھے انوینٹری سسٹم اور بہت ساری معیاری خصوصیات کے ساتھ مل کر، Squarespace کو ایک پرکشش انتخاب بناتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ 5 میں سے 4.5 کی مجموعی ریٹنگ کے ساتھ ہماری درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Squarespace کے بارے میں بہترین چیزوں میں سے ایک یہ ہے کہ اسے استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ یہ ہماری ease of use کی جانچ میں پہلے نمبر پر آیا۔ مطلب یہ ہے کہ اس پر عبور حاصل کرنا آسان ہے۔

یہ کافی متاثر کن ہے، لیکن اس سے بھی بہتر بات یہ ہے کہ جب سے ہم نے اسے آخری بار آزمایا ہے، اس شعبے میں Squarespace کی ریٹنگ 5 میں سے 3.4 سے بڑھ کر 4.2 ہو گیا ہے۔ جو اس ناقابل یقین کام کو ظاہر کرتا ہے جو اس پلیٹ فارم کو اس کے صارفین کے لیے مزید پرلطف بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود، یہ جاننا ضروری ہے کہ شروع میں اسے سیکھنا تھوڑا سا مشکل ضرور ہے، لیکن ایک بار جب آپ نے بنیادی باتیں سمجھ لیں، تو Squarespace کے ساتھ ایک اسٹور بنانا آسان ہے!

لیکن کاروباری پہلو کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اسکوائر اسپیس ایک اسٹائلش اسٹور فرنٹ کو کلاسک ای کامرس خصوصیات کے ساتھ جوڑنے کے لیے ایک بہت ہی مضبوط انتخاب ہے۔ جیسے کہ ڈسکاؤنٹ اور پروموشنل Pop-ups بنانا۔

اپنے پیشہ ور ٹیمپلیٹس کے ساتھ، Squarespace حقیقی طور پر آپ کی مصنوعات کو خوبصورت کر کے دکھائے گا اور آپ کے اسٹور فرنٹ کو ایک نئی چمک دے گا۔ یہ آپ کے آن لائن اسٹور کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، جب تک کہ آپ اس کی ای کامرس خصوصیات کی حد کو بڑھا نہیں دیتے۔

4۔ سکوئر آنلائن (Square Online)

urdu-stem-square-online-ecommerce-platform

2018ء میں Payment Processing کی بہت بڑی کمپنی Square نے weebly کو خرید لیا۔ جس کے نتیجے میں سکوئر آنلائن وجود میں آیا۔ یہ ویب سائٹ بنانے کے لیے ایک قدرے آسان پلیٹ فارم ہے جس میں ادائیگیوں کا ایک مضبوط نظام بھی شامل ہے۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ Square Online کا انٹرفیس Weebly سے بہت ملتا جلتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ، آپ اسکوائر آن لائن کی تازہ خصوصیات سے لطف اندوز ہوں گے۔ اور آپ اس کے مفت ای کامرس پلان سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ آیا یہ واقعی اتنا موزوں ہے۔

جب ہم نے خود Square Online کا تجربہ کیا تو ہم اس کے تیز اور سادہ editing process سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔ آپ اپنے user dashboard پر صرف چند کلکس کے بعد ایک فعال ای کامرس سائٹ قائم کر سکتے ہیں۔

اور اس کی کامرس خصوصیات بھی کافی اچھی ہیں۔ ایک سے زیادہ چینلز کے انضمام سے لے کر آمدنی اور ٹریفک کی بصیرت تک فوری رسائی تک، Square Online کے پاس آپ کو آن لائن ہونے اور فروخت شروع کرنے میں مدد کرنے کے لیے ٹولز کا ایک بہترین مجموعہ ہے۔

اس زمرے میں، اسکوائر آن لائن نے 5 میں سے 4.5 ریٹنگ سکور کی ہے جو کہ بہترین ہے۔ یہ اعزاز بڑی حد تک اس حقیقت پر مبنی ہے کہ اسکوائر آن لائن اس فہرست میں صرف دو بلڈرز میں سے ایک ہے جو آپ کو مفت استعمال کی سہولت دیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک بھی پیسہ خرچ کیے بغیر شروع کر سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کا مفت منصوبہ واضح طور پر اس کے Paid پیکجز سے زیادہ محدود ہے۔ مثال کے طور پر، آپ مفت پلان پر اپنی مرضی کے مطابق ڈومین استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے، اور آپ کو اس پر آنے والے اشتہارات کو بھی برداشت کرنا ہو گا۔

5۔ بِگ کامرس (Big Commerce)

urdu-stem-bigcommerce-ecommerce-platform

BigCommerce ایک معروف ای کامرس پلیٹ فارم ہے جس میں کلانئٹنس میں Clarks اور Ben & Jerry’s جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے! BigCommerce کی حمایت یافتہ آن لائن اسٹورز کو انڈسٹری کی اوسط سے تقریباً دوگنا بڑھتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہماری تحقیق میں، BigCommerce اس زمرے میں 5 میں سے 4.6 ریٹنگ حاصل کرکے اپنی فروخت کی خصوصیات کے لیے پہلے نمبر پر آیا۔ ایسا ملٹی چینل فروخت کے بہت سے اختیارات، نیز بین الاقوامی ادائیگیوں کو قبول کرنے کی صلاحیت جیسے ٹولز کی بدولت ہے۔

جب ویب سائٹ کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس نے بھی معقول کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کا ریٹنگ اسکور 5 میں سے 3.6 اسے چوتھے نمبر پر رکھتا ہے۔ آپ اس میں کسٹمرز کے reviews، ای میل مارکیٹنگ اور سرچ فلٹرز جیسی کئی خصوصیات حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ پہلے سے ہی تھیمز کی لائبریری میں بنی ہوئی ہے اور آپ کے آن لائن اسٹور کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہے۔ اگر آپ واقعی اپنے آن لائن اسٹور کو ایک بڑے اور کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین انتخاب ہے۔

BigCommerce کی بنیادی خرابی اس کا استعمال میں کم آسان ہونا ہے۔ یہ اپنی وضاحتوں میں بہت سی پیچیدہ اصطلاحات کا استعمال کرتا ہے، جو کسی ایسے شخص کے لیے صارف دوست نظر نہیں آئے گا جسے ایسی ماہر اصطلاحات کا اچھا علم نہ ہو۔ اس کو استعمال میں آسان نہ ہونے کی وجہ سے ہماری اس فہرست میں نیچے جگہ ملی ہے۔

دوسری طرف، اگر آپ پُر اعتماد اور ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، تو BigCommerce ایک بہترین انتخاب ہے۔ آپ خود بخود فزیکل اور ڈیجیٹل سامان کے ساتھ ساتھ خدمات بھی فروخت کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کسی ایپ کی ضررورت نہیں ہوتی، آپ آسانی سے فروخت شروع کر سکتے ہیں۔

BigCommerce کو ہر اس شخص کو استعمال کرنا چاہیے جو اپنے آن لائن اسٹور کو تیزی سے اور قابل ذکر طور پر بڑھانا چاہتا ہو۔ کاروبار یا ٹیکنالوجی میں، اگر آپ کی حیثیت ایک beginner کی سی ہے تو اس کو استعمال نہ کریں۔ یہ استعمال کرنا سب سے آسان نہیں ہے، اور اس کی قیمتیں آپ کو ملنے والے ٹولز اور خصوصیات کی بڑی تعداد کی عکاسی کرتی ہیں۔

6۔ زائرو (Zyro)

urdu-stem-zyro-website-builder

Zyro ای کامرس کی دنیا میں نسبتاً نیا ویب سائٹ بلڈر ہے اور اسے Wix اور Shopify جیسے حریفوں کی نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے پاس ابھی بھی اپنے ای کامرس پلیٹ فارم پر کچھ بہتری لانے کی ضرورت ہے، لیکن اس کے بارے میں بہت کچھ ہے جو صارفین کو پسند آئے گا۔

مجموعی طور پر، Zyro نے ہماری تحقیق اور جانچ میں 5 میں سے 3.6 ریٹنگ اسکور کی ہے۔ اس کا سب سے مضبوط شعبہ اس کی ڈیزائن کی خصوصیات ہے۔ اس کیٹیگری میں، ہم نے اسے 5 میں سے 4.6 ریٹنگ دی ہے۔ یہ اس کے پرکشش ٹیمپلیٹس کی بدولت ہے، بلکہ بڑی حد تک اس لیے بھی کہ یہ صارفین کو اپنے اسٹور کے پیجز کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے لیے بہت سارے اختیارات فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ Zyro عام طور پرسب سے آسان ویب سائٹ بلڈرز میں سے ایک ہے، لیکن ہم نے محسوس کیا کہ آن لائن اسٹور بناتے وقت اس کے بیک اینڈ اسٹور مینیجر کے کچھ حصے زیادہ آسان نہیں تھے۔ آپ کو دو ڈیش بورڈز کے درمیان سوئچ کرنے کی ضرورت ہوگی اور اس سے یہ تصور کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آخر یہ سب کیسے ایک ساتھ ہوگا۔

اس کے علاوہ، Wix کے برعکس، Zyro آپ کی ویب سائٹ بنانے کے دوران آپ کی مدد کرنے کے لیے کوئی مددگار اشارے نہیں دیتا۔ یہ خاص طور پر اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب آپ سائٹ کے مزید جدید عناصر، جیسے کہ Pop-up بنانے کی کوشش کریں۔

اگر آپ کسی مقام پر پھنس جاتے ہیں، تو آپ کو صفحہ پر موجود چیٹ باکس استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان کا عملہ بہت ذمہ دار ہے، لیکن بعض اوقات آپ کو مطلوبہ درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

چونکہ Zyro کی ای کامرس کی پیشکش ابھی بھی کافی نئی ہے، اس لیے بہت سارے ٹولز نہیں ہیں جن کی آپ کو زیادہ پرانے ای کامرس بلڈرز پر دیکھنے کی توقع ہوگی۔ اگرچہ اس کا business plan کا پیکج کافی affordable ہے، پھر بھی ہم اس قیمت کو کافی نہیں سمجھتے۔ اس کے مقابلے میں موجود ویب سائٹ بلڈرز آپ کو وہی فراہم کرتے ہیں جس کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہیں۔

لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ Zyro ایک برا ای کامرس بلڈر ہے۔ درحقیقت، آنے والے سالوں میں اس میں کچھ نیا ہو گا۔ کم از کم یہ حقیقت ہے کہ ہم اگلے چند سالوں میں بہت سی بہتری اور اختراعات کی توقع رکھتے ہیں۔

اس وقت، Zyro ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جو ای کامرس کو شوقیہ طور پر جانچ رہے ہیں۔ ایسے لوگ جو ایک مکمل طور پر مستحکم ای کامرس ویب سائٹ کو چلا رہے ہیں، وہ Zyro کے استعمال کی زیادہ حمایت نہیں کرتے۔

7۔ بِگ کارٹل (Big Cartel)

urdu-stem-big-cartel-ecommerce-platform

Big Cartel ایک سادہ ای کامرس پلیٹ فارم ہے جو آپ کو پانچ پروڈکٹس تک مفت، 50 پروڈکٹس تک $9.99 فی مہینہ، اور 500 پروڈکٹس تک $19.99 فی مہینہ میں فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بگ کارٹیل اتنا قابل توسیع نہیں ہے جتنا Shopify یا BigCommerce۔ لیکن اگر آپ صرف چند مصنوعات آن لائن فروخت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین آپشن ہے۔

Big Cartel پرجوش beginners اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیے بھی اچھا ہے۔ آپ کو اپنے اسٹور کو ترتیب دینے میں مدد کے لیے بہت سارے اشارے موجود ہیں۔ لیکن بگ کارٹیل کی ویب سائٹ خصوصیات میں کمی ہے. آپ ایک سے زیادہ زبانوں میں فروخت نہیں کر سکتے ہیں۔ اور آپ اپنی سائٹ پر کسٹمر اکاؤنٹس یا پاس ورڈ کے ذریعے محفوظ شدہ اراکین کے لیے الگ سے areas سیٹ نہیں کر سکتے ہیں۔ تاہم، چھوٹے فروخت کنندگان جو بہت زیادہ ترقی کے خواہاں نہیں ہیں، انہیں ان خصوصیات کی زیادہ کمی محسوس نہیں ہو گی۔

بگ کارٹیل کا استعمال میں آسانی اور مفت فروخت کا اختیار اسے ایک بہترین، بجٹ کے موافق انتخاب بناتا ہے۔ بس جاتے وقت اپنے کام کو محفوظ کرنا یقینی بنائیں، کیونکہ اس پلیٹ فارم میں آٹو save فیچر نہیں ہے، اور آپ صرف ای میل کے ذریعے سپورٹ ٹیم تک پہنچ سکتے ہیں!

نتیجہ

اس گائیڈ میں، ہم نے آپ کو سات بہترین ای کامرس پلیٹ فارمز سے متعارف کرایا ہے۔ آپ کو کمتر پلیٹ فارمز پر کوئی وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے بجائے، آپ اب اپنا آن لائن اسٹور بنانے اور آن لائن فروخت شروع کرنے کے لیے فرسٹ کلاس پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہم نے جن پلیٹ فارمز کو پڑھا ان کی فہرست یہ ہے:

  • وِکس (Wix)
  • شاپیفائی
  • Squarespace
  • سکوئر آنلائن (Square Online)
  • بِگ کامرس (BigCommerce)
  • زائرو (Zyro)
  • بِگ کارٹل (Big Cartel)

ہم نے ان کی درجہ بندی تو کی ہے، لیکن حقیقت میں آپ کے لیے کونسا پلیٹ فارم فائدہ مند رہے گا؟ اس کا انحصار آپ کی ضرورت پر ہو گا کہ آپ کی ضرورت کس طرح کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم نے اچھی طرح وضاحت کی ہے کہ ای کامرس پلیٹ فارمز آپ کے آن لائن سٹور کو خودکار بنا کر اور آپ کے کاروبار کے دیگر پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آپ کا وقت بچانے میں کس طرح مدد کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہترین ای کامرس پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا، جو لچکدار (flexible) ہو اور جس کے پاس صحیح ٹولز ہوں، واقعی اہم ہے۔

یاد رکھیں، اس فہرست میں موجود ہر پلیٹ فارم مفت ٹرائل یا مفت پلان کے ساتھ آتا ہے۔ لہذا آپ فیصلہ کرنے سے پہلے ان میں سے کسی بھی پلیٹ فارم کی خطرے سے پاک آزمائش کر سکتے ہیں۔ لہٰذا شروع کرنے کے لیے آج ہی مفت ٹرائل کو استعمال کریں!

مزید پڑھیں:

ای کامرس کیا ہے؟ ای کامرس کے پلیٹ فارمز کے بارے میں بنیادی معلومات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے