آج کل کے زمانے میں ہم سنتے ہیں کہ کونٹینٹ ہی سب سے اہم چیز ہے۔ کونٹینٹ کے ذریعے سے آپ اپنے پیغام کو دوسروں تک اچھے طریقے سے پہنچا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا کونٹینٹ اچھا ہو گا تو وہ تیزی سے لوگوں کے دلوں میں اُترے گا اور ذہنوں پر نقش ہو گا۔ انگریزی زبان میں کونٹینٹ سے متعلق کہا جاتا ہے؛
"Content is the King”
آج ہر طرح کے کاروبار کو کونٹینٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں اپنے کاروبار کی تشہیر، اپنا پیغام پھیلانے اور اپنے کاروبار کے بنیادی مقاصد کے اظہار کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج کل کونٹینٹ رائٹنگ کتنی زیادہ مانگ ہے۔ اور اس چیز سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ کونٹینٹ رائٹر بننے کے کتنے فوائد ہو سکتے ہیں۔
کونٹینٹ رائٹنگ کے ذریعے انسان اچھے خاصے پیسے کما سکتا ہے اور اس کے لیے کسی خاص ڈگری کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ کونٹینٹ رائٹنگ ایک ایسی جاب ہے جس کی انسان خواہش کر سکتا ہے۔ لیکن ہر کوئی کونٹینٹ رائٹر بھی نہیں بن سکتا۔ کونٹینٹ رائٹر بننے کے لیے آپ کو ایسے ذہن کی ضرورت ہوتی ہے جو زبان اور تخلیق، دونوں میں روانی رکھتا ہو۔
کونٹینٹ رائٹر کا کیا کام ہے؟
کچھ بھی لکھنے سے پہلے کونٹینٹ رائٹر کا یہ کام ہونا چاہیے کہ وہ اپنے جس کلائنٹ کے لیے کونٹینٹ لکھ رہا ہے اس کی سروسز کے حوالےسے مکمل تحقیق اور معلومات حاصل کرے۔ ایک کونٹینٹ رائٹر کو اس کے کلائنٹ بروشرز، مینولز، ویب سائٹس، بلاگز، اخبار کے آرٹیکلز اور دیگر مواد لکھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ کونٹینٹ رائٹنگ کے دائرہ کار میں ٹیکنیکل رائٹنگ، مصنوعات کی تفصیل (Product Description)، کاپی رائٹنگ، کوور لیٹر (Cover Letter)، کری ایٹیو رائٹنگ (Creative Writing), مضمون نگاری، گھوسٹ رائٹنگ، SOP رائٹنگ اور سی وی وغیرہ لکھنا شامل ہے۔
اب ہم بات کریں گے ایسی مہارتوں کی جن کی آپ کو کونٹینٹ رائٹر بننے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔
5 ایسی مہارتیں جو کونٹینٹ رائٹنگ کے لیے درکار ہوتی ہیں
اگرچہ کونٹینٹ لکھنے والے گھر بیٹھے اپنا کام کرتے ہیں، اپنی مرضی کے وقت پر کام کرتے ہیں، پیسے کماتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں۔ مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کونٹینٹ رائٹنگ کی جاب میں اپنا گزارا کرنا بھی مشکل لگ رہا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ کونٹینٹ رائٹنگ نہیں بلکہ خود ان کی صلاحیتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ کامیاب ہونے کے لیے صرف لکھنے کی مہارت ہی کافی نہیں ہوتی۔ اگر آپ کونٹینٹ رائٹر کے طور پر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسی مہارتوں کا مجموعہ درکار ہے جو مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق ہو۔ آئیے اب ایسی مہارتوں کا ذکر کرتے ہیں جن کی آپ کو بحیثیت کونٹینٹ رائٹر ضرورت ہوتی ہے۔
1۔ ہر تحریر کا اپنا ایک اندازِ بیان ہوتا ہے
ہر تحریر کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم خبر سے متعلق کوئی مواد لکھ رہے ہیں تو اس کو مختصر اور دلچسپ ہونا چاہیے۔ بلاگ ذاتی رائے پر مبنی ہوتا ہے اور اس کا اندازِ بیان دوستانہ ہوتا ہے، اشتہار مختصر ہوتا ہے اور اس کا مواد ایسا ہوتا ہے جو لوگوں کو قائل کر سکے۔ اگر وائٹ پیپر کی بات کی جائے تو اس میں مواد مفصل ہوتا ہے اور اس میں ایک مسئلہ بیان کیا جاتا ہے اور پھر اس کا حل بھی دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک کامیاب کونٹینٹ رائٹر بننے کے لیے آپ کو تحریروں کو مختلف انداز میں لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انہیں بااثر بنایا جا سکے۔
2۔ ایسے مضمون کا انتخاب بالکل نہ کریں جو بے ترتیب ہو
"Ideation” مارکیٹنگ انڈسٹری کا ایک ایسا لفظ ہے جو حال ہی میں بہت مشہور ہوا ہے۔ جو لکھنے کے لیے موضوع اور عنوان کے لیے تخلیقی عمل کو بیان کرتا ہے۔ یہ نظریہ تجزیت سے شروع ہوتا ہے اور زیادہ طور ایک ٹیم اس کو پیش کرتی ہے۔ لیکن فری لانسرز چونکہ انفرادی طور پر کام کرتے ہیں، لہٰذا یہ جاننا ضروری ہے کہ کیسے پیشہ ورانہ مارکیٹنگ کی ٹیمز ideas کو تیار کرتی ہیں۔ ایک کامیاب کونٹینٹ رائٹر کے لیے ضروری ہے کہ؛
- سب سے پہلےنہایت ضروری ہے کہ آپ کو یہ پتا ہو کہ آپ کے سامعین کون ہیں۔ وہ کیا پڑھنا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ آپ اپنے لیے، اپنی کمپنی کے لیے، یا برانڈ کے لیے نہیں لکھ رہے۔ بلکہ آپ اپنے قارئین کے لیے لکھ رہے ہیں۔ لہٰذا اپنے ذہن میں اس بات کو بٹھا لیں کہ آپ جتنا بہتر طور پر اپنے سامعین کی پسند کو سمجھ لیں گے، اتنا بہتر آپ کونٹینٹ لکھ سکتے ہیں۔
- کی ورڈ کی ریسرچ کریں اور اس کے بعد اپنا کونٹینٹ اس کے مطابق لکھیں۔ کی ورڈ SEO سے متعلقہ لفظ ہے۔ اگر آپ SEO کے متعلق جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل سے مدد لی جا سکتی ہے اپنی ویب سائٹ کو گوگل پر کیسے رینک کروایا جائے۔
- مواد لکھنےسے پہلے اپنی انڈسٹری میں جو پہلے مواد لکھنے والے ہیں ان کا تجزیہ کریں۔ اس طرح کے مواد کےلیے انڈسٹری میں ہونے والا مقابلہ دیکھیں۔ کیوں کہ مسابقتی مواد بہت ساری معلومات فراہم کرتا ہے۔ صرف یہ نہیں کہ ہمارا حریف کیا لکھ رہا ہے۔ بلکہ اس بارے میں بھی معلومات ملتی ہے کہ کون ان کے مواد کے ساتھ لِنک کر رہا ہے، کون ان کے مواد کے بارے میں بلاگنگ کر رہا ہے، کون اس کو سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہا ہے اور پوسٹ کر رہا ہے۔
- اپنی تحریر کا عنوان مختصر رکھیں۔ اپنے سامعین کو جاننے کے بعد موضوع کا انتخاب کریں اور ایک دل چسپ عنوان بنائیں۔ کیوں کہ عنوان ہی قارئین کو تحریر پڑھنے کے لیے اُکساتا ہے۔ آپ کی تحریر کا Meta Description اور عنوان آپ کی تحریر میں بہت اہم حصے ہوتے ہیں۔
3۔ اصل مواد تخلیق کریں
جب بھی آپ کوئی پوسٹ کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اصل ہو۔ کسی دوسرے کی پوسٹ نہ ہو۔ کیوں اس بات کا گہرا اثر آپ کی ساکھ پر پڑتا ہے۔ ہاں یہ عجیب بات تو لگتی ہے کہ ایک ہی موضوع پر بیسیوں لوگ لکھتے ہیں، لیکن ان میں سب کا نقطہ نظر ایک دوسرے سے الگ ہونا چاہیے۔ مواد مختلف ہونا چاہیے۔ کسی کا مواد کاپی کیا جائے تو SEO کے نقطہ نظر سے یہ چیز بہت برا اثر ڈالتی ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کا مواد غلطی سے کسی دوسرے سے مماثلت رکھتا ہو، لہٰذا ضروری ہے کہ آپ پوسٹ کرنے سے پہلے اس کا plagiarism چیک کر لیں۔
4۔ کامیاب کونٹینٹ رائٹر HTML, CSS, SEO اور WordPress جانتے ہیں
HTML, CSS, SEO اور WordPress کا نام سن کر "آپ نے گھبرانہ نہیں ہے” 😀 کیوں کہ آپ کو صرف چند ایک بنیادی باتوں کا علم ہونا چاہیے اور بس۔ ورڈپریس کے تھیمز میں فنکشنز مختلف ہوتے ہیں. بعض اوقات جس طرح آپ اپنا کونٹینٹ دکھانا چاہتے ہیں اس طرح دکھانے کےلیے آپ کو HTML کے کچھ ٹیگ استعمال کرنا پڑتے ہیں۔ SEO کا علم ہونا بھی بہت ضروری ہے کیوں کہ سرچ انجن کے الگورتھم بدلتے رہتے ہیں۔ اور مصنفین کو اس کے مطابق خود کو بدلنا پڑتا ہے۔ ایک چیز ہمیشہ مستقل رہتی ہے، اور وہ ہے آپ تحریروں کا معیار۔ کیوں کہ ہمیشہ معیاری تحریروں کی ہی مانگ ہوتی ہے۔
5۔ سوشل میڈیا کی مہارت بھی ضروری ہے
سوشل میڈیا پر آپ کا فعال ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ کے فالوورز کی تعداد کو بڑھانے کے لیے آپ کا سوشل میڈیا پر اپنی پہچان بنانا بہت ضروری ہے۔ جتنا آپ سوشل میڈیا پر فعال ہوں گے اتنا ہی آپ کے فالوور آپ کے کونٹینٹ کی مانگ کریں گے جس کے نتیجے میں آپ سوشل میڈیا پر بھی ایک جانی پہچانی شخصیت بن جائیں گے۔
لہٰذا کونٹینٹ رائٹر بننے کے ساتھ ساتھ SEO اور سوشل میڈیا کے ماہر بھی بنیں۔
Nice To Read This Article
This artical is very fantesting Truly judicious
Sooper Sy b cooper that is really fantastic
superb this article is very fantastic co operative
its very informative and easy to understand for beginers
Gosit writing,SOP writing,key words,Meta description and Plagiarism ? In ki details bta dey
Ghost Writing کا مطلب ہے کہ کونٹینٹ تو کوئی اور لکھ رہا ہے لیکن اس کو شائع کوئی اور کروا رہا ہے اپنے نام سے۔ ایسی صورتحال کو Ghost Writing کہتے ہیں۔
جب بھی کوئی سے دو فریق یا دو کمپنیز مل کر کسی پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو ان کے درمیان کام کرنے کیے طریقہ کار کے حوالے سے جو معاہدے طے پاتے ہیں انہیں Standard Operating Procedures یعنی SOPs کہتے ہیں۔ اور ان کو لکھنے والے کو SOPs Writer کہا جاتا ہے۔
keywords ایسے الفاظ ہوتے ہیں جن کو ہم اپنے کونٹینٹ میں شامل کرتے ہیں اور پھر ان الفاظ سے ملتے جلتے دیگر الفاظ کا بھی استعمال کرتے ہیں کونٹینٹ میں۔ ایسے میں جب ان الفاظ کو لکھ کر کوئی صارف گوگل پر سرچ کرے گا تو اسے ہمارا آرٹیکل بھی نظر آنا چاہیے سرچ رزلٹ میں۔ آسان لفظوں میں کی ورڈز وہ الفاظ ہوتے ہیں جنہیں کوئی صارف تب استعمال کرتا ہے جب وہ گوگل پر کچھ سرچ کرتا ہے۔ یعنی گوگل کے سرچ باکس میں جو الفاظ لکھ کر کچھ سرچ کیا جاتا ہے ان الفاظ کو کی ورڈ کہتے ہیں۔
جب ہم گوگل پر کچھ لکھ کر سرچ کرتے ہیں۔ تو کچھ لنکس ہمارے سامنے آتے ہیں۔ جس میں نیلے رنگ کا ٹیکسٹ ہوتا ہے اور اس سے نیچے دو سے تین لائنز ہوتی ہیں جن میں ٹیکسٹ لکھا ہوتا ہے۔ نیلے رنگ کے لنک کے نیچے جو دو لائنز کا ٹیکسٹ ہوتا ہے اس کو کسی بھی پیج کی میٹا ڈسکرپشن کہتے ہیں۔
جب آپ کا کونٹینٹ کسی دوسرے کے کونٹینٹ سے ملتا جلتا ہو، تو اس صورتحال کو Plagiarism کہتے ہین۔ یعنی آسان لفظوں میں اگر ہم کسی کا کونٹینٹ کاپی کریں گے ہوبہو، تو ہمارا کونٹینٹ plagiarised ہو گا۔
خوبصورت اور معلومات سے بھرپور تحریر۔ نئے آنے والے احباب کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم ہے
آپ کی ستائش کے لیے ممنون ہیں۔