فائیور پر ایک اور آرٹیکل کے ساتھ اردو سٹیم آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس سے گزشتہ آرٹیکل میں ہم نے دیکھا تھا کہ فائیور پر پہلا آرڈر کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم دیکھیں گے کہ آرڈر ملنے کے بعد، اس کو مکمل کر کے اپنے کلائنٹ کو ڈیلیور کیسے کیا جائے۔

فائیور سے متعلق مزید آرٹیکلز پڑھنے کےلیے ہماری فائیور سیریز دیکھیں۔ اب چلتے ہیں آج کے موضوع کی طرف!

اس پوسٹ میں ہم بیان کریں گے فائیور کے آرڈر کو مکمل کر کے ڈیلیور کرنے کا مرحلہ وار طریقہ کار۔ تمام طریقہ کار پوری تفصیل کے ساتھ اور سکرین شاٹس کی مدد سے بیان کیا جائے گا تاکہ بہتر انداز میں تفہیم ہو سکے۔ سو سب کچھ تفصیل سے جاننے کے لیے آرٹیکل کو پڑھنا جاری رکھیں۔

فائیور کے آرڈر کومکمل کیسے کیا جائے؟

کسی بھی نئے فری لانسر کے لیے سب سے پہلا آرڈر اس کے فری لانسنگ کے سفر کا بہت اہم موقع ہوتا ہے۔ فائیور جیسی مسابقتی ویب سائٹ پر پہلا آرڈر حاصل کرنا بہت زیادہ محنت اور مستقل مزاجی کا متقاضی ہوتا ہے۔

urdu stem first fiverr order

اب چونکہ آپ فائیور پر ابھی نئے ہیں اور یہ آپ کا پہلا آرڈر ہے، آپ کو یہ پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے اپنا بہترین کام سامنے لانا ہو گا۔ کیوں کہ یہ چیز براہ راست آپ کے Portfolio کو بنانے اور مستقبل میں مزید کائنٹس حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہو گا۔ اس پوسٹ میں، مَیں آپ کےساتھ 5 ایسے طریقے شیئر کروں گا جو آپ کو فائیور پر اپنا پہلا آرڈر شروع کرنے سے لے کر مکمل کر کے کلائنٹ کو ڈیلیور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان طریقوں پر عمل کرنے سے آپ مستقبل کے مزید پروجیکٹ اور ممکنہ کلائنٹس بھی حاصل کریں گے۔

1۔ پروجیکٹ کا ایک Prototype بنائیں

حقیقی طور پر پروجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے، میں تجویز کروں گا کہ آپ پروجیکٹ کا ایک پروٹوٹائپ بنائیں۔

پروٹو ٹائپ پورے پروجیکٹ کا بلیو پرنٹ یا نمونہ ہے جسے آپ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے حتمی نتائج کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرتا ہے۔

مثال کے طور پر؛ جب ہمیں اپنے لیے گھر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم پہلے ایک بلیو پرنٹ یا نقشہ بناتے ہیں۔ اور یہ ہمیں اپنی خواہشات کے مطابق اسے تبدیل کرنے کا آزادانہ حق دیتا ہے۔

urdu stem project prototype

اس طرح ہم اپنے گھر کو اپنی ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور تعمیر شروع کرنے سے پہلے ہر ضروری تبدیلی کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں، ہمیں اسے بنانے کے بعد تبدیل کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرنا پڑے گا.

یہی وجہ ہے کہ میں آپ کو تجویز کرتا ہوں کہ حقیقی طور پر پروجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے ایک پروٹوٹائپ بنائیں۔ تاکہ آپ اصلی پروجیکٹ کو وقت پر اور آسانی سے مکمل کر سکیں۔

2۔ پروٹوٹائپ پر اپنے خریدار کی رائے حاصل کریں

جب پروٹوٹائپ بنا چکے ہوں، اس کے بعد باری آتی ہے اپنی اس کاوش کی منظوری لینے کی۔ میں تجویز کروں گا کہ آپ پروٹوٹائپ بنانے کے بعد اسے اپنے خریدار کو بھیجیں اور اس سے اس کے بارے میں رائے لیں۔ یاد رہے، اسے یہ بتانا ہرگز مت بھولیں کہ یہ صرف ایک پروٹوٹائپ ہے۔ اور اپنے خریدار کو پوری آزادی دیں کہ اگر وہ اس میں کوئی بھی تبدیلی چاہے تو آزادانہ اس کا اظہار کر سکتا ہے۔

{Hi {Client Name
.Thanks for giving me a chance to work with you
I just want to let you know, I’ve just created a prototype of your project. It would be helpful if you review it
Note: This is just a prototype, made for improving the final outcome. So feel free to suggest changes you want.
!Cheers
{Your Name}

یہ میسج بھیجنے کے لیے آپ فائیور کے آرڈر پیج پر Buyer chat کے فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پروٹوٹائپ بنانے کے آپ کو درج ذیل فائدے حاصل ہوں گے:

  • خریدار کے ساتھ آپ کا تعلق مضبوط ہو گا
  • پروٹوٹائپ منظور ہونے کی صورت میں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کلائنٹ کی مرضی کے مطابق پراجیکٹ بنانے کے لیے صحیح راستے پر ہیں
  • تبدیلیوں اور خیالات کی توثیق کرنے میں مدد کرتا ہے
  • Revisions اور اچانک تبدیلیاں کرنے کے تقاضوں سے بچاتا ہے
  • آپ کا وقت اور توانائی بھی بچاتا ہے

3۔ اصلی پروجیکٹ بنانا شروع کریں

اب چونکہ آپ کے پاس اپنے پروجیکٹ کو کلائنٹ کی مرضی کے مطابق بنانے کے لیے واضح تصویر اور اس کے لیے کیے جانے والے درست اقدامات مل گئے ہیں، تو اب آپ آسانی سے اصلی پروجیکٹ پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے اپنی مہارت، تخلیقی صلاحیت اور محنت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یاد رکھیں کہ یہ پروجیکٹ آپ کے Portfolio کو بنائے گا اور مستقبل کے پروجیکٹس کا انحصار بھی اسی پر ہو گا۔

یقنی بنائیں کہ جس Gig پر آپ کو یہ آرڈر ملا تھا اس پر آپ نے اپنے کلائنٹ کو کیا کچھ دینے کا وعدہ کیا تھا؟ جو کچھ آپ نے اس Gig میں لکھا تھا اسی طرز پر اپنا کام مکمل کر کے دیں۔ اس سے خریداروں کا آپ پر اعتماد بڑھے گا۔

4۔ اپنے کلائنٹ کو آرڈر کے ساتھ ساتھ مفت میں کچھ نہ کچھ اضافی فراہم کریں

urdu stem free bonus with fiverrr order

اس موقع پر، آپ نے خریدار کا آرڈر مکمل کیا جیسا کہ آپ نے اپنی Gig میں بتایا ہے۔ اب حتمی نتائج کے لیے کچھ اضافی چیزیں کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اپنے آرڈر کو مکمل اور پالش کرنے کے لیے یہ سب سے اہم اور دلچسپ مرحلہ ہے۔ اس مرحلے پر آپ کو اپنے کلائنٹ کو طے شدہ آرڈر کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی بھی دینے کی ضرورت ہے۔ یہ چیز کلائنٹ پر آپ کے متعلق اچھا تاثر ڈالے گی اور کلائنٹ آپ سے خوش ہو گا۔

مثال کے طور پر، اگر کوئی فائیور پر کونٹینٹ رائٹنگ کی سروسز بیچ رہا ہے، اب اگر اس کو آرڈر 1000 الفاظ لکھنے کا ملتا ہے تو وہ اگر آرڈر ڈیلیور کرتے ہوئے 1000 الفاظ کی قیمت میں ہی 1100 الفاظ پر مشتمل آرٹیکل فراہم کرے، تو اس سے کلائنٹ خوش ہو گا۔ اور ممکن ہے کہ وہ آپ کو خوش ہو کر اچھی ریٹنگ بھی دے اور شائد Tip کے طور پر کچھ اضافی رقم بھی۔ اور بہت زیادہ امکانات ہیں کہ وہ کلائنٹ اتنا خوش ہو کہ وہ دوبارہ بھی آپ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کرے۔

5۔ تکمیل کے بعد آرڈر ڈیلیور کیسے کیا جائے؟

urdu stem fiverr order delivery

اب آپ کے پاس ان تمام خصوصیات کے ساتھ ایک مکمل پروجیکٹ ہے جو خریدار چاہتا ہے۔ تو اگلے حصے میں جانے کا وقت آگیا ہے۔ خریدار تک پہنچانے سے پہلے پروجیکٹ کے ہر حصے کو ایک جگہ پر ترتیب دینا ایک بہترین عمل ہے۔ تاکہ آپ کے کلائنٹ کو کسی بھی حصے کو تلاش کرنے میں کوئی پریشانی محسوس نہ ہو۔

آپ درج ذیل طریقے سے پراجیکٹ کو ترتیب دے سکتے ہیں:

  • سب سے پہلے پروجیکٹ کے نام سے ایک فولڈر بنائیں
  • اس کے بعد، اپنے پروجیکٹ کے تمام حصے اس فولڈر میں رکھیں
  • اب ایک نوٹ پیڈ کی فائل کھولیں اور اس میں وہ تمام چیزیں لکھیں جو آپ نے اپنے کلائنٹ کے لیے اضافی طور پر کی ہیں
  • اس فائل کو بھی پروجیکٹ کے فولڈر میں رکھیں اور فولڈر کو زپ کر دیں
  • اس زپ فائل کو اپلوڈ کریں اور اس کے ساتھ ذیل میں دیے گئے sample میسج کی طرح اپنے پروجیکٹ کے مطابق میسج لکھیں اور سینڈ کر دیں

;Hi {Client Name}
.Thanks for your order
.I have completed your project with everything that I mentioned in my Gig
Note: According to the Gig package, you have order {order item}. But as
.You’re my 1st Customer on Fiverr, I have added {extra bounces name} for free
.For any confusion feel free to contact me
;Cheers
{Your Name}

ایک اور چیز جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہ اپنے پروجیکٹ کی ایک صاف تصویر بنائیں۔ یہ تصویر آپ کی Gig میں Portfolio والے سیکشن میں استعمال ہو گی۔

پروجیکٹ فائل سینڈ کرنے کے Steps

سب سے پہلے فائیور پر جائیں اور اپنے پراجیکٹ کے آرڈر پیج کو کھولیں

اس پیج کے آخر میں آپ کو سبز رنگ کا ایک Deliver Now کا بٹن نظر آئے گا۔

urdu stem fiverr order delivery

اس بٹن پر کلک کریں۔ اس سے ایک Pop-up سکرین کھل جائے گی۔ اس سکرین پر پروجیکٹ کی زپ فائل اور پروجیکٹ کی تصویر شامل کریں اور Upload Work کے بٹن پر کلک کریں۔

urdu stem upload fiverr work

اس کے بعد، ایک چیٹ باکس ہے جہاں آپ اپنے خریدار کا شکریہ کہہ سکتے ہیں (لازمی نہیں ہے)۔ آپ Quick Response بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

urdu stem quick response

اس کے بعد Deliver Work کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کا پروجیکٹ خریدار کو ڈیلیور ہو جائے گا۔

urdu stem deliver fiverr work

اب آپ کو انتظار کرنا ہے جب تک خریدار آپ کے کام کو مکمل قرار نہ دے دے۔ جیسے ہی خریدار اس کام کو قبول کر لیتا ہے، تو آپ کو ادائیگی earnings کے tab میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن ان پیسوں کو نکالنے کے لیے آپ کو 14 دن کا انتظار کرنا ہو گا۔

اگر خریدار آپ کے کام کو رد کر دے تو کیا ہو گا؟؟

اگر خریدار آپ کے کام کو پسند نہیں کرتا اور کسی بھی وجہ سے آپ کے آرڈر کو رد کر دیتا ہے، تو آپ کو اپنے خریدار سے رد کرنے کی وجہ دریافت کرنا ہوتی ہے۔ ایک بار جب آپ مسئلہ سمجھ گئے تو آپ خریدار سے آرڈر پر نظرثانی کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ تاکہ آپ اس پروجیکٹ میں دوبارہ ترمیم کر سکیں جیسا کہ وہ چاہتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ اس پوسٹ میں بتائے گئے طریقوں پر عمل کرتے ہیں، تو یقینی طور پر اس کے بہت کم امکانات ہیں کہ آپ کا کام رد کیا جائے۔

یہ تھا ہمارا آج کا آرٹیکل جس میں ہم نے دیکھا کہ فائیور پر پہلا آرڈر مکمل کر کے کیسے کلائنٹ کو ڈیلیور کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے آرڈر کو بروقت مکمل کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ اگر کلائنٹ آپ کے کام کو رد کر دے تو اس صورت حال سے کیسے نمٹا جائے۔ امید ہے آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئی ہو گی۔ اگر آپ اس آرٹیکل سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہیں تو کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔

One thought on “فائیور پر آرڈر مکمل کرنے کے بعد ڈیلیور کیسے کریں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے